Tag: مغوی بازیاب

  • کراچی : تھانے کی چھت سے مغوی بازیاب،  اے وی ایل سی کے  افسران و اہلکار گرفتار

    کراچی : تھانے کی چھت سے مغوی بازیاب، اے وی ایل سی کے افسران و اہلکار گرفتار

    کراچی : تاوان کے لیے اغواء کیے گئے مغوی کو بازیاب کرواکر ملوث اے وی ایل سی کے افسران و اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے اے وی ایل سی اجمیر نگری کے دفتر پر چھاپہ مار کر تاوان کے لیے اغواء کیے گئے مغوی کو بازیاب کروالیا۔

    شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث چار اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے افسر اور اہلکاروں سمیت5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں اے وی ایل سی کا ڈی آئی او اجمیری نگری،اجمیرنگری اے وی ایل سی کا سپاہی، پرائیویٹ شخص اور سچل اے وی ایل سی کے دو سپاہی شامل ہیں۔

    تھانے کی چھت پر تین روز سے تاوان کےلیے رکھا ہوا مغوی بازیاب کرایا گیا ، علی نامی شہری کو ملیر سے مبینہ طور پر اغواء کیا گیا تھا۔

    مغوی کے اہلخانہ سے پانچ لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا، مغوی کے اہلخانہ نے تھانے میں اغوا کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

    ملزمان تاوان کے لیے پہلے نیوکراچی سمیت مختلف جگہوں پر بلاتے رہے لیکن ملزمان نے آخر میں تاوان ادائیگی کیلئے خواجہ اجمیر نگری تھانے آنے کو کہا، جس کے بعد پولیس ٹیم پہنچی تو مغوی کو کروایا۔

  • پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 7 مغوی بازیاب

    پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 7 مغوی بازیاب

    شکارپور میں پولیس اور رینجرز نے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 7 مغوی کو بازیاب کرالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شکار پور کے کچہ شاہ بیلو میں پولیس اور رینجرز نے کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے سات مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق بازیاب مغویوں کا تعلق گاؤں سکھیو ملک سے ہے، کامیاب آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانے بھی مسمار کر دئیے گئے۔

    پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کرلیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شکارپور میں پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے ان 7 افراد کو اغوا کیا تھا، پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اغوا کئے گئے افراد میں 4 سالہ سلیمان، عزیز اللہ، نور محمد، فرحان، شفیع محمد شامل تھے۔

  • شکارپور: کچے کے علاقے میں آپریشن، 2 مغوی بازیاب

    شکارپور: کچے کے علاقے میں آپریشن، 2 مغوی بازیاب

    سندھ کے شہر شکارپور میں کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں آپریشن کے دوران دو مغوی بازیاب کرالیے گئے۔

    پولیس کے مطابق بازیاب دونوں افراد شفیق انجم جٹ اور اظہر اعوان کا تعلق سرگودھا سے ہے، شفیق انجم جٹ کو سستی گاڑی کا جھانسہ دے کر اغوا کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق اظہر اعوان کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

  • صادق آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی، مغوی بازیاب

    صادق آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی، مغوی بازیاب

    صادق آباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کچے میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی بازیاب کرالیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر صادق آباد کچے میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

    پولیس کے مطابق لیہ کے مغوی افتخار کو مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو ٹھکانے چھوڑ کر کچے کے علاقے میں فرار ہوگئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔

    صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے دو پولیس موبائلوں پر راکٹ سے حملہ کرنے کے بعد شدید فائرنگ کی تھی۔

    دونوں پولیس موبائلوں میں 20 سے زائد پولیس اہلکار سوار تھے اور ڈاکوؤں کی جانب سے ان پولیس موبائلوں پر راکٹ مارنے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

    اس سے اگلے روز صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا تھا۔

  • مغوی فرقان سومرو جیکب آباد میں بازیاب، ڈاکو فرار، 6 اہلکار شہید

    مغوی فرقان سومرو جیکب آباد میں بازیاب، ڈاکو فرار، 6 اہلکار شہید

    جعفرآباد: اوستہ محمد اور جعفرآباد پولیس نے جیکب آباد کے علاقے بیگاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی فرقان سومرو کو بازیاب کرا لیا، تاہم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، کارروائی کے دوران 6 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس نے ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک مغوی بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے، ایس ایس پی اوستہ محمد حسنین اقبال نے ایس ایس پی جعفر آباد محمد انور کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈاکوؤں نے مغوی فرقان کو جیکب آباد کے علاقے بیگاری میں چھپا رکھا تھا۔

    ایس ایس پی کے مطابق مغوی کی بازیابی کے لیے جعفرآباد اور اوستہ محمد پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، اور ڈاکوؤں کے ساتھ 25 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکو تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

    انھوں نے بتایا کہ مغوی کی بازیابی کسی تاوان کے بدلے نہیں پولیس کارروائی سے عمل میں آئی ہے، مغوی فرقان سومرو کی بازیابی کے لیے ہمارے 6 اہل کار شہید ہوئے۔

