Tag: مغربی بنگال

  • بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مختلف پولنگ بوتھ پر کشیدگی، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

    بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مختلف پولنگ بوتھ پر کشیدگی، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

    نئی دہلی: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں پولنگ بوتھ پر کشیدگی کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پرتشدد واقعات میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پرتشدد واقعات میں پیٹرول بموں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے، بی جے پی اور کانگریس کے کارکنان میں تصادم ہوا، پولیس نے لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 15 ریاستوں میں 18 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارت، سدھو پر 72 گھنٹے کے لیے انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد

    یاد رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والے بھارتی انتخابات 7 مرحلوں پرمشتمل ہیں جو 6 ہفتوں تک جاری رہنے کے بعد 19 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو کی جائے گی۔

    بھارت کے 17ویں انتخابات میں مجموعی طور پر 89 کروڑ 89 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
    انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے 23 مئی کو سنایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ بھارتی الیکشن کے پہلے مرحلے بالشمول مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

  • 65 اور 71 کی جنگوں کے ہیرو پاک فضائیہ کے وِنگ کمانڈر طارق حبیب خان انتقال کر گئے

    65 اور 71 کی جنگوں کے ہیرو پاک فضائیہ کے وِنگ کمانڈر طارق حبیب خان انتقال کر گئے

    راولپنڈی: 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں شان دار کارنامے دکھا نے والے پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہوا باز وِنگ کمانڈر (ریٹائرڈ) طارق حبیب خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وِنگ کمانڈر طارق حبیب خان کو آج مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ چکلالہ میں پاک فضائیہ کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

    [bs-quote quote=”طارق حبیب خان ایک غیر معمولی فائٹر پائلٹ اور ایک محبِ وطن پاکستانی تھے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”مجاہد انور خان” author_job=”ایئر چیف مارشل”][/bs-quote]

    پاک فضائیہ کے سربراہ، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے عظیم جنگی ہیرو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    حکومتِ پاکستان نے طارق حبیب خان کی بہادری اور جرأت کے اعتراف میں انھیں ستارۂ جرأت سے نوازا تھا۔

    ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی فائٹر پائلٹ اور ایک محبِ وطن پاکستانی تھے جن کی مادرِ وطن کی خاطر سر انجام دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    مایہ ناز ہوا باز کی نمازِ جنازہ پی اے ایف بیس نور خان میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں جنگی ہیروز، اعلیٰ سول و ملٹری شخصیات اور زندگی کے دوسرے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    وِنگ کمانڈر محمد طارق حبیب خان ان پائلٹس میں سے ایک تھے جنھوں نے مغربی بنگال میں قائم دشمن کے فضائی اڈے کالا کنڈا پر حملہ کیا تھا، انھوں نے دو پاک بھارت جنگوں میں متعدد مشن پورے کیے اور اپنی جان کی بالکل پروا نہیں کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سعودی ولی عہد کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا:

    ہوا باز طارق حبیب خان کے کارناموں میں وہ کارنامہ بھی شامل ہے جب پاک فضائیہ کے جہاز دشمن کے ہوائی اڈے پر حملہ کر رہے تھے تو اس پاکستانی جنگی ہیرو نے بھارتی فضائیہ کے چار ہنٹرز کو مصروف رکھا تاکہ پاکستانی جہاز اپنا مشن کام یابی سے پورا کر سکیں۔

    مشن پورا ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے یہ مایہ ناز پائلٹ اپنے خراب طیارے کو بھارتی فضائیہ سے بچاتے ہوئے سلامتی کے ساتھ بیس لوٹے۔

    ریٹائرڈ ونگ کمانڈر طارق حبیب نے دشمن کے خلاف آپریشنز میں تین کینبراز اور ایک سی 119 زمین پر جب کہ ایک ہنٹر فضا میں تباہ کیا۔

  • مودی کے خلاف فتوے پر امام مسجد کی گرفتاری کا مطالبہ

    مودی کے خلاف فتوے پر امام مسجد کی گرفتاری کا مطالبہ

    نئی دہلی: بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے کلکتہ کے ایک امام مسجد پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف فتویٰ دینے پر پولیس کو شکایت درج کروا دی اور ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ کی ٹیپو سلطان مسجد کے شاہی امام محمد نور الرحمٰن برکتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف فتویٰ جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ مودی 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کی بندش کے اقدام کے ذریعہ عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

    آل انڈیا مجلس شوریٰ اور آل انڈیا مائنرٹی فورم کی مشترکہ کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مودی کے اس اقدام کی وجہ سے ہر روز ہزاروں لوگ مشکلات اٹھا رہے ہیں اور انہیں ہراسمنٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    مزید پڑھیں: کرنسی نوٹوں پر پابندی کے باعث بھارتی عوام سخت اذیت میں

    انہوں نے مودی کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس پالیسی سے لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں اور کوئی انہیں اس عہدے پر براجمان نہیں دیکھنا چاہتا۔

    امام برکتی کے فتوے نے بی جے پی کو سیخ پا کردیا۔ بی جے پی کے ریاستی سربراہ دلیپ گھوش نے ایک بھارتی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام مسجد نے نہ صرف وزیر اعظم بلکہ ملک کی عوام کی توہین کی ہے۔ ’ہم انہیں سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں‘۔

    انہوں نے امام مسجد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا۔

    دلیپ گھوش کا کہنا تھا کہ انہوں نے امام مسجد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے اور پولیس سے کہا ہے کہ وہ اس پر ایف آئی آر کی حیثیت سے اقدامات اٹھائیں۔

    مزید پڑھیں: کرنسی نوٹوں کی بندش تاریخ کا سب سے بڑا گھپلا: راہول گاندھی

    واضح رہے کہ اس سے قبل مذکورہ امام مسجد نے دلیپ گھوش کے خلاف بھی فتویٰ جاری کیا تھا۔ گھوش نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔

