Tag: مغوی بازیاب

  • کراچی پولیس کی کارروائی،3مغوی بازیاب،11افراد گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائی،3مغوی بازیاب،11افراد گرفتار

    کراچی :شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 3مغوی بازیاب جبکہ 11ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے پاک کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرکے3مغوی بازیاب کرالیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران اغوا کار سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہےجبکہ بازیاب افراداور ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کےعلاقے ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،5ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد کے مخلتف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا اور ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیا تھا۔

  • لیاری میں سرچ آپریشن، متعدد گرفتار، گلشن معمار سے 4 مغوی بازیاب

    لیاری میں سرچ آپریشن، متعدد گرفتار، گلشن معمار سے 4 مغوی بازیاب

    کراچی : گینگ وارکے سرغنہ عذیربلوچ کی گرفتاری اورنوے روز کےلئے رینجرزکو حوالگی کے بعد لیاری میں سرچ آپریشن کےدوران سات افراد کوحراست میں لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری میں گینگ وارکےسرکردہ ملزم عذیربلوچ کی رینجرز کی حوالگی کے بعد گزشتہ رات سے لیاری میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    ذرائع کا کہناہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری لیاری کے مختلف علاقوں میں پہنچی اور گھرگھرتلاشی کا عمل شروع کیا۔ سرچ آپریشن لیاری کےعلاقوں جہان آباد، شیرشاہ کباڑی مارکیٹ اور اطراف کے علاقوں میں کیاگیا۔

    ذرائع کا کہناہےکہ سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر اور گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیاگیا۔

    ادھرگلشن معمارجنجال گوٹھ سےاغوا ہونےوالےچاروں مغویوں کوانورمیمن گوٹھ میں پولیس نے آپریشن کرکےبازیاب کرایاجبکہ اغواکارفرارہوگئے۔

  • مغوی بازیاب: پانچ اغواء کارگرفتار، اسلحہ برآمد

    مغوی بازیاب: پانچ اغواء کارگرفتار، اسلحہ برآمد

    لاہور: صدر ڈویژن پولیس نے تاوان کے لئے اغواء ہونے والے مغوی عبدالرؤف کو بازیاب کروا کر پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر زاہد مروت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ عبدالرؤف نامی شخص کو پانچ ملزمان نے دو ماہ قبل اغواء کیا اورعبدالرؤف کے اہل خانہ سے اس کی بازیابی کے لئے ستائیس لاکھ روپے تاوان مانگا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف  فوری کارروائی کرتے ہوئے مغوی عبدالرؤف کو بازیاب کروالیا جبکہ پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے ہیں، ایس پی صدر کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ملزمان سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