Tag: مفتاح اسماعیل

  • حکومت نقصانات پورے کرنے کیلئے عوام پر ٹیکس لگاتی ہے: مفتاح اسماعیل

    حکومت نقصانات پورے کرنے کیلئے عوام پر ٹیکس لگاتی ہے: مفتاح اسماعیل

    عوامی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نقصانات پورے کرنے کیلئے عوام پر ٹیکس لگاتی ہے۔

    عوامی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جیب سے ایک ہزار ارب روپے مزید لئے جائیں گے، حکومت بہت سے ٹیکس لگاتی ہے، کبھی ٹیکس 30 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہر پاکستانی کو کم سے کم 4 ہزار روپے فی کس بجلی مد میں اضافی دینے پڑینگے، حکومت نے 24 فیصد اپنے اخراجات کو بڑھایا ہے اور حکومت نقصانات پورے کرنے کیلئے عوام پر ٹیکس لگاتی ہے، حکومت قرض اور ٹیکسوں پر چلتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس بھارت، بنگلادیش سمیت دیگر ممالک سے زیادہ مہنگی ہے، آئی ایم ایف نے یہ نہیں کہا کہ بجلی کی لاگت کم کریں، آئی ایم ایف تو یہ نہیں کہتا کہ 90 فیصد بل لیں، وہ کہتا ہے 100 فیصد بل لیں۔

    مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کہتا ہے آپ چیزیں ٹھیک کرلیں، حکومت اگر 400 ارب روپے تک بجلی مد میں دے تو بہتری آسکتی ہے لیکن حکومت کی آخری ترجیح میں عوام آتے ہیں، چین چشمہ فائیو 5 نیوکلیئر پلانٹ بنا رہا ہے۔

  • نواز شریف سے راستے اور سیاست اب جدا ہیں، مفتاح اسماعیل

    نواز شریف سے راستے اور سیاست اب جدا ہیں، مفتاح اسماعیل

    کراچی : نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے راستے اور سیاست اب جدا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل کی اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں نمائندے نے سوال کیا اپنے سابق قائد نواز شریف کے لیے کیا آپ کے دروازے کھلے ہیں ؟

    جس پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نواز شریف اورمیرےسیاسی راستےاب جداہیں لیکن میاں صاحب نےکبھی بلایا توان کے ساتھ چائے پینےضرور جاؤں گا ، وہ میری پسندیدہ شخصیت ہیں لیکن اب ساتھ نہیں چل سکتا۔

    بجٹ کے حوالے سے عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بجٹ میں حکومتی بے حسی نظر آئی ، ایک طرف عوام کوکہتے ہیں ملک مشکل حالات میں ہےکمر کس لیں، دوسری جانب حکومتی اخراجات بے دریغ طریقے سے بڑھ رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت کہیں قربانی دینے یا کمپرومائز کرنے کو تیار نہیں ، ساری قربانی عوام کے حصے میں آرہی ہیں ، بجٹ کے بعد تقریباً ڈیڑھ کڑورلوگ مزید خط غربت سےنیچے چلے جائیں گے، بجٹ ملک میں مزید مہنگائی اور غربت کا عندیہ دے رہا ہے۔

    بانی پی ٹی آئی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو شوق تھا مخالفین کو جیل میں ڈالیں ، شاہد خاقان ، احسن اقبال اور رانا ثنااللہ اورمجھےجیل میں ڈالا گیا، رانا ثنا پرمنشیات کاجھوٹاکیس بنوایا لیکن اب یہ سیاست بندہونی چاہیے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایسابھی نہ ہو فلاں نےکیا تھاتواب ہم بھی ویسا ہی کریں گے ، مخالفین کو جیل میں ڈالنے کی روش کوسیاست سےختم کرناہوگا۔

    انھوں نے بتایا کہ ملک صرف اشرافیہ کیلئےچلتا ہےعوام کیلئےنہیں، میں 2بار صرف 5،5ماہ کے لیے وزیر خزانہ بنا ، دکانداروں پر ٹیکس لگانےسمیت دیگروجوہات پر مجھے ہٹا دیا گیا، میں نے پارٹی کے اندر رہ کر آواز اٹھائی تھی ، وزارت کےدوران پارٹی پالیسی پرتنقید کی کہا ملک صحیح نہیں چلا رہے۔

    مفتاح اسماعیل نے اپنی پارٹی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کا منشور ہوگا کہ عوام کو اپنے فیصلے کرنے کی آزادی ہو، عوام کے فیصلے کوئی تھانے دار ، پٹواری ، ایم این اے ، ایم پی اے یا تحصیل دار نہ کرے