    اس موقع پر شہری فرقان سومرو نے کہا کہ انھیں 25 اپریل کی شب 9 بجے کوئٹہ سے اوستہ محمد جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا، ڈاکوؤں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، قید کے دوران آنکھوں پر پٹی بندھی ہوتی تھی، بازیابی سے قبل شدید فائرنگ ہوئی۔

    پولیس حکام کے مطابق نوجوان فرقان کو 11 دن پہلے ڈیرہ الہٰیار روجھان جمالی سے اغوا کیا گیا تھا، ڈاکو مغوی فرقان سومرو کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے، مغوی کی بازیابی کے لیے سندھ اور بلوچستان پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔

  • کراچی میں 3 بین الصوبائی اغوا کار ہلاک

    کراچی میں 3 بین الصوبائی اغوا کار ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں اے وی سی سی اور سی پی ایل سی کی ایک مشترکہ کارروائی میں 3 بین الصوبائی اغوا کار ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اے وی سی سی (اینٹی وائلنٹ کرائم سیل) اور سی پی ایل سی نے منگھوپیر کراچی، لاڑو گوٹھ میں ایک مشترکہ کارروائی کی، مقابلے میں 3 اغوا کار ہلاک ہو گئے جب کہ 2 مغویوں کو بازیاب کر لیا گیا۔

    اے وی سی سی کے ایس ایس پی عبداللہ احمد نے بتایا کہ منگھوپیر میں مقابلے کے بعد تین اغوا کار مارے گئے ہیں، جن کا تعلق بین الصوبائی اغوا برائے تاوان گروہ سے تھا، ہلاک ملزمان کی شناخت علی گوہر، نوکاف اور شفیع اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران دو مغوی بھی بازیاب کرا لیے گئے، محسن مری اور ذوالفقار وسان کو سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے 23 اپریل کو اغوا کیا گیا تھا، اور اغوا کاروں نے مغویوں کی رہائی کے لیے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

    بازیاب کرائے گئے مغوی

    ایس ایس پی عبداللہ احمد کے مطابق اغوا کے اس واقعے کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج ہے، ہلاک اغوا کاروں نے 2020 میں بھی عبدالجبار نامی شخص کو اغوا کر کے تاوان لیا تھا، جس کا مقدمہ سرجانی تھانے میں درج ہے، اس وقت ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    ادھر ٹنڈو محمد خان کے علاقے ٹنڈو غلام حیدر کے قریب بھی پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا، ایس ایس پی ٹندو محمد خان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکو مدد ملاح اور محمد موسیٰ زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے، جن سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی، مغوی بازیاب، 4 اغوا کار گرفتار

    کراچی، رینجرز اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی، مغوی بازیاب، 4 اغوا کار گرفتار

    کراچی: رینجرز اور ایس آئی یو نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی غلام شبیر کو بازیاب اور 4 اغوا کار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق رینجرز اور ایس آئی یو نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی غلام شبیر کو بازیاب کرالیا، کارروائی کے دوران 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اغوا کاروں نے 27 اپریل کو محمود آباد سے غلام شبیر کو اغوا کیا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق مغوی کی رہائی کے عوض ملزمان کی جانب سے 5 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا، ملزمان وارداتوں کے لیے خود کو نیب، انٹیلی جنس افسران کے طور پر متعارف کراتے تھے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مغوی غلام شبیر کے اغوا میں ان کا بہنوئی شاہد خان عرف مٹھا بھی شامل تھا، ملزمان میں احمد شاہ عرف میجر، اسفند یار عرف ارسلان ، محمد ارشد اور خرم وارث شامل ہیں۔

    ملزم احمد شاہ خود کو انٹیلی جنس ایجنسی کا میجر ظاہر کرتا تھا، ملزم محمد ارشد خود کو سب انسپکٹر سی ٹی ڈی بتاتا تھا جبکہ ملزم خرم وارث عرف بٹ خود ایکسائز کلفٹن کا سول انفارمر ظاہر کرتا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گینگ کے سرغنہ احمد شاہ سے مزید انکشافات متوقع ہیں، گینگ کے 2 مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

  • خود کو وکیل ظاہر کرنے والا اغوا کار گرفتار، مغوی بازیاب

    خود کو وکیل ظاہر کرنے والا اغوا کار گرفتار، مغوی بازیاب

    کراچی: پولیس نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے تین دن قبل اغوا ہونے والے شخص کو بازیاب کر لیا، اغوا کار بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں ڈی آئی جی ساؤتھ نے سی پی ایل سی چیف کے ہم راہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 3 دن سے اغوا ہونے والا شخص بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کا کہنا تھا کہ اغوا کار نے 3 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا، مرکزی ملزم کے ساتھ اس کے ایک ساتھی اور خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق اغوا کاروں کے خلاف کارروائی سی پی ایل سی کے ساتھ مل کر کی گئی، ملزمان رابطے کے لیے بین الاقوامی نمبرز استعمال کرتے تھے، مغوی کو اندرون سندھ بھی رکھا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس کا بڑا فیصلہ، وی آئی پیز کے لیے تھانے کی نفری بطور سیکورٹی نہیں دی جائے گی

    ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزمان نے تاوان کی قسط باندھ رکھی تھی، 60 ہزار کی رقم اغوا کار کو دی جا چکی تھی، 80 ہزار مزید دینے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی قاضی اسحاق کو میٹروول سے بازیاب کرایا گیا، اندرون سندھ بھی رکھا گیا، ملزم خود کو وکیل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہل کار ظاہر کرتا تھا۔

    ڈی آئی جی نے کہا کہ ملزمان کی گاڑی پر سندھ ہائی کورٹ کی نمبر پلیٹ بھی لگی تھی، پولیس نے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا۔

  • سعودی پولیس کی کارروائی، اغوا میں ملوث سات مقامی اور ایک یمنی شہری گرفتار

    سعودی پولیس کی کارروائی، اغوا میں ملوث سات مقامی اور ایک یمنی شہری گرفتار

    ریاض: سعودی پولیس نے دو شہریوں کو اغوا کرکے تاوان طلب کرنے والے سات مقامی اور ایک یمنی شہری کو گرفتار کرلیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق ریاض پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو سعودی شہریوں کو اغوا کرکے تاوان طلب کرنے والے 7 مقامی اور ایک یمنی شہری کو حراست میں لے لیا۔

    ریاض پولیس کے ترجمان کے مطابق مغوی سعودیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اغوا کی واردات دو روز قبل ہوئی تھی، رپورٹ ملنے کے بعد ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں، ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، اغوا کی واردات نہایت سنگین تھی، اس قسم کی وارداتوں کو لگام دینے کے سلسلے میں پرعزم ہیں، معاملہ پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب: پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش ہلاک 4 گرفتار، 1 اہلکار جاں بحق

    واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں ایک منشیات فروش ہلاک جبکہ چار کو گرفتار کرلیا گیا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

    جنرل سیکیورٹی کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے منشیات فروش کا تعلق ایتھوپیا سے تھا، جبکہ موقع سے فرار کی کوشش کرنے والے دیگر 4 ایتھوپیائی منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • رینجرزچھاپے، ڈیفنس سے مغوی بازیاب، نوجوان کی مدفون لاش برآمد

    رینجرزچھاپے، ڈیفنس سے مغوی بازیاب، نوجوان کی مدفون لاش برآمد

    کراچی : رینجرز نے ڈیفنس میں چھاپہ مار کر3  ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر ملکی مغوی بازیاب کرالیا، دس ماہ قبل نوجوان اظفر کے اغواء اور قتل کا معمہ بھی حل ہوگیا، ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے ڈیفنس کے علاقے خیابان محافظ میں خفیہ اطلاع پر منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو مغوی بازیاب کرالیے، بازیاب باشندوں کا تعلق تنزانیہ اور نائیجیریا سے ہے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹ برآمد بھی کرلی گئی ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان میں نعیم ربانی، وسیم بلوچ اور فہد شبیر شامل ہیں، گرفتارہونے والے ایک ملزم وسیم بلوچ کا تعلق پنجگور سے ہے، ملزم کا منشیات کے بین الاقوامی گروہ سے تعلق ہے۔

    صابر بلوچ نامی شخص نے12 کلو کرسٹل تنزانیہ کے رہائشی کو فروخت کی، جس نے رقم کے عوض اپنے رشتے دار کو ضامن کے طور پر بھجوایا، رقم ادا نہ ہونے کی وجہ سے مغوی موسس سات ماہ سے یرغمال تھا، بازیاب شخص منشیات کی ڈیل کے لئے کراچی آیا تھا۔

    دوسری جانب رینجرز نے دس ماہ قبل نوجوان کے اغواء اورقتل کا معمہ حل کرکے دوملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزم سیدعلی اور سب انسپکٹر آصف نے نوجوان اظفر کو دس ماہ پہلے قتل کیا تھا۔

    ملزمان نے اظفرامتیاز کو راشد منہاس روڈ پرقائم اپنے دفتر میں بلا کر قتل کیا، اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مقتول کی لاش کو کرائے کے مکان کے کچن میں گڑھا کھود کردفن کردیا اور شواہد مٹانے کیلئے لاش کو بے گوروکفن دفنا کر فرش پرٹائلز بھی لگوادیے تھے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق وقوعہ کے بعد ملزم سید علی کو شک کی بنا پر گرفتار بھی کیا گیا تاہم ناکافی شواہد کی بنا پر چھوڑدیا گیا تھا۔

     مقتول کے ورثاء نےایک بار پھرتیس جنوری کو رینجرز کو تحقیقات کی درخواست کی، جس پر رینجرز نے تکنیکی مانیٹرنگ کی مدد سے ملزم کو دوبارہ گرفتارکیا، دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور مکان سے مدفون لاش بھی برآمد کروائی۔