    دوسری جانب بی جے پی کے مرکزی سیکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری امام مسجد کی گرفتاری کا حکم دیں۔ ان کا اقدام سخت قابل مذمت ہے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت میں بڑے پیمانے پر جعلی کرنسی اور کالے دھن کو جواز بنا کر 500 اور 1000 کے کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور نوٹوں کی تبدیلی کے لیے عوام کو بہت کم وقت دیا گیا تھا۔

  • مغربی بنگال میں فوج کی تعیناتی پرممتابینرجی کاشدیداحتجاج

    مغربی بنگال میں فوج کی تعیناتی پرممتابینرجی کاشدیداحتجاج

    نئی دہلی :وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ٹول بوتھس پرفوجی اہلکاروں کی تعیناتی پرشدید احتجاج کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق گذشتہ رات سے دفترمیں موجودممتا بینرجی کا کہنا ہے فوج کی تعیناتی پرانہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آرمی کومغربی بنگال سے واپس بلانے تک وہ دفتر سےگھر نہیں جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہناتھا کہ وہ جمہوریت کی حفاظت کے لیے سیکریٹریٹ میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کی تعیناتی سے متعلق آگاہ نہیں کیاگیا۔

    بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہناہے کہ مودی سرکار کی اس حرکت کی وجہ سے ریاست کےلوگوں میں خوف پایا جاتاہے۔

    وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرمی کو نیشنل ہائی کےدو ٹول پلازہ پر تعینات کیاگیا ہے اور اس حوالے سے بنگال گورنمنٹ کو نہیں بتایا گیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ممتا بینرجی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی فوج کے بارے میں سوال نہیں اٹھا سکتا۔

  • بھارت میں دھماکے سے چار افراد ہلاک

    بھارت میں دھماکے سے چار افراد ہلاک

    کولکتہ : بھارتی ریاست مغربی بنگال میں گھر میں بم دھماکے سے چار افراد ہلاک، مرنے والے افراد گھرمیں دیسی ساختہ بم بنا رہے تھے.

    تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات کولکتہ کے شمال میں واقع ایک گاوں میں دھماکے سے چھ افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق مغربی بنگال میں واقع بیسناب نگر گاؤں کے گھر میں دیسی ساختہ بم بناتے ہوئے چار افراد ہلاک اور چھ افراد زخمی ہو گئے.

    ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس انوج شرما کے مطابق دھماکے سے علاقہ لرز اُٹھا اور گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

    مغربی بنگال میں الیکشن کا آخری مرحلہ جمعرات کو ہونے جارہا ہے، گھر میں بنائے جانے والے بم اکثر سیاسی حریفوں کی جانب سے استعمال کئے جاتے ہیں جس کا مقصد پولنگ کے دن الیکشن میں ووٹ حاصل کرنا ہوتا ہے۔

    بھارتی حکومت کی جانب سے مغربی بنگال میں الیکشن کے لئے اضافی سیکورٹی کی نفری کو تعینات کیا گیا ہے

    وزیراعلی ممتا بینرجی کی ترنمول کانگریس پارٹی کے مد مقابل الیکشن میں بائیں بازو کے حریف بی جے پی پارٹی ہے جو قومی سطح پر حکومت کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سےقبل مارچ میں دو لوگ گھر میں دیسی ساختہ بم بناتے ہوئے ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فروری میں پولیس نے ترنمول کانگریس پارٹی کے علاقائی رہنما کے گھرپر چھاپہ مار کر 80 دیسی ساختہ بم برآمد کئے تھے.

  • شاعر مشرق علامہ اقبال کیلئے ’ترانہ ہند‘ کا اعزاز

    شاعر مشرق علامہ اقبال کیلئے ’ترانہ ہند‘ کا اعزاز

    نئی دہلی : بھارت میں شاعر مشرق علامہ اقبال کو بعد از مرگ ’ترانۂ ہند‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے تین روزہ پروگرام ’جشنِ اقبال‘ میں بھارت کے قومی ترانے ’سارے جہاں سے اچھا  ہندوستاں ہمارا ‘کی تھیم پر ہونے والے جشنِ اقبال میں ترانۂ ہند کااعزاز دیا گیا۔

      ترانہ ہند کا اعزا زمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتاز بنرجی نے دیا۔ علامہ اقبال کے لئے یہ اعزاز ان کے پوتے وليد اقبال نے وصول کیا۔

    مذکورہ پروگرام کی نظامت بھارت کے معروف فلمی اداکار رضا مراد نے کی ۔ پروگرام میں علامہ اقبال کی شاعری سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا کی تعریف کی گئی۔

  • سلیگڑی:مغربی بنگال میں ایڈز سے آگاہی کیلئے مقابلہ مصوری

    سلیگڑی:مغربی بنگال میں ایڈز سے آگاہی کیلئے مقابلہ مصوری

    مغربی بنگال کے مشرقی صوبے سلیگڑی شہر میں ایچ آئی وی ایڈز سے آگاہی کیلئے مصوری کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔

    پروگرام منتظمین کے مطابق ایڈز کی بیماری کے بارے میں آرٹ کے ذریعے آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں, لوگ آرٹ یا پینٹنگز دیکھ کر ان کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور یہی دیکھ کر انہوں نے اس کا انتخاب کیا ہے۔

    منتظمین کا کہنا تھا کہ اس فن کے ذریعے انہیں لوگوں کو سمجھانے میں مدد مل رہی ہے، غیر سرکاری ادارے کی ترجمان کے مطابق تقریب میں پیش کی جانیوالی تصاویرکی فروخت سے حاصل رقم کو ایڈز کے مرض میں مبتلا لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جائے گا۔