Tag: مغوی بچے

  • گزشتہ سال نومبر میں کوئٹہ سے اغواء ہونے والے بچے مصور کاکڑ کی لاش مل گئی

    گزشتہ سال نومبر میں کوئٹہ سے اغواء ہونے والے بچے مصور کاکڑ کی لاش مل گئی

    کوئٹہ : گزشتہ سال نومبر میں کوئٹہ سے اغواء ہونے والے بچے مصور کاکڑ کی لاش مل گئی، بچے کو تاوان کے غرض سے اغواء کیا گیا تھا۔ 

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احسن کا ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دشت سے ملنے والی لاش مغوی بچے مصورخان کاکڑ کی ہے، ڈی این اے تصدیق کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ہے۔

    اعتزاز گورایا کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے بچے کی بازیابی کے لئے جے آئی ٹی بنائی ، گئی جے آئی ٹی میں شامل اداروں نے بازیابی کے لئے کوششیں کیں 19میٹنگز ہوئیں ، 2 ہزار گھروں کو سرچ کیا گیا 12سو پوائنٹس پر چھاپے مارے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کئے اغواء میں استعمال ہونے والی گاڑی 17 نومبر کو برآمد کی۔

    ڈی آئی جی بلوچستان پولیس نے کہا کہ کیس بند نہیں کیا گیا ،ملوث افراد کا تعاقب جاری ہے، کالعدم تنظیموں کی آپسی لڑائی کی اطلاعات ملی تھیں اور بچے کی شہادت لڑائی کے دوران ہوئی یہ تصدیق نہیں کر سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اغواء میں کالعدم تنظیم داعش ملوث ہے ، کالعدم تنظیم داعش کی جانب سے ایران اور افغانستان کی سموں سے لواحقین کو فون آ رہے تھے۔

    ڈی آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ 22 نومبر کو ایک گھر کا پتہ چلا اس پر کارروائی کی تو اغواء کار جا چکے تھے، تحقیقات کے مطابق اغوا ء کار افغانستان اور پاکستان کے شہر باجوڑ سے ہے اغواء کاروں نے مغوی بچے کو کوئٹہ بائی پاس سے دہشت منتقل کیا ہے ، دشت میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا۔

    انھوں نے مزید کہا اغواء کاروں نے مغوی مصور کو دہشت سے اسپلنجی کے علاقے میں منتقل کیا 23 جون کو مصور کاکڑ کی قبر کا معلوم ہوا کارروائی میں ایک لاش برآمد کی گئی ، بچے کی لاشیں کی برآمدگی کے بعد والدین سے ڈی این اے کے لئے سیمپلز لئے گئے ڈی این اے کے سیمپلز برآمد ہونے والی لاش سے میچ کر گئے ہیں۔

    ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ اغواکی واردات سے اب تک بچے کے والدین نے تعاون کیا، تافسوس ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود بچے کو بحفاظت بازیانی نہ ہو سکی۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں بچے مصورکو نامعلوم افراد نے کوئٹہ میں اسکول وین سے اغواکیا تھا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بھی بچوں کے اغوا سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران کوئٹہ سے 10 سالہ بچے کے اغوا اور اس کا کوئی سراغ نہ ملنے پر نوٹس لے کر بچوں کے اغوا کے معاملے پر تمام آئی جیز اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کیا تھا۔

  • 11 سالہ بچے کے اغوا کیخلاف  بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال

    11 سالہ بچے کے اغوا کیخلاف بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال

    کوئٹہ : 11 سالہ مغوی بچے مصور کاکڑ کے اغوا کیخلاف آج بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال ہے ، جس کے باعث مختلف شاہراہیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 11 سالہ مغوی بچے مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان میں آج پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔

    سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ ہڑتال کے موقع پر محکمہ تعلیم بلوچستان نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، آج بلوچستان میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند ہیں.

    مغوی بچےکی عدم بازیابی کیخلاف کوئٹہ چمن شاہراہ متعددمقامات پربند ہیں ، کوئٹہ چمن شاہراہ کی بندش سےسیکڑوں گاڑیاں،مال بردارٹرک،کنٹینرز پھنس گئے ہیں.

    ریلوے حکام نے بھی کہا ہے کہ کوئٹہ چمن پسنجر ٹرین آج نہیں چلےگی، آج ہڑتال کےباعث کوئٹہ چمن پسنجرٹرین معطل کی گئی ہے.

    واضح رہے کہ چند روزقبل 10سالہ بچے مصورکو نامعلوم افراد نےکوئٹہ میں اسکول وین سے اغواکیا تھا اور تاحال بچے کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بھی بچوں کے اغوا سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران کوئٹہ سے 10 سالہ بچے کے اغوا اور اس کا کوئی سراغ نہ ملنے پر نوٹس لے کر بچوں کے اغوا کے معاملے پر تمام آئی جیز اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کیا تھا۔

  • بچوں کا اغوا جاری، ڈی جی خان میں اسپتال سے نومولود اغوا

    بچوں کا اغوا جاری، ڈی جی خان میں اسپتال سے نومولود اغوا

    ڈی جی خان: پنجاب میں بچوں کی گمشدگی کے واقعات کم نہ ہوسکے، ڈیرہ غازی خان کے اسپتال سے نوزائیدہ بچہ اغوا ہوگیا، فیصل آباد میں گھر سے بھاگنے والے دو بچوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

    اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں اسپتال سے نوزائیدہ بچہ اغوا کرلیا گیا، مغوی بچے کے والد نے الزام عائد کیا کہ اس کا بچہ نامعلوم خاتون اغوا کرکے لے گئی پولیس نے بچے اور خاتون کی تلاش شروع کردی۔

    پولیس کے مطابق بچے گھریلو ملازم ہیں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھر سے بھاگے، فیصل آباد بکرا منڈی چوک سے بھی ملنے والے بچے اغوا نہیں ہوئے گھر سے بھاگے تھے۔

    ڈیرہ غازی خان میں ہی اکیڈمی جانے والے دو بھائی لاپتا ہوگئے، پولیس نے لاپتا ہونے والے دونوں بھائیوں کے گمشدگی کی ایف آر درج کرلی۔

    دوسری جانب ملتان میں شہریوں نے مبینہ اغوا کار کو پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، جبکہ گوجرانوالہ میں بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو شہریوں نے دھر لیا اور دونوں افراد کو خوب تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاہم وہ اغوا کار نہیں لگتے۔