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عوام کو سوچ اور ووٹ ڈالنے کی مکمل آزادی ہو ، ہم اپنا پیغام عوام میں لے کر جائیں گے اور کوشش ہوگی عوامی مقبولیت ملے، باقی عوام کا فیصلہ قبول کریں یا مسترد۔

    عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نہ ہم تبدیلی والے ہیں ، نہ آر ٹی ایس والے اور نہ ہی فارم 47 والے ہیں، ہم عوام والے ہیں ، ہماری پارٹی میں زیادہ تر نوجوان اور ایسے نان الیکٹیبلز ہیں، جن کا ماضی میں سیاست سے نہ تعلق رہا نہ انکا دامن داغ دار ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسے لوگوں کو ترجیح دے رہے ہیں جن کو طرز حکمرانی اور سیاست کی سمجھ ہو ، ہم مستقبل میں کوئی بڑے سرپرائز نہیں دیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ کسی بیوروکریٹ یا سیاست دان کو پارٹی جوائن کرنے کی دعوت نہیں دی، تاہم پڑھے لکھے نوجوانوں اور ایسے لوگ آگے لے کر آئیں گے جو عوام کا درد اور مسائل سمجھتے ہوں۔

  • نوازشریف کو چین کی کمیونسٹ پارٹی نے مدعو کیا ہوگا، مفتاح اسماعیل

    نوازشریف کو چین کی کمیونسٹ پارٹی نے مدعو کیا ہوگا، مفتاح اسماعیل

    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نوازشریف کو چین کی کمیونسٹ پارٹی نے نجی دورے پر مدعو کیا ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دونوں ممالک میں باضابطہ معاہدے وزیراعظم کی موجوگی میں ہی ہوسکتے ہیں، ہماری خارجہ پالیسی کا محور یہ ہوتا ہے کہ اگلا کون سا ملک قرض دے سکتا ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈز پر نظرثانی کے بغیر کوئی اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتی۔ صوبوں کو پیسے دینے کی وجہ سے وفاق کنگلا ہوا، اس وجہ سے آج مہنگائی ہے.

    انھوں نے کہا کہ موجودہ مالی حالات کی بڑی وجہ این ایف سی ایوارڈز ہیں۔ این ایف سی ایوارڈز کی تنظیم نو نہیں ہوئی تو ملک مزید پیچھے رہ جائےگا۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کے پاس این ایف سی ایوارڈز سے متعلق نظرثانی کا واضح مینڈیٹ نہیں ہے۔ پاکستان کو بچانا ہے تو ریاستی قوتوں کو این ایف سی ایوارڈز کی تبدیلی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ ریاستی قوتوں کو این ایف سی ایوارڈز تبدیلی کی ضرورت کا ادراک ہے۔

    سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکا کےعلاوہ خطے کے دیگر ممالک بھی پاک ایران گیس پائپ لائن کے خلاف ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اتنی پابندیوں میں نہیں لگتا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن بن سکتی ہے۔ ہماری خارجہ پالیسی ڈر ڈر کر چلتی ہے، میرا نہیں خیال گیس پائپ لائن بن سکتی ہے۔

  • اسحاق ڈار میرے خلاف پروگرام کرواتے اور خبریں لگواتے تھے، مفتاح اسماعیل

    اسحاق ڈار میرے خلاف پروگرام کرواتے اور خبریں لگواتے تھے، مفتاح اسماعیل

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار میرے خلاف پروگرام کرواتے اور خبریں لگواتے تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نواز شریف ملک میں ہیں اب اسحاق ڈار اکیلے ان سے بات نہیں کرسکتے، نواز شریف کو معیشت سے متعلق دوسرے لوگ بھی رائے دے سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار میرے خلاف خبریں لگاتے تھے لیکن میں جواب نہیں دیتا تھا نظر انداز کردیتا تھا۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ مجھے ہٹا کر ڈار صاحب کو لایا گیا تو وہ کوئی فیصلہ نہ کرسکے، 8 سے 9 ماہ ضائع ہوئے پھر وزیراعظم کو آئی ایم ایف سے بات کرنا پڑی، فیصلوں میں تاخیر کی وجہ سے مہنگائی ہوئی جس کا نتیجہ الیکشن میں نکلا۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پہلے اسحاق ڈار کو باجوہ صاحب سہولت دے کر لائے تھے، کیسز ختم ہوئے، اب وہ معاملہ نہیں ہے، آئی ایم ایف کے سامنے اسحاق ڈار کو شکست ہوئی، محمد اورنگزیب قابل شخص ہیں وہ ملک میں بہتری لائیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم یف کو خط لکھنے یا احتجاج کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، آئی ایم ایف دنیا بھر میں حکومت وقت سے ڈیل کرتی ہے، ان کا یہ کام نہیں ہے کہ الیکشن کا آڈٹ کرے، بانی پی ٹی آئی کو غلط مشورہ دیا گیا اس لیے انہوں نے خط لکھا۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کو لائن لاسز سے متعلق مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، ایف بی آر نے اپنا ٹارگٹ ضرور پورا کرلیا ہوگا، چیئرمین ایف بی آر ایسے نہیں ہیں کہ وہ جھوٹی خبر لگادیں۔

    مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ صوبوں کو 50 فیصد زیادہ پیسے دیتے ہیں تو وہ خرچ کرنا شروع کردیتے ہیں، صوبوں کے ملازمین کی تنخواہیں وفاق کے ملازمین سے زیادہ ہوگئی ہیں، صوبوں کے پاس ایسا کوئی کام نہیں رہا ہے کہ اپنا ٹیکس جمع کریں، وفاق اتنا خسارے میں چلا گیا ہے کہ تیزی سے ٹیکس بڑھا رہا ہے جس سے معیشت اور زیادہ بیٹھ رہی ہے۔

  • امریکی ڈالر کی قیمت سے متعلق بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

    امریکی ڈالر کی قیمت سے متعلق بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

    کراچی : سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈالر کی قدر جولائی تک کچھ بڑھ جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ہر لمحہ پرجوش’ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈالر کی قیمت کے حوالے سے کہا کہ ڈالر کی قدر جولائی تک کچھ بڑھ جائے گی۔

    مفتاح اسماعیل نے پیٹرول کی قیمت سے متعلق کہا کہ عالمی سطح پر قیمتیں نہ بڑھیں تو پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔

    سابق وزیرخزانہ نے بتایا کہ نوازشریف کے ساتھ کام کیا ہے میری سوچ مختلف ہے، میری اور شاہدخاقان عباسی کی سوچ ملتی ہے، پاکستان میں بنیادی اصلاحات اورراہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایم کیوایم کی سیٹوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہےایم کیوایم کو نیشنل اسٹیڈیم کی بھی6،7 نشستیں ملنےوالی تھیں، ایم کیوایم کےساتھ جو گزشتہ الیکشن میں ہاتھ ہوااس بارسود سمیت واپس لیا ہے۔

    معاشی صورتحال کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی اعشاریے بہترہیں،مہنگائی مزید نہیں بڑھے گی، جنوری سے مہنگائی بڑھنے کی شرح رک گئی ہے،م مجھے یقین نہیں ہےکہ حکومت 5سال پورے کرے گی۔

  • نیا وزیرخزانہ کون ہو گا؟    مفتاح اسماعیل نے بتادیا

    نیا وزیرخزانہ کون ہو گا؟ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

    اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں وزیرخزانہ کیلئے اسحاق ڈار کے علاوہ اور بھی نام ہیں، ایک بینک کے صدر بھی ، شمشاد اختر سمیت کئی لوگ امیدوارہوسکتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے پیسے لینے ہیں تواسحاق ڈارکی صورت میں پیغام بھی دیکھناہے ، اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف کے پاس بھیج رہے ہیں تو دیکھنا ہوگا کیا پیغام دےرہےہیں ، اسحاق ڈار نواز شریف کی گڈبک میں ہیں وہ ان کوہی لے کر آئیں گے۔

    وزیرخزانہ کے امیدوار کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ مسلم لیگ ن میں وزیرخزانہ کیلئے اسحاق ڈار کے علاوہ اور بھی نام ہیں، ایک بینک کے صدر بھی وزارت خزانہ کیلئے موزوں امیدوار ہیں، وزارت خزانہ کیلئے شمشاد اختر سمیت کئی لوگ امیدوارہوسکتےہیں اور آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت کیلئےاسحاق ڈارکےعلاوہ دیگرنام موزوں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کیساتھ ساتھ مستقبل کےمشکل فیصلےبھی ہیں، حکومت کودیکھناہوگاکہ مشکل فیصلوں کیلئے کون سے لوگ موزوں ہوں گے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ رمضان کےپہلےعشرےمیں بدقسمتی سےقیمتیں اوپرچلی جاتی ہیں، گیس،بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے فیصلے تو نگراں حکومتیں کرچکی ہیں، اب نئی حکومت کونجکاری سےمتعلق اقدامات کرناہوں گے۔

    اداروں کی نجکاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نجکاری سے متعلق قانون کےوقت کو چھوٹا کرناچاہیے، قانون کے مطابق نجکاری میں480 دن لگتے ہیں اسے 160 دن کرناچاہیے، پیپلزپارٹی نجکا ری کےخلاف ہےلیکن بات چیت کرتی ہے۔

    سابق وزیر خزانہ نے بتایا پی آئی اےسالانہ100ارب روپےکانقصان کرتاہے، پی آئی اےکےمعاملات بہترکیےجائیں تو سالانہ100ارب بچاسکتے ہیں، بات کرنی چاہیےکہ نجکاری نہیں توپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پرجاناچاہیے۔

    مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے سے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت کیساتھ ڈیل کرتاہےکسی جماعت کیساتھ نہیں، آئی ایم ایف کسی ملک میں جاکرالیکشن کےا ٓڈٹ نہیں کرتا، آئی ایم ایف کسی جماعت نہیں حکومت کیساتھ بات کرتاہے، بانی پی ٹی آئی کاآئی ایم ایف کوخط لکھناغلطی ہےلیکن اثرکچھ نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نےایک مرتبہ نہیں2مرتبہ پاکستان کوڈیفالٹ سےبچایا، ایک مرتبہ میرے ذریعے اور ایک مرتبہ خود بات کرکے ڈیفالٹ سےبچایا۔

  • میرا نہیں خیال کہ پی ٹی آئی کا خط آئی ایم ایف سے معاملات کو متاثر کرے گا،  مفتاح اسماعیل

    میرا نہیں خیال کہ پی ٹی آئی کا خط آئی ایم ایف سے معاملات کو متاثر کرے گا، مفتاح اسماعیل

    اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ پی ٹی آئی کاخط آئی ایم ایف سےمعاملات کومتاثر کرے گا کیونکہ آئی ایم ایف حکومت سے بات کرتا ہے انہیں الیکشن سے سروکار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں مہر بخاری کے ساتھ گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے حوالے سے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ پی ٹی آئی کاخط آئی ایم ایف سےمعاملات کومتاثر کرے گا، بانی پی ٹی آئی اس قسم کی باتیں پہلےبھی کرتےرہے ہیں۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شوکت ترین اورتیمورجھگڑانےبھی آئی ایم ایف کوخطوط لکھےتھے لیکن ان کےخطوط پرآئی ایم ایف سےڈیل کرلیا تھا۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری اندرونی جوبھی لڑائی ہےاس پربیرون ملک بات نہیں کرنی چاہیے، اندرونی معاملات کواندرونی سطح پرہی حل کرنا چاہیے، آئی ایم ایف بنگلہ دیش سےبھی ڈیل کررہاہےوہاں متنازع الیکشن ہوئے۔

    انھوں نے بتایا کہ 2018کے متنازع الیکشن کے بعد بھی آئی ایم ایف نےڈیل کی تھی، آئی ایم ایف حکومت سےبات کرتاہےانہیں الیکشن سے سروکارنہیں، آئی ایم ایف کو پاکستان کےالیکشن سے متعلق معلومات ہوں گی۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایسے موقع پر بڑی پارٹی کے بانی کی جانب سے ایسا خط لکھنا معیوب ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو اس قسم کے خطوط لکھنے یا باتیں نہیں کرنی چاہیے، ایسی باتیں کریں گے تو تاثر بنے گا کہ کیا آپ ملک کوڈیفالٹ کراناچاہتےہیں،۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ایلیٹ کلاس کو تو کھانے پینے کو مل جائے گا لیکن غریب عوام تباہ ہوجائےگی، غریب ممالک سےکہاجاتاہےکہ جوقوانین ہیں اس پرعمل کرائیں، پاکستان چین یا روس جیسا ملک نہیں جہاں کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہرمرتبہ الیکشن کےنتائج پرسوال اٹھتےہیں ، پاکستان سےمتعلق سوال اٹھایاجاتاہےکہ شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

    اسحاق ڈار کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ طارق باجوہ کی پالیسی الگ اور اسحاق ڈار کی پالیسی مختلف ہے، اسحاق ڈار کا تاثر بن گیا ہے کہ وہ آئی ایم ایف کی بات نہیں مانتے، اسحاق ڈارکوآئی ایم ایف کےپاس بھیجاجاتاہےتوآئی ایم ایف بھی سوچتاہے لیکن اگر طارق باجوہ کواسپیس دی جائے تو وہ کام کرسکتے ہیں۔

