Tag: مفتی منیب الرحمان

  • دھرنے والے پرامن لوگ ہیں انہیں اشتعال نہ دلایا جائے، مفتی منیب الرحمان

    دھرنے والے پرامن لوگ ہیں انہیں اشتعال نہ دلایا جائے، مفتی منیب الرحمان

    کراچی : رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت دھرنے کےشرکاء سےبراہ راست مذاکرات کرے، دیگرعلماء کرام سے رابطے نہ کیے جائیں، دھرنے والے پرامن لوگ ہیں انہیں اشتعال نہ دلایا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دھرنے کا طول پکڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہے، دونوں فریقین کوئی پرامن راستہ نکالیں، اشتعال سے نقصان ہوگا، فریقین مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کریں، حکومت صبر کا دامن ہاتھ سےنہ چھوڑے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے عقیدہ ختم نبوت کا قانون بحال کردیا ہے، جس کے بعد حکومت کے پاس حالات سے نمٹنے کی قوت موجود ہے لیکن حکومت اس بات کا بھی خیال رکھے کہ کسی قسم کی خونریزی نہ ہو کیونکہ ملک کسی سانحہ کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میڈیا بھی اپنا متعصبانہ رویہ ترک کرے جبکہ حکومت بھی میڈیا کی باتوں میں نہ آئے، میڈیا کی جانب سے خواجہ سراﺅں، نابیناﺅں ، سیاسی جماعتوں اور ہر شخص کو کوریج ملتی ہے لیکن مذہبی جماعتوں کو کوریج نہیں دی جاتی جس سے احساسِ محرومی بڑھ رہا ہے، خدارا میڈیا اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور مذہبی طبقے کو انتہا پسندی تک جانے سے بچائے۔

    مفتی منیب کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی لبرل جماعتوں نے بھی ماضی میں دھرنے دیئے تھے، پی ٹی آئی ہو یا مسلم لیگ ن کسی کا دامن دھرنوں سے پاک نہیں ہے، مذہبی جماعت کے کارکنان پاکستانی ہیں اور ان کو بھی تمام حقوق حاصل ہیں۔

  • ذی الحج کا چاند دیکھنےکےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    ذی الحج کا چاند دیکھنےکےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت آج ہوگا۔

    کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کےاجلاس بھی مقامی سطح پر ہوں گے۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق آج کراچی میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں اگر آج چاند نہ آیا تو عیدالاضحیٰ 2ستمبربروز ہفتہ ہوگی۔


    سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظرنہیں آیا


    واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ یکم ستمبر بروز جمعہ ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

    ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

    کراچی: ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا،اسلامی سال 1438 ہجری کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری تھا۔

    اجلاس میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کے بعد ماہ محرالحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا اور یومِ عاشور 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا،علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

    حکومت سندھ نے محرم الحرام میں سیکورٹی کو ممکن بنانے کے غرض سے وفاقی حکومت سے 8 سے 10 محرم تک صبح 8 سے شام 8 بجے تک موبائل سروس معطل رکھنے کی استدعا کی ہے۔

    جب کہ سندھ حکومت محرم الحرام کے پہلے عشرے کے آخری تین دن 8 محرم سے 10 محرم تک صوبے کے اہم اورفرقہ واریت کے حوالے سے کشیدہ شہروں میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کرنے پرغور کررہی ہے۔

    دوسری جانب ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت رینجرز افسران اہم اجلاس میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز کراچی اور اندرون سندھ جلوسوں کی نگرانی کرے گی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اینٹی ٹیریرسٹ ایکٹ کے تحت فوری اور سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

  • ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

    ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

    کراچی: ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا،اسلامی سال 1437 ہجری کا آغاز ہوگیا۔

    ،تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئےمفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری تھا۔

    اجلاس میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کے بعد ماہ محرالحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا اور یومِ عاشور 24 اکتوبر بروز ہفتہ ہوگا،علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

    حکومتَ سندھ  نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر 8، 9، 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

    جبکہ پولیس حکام کے مطابق محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی نگرانی سپارکو کے سرویلنس نظام کے ذریعے کی جائے گی اور اس کے علاوہ رینجرز اور پولیس مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کررہے ہیں۔

    محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے کراچی سمیت سندھ اور پشاور میں پلان ترتیب دے دیا گیا، پشاور میں پہلی بار پہلی بارجلوس کی سیکیورٹی کیلئے آن لائن نقشے تیار کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان علماءکونسل نے محرم الحرام میں امن و امان اور مسالک کے درمیان رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

  • ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظرآگیا

    ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظرآگیا

    کراچی: محرم الحرام کا چاند نظر آگیا،تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئےمفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

    اجلاس میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کے بعد ماہ محرالحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا اور یومِ عاشور چار نومبر بروز منگل ہوگا،علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز سیکیورٹی کے فرائض انجام دینگے۔جبکہ فوج اسٹینڈ بائی ہوگی۔ فوج کسی بھی نا خوشگوارواقعے کی صورت میں فوری حرکت میں آئےگی۔

    ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران کراچی میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔ سیکیورٹی کیلئے بیس سے بائیس ہزاراہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ اہم مقامات کی سوئپنگ اورسرچنگ بھی کرے گی۔ ایس ایس پی سکھر کے مطابق محرم الحرام کے دوران سات ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے چار سو رینجرز کے جوان موجود ہوں گے،جبکہ آرمی کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے محرم میں اسلحہ کی نمائش ، افغان مہاجرین کی نقل و حرکت، ہوائی فائرنگ ، لاؤڈ اسپیکرکے غلط استعمال پرپابندی لگادی ہے۔

  • دورانِ پرواز مفتی منیب الرحمان کی طبیعت اچانک خراب

    دورانِ پرواز مفتی منیب الرحمان کی طبیعت اچانک خراب

    کراچی: رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی طبیعت لاہور سے کراچی پرواز کے دوران اچانک خراب ہوگئی۔

    مفتی منیب الرحمان نجی پرواز میں لاہورسےکراچی آرہےتھے کہ اچانک بلڈ پریشرہائی ہونے کی وجہ سے طبیعت خراب ہوگئی، مفتی منیب الرحمان کو قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    جہاں میڈیکل ٹریٹمنٹ کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہوگئی، جس کے بعد مفتی منیب الرحمن اپنے گھر چلے گئے۔