Tag: مفت

  • رمضان المبارک میں سعودی شہریوں کو مفت میں بڑی سہولت فراہم

    رمضان المبارک میں سعودی شہریوں کو مفت میں بڑی سہولت فراہم

    ماہ رمضان میں مسلمان روزوں کے ساتھ عید کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں سعودی عرب میں شہریوں کو مفت میں بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے السلامہ محلے میں سعودی شہریوں کو مفت ٹھیلے لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حی السلامہ میں ٹھیلے لگانے متعدد جگہیں مقرر کی گئی ہیں جہاں فوڈ ٹرک، بستہ اور ٹھیلہ لگایا جا سکتا ہے۔

    جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے کہا ہے کہ عام شہریوں کی سہولت اور مدد کے لیے موسمی تجارت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ مذکورہ مقامات پر 15 رمضان سے ماہ مبارک کے اختتام تک ٹھیلے لگائے جا سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کاروبار کے دوران معیار اور حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معیار اور صحت کے ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیمیں دورے کرتی رہا کریں گی۔

    https://urdu.arynews.tv/ministry-of-hajj-and-umrah-appeal-to-makkah-residents/

  • آئی فون کی خراب اسکرین اب مفت میں تبدیل ہوسکتی ہے

    آئی فون کی خراب اسکرین اب مفت میں تبدیل ہوسکتی ہے

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کے لیے اعلان کیا ہے کہ وہ ان کے آئی فونز کی خراب اسکرین کو مفت میں تبدیل کر کے دیں گے۔

    ایپل کا کہنا ہے کہ نومبر 2019 سے مئی 2020 کے درمیان مینو فیکچر کیے جانے والے آئی فون 11 ایس میں ایک خرابی سامنے آئی ہے۔

    ڈسپلے ماڈیول میں خرابی کی وجہ سے اس آئی فون کی اسکرین کا ایک حصہ ٹچ پر کام کرنا بند کر دیتا ہے، ایپل نے ایسے ہزاروں آئی فونز کی اسکرین مفت میں ری پلیس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اگر آپ کے پاس یہ آئی فون ہے اور آپ بھی اس مسئلے کا نشانہ بن رہے ہیں تو خطیر رقم خرچ کرنے کے بجائے مفت میں اسکرین تبدیل کروا سکتے ہیں۔

    سب سے پہلے اپنے آئی فون کا سیریل نمبر چیک کریں، اس کے لیے سیٹنگز میں جائیں، جنرل پر کلک کریں اور پھر اباؤٹ میں جائیں۔

    اس سیریل نمبر کو ایپل کی چیک لسٹ میں ڈالیں، جلد ہی آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ اس فری ری پلیس منٹ کے حقدار ہیں یا نہیں۔

    ایپل کا کہنا ہے کہ اگر اس مسئلے کے علاوہ اسکرین پر کوئی اور مسئلہ ہے جیسے اسکرین پر اسکریچز یا ٹوٹی اسکرین، تو اس کی مرمت کے چارجز وصول کیے جائیں گے۔

    ایپل نے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ پہلے اس کو درست کروا لیں اس کے بعد آئی فون کو اسکرین ری پلیسمنٹ کے لیے بھیجا جائے۔

  • سنگاپور میں مفت ہینڈ سینی ٹائزر تقسیم کرنے کا اعلان

    سنگاپور میں مفت ہینڈ سینی ٹائزر تقسیم کرنے کا اعلان

    کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سنگاپور میں ہر گھر کو مفت ہینڈ سینی ٹائزر دینے کا اعلان کردیا گیا۔

    سنگاپور کے ایک فلاحی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ادارہ ہر گھر کو 500 ملی لیٹر ہینڈ سینی ٹائزر مفت فراہم کرے گا۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ ان کا فراہم کردہ سینی ٹائزر الکوحل فری ہوگا جو بچوں کے استعمال کے لیے بھی محفوظ ہوگا جبکہ کچن میں کام کرتے ہوئے کسی حادثے کا سبب نہیں بنے گا۔

    اس سلسلے میں ادارے نے اپنے متعین کردہ پوائنٹس کا اعلان کردیا ہے جہاں سے جا کر مفت سینی ٹائزر وصول کیا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ سنگاپور میں اب تک 509 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 2 افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔

    سنگاپور میں فی الحال تعلیمی ادارے بند کیے گئے ہیں اور ان کی بندش میں توسیع پر غور کیا جارہا ہے جبکہ وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ورنہ ملک کو لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔

    سنگاپور سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار 948 ہوگئی ہے جب کہ کرونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 65 ہے۔

  • اروند کیجروال کا عوام کےلیے مفت بجلی کا اعلان

    اروند کیجروال کا عوام کےلیے مفت بجلی کا اعلان

    نئی دہلی:نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ نے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی مفت کرنے کا اعلان کر دیا، کیجریوال کا کہنا ہے کہ وی آئی پی شخصیات کو مفت بجلی ملنے پر کوئی کچھ نہیں کہتا، تو عام آدمی کیوں محروم رہے؟

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ‘201 سے 400 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو نصف قیمت ادا کرنی ہوگی کیونکہ دہلی حکومت انہیں 50 فیصد سبسڈی فراہم کرے گی۔

