Tag: مغوی بچہ

  • ڈیڑھ ماہ کے مغوی بچے کا والد ہی اغواء کار نکلا

    ڈیڑھ ماہ کے مغوی بچے کا والد ہی اغواء کار نکلا

    سرگودھا: پنجاب کے شہر سرگودھا میں ڈیڑھ ماہ کا بچہ اغواء ہونے کی خبر جھوٹ نکلی، بچے کا سفاک باپ ہی واردات میں ملوث نکلا۔

     سرگودھا کے گاؤں 79 شمالی کے رہائشی عدنان  نے خود اپنا بیٹا بے اولاد جوڑے کو فروخت کیا اور بعد میں اغواء کی ایف آئی آر نامعلوم فراد کیخلاف درج کرادی۔

    اس حوالے سے پولیس کاکہنا ہے کہ تفتیش کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ مغوی بچے کا والد ہی اس کا اغواء کار ہے، والد نے بچے کو 1 لاکھ 20 ہزار کے عوض فروخت کیا، بچے کے والد عدنان نے بچے کو2 خواتین کی مدد سے بے اولاد جوڑے کو فروخت کیا، بچے کو فروخت کرکے والد عدنان نے بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

    پولیس نے جیو فینسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچہ بے اولاد جوڑے سے بازیاب کرا لیا، بچہ خریدنے والے جوڑے اور ملزم باپ عدنان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے 4 ملزمان کو حراست میں لے کر مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ بچہ ماں کے حوالے کردیا گیا۔

  • لاہور: چوبیس گھنٹے گزرگئے، مغوی بچہ نہ مل سکا

    لاہور: چوبیس گھنٹے گزرگئے، مغوی بچہ نہ مل سکا

    لاہور : چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود ابدالین سوسائٹی سے اغواء ہونے والا نو سالہ سفیان تاحال مل نہ سکا۔ سفیان کے اغواء کا مقدمہ بچے کی والدہ ڈاکٹر تحسینہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاﺅن میں سابقہ شوہر مسعود اور نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ابدالین سوسائٹی سے گزشتہ روز اغواء ہونے والے نو سالہ بچے سفیان کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

    مغوی بچے کی والدہ ڈاکٹر تحسینہ کا کہنا ہے کے پولیس کے مطابق بچہ باپ کے پاس ہے۔ ڈاکٹر تحسینہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ان کا شوہر پہلے بھی میرے بچے کو اغواء کی دھمکی دے چکا ہے، اس لئے شبہ کے طور پر ایف آئی آر میں سابقہ شوہر کا نام بھی درج کروایا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس بچے کو بازیاب کروائے اگر بچہ باپ کے پاس ہے تو بھی پولیس بازیاب کروانے میں ٹال مٹول سے کام کیوں لے رہی ہے۔

    گھریلو ملازمہ کے مطابق بچے کو سفید گاڑی میں چار نامعلوم افراد گھر کے باہر سے زبردستی اٹھا کر اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