Tag: مغوی بچہ بازیاب

  • لاہور : مغوی بچہ ڈرامائی انداز میں بازیاب، 3 اغواء کار گرفتار

    لاہور : مغوی بچہ ڈرامائی انداز میں بازیاب، 3 اغواء کار گرفتار

    لاہور کے تھانہ گجرپورہ کی حدود سے اغواء ہونے والے 10 سالہ مغوی بچہ کو پولیس مقابلے بعد بازیاب کروا کر3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اغواء برائے تاوان سیل اور اغواء کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد دس سالہ مغوی بچے زمان کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔

    اس کامیاب کارروائی کے دوران تینوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور وصول کی گئی 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

    چوہنگ کے علاقے میں اغواء برائے تاوان سیل اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

    پولیس کے مطابق 10سالہ زمان کو چند گھنٹے قبل گجر پورہ سے اغوا کیا گیا تھا، اغواکاروں نے بچے کے والد سے3کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

    اس حوالے سے ڈی ایس پی میاں انجم نے میڈیا کو بتایا کہ مغوی بچے کے والد نے ملزمان کو80لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کی۔

    پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے بچے کو بازیاب تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مذکورہ ملزمان کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےعمل میں آئی۔

    ڈی ایس پی میاں انجم توقیر کے مطابق گرفتار ملزمان میں ابرار حسن، محمد عدیل اور محمد بابر شامل ہیں۔ ایس پی نارتھ فرقان بلال نے بتایا کہ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

    اس سے قبل یکم فروری کو تھانہ سرائے مغل پولیس نے ڈی ایس پی پتوکی کی ہدایت پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار سالہ مغوی بچہ بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    تھانہ سرائے مغل پولیس کو 15 پر مرید عباس نامی شہری نے اپنے 4 سالہ بیٹے حسنین کے اغوا ہونے کی اطلاع دی تھی

    پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل سوار ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے بچہ بازیاب کروا لیا۔

  • کراچی: قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک، 7ملزم گرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک، 7ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے پٹھان کالونی میں سی پی ایل سی ، پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کاروائی کرکے آٹھ سالہ مغوی بچہ بازیاب اور دو اغواء کار گرفتار کرلئے، بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سیکٹر فائیو جے میں رینجرز نے گینگ وار کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن کی پٹھان کالونی میں سی پی ایل سی، پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مار کر آٹھ سالہ مغوی بچے عرفان اللہ کو بازیاب کرالیا۔

    سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے کے مطابق کاروائی کے دوران دو اغواء کاروں کو بھی گرفتارکئے گئے، جن میں ایک عزیز اللہ نامی ملزم بھی شامل ہے جو مغوی بچے کا پڑوسی ہے، آٹھ سالہ عرفان اللہ کو بائیس دسمبر دوہزار تیرہ کو خواجہ اجمیر نگری کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا۔

    بچے کی بازیابی کے لئے اغواء کاروں نے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا اور معاملات دس لاکھ روپے پر طے پائے تاہم انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر رقم کے لین سے قبل ہی چھاپہ مار کر بچے کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے اور گرفتار اغواء کاروں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سیکٹر فائیو جے میں رینجرز نے گینگ وار کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا، جہاں ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور دو نائن ایم ایم پستول بر آمد ہوئے ۔