    انہوں نے اس فیصلے کو عام آدمی کے لیے تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں سب سے سستی بجلی دہلی میں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر وی آئی پی شخصیات اور بڑے سیاستدانوں کو مفت بجلی ملنے پر کوئی کچھ نہیں کہتا، تو عام آدمی کیوں محروم رہے؟ کیا میں نے یہ قدم اٹھا کر غلط کی؟

    اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ اس اسکیم سے دارالحکومت کے 33 فیصد صارفین کو فائدہ ہوگا جو گرمی میں 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، جبکہ سردیوں میں تقریباً 70 فیصد افراد کا بجلی کا استعمال 200 یونٹ سے کم ہوجاتا ہے۔

    نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کے نائب مَنیش سِسوڈیا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘اچھی تعلیم اور صحت کی سہولیات کی طرح گھروں میں لائٹ اور پنکھے چلانے جتنی بجلی بھی عوام کے لیے ضروری ہے۔

    دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس اعلان کو الیکشن اسٹریٹیجی قرار دیا۔

    سربراہ بی جے پی دہلی مَنوج تیواری نے کہا کہ یہ اروند کیجریوال کی پارٹی کا فیصلہ نہیں ہے بلکہ یہ بی جے پی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اسے دو زاویوں سے دیکھ سکتے ہیں، یہ انتخابات سے قبل عوام کو متوجہ کرنے کی اسٹریٹیجی ہے، انہوں نے دہلی کے عوام سے 7 ہزار کروڑ لوٹے، عوام کو وہ یہ پیسے کب واپس کر رہے ہیں؟

  • دبئی انتظامیہ کا سیاحوں کو مفت سم کارڈ دینے کا اعلان

    دبئی انتظامیہ کا سیاحوں کو مفت سم کارڈ دینے کا اعلان

    ابوظبی : اماراتی حکام نے دبئی کا سفر کرنے والے سیاحوں کو ’خوشی منصوبے‘ تحت ایک ماہ کے لیے فری سم دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی حکومت کی جانب سے سیاحوں کےلیے ایک اور اہم اقدام اٹھایا گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے دبئی آنے والے تمام سیاحوں کو ایئرپورٹ پہنچتے ہی سم کارڈ فری میں فراہم کیا جائے گا جس کا مقصد سیاحوں کی مشکل آسان کرنا ہے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ سے باآسانی رابطہ کرسکیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئ پہنچنے والے سیاحوں کو دبئی کی جنرل ڈائکریٹوریٹ برائے رہائش اور خارجہ امور، اسمارٹ دبئی اور ڈی یو ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے مفت سم کارڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔

    میجر جنرل محمد المرّی کا کہنا تھا کہ مفت سم کارڈ کا پیکٹ صرف 18 سال سے زائد عمر کے سیاحوں کو ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال (جیسے پاسپورٹ، وزٹ ویزہ وغیرہ) کے بعد فراہم کیا جائے گا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اگر سیاحت کی غرض سے دبئی آنے والے شخص نے ریاست میں مستقل سکونت اختیار کی تو مذکورہ سم کارڈ مستقل نمبر میں تبدیل نہیں ہوگا اور ایک ماہ بعد سم کارڈ خودکار طریقے سے بلاک ہوجائے گی۔

    مزید پڑھیں : دبئی‘سیّاحوں کے لیے ایک روزہ فری ٹرانسپورٹ کا اعلان

    واضح رہے کہ گزشتہ برس دبئی حکومت نے 20 مارچ کو منائے جانے والے’خوشی کے دن‘ کے موقع پر دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر قدم رکھنے والے پہلے100 خوش نصیب سیّاحوں کو ایئرپورٹ سے منزل مقصود تک مفت میں ٹیکسی سروس فراہم کی تھی۔

    یاد رہے کہ حکومتِ دبئی کی جانب سے سیّاحوں کو ’خوشی بس‘ میں سوار ہوکر دبئی کو دنیا میں ممتاز بنانے والے مقامات پر جانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔

  • ریستوران میں پیدا ہونے والی بچی کے لیے تاحیات مفت کھانے کا اعلان

    ریستوران میں پیدا ہونے والی بچی کے لیے تاحیات مفت کھانے کا اعلان

    واشنگٹن : امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ’چک فل اے ریستوران‘ میں فالن نامی خاتون نے بچی کو جنم دیا تو ریستوران کے مالک نے بچی کے لیے تاحیات مفت کھانے سمیت کئی مراعات کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے مقامی فاسٹ فورڈ ریستوران میں چند روز قبل ایک خاتون نے بچی کو جنم دیا تھا، جس کے بعد ریستوران انتظامیہ نے نومولود بچی کے لیے 16 برس بعد بچی کو ملازمت کی پیش کش، تاحیات مفت کھانا اور پہلی سالگرہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا کے ’چک فل اے ریستوران‘ کی ٹیکساس میں واقع برانچ میں خاتون نے گریسلن مائی وائلٹ نامی بچی کو جنم دیا تھا، جس پر برانچ کے مالک نے بچی کے لیے ملازمت سمیت کئی مراعات کا اعلان کیا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریستوران برانچ کے مالک نے بچی کی پہلی سالگرہ ریستوران کی جانب سے کرنے کی پیش کش بھی کی تھی جسے بچی کے والدین نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے حامی بھرلی۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بچی والدین اسپتال جارہے تھے تاہم دوران سفر فالن نامی خاتون کو تکلیف محسوس ہونے کی صورت میں ریستوران میں چلے گئے، جہاں بچی کی پیدائش ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں