Tag: مفتی منیب الرحمان

  • شوال کا چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی

    شوال کا چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی

    کراچی: پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الفطر 5 جون بروز بدھ منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو فیصل آباد، کشمور، لاہور، رحیم یار خان، صادق آباد، ٹیکسلا، پسنی خان پور، لورا لائی، ژوب، خان پور، گھوٹکی، کوئٹہ شکارپور، جیکب آباد سے شہادتیں موصول ہوئیں۔

    شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کی، اجلاس میں پشاور، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام شریک ہوئے۔

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سے لوگ 20 سال سے رویت ہلال کمیٹی پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چاند دوربین سے نہیں آسمان پر نظر آتا ہے، رویت ہلال کمیٹی ہی قانونی حیثیت رکھتی ہے، سب باتوں کا جواب ایک ساتھ دوں گا، تمام الزامات اور آرام کرنے کے مشورے پر جواب دوں گا۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، کراچی میں موسم جزوی طور پر ابرآلود ہے، کراچی میں چاند نظر آنے کا امکان معدوم ہے، گوادر، پسنی، جیوانی میں چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر اطلاعات خیبرپخختونخوا شوکت یوسفزئی اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے اعلان کے بعد آج خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں عید الفطر منائی گئی جبکہ کچھ علاقوں میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔

    مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت کی جانب سے عید کا اعلان کرنا بالکل غلط تھا، خیبرپختونخوا میں 28 روزے رکھے گئے ہیں، 28 روزوں پر عید نہیں ہوتی، اب کے پی والوں کو عید کے بعد ایک روزہ قضا رکھنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے قمری کیلنڈر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں 29 روزے اور 5 جون بروز بدھ کو عید الفطر منائی جائے گی۔

  • مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، اسلامی مہینے کے آغاز اوررویت کا فیصلہ صرف چاند دیکھ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔

    مفتی منیب الرحمان نے بیان میں کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی ماہ شوال کے چاند کی رویت کا فیصلہ کرے گی، اسلامی مہینے کے آغاز اور رویت کا فیصلہ صرف چاند دیکھ کرہی کیا جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شوال کا چاند آج نظر آنے کا قوی امکان ہے، آج چاند غروب آفتاب کے ایک گھنٹے بعد تک افق پر موجود رہے گا۔

    یاد رہے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی پانچ جون کو عید الفطر کی پیشگوئی کر چکے ہیں۔

    شوال کا چاند 4 جون کو نظر آنے کا امکان ہے، فواد چوہدری

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی تھی، قمری کلینڈر بنانے کے اعلان پر مفتی منیب نے وفاقی وزیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

    ماہرین کے مطابق عیدین اور رمضان کے چاند کا تنازع اس سال بھی حل ہوتا نظر نہیں آرہا کیونکہ فی الحال مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم بھی اس معاملے پر متفق نہیں جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ایپ اور کلینڈر پر غور کرنے کے لیے عید کے بعد کا وقت مانگا ہے۔

  • مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل کراچی میں ہوگا، مفتی منیب الرحمان

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل کراچی میں ہوگا، مفتی منیب الرحمان

    کراچی : مفتی منیب الرحمان نے کہا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل کراچی میں ہوگا، اسلامی مہینےکےآغاز اوررویت کافیصلہ صرف چاند دیکھ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے بیان میں کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل کراچی میں ہوگا ، رویت ہلال کمیٹی ماہ شوال کےچاند کی رویت کا فیصلہ کرے گی، اسلامی مہینے کے آغاز اور رویت کا فیصلہ صرف چاند دیکھ کرہی کیا جاسکتاہے۔

    شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے ۔

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شوال کا چاند منگل کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، کل چاند غروب آفتاب کے ایک گھنٹے بعد تک افق پر موجود رہے گا۔

    یاد رہے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی پانچ جون کو عید الفطر کی پیشگوئی کر چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے، فوادچوہدری

    خیال رہے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی تھی، قمری کلینڈر بنانے کے اعلان پر مفتی منیب نے وفاقی وزیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

    ماہرین کے مطابق عیدین اور رمضان کے چاند کا تنازع اس سال بھی حل ہوتا نظر نہیں آرہا کیونکہ فی الحال مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم بھی اس معاملے پر متفق نہیں جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ایپ اور کلینڈر پر غور کرنے کے لیے عید کے بعد کا وقت مانگا ہے۔

  • ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو ہوگا

    ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو ہوگا

    کراچی : رمضان المباک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار پانچ مئی کو ہوگا، مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس5مئی کو ہوگا، جبکہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ دفاتر میں ہوں گے، جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

    رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کی شام بعد نماز مغرب مفتی منیب الرحمان اجلاس کی زیرصدارت میٹ کمپلیکس میں ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس روز چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

    اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں منعقد ہوں گے، جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر رمضان کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    اجلاس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مطلع صاف ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

  • ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے جبکہ علما کی تکنیکی مدد کیلئے محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کے چاند کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس کے مطابق ربیع الاول کےچاندکی پیدائش کل رات9بجکر2 منٹ پرہوئی ، غروب آفتاب کےوقت چاندکی عمر 21گھنٹے10منٹ ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاندنظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، بعض مقامات پر مطلع صاف اور کئی مقامات پر ابرآلود رہے گا۔

    غالب امکان ہے کہ یکم ربیع الاول 1440 ہجری دس نومبر کوہوسکتی ہے جبکہ عید میلاد النبیؐ بائیس نومبر کو ہونے کا امکان ہے ۔

    واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

  • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    کراچی : محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے جبکہ علما کی تکنیکی مدد کیلئے محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں تاہم مفتی منیب الرحمان ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہ محرم کے چاند کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

    چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم 11 ستمبر بروز منگل اور یوم عاشور 20 ستمبر کو ہوگا۔

    خیال رہے نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے۔

    علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں اور مختلف شہروں میں دفعہ144نافذ کردی گئی ہے جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت محرم الحرام نے پہلے عشرے کے آخری تین دن 8 محرم سے 10 محرم تک صوبے کے اہم اورفرقہ واریت کے حوالے سے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

  • ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ22اگست بروز بدھ کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان

    ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ22اگست بروز بدھ کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان

    کراچی : ملک بھر میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ22اگست بروز بدھ کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں منعقد ہوا۔

    اجلاس کے اختتام پر چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا کہ تمام شواہد کے حاصل ہونے کے بعد تصدیق کی جاتی ہے کہ ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے، لہٰذا یکم ذوالحج مورخہ 13اگست2018کو جبکہ عیدالاضحیٰ22اگست بروز بدھ کو ہوگی۔گزشتہ روز محکمہ موسمیات کا بھی یہی کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

    یاد رہے کہ اسلامی مہینوں میں 29 یا 30 دن ہوتے ہیں، تیس دن مکمل ہونے کے بعد نیا اسلامی مہینہ شروع ہوجاتا ہے، اس طرح ذی القعد کے29روز پورے ہونے کے بعد آج ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا اور اب عید قرباں 22اگست کو ہوگی۔

  • رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا پہلا روزہ جمعرات کوہوگا، مفتی منیب الرحمان

    رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا پہلا روزہ جمعرات کوہوگا، مفتی منیب الرحمان

    کراچی : مرکزی  رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک  کا چاند نظرآگیا ہے، جس کی تصدیق شہادتوں کے بعد کی گئی ہے، پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا، جس میں کمیٹی اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوئے۔

    صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ دفاتر میں ہوئے، جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے۔

    اجلاس کے بعد چیئرمین کمیٹی  مفتی منیب الرحمان  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چاند دیکھنے کے لیے جدید سائنسی ٹیلی اسکوپس سے مدد لی گئی اور ملک کے مختلف علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں نے اجلاس منعقد کیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ اپر دیر، کوئٹہ، نتھیاگلی، بونیر، ایبٹ آباد میں چاند نظر آگیا ہے اور تمام مصدقہ شہادتوں کی روشنی میں اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے لہٰذا پاکستان میں پہلاروزہ کل بروز جمعرات17مئی کو ہوگا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا اور جاپان میں رمضان المبارک ہجری کا چاند گزشتہ روز نظر نہیں آیا تھا لہٰذا دنیا بھر میں پہلا روزہ کل جمعرات ہوگا۔

    علاوہ ازیں ماہ رمضان کے چاند کے اعلان کے ساتھ ہی مساجد کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا اور ملک بھر میں تراویح کے اجتماعات کی تیاریاں مذہبی جوش و جذبے سے کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں موسم کے گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور پہلے ہفتے میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں: اس ماہ رمضان المبارک میں کریں منفرد نیکیاں

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے پہلے ہفتے میں شمال مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں تاہم کراچی میں شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 18 اپریل اور شب برات یکم مئی کو ہوگی

    چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 18 اپریل اور شب برات یکم مئی کو ہوگی

    کراچی : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ماہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم شعبان18اپریل جبکہ شب برات یکم مئی کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا، اجلاس میں ماہ شعبان المعظم کے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس کے اختتام پر مفتی منیب الرحمان نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر سے ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی اب تک کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے لہٰذا یکم شعبان المعظم 1439ھ18اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شب برات یکم مئی کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوگی۔

    اسلامی، ہجری یا قمری کلینڈرز میں شعبان آٹھواں مہینہ ہے، جسے شعبان المعظم بھی کہا جاتا ہے۔ رمضان المبارک کے بعد سب سے زیادہ روزے اسی ماہ میں رکھے جاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بخشش و مغفرت کی رات ’شبِ برات‘ کی اہمیت و فضیلت

    بعض احادیث کے مطابق حضور نبی کریم پورے شعبان روزے رکھا کرتے تھے اور انہیں رمضان المبارک کے روزوں سے ملادیا کرتے تھے، اس ماہ کی پندرہویں رات کو شب برات آتی ہے جو بہت بابرکت رات ہے، جس میں فرزندان توحید رات بھر جاگ کر اپنے اللہ کو راضی کرنے کیلئے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • ماہ رجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج 13اپریل کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان

    ماہ رجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج 13اپریل کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان

    کراچی : ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج13اپریل کوجمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہوگی، ماہ رمضان المبارک دو ماہ کی دوری پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رجب المرجب کا چاند دیکھنےکیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔

    اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ اسلامی کلینڈر کے ساتویں ماہ مبارک رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے مطابق پہلی رجب 19مارچ بروز پیر جبکہ شب معراج13اپریل جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ہوگی۔

    حرمت والا مہینہ، جس میں جنگ و قتال منع ہے

    لفظ رجب، ترجیب سے نکلا ہے جس کے معنی تعظیم کے ہیں، رجب المرجب ہجری کلینڈر کا ساتواں مہینہ ہے، یہ حرمت والے چار ماہ میں شامل ہے۔

    دین اسلام میں اس ماہ میں بھی جنگ اور قتل کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے،اس ماہ میں توبہ جلد قبول ہوتی ہے اس ماہ کا ایک نام الاصب بھی ہے جس کے معنی ہیں تیز بہاؤ، یعنی توبہ جلد قبول ہوتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