Tag: مفتاح اسماعیل

  • بجٹ سے چند گھنٹے پہلے مشیرمفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرخزانہ بنادیا

    بجٹ سے چند گھنٹے پہلے مشیرمفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرخزانہ بنادیا

    اسلام آباد : مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیرکے عہدے کا حلف اٹھالیا، مفتاح اسماعیل بطور وفاقی وزیرخزانہ آج بجٹ پیش کریں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ نےبجٹ سےچند گھنٹےپہلے مشیرمفتاح اسماعیل کووفاقی وزیرخزانہ بنادیا، وفاقی وزیر کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے مفتاح اسماعیل سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا اور باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    حلف برداری کی تقریب میں کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ حکام اور سیاسی کارکنوں نے شرکت کی۔

    مفتاح اسماعیل آج مسلم لیگ حکومت کا چھٹا اور آخری بجٹ پیش کریں گے۔

    گذشتہ سال حکومت نے مفتاح اسماعیل کو وزیر اعظم کا مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ مفتاح اسماعیل سے قبل اسحاق ڈار وزیر خزانہ تھے،  آمدن سےزائد اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور وہ اکتوبر 2017 سے لندن میں زیر علاج ہے۔

    واضح رہے کہ  سحاق ڈار کے طویل رخصت پر جانے کے باعث وزارتِ خزانہ اور اقتصادی امور کا اضافی چارج وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کے پاس تھا۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آج اپنا آخری بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، بجٹ کا حجم 56 کھرب اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4435 ارب روپے مختص کیا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ دو سو سے زائد اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کیے جانے کا بھی امکان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • غربت کے خاتمے کے لیے 8 سے 10 فیصد ترقی کی ضرورت ہے: مفتاح اسماعیل

    غربت کے خاتمے کے لیے 8 سے 10 فیصد ترقی کی ضرورت ہے: مفتاح اسماعیل

    کراچی: مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لیے 8 سے 10 فیصد ترقی کی ضرورت ہے۔ معاشی نمو 10 سالوں کی بلند سطح پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اسلامک فنانس کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی نمو 10 سالوں کی بلند سطح پر ہے۔ معاشی نمو کے ساتھ مہنگائی کی شرح 5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ غربت کے خاتمے کے لیے 8 سے 10 فیصد ترقی کی ضرورت ہے۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی بڑھانے کے لیے توانائی، لا اینڈ آڈر اور کاروبار کرنا سہل بنانا ہے۔ 5 سالوں میں ہم نے 12 ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگائے ہیں۔ ’کئی ٹیکس ایسے ہیں جس سے حکومت کو آمدن نہیں ہوتی‘۔

    انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں۔ ایمنسٹی اسکیم اس مہینے آجائے گی۔ آئندہ سال بجٹ میں آمدنی پر نہیں بلکہ نمو بڑھانے پر توجہ ہوگی۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ رواں برس آئی ایم ایف کو 4 ارب ڈالر کی ادائیگی کر چکے ہیں، موجودہ ذخائر ڈھائی ارب ڈالر کی ادائیگیوں کے لیے کافی ہیں۔ اس سال 2 سے ڈھائی ارب ڈالر کی مزید ادائیگی باقی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ زرمبادلہ بڑھانے کے لیے کمرشل قرضے دستیاب ہیں چین کی مدد کی ضرورت نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اربوں کی اسٹیل مل ایک ڈالرمیں برائے فروخت: مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا انوکھا اعلان

    اربوں کی اسٹیل مل ایک ڈالرمیں برائے فروخت: مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا انوکھا اعلان

    اسلام آباد: مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے اربوں روپے مالیت کی اسٹیل مل فقط ایک ڈالر میں‌ فروخت کرنے کا انوکھا اعلان کیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق یہ اعلان مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ حکومت اسٹیل مل مفت میں دینے کو تیار ہے، اگر کوئی پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کا قرض اور واجبات ادا کرے، تو وہ اسے لے سکتا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کا پیسہ تنخواہوں پر ضائع کیا جا رہا ہے، پاکستان اسٹیل کواپنے پاس کیوں رکھیں، بہتر ہے کہ پاکستان اسٹیل کوفروخت کر دیں۔

    مشیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی ایک ادارے کا قرض، واجبات ادا کرنے پر پاکستان اسٹیل 1 ڈالر میں دے دیں گے. یہ ادارے معشیت پر بوجھ بن گئے ہیں.پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ایسے ہی چل رہی ہیں. قوم کا پیسہ تنخواہوں پر ضایع کرنے سے بہتر ہے کہ یہ ادارے بیچ دیے جائیں.

    واضح رہے کہ ماضی میں‌ حکومت کے اعلیٰ‌ عہدے داران اسٹیبل مل اور پی آئی کی نجکاری کا اعلانات کرتے رہے ہیں.


    عدالت کا اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 دسمبر تک واجبات ادا کرنے کا حکم


    یاد رہے کہ پاکستان اسٹیل مل ایک عرصے سے مالی بحران کا شکار اور ملازمین کو تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی میں‌ ناکام ہے، جس کی وجہ سے ملازمین میں‌ خاصی بے دلی پائی جاتی ہے.

    واضح رہے کہ گذشتہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔ درخواست کے مطابق ملازمین کو 8 ماہ سے تنخواہ اور واجبات ادا نہیں کیے جارہے۔ سماعت کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 دسمبر تک تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا تھا.


    اسٹیل مل ملازمین کے گھروں کی گیس بند، چولھے ٹھنڈے ہوگئے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مفتاح اسماعیل وزیراعظم کے مشیر برائے فنانس، ریونیو اور اکنامک افیئرز مقرر

    مفتاح اسماعیل وزیراعظم کے مشیر برائے فنانس، ریونیو اور اکنامک افیئرز مقرر

    اسلام آباد : مفتاح اسماعیل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مشیر برائے فنانس، ریونیو اور اکنامک افیئرز مقرر کردیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق معروف ماہر معیشت مفتاح اسماعیل کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے.

    اعلامیہ کے مطابق مشیر برائے مالیات، ریونیو اور اکنامک افیئرز مفتاح اسماعیل کا عہدہ وزیر خزانہ کے مساوی ہوگا اور مفتاح اسماعیل اسحاق ڈار کی جگہ اپنے فرائض انجام دیں گے.

    مفتاح اسماعیل ماہر مالیات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ہیں جنہیں نواز شریف کا قریبی ساتھی بھی سمجھا جاتا ہے اور وہ اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری بھی فرائض انجام دیتے رہے ہیں.

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ اور رکن قومی اسمبلی رانا فضل خان سے وزیر مملکت برائے خزانہ کا حلف لیا تھا.

    یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار علالت کے باعث لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کی انجیو گرافی بھی ہوئی ہے اور شریانوں میں پیدا ہونے والی کمزوری کا علاج جاری ہے.

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب یہ دیکھنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کابینہ میں اسحاق ڈار کی کمی کو نو منتخب وزیر مملکت رانا اقبال اور مشیر مفتاح اسماعیل کی موجودگی سے پورا کرنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں یا بحران یونہی سر اُٹھائے رکھے گا.