Tag: مفاد پرست

  • آج عوام کومفاد پرستوں پرفتح مل گئی‘ شہبازشریف

    آج عوام کومفاد پرستوں پرفتح مل گئی‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ جاری رکھنے کی اجازت دی، آج عوام کومفاد پرستوں پرفتح مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام توانائیاں میگا پروجیکٹ کوجلد مکمل کرنے پرلگائیں گے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ جاری رکھنے کی اجازت دی، آج عوام کومفاد پرستوں پرفتح مل گئی۔


    سپریم کورٹ کا اورنج لائن ٹرین منصوبہ جاری رکھنےکاحکم


    واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اورنج لائن منصوبے سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اکتیس شرائط کے ساتھ اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کرنے کی اجازت دے دی۔

    عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ لاہور کے گیارہ تاریخی ورثوں کے لیے دس کروڑ کا فنڈ مختص کیا جائے، فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانےکے لیے ماہرین کی کمیٹی ایک سال تک کام کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئی فون استعمال کرنے والے ناقابل بھروسہ اور خود غرض

    آئی فون استعمال کرنے والے ناقابل بھروسہ اور خود غرض

    لندن: جدید دور کی مختلف ٹیکنالوجیز ہماری زندگی پر اس قدر حاوی ہوچکی ہیں کہ اب یہ ہماری شخصیت کا بھی تعین کر رہی ہیں۔ حال ہی میں ایک تحقیقاتی سروے میں دیکھا گیا کہ اینڈرائڈ فون استعمال کرنے والے افراد آئی فون استعمال کرنے والے افراد سے زیادہ قابل بھروسہ ہوتے ہیں۔

    اس تحقیق کے لیے لندن کی 3 مختلف یونیورسٹیز نے ایک سوالنامہ مرتب کیا جس میں 500 مختلف افراد سے پوچھا گیا کہ ان کا اسمارٹ فون کے حوالے سے اور ذاتی معاملات میں دیگر افراد سے رویہ کیسا ہوتا ہے۔

    سوالنامے سے حاصل شدہ معلومات سے علم ہوا کہ آئی فون استعمال کرنے والے افراد اپنے فون کو اسٹیٹس کی علامت سمجھتے ہیں۔ اسی طرح وہ زیادہ جذباتی بھی پائے گئے، جبکہ وہ مادی اشیا اور چمک دمک سے جلد متاثر ہونے والے افراد میں سے تھے۔

    اس کے برعکس اینڈارئڈ استعمال کرنے والے افراد دولت اور سماجی رتبوں کے بارے میں کم فکر مند تھے۔ اسی طرح وہ دیانت دار اور سمجھوتا کرنے والے بھی پائے گئے۔

    تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ آئی فون استعمال کرنے والے کسی حد تک خود غرض تھے اور ذاتی مفاد کے لیے کچھ بھی کر سکتے تھے جبکہ اینڈرائڈ فون استعمال کرنے والوں میں اس کے امکان کم تھے۔

    یہ تحقیق جرنل سائبر سائکولوجی، بی ہیویئر اینڈ سوشل نیٹ ورکنگ میں شائع ہوئی۔