    آنے والی حکومت سے متعلق سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ نئی حکومت کوآئی ایم ایف سے ڈیل کرنا ہوگی اور مہنگائی کیخلاف اقدامات کرناہوں گے۔

  • مفتاح اسماعیل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    مفتاح اسماعیل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    ن لیگ کے سابق رہنما  اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبر کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

    مفتاح اسماعیل کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان

    سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ’’ آج اخبار میں پڑھا اور کل ایک ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ میں پی پی پی میں شامل ہونے جا رہا ہوں، یہ خبر سچ نہیں ہے‘‘۔

    انہوں نے ایکس پر مزید لکھا کہ ’’میں نے فی الحال سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا ہوں‘‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی (پی پی) کے ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ سابق ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ رہنے والے مفتاح اسماعیل سے معاملات طے پانے والے ہیں، مفتاح اسماعیل جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

  • مفتاح اسماعیل کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان

    مفتاح اسماعیل کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی (پی پی) کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ انکی جماعت کے سابق ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ رہنے والے مفتاح اسماعیل سے معاملات طے پانے والے ہیں، مفتاح اسماعیل جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی ممکنہ شمولیت کے معاملے پر پیپلزپارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا، پارٹی قیادت کی منظوری کے بعد مفتاح اسماعیل سے رابطوں کا آغاز کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کا وفد گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے مفتاح اسماعیل سے رابطے میں ہے۔

    مفتاح اسماعیل ن لیگ کی گذشتہ حکومت کے دوران شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں بطور وزیر خزانہ کام کر چکے ہیں، مفتاح اسماعیل کو 2022 میں دوبارہ وزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا تاہم سینیٹر اسحاق ڈار کی لندن سے آمد سے قبل مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

    مفتاح اسماعیل جون 2023 میں مسلم لیگ ن کے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوتے ہوئے سیاست کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

  • مفتاح اسماعیل نے گورنر بننے کیلئے ۔۔۔۔ اسحاق ڈار نے بڑا  دعویٰ  کردیا

    مفتاح اسماعیل نے گورنر بننے کیلئے ۔۔۔۔ اسحاق ڈار نے بڑا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد : سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے گورنر بننے کیلئے میرے آفس کے کارپٹ گِھسا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں مہر بخاری کو خصوصی انٹرویو میں مفتاح اسماعیل سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں میں ظرف نہیں ہوتا۔

    اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ مفتاح اسماعیل کوچیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ بنایا، وہ کام نہیں کرسکے، مفتاح اسماعیل نےگورنربننےکیلئےمیرےآفس کے کارپٹ گَِھس دیئے، میں نے انھیں منع کیا نہیں بنا سکتا گورنر۔

    سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بیانیے آج بھی اہم ہیں اور رہیں گے، ہم چیئرمین پی ٹی آئی کی طرح نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کاایک ہی بیانیہ تھااوروہ انتقام تھا، کیا کوئی ایساشخص بھی ہوتا ہے جو اپنے ہی ملک کےاداروں پرحملہ کرادے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ چارٹرآف ڈیموکریسی میرےدل کےبہت قریب ہے، ٹروتھ کمیشن چارٹرآف ڈیموکریسی کاایک نامکمل ایجنڈاہےجسےپوراکرینگے، نوازشریف انتقام پریقین نہیں رکھتے، مفاہمت کیساتھ آگےچلیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹروتھ کمیشن بنانےکیلئےپوری کوشش کرونگاتاکہ حقائق عوام کےسامنےآئیں، ٹروتھ کمیشن بننےدیں جوبھی حقائق ہیں سب عوام کےسامنےآنےدیں، کمیشن بنے گا تو یقیناً سسٹم بھی اسے برداشت کرلے گا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں ماضی سےسیکھناچاہیےاورآگےبڑھناچاہیےتاکہ ملک ترقی کرے، ہماری پارٹی میں ہرممبرکواسپیس دی جاتی ہے، میری خواہش ہےتمام اہم سیاسی جماعتوں کو اتحادی حکومت بنانی چاہیے۔

    مخالفین کے بیانات پر سابق وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کس حیثیت میں الیکشن کی تاریخ دیں، الیکشن کی تاریخ دیناالیکشن کمیشن کاکام ہےنوازشریف کانہیں، کسی کانوازشریف سےشکوہ نہیں بنتاکہ الیکشن کی تاریخ نہیں دی، نوازشریف نےکہاہےکہ وہ انتقام کی سیاست نہیں کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف اقتدارمیں بھی آگئےتوان کی سیاست مفاہمت کی ہی ہوگی۔