Tag: مغربی میڈیا

  • اسرائیلی دہشت گردی پر مغربی میڈیا کا جانبدرانہ کردار ، فاطمہ بھٹو پھٹ پڑیں

    اسرائیلی دہشت گردی پر مغربی میڈیا کا جانبدرانہ کردار ، فاطمہ بھٹو پھٹ پڑیں

    لندن : اسرائیلی دہشت گردی پر مغربی میڑیا کی خاموشی پر مصنفہ فاظمہ بھٹو نے سوال اٹھا دیئے اورکہا کہ جب اسرائیل الشفا اسپتال پر بمباری کرے گا تو کیا نیویارک ٹائمز ، بی بی سی ادر دیگر ادارے اس حقیقت کو مٹانے کیلئے تیار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی دہشت گردی پر مغربی میڈیا کے جانبدرانہ کردار پر مصنفہ فاطمہ بھٹو پھٹ پڑیں ، سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ جب اسرائیل الشفا اسپتال پر بمباری کرے گا تو کیا نیویارک ٹائمز ، بی بی سی ادر دیگر ادارے اس حقیقت کو مٹانے کیلئے تیار ہوں گے یہ بمباری کرنے والی صہیونی تھے۔

    فاطمہ بھٹو کا کہنا تھا کہ انھوں نےغزہ میں مواصلاتی بلیک آؤٹ کردیا ہے تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ فلسطینیوں کا قتل عام کرسکیں۔

    انھوں نے وائٹ ہاؤس سے سوال کیا کہ کیا اندھیرے میں کسی فلسطینی کو قتل نہیں کیا گیا؟ اسرائیل نے غزہ کو حراستی کیمپ بنا لیا ہے، جس پر وہ کارپٹ بمباری کررہے ہیں، ایسا حراستی کیمپ جو محاصرے میں ہے جسے کوئی چھوڑ نہیں سکتا، میں نے کبھی دنیا کو اتنا بیمار محسوس نہیں۔

  • سعودی ولی عہد کے قریبی افسر کی نگرانی میں جمال خاشقجی کا مبینہ قتل ہوا، مغربی میڈیا

    سعودی ولی عہد کے قریبی افسر کی نگرانی میں جمال خاشقجی کا مبینہ قتل ہوا، مغربی میڈیا

    واشنگٹن: مغربی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لاپتا سعودی صحافی جمال خاشقجی کا مبینہ قتل سعودی ولی عہد کے قریبی افسر کی موجودگی میں ہوا۔

    مغربی میڈیا کے مطابق کہ استنبول میں سعودی سفارت خانے سے لاپتا ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کا مبینہ قتل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی افسر کی موجودگی میں ہوا ہے، ایسا ممکن نہیں کہ صحافی کے قتل سے سعودی ولی عہد لاعلم ہوں۔

    دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں صحافی جمال خاشقجی کے واقعے پر لاعلمی ظاہر کی جبکہ سعودی حکام نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو معاملے کی شفاف تحقیقات اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا۔

    سعودی ولی عہد نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے سب کچھ واضح ہوجائے گا، جلد ہی تمام سوالوں کے جواب سامنے آجائیں گے، لاپتا صحافی کے معاملے میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا دیں گے۔

    محمد بن سلمان کو جمال خاشقجی کی گمشدگی کا قصور وار ٹھہرایا جارہا ہے جبکہ ترک حکام کا ماننا ہے کہ صحافی کو سفارت خانے میں قتل کردیا گیا تاہم سعودی حکام نے ترک دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے رد کردیا ہے۔

    خاشقجی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر شدید تنقید کرتے رہے تھے اور یمن میں جنگ کے بعد ان کی تنقید مزید شدید ہوگئی تھی۔

    مزید پڑھیں: جمال خاشقجی کو سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا، امریکی اخبارکا دعویٰ

    واضح رہے امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردئیے گئے، قتل میں سعودی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ افسران ملوث ہیں۔

    یاد رہے کہ جمال خاشقجی امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے کالم نویس ہیں اور وہ دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں جانے کے بعد سے لاپتا ہیں۔

  • مغربی میڈیا میں مشرف کے ملک چھوڑنے پر نئی بحث چھڑگئی

    مغربی میڈیا میں مشرف کے ملک چھوڑنے پر نئی بحث چھڑگئی

    خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر مشرف کیخلاف غداری مقدمے میں ضابطہ فوجداری کے اطلاق کا عندیہ دئیے جانے کے بعد مغربی میڈیا میں مشرف کے ملک چھوڑنے پرنئی بحث چھڑگئی۔

    اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں جاری مشرف غداری کیس کی سماعت پر مغربی میڈیا خاصی دلچسپی لیتی دکھائی دے رہی ہے، مغربی میڈیا کے مطابق غداری کیس سے سابق صدر کی آزادی کے تمام راستے بند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور عدالت سے باہر بھی تصفیہ نظر نہیں آتا۔

    لاس انجلس ٹائمز اپنی رپورٹ میں لکھتا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان میں جنرل مشرف کے دن پورے ہونے والے ہیں، جرمن میڈیا کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق مشرف کے علاج پر نواز حکومت اور سابق جنرل میں ڈیل کی قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں۔

    مشرف کی سولہ جنوری کو عدالت میں عدم پیشی ان کیلئے مشکلات میں اضافہ کرسکتی ہے اور اس پر ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوسکتے ہیں، رپورٹ کے مطابق مشرف کے معاملے پر فوج کی ناراضگی سے بچنے کیلئے نواز حکومت محتاط انداز اپنائے ہوئے ہے۔

    دوسری جانب پاکستان میں ماضی کی جمہوری اتحادی جماعتوں نے حکومت کی مشکلات کے ساتھ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی، جس میں تاحال وہ کامیاب ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