Tag: مفادات

  • ’مولانا ذاتی مفادات کی عینک اتار کر دیکھیں تو پتہ چلے گا پاکستان تنہائی کا شکار نہیں‘

    ’مولانا ذاتی مفادات کی عینک اتار کر دیکھیں تو پتہ چلے گا پاکستان تنہائی کا شکار نہیں‘

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا ذاتی مفادات کی عینک اتار کر دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ پاکستان تنہائی کا شکار نہیں ہے، وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کا تشخص دنیا میں ابھر کرسامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فرودس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مولانا کا رات کا خطاب پیپلزپارٹی اورن لیگ سے مایوسیوں کا اظہار تھا، پہلےدن کہا تھا یہ آپس میں مخلص نہیں تو قوم سے کیا وفا کریں گے؟۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی یواین میں تاریخی تقریر نے مذہبی کارڈ بیانیہ پنکچرکر دیا، وزیراعظم کی تاریخی تقریرسے دھرنے کے مقاصد زمین بوس ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا خود فریبی سے نکلیں، عوام کو تنگ نہ کریں، سازش میں ناکام ہوچکے ہیں، انتخابات میں مسترد عناصرمینڈیٹ کی توہین اورجمہوری نظام پر حملہ آور نہ ہوں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مولانا خود فریبی سے نکلیں، عوام کو تنگ نہ کریں، سازش میں ناکام ہوچکے ہیں، انتخابات میں مسترد عناصرمینڈیٹ کی توہین اورجمہوری نظام پر حملہ آور نہ ہوں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا ذاتی مفادات کی عینک اتارکر دیکھیں تو پتہ چلے گا پاکستان تنہائی کا شکارنہیں ہے، وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کا تشخص دنیا میں ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔

  • امریکی حکومت عراق میں اپنے مفادات کا ہرممکن دفاع کرے گی، امریکی دانشور

    امریکی حکومت عراق میں اپنے مفادات کا ہرممکن دفاع کرے گی، امریکی دانشور

    واشنگٹن : عراق میں موجود ایران نواز ملیشیائیں امریکی شہریوں، فوجیوں اور امریکی تنصیبات پر حملے کرسکتی ہیں، خطرے کی صورت میں امریکا عراق میں الحشد ملیشیا کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے انٹیلی جنس معلومات کی بناء پر عراق میں ایمرجنسی کا لیول چار درجے تک بڑھانے کے بعد عراق میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں موجود غیرضروری عملے کو واپس بلا لیا ہے۔

    یہ پیش رفت امریکی انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے جاری کردہ انتباہ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے باعث عراق میں موجود ایران نواز ملیشیائیں امریکی شہریوں، فوجیوں اور امریکی تنصیبات پر حملے کرسکتی ہیں۔

    عراقی سیکیورٹی ذرائع نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نے عراقی سیکیورٹی حکام پر زور دیا کہ ملک میں موجود ملیشیاﺅں کو سرکاری فوج کے ماتحت لایا جائے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ عراق میں امریکی مفادت پرحملے کی صورت میں فوری اور موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی، امریکا کی طرف سے یہ تنبیہ ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان سخت کشیدگی کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

    امریکی انٹیلی جنس اداروں کو معلوم ہوا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں کے قریب میزائل لانچنگ مراکز پر میزائل منتقل کیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدام عراق میں موجود امریکا کے 5200 فوجیوں اور 6 فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچانے کا موجب بن سکتا ہے۔

    اسی حوالے سے امریکا میں ہڈسن انسٹیٹیوٹ سے وابستہ تجزیہ نگار مائیکل بیرگنٹ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی حکومت عراق میں اپنے مفادات کا ہرممکن دفاع کرے گی۔

    ان کا کہنا ہے کہ خطرے کی صورت میں امریکا عراق میں موجود ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاﺅں عصائب اھل الحق اورالحشد الشعبی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی فوج اور تنصیبات کا تحفظ ایران کے دست و بازو بن کر کام کرنے والے گروپوں کےخلاف سخت کارروائی میں مضمر ہے۔

  • امریکہ اورشمالی کوریا مذاکرات سےمسائل حل کریں‘چین

    امریکہ اورشمالی کوریا مذاکرات سےمسائل حل کریں‘چین

    بیجنگ: چین کاکہناہےکہ امریکہ اور شمالی کوریا مذاکرات سے آپس کےمسائل حل کریں اور ہتھیاروں کی تنصیب سے بازرہیں۔

    تفصیلات کےمطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنوبی کوریا میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم تھاڈ کےآپریشنل ہونے کےبعد ردعمل دیتے ہوئےکہاکہ جنوبی کوریا میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیب سے چین کی اسٹریٹجک اور فوجی صلاحیتیں متاثرہونے کا خدشہ ہےلہذا امریکہ میزائل نظام کی تنصیب فوری طورپرروکے۔

    چینی وزارت خارجہ کےترجمان نےکہاکہ امریکہ اور شمالی کوریا نے آپسی کشیدگی کم کرنے کے لیےبات چیت نہ کی تو چین اپنے مفادات کے تحفظ کرنے کےلیےاقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے۔


    شمالی کوریا کی امریکہ کو وارننگ‘میزائل تجربے جاری رکھنےکااعلان


    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کےبیان پراطمینان کا اظہار کیا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔

    دوسری جانب شمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ ان نےاپنےبیان میں کہا تھا کہ امریکہ اورجنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کےبعد خطہ ایٹمی جنگ کےقریب پہنچ چکاہے۔


    شمالی کوریا سےبڑی جنگ چھڑسکتی ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ


    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھاکہ شمالی کوریاسے بڑی جنگ بھی چھڑسکتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ایران امریکی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ

    ایران امریکی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ

    واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کاکہناہےکہ مشرق وسطیٰ میں ایران کی اشتعال انگیزی کا مقصد خطے کو عدم استحکام سےدوچار کرناہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کانگریس کو لکھے گئےخط میں ایران کی جانب سے دہشت گردوں کی ریاستی پشت پناہی کے کردار پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

    ریکس ٹلرسن نے کانگریس کو لکھے گئےخط میں کہاہےکہ بغیر نگرانی کےایران ممکنہ طور پرشمالی کوریا کےنقش قدم پرچل سکتا ہے۔

    ایران کی مشرق وسطیٰ میں اشتعال انگیزی کامقصد خطے کو عدم استحکا کا شکار کرنا اور امریکی مفادات کونقصان پہنچانا ہے۔

    امریکی وزیرخارجہ کا کہناہےکہ واشنگٹن کو ایک جامع پالیسی کےتحت تہران سے لاحق خطرات سےنمٹنا ضروری ہے۔

    خیال رہے کہ اپنی صدارتی مہم کےدوران ڈونلڈ ٹرمپ نےاوباما دور میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کو بدترین قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جن 7 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کیں تھیں ان میں ایران بھی شامل تھا۔


    ایران دہشتگردی کی معاونت کرنے والاسب سےبڑاملک قرار‘جیمز میٹس


    واضح رہےکہ رواں سال فروری میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایران کو دہشت گردی میں معاونت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں