Tag: مفاہمت

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا یونیورسٹی مقدمات میں سمجھوتہ

    ڈونلڈ ٹرمپ کا یونیورسٹی مقدمات میں سمجھوتہ

    واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی یونیورسٹی کے حوالے سے مقدمات میں ڈھائی کروڑ ڈالرز کی مفاہمت کرلی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق مقدمہ غیرفعال ٹرمپ یونیورسٹی کے ان سابقہ طالب علموں کی جانب سے دائر کیا گیا تھاجن کا دعویٰ تھا کہ ان سے ریئل اسٹیٹ کے گُر سکھانے کے لیے ہزاروں ڈالرز لیے گئے تھے،لیکن انہیں کچھ سکھایا نہیں گیا۔

    نیویارک کے اٹارنی جنرل شنائڈرمین کا کہناہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس کیس کو ختم کرنے کے عوض ڈھائی کروڑ ڈالرز ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہےاوریہ رقم یونیورسٹی کے 6ہزار متاثر طلبا میں تقسیم ہوگی۔

    اٹارنی جنرل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس کے ساتھ ہی تعلیمی قوانین کی خلاف ورزی پر مزید 10 لاکھ ڈالرزحکومت کو ادا کریں گے ۔

    یاد رہےکہ ڈونلڈٹرمپ کی یونیورسٹی کےخلاف 3 مقدمات 2010 میں دائر کیے گئے تھے۔ان میں سے 2مقدمات سان تیاگو کی عدالت میں تھے جبکہ ایک نیو یارک کی عدالت میں تھا۔

    سان تیاگو کی ایک عدالت میں یہ کیس 28 نومبر سے شروع ہونے والا تھا تاہم اب فریقین نے آپس میں ہی حل کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے یونیورسٹی مقدمات میں مفاہمت نہ کرنے کاارادہ ظاہرکیاتھااور رواں سال جون میں ان کا کہناتھا کہ وہ ہی یونیورسٹی کیس جیتیں گے۔

  • ایم کیو ایم کی کچھ باتیں حقیقت ہیں،مہتاب اکبرراشدی

    ایم کیو ایم کی کچھ باتیں حقیقت ہیں،مہتاب اکبرراشدی

    کراچی: ممبر قومی اسمبلی مہتاب اکبر راشدی کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام مفاہمت کی اندرونی کہانی اور قیمت جاننا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کچھ باتیں حقیقت ہیں، کرپشن اورناقص حکمرانی موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی میں ممبر قومی اسمبلی مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ سندھ کے عوام مفاہمت کی اندرونی کہانی جاننا چاہتے ہیں، عوام کو بتایا جائے کہ مفاہمت کس قیمت پرکی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ملازمتوں میں شہری علاقوں کونظراندازکیا ۔

    انہوں نے کہا جووزارتیں ایم کیو ایم کے پاس تھیں انہوں نے کس کونوکریا ں دیں عوام کوبتایا جائے۔ مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ سندھ میں حصے کے وارث بننے والوں کوسندھ کی تکالیف کو بھی برابربانٹنا ہوگا ۔جب سندھ کی تقسیم کی بات ہوگی تو سیسہ پلائی دیواربن جائیں گے۔

  • سیاسی ہم آہنگی اورمفاہمت کی پالیسی جاری رہیگی،بلاول بھٹو زرداری

    سیاسی ہم آہنگی اورمفاہمت کی پالیسی جاری رہیگی،بلاول بھٹو زرداری

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو مشورہ دیا ہے کہ ایم کیوایم تحریک انصاف کا طرز عمل اختیار کرنے سے گریز کرے۔

    بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کومعاشرتی تقسیم نہیں اپنانی چاہیئے۔ پیپلزپارٹی سیاسی ہم آہنگی اورمفاہمت کی پالیسی جاری رکھےگی۔ انھوں نے کہا کہ جیالےمفاہمت پرعمل کرتےہوئےکسی قسم کاردعمل نہ دیں ۔

    پیپلز پارٹی کے چئیر مین کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نےفوج کوسیاست میں ملوث کرنےکی کوشش کی ہے۔فوج کوسیاست میں مزیدملوث کرنےکی کوشش نہیں ہونی چاہئے۔