Tag: مفتی منیب الرحمن

  • جڑانوالہ سانحہ پر مفتی منیب الرحمن کا ردعمل آ گیا

    جڑانوالہ سانحہ پر مفتی منیب الرحمن کا ردعمل آ گیا

    کراچی: معروف عالم دین مفتی منیب الرحمن نے جڑانوالہ سانحے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ  جڑانوالہ واقعے کی جامع تحقیقات کر کے ذمے داروں کو قرارِ واقعی سزا دی جائے۔

    مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ میڈیا یک طرفہ موقف پیش نہ کرے، قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی، قرآنِ کریم اور ناموسِ رسالت  ﷺ کی اہانت کے ذمے داروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ حکومت متاثرین کے نقصانات کی تلافی کرے، اس کارروائی کے ذمے داران ملک و ملّت کے دشمن ہیں، انتظامیہ اگر بروقت کارروائی کرتی تو لوگوں کے مشتعل ہونے کی نوبت نہ آتی۔

    مفتی منیب الرحمٰن نے مزید کہا کہ تمام مسلم اور غیر مسلم شہریوں کی جان، مال، آبرو اور املاک کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے۔

  • مفتی شہاب کو رویت ہلال کمیٹی کا چیئر مین بنایا جائے، شوکت یوسف زئی

    مفتی شہاب کو رویت ہلال کمیٹی کا چیئر مین بنایا جائے، شوکت یوسف زئی

    پشاور: خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمن کو آرام کرنے کا موقع دے کر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کا چیئر مین بنایا جائے۔

    تفصیلا ت کے مطابق وزیر اطلاعات شوکت یو سف زئی کا کہنا ہے کہ مفتی شہاب الدین کے اکثر فیصلے درست ہوتے ہیں ، عیدیں اور رمضان تقسیم ہونے پر افسوس ہوتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ روزے اور عید پر قوم تقسیم ہونےکاحل نکلناچاہیے، مفتی شہاب کو موقع دے کر رویت ہلال کمیٹی میں تبدیلی لانی چاہیے ۔ ساتھ ہی ساتھ فواد چوہدری اور ان کی ٹیم کو بھی حل کےلیےموقع دیناچاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مفتی منیب الرحمان کواب کو آرام کرنے دیا جائے۔

    شوکت یوسف زئی کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ چاند دیکھناجن کا کام ہے انھیں ہی دیکھنےدیناچاہیے۔شوکت یوسفزئی اچھےاورحقیقت پسندآدمی ہیں۔

    مفتی منیب الرحمن نے یہ بھی کہا کہ شوکت یوسف زئی کے اس کلیے کے تحت پشاور کا بی آرٹی منصوبہ بھی پوپلزئی کی تحویل میں دےدیناچاہئے، ان کا کہنا تھا کہ اگر پوپلزئی پرکنٹرول نہیں کرسکتےتوحکومت پوپلزئی کےحوالےکردیں۔

    یا د رہے کہ رویت ہلال کے معاملے پر وفاقی حکومت کی رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم علی خان پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی قیادت میں بیٹھنے والی غیر سرکاری اور غیر آئینی رویت ہلال کمیٹی میں ہر سال اختلاف ہوتا ہے جس کے سبب ملک میں کئی سال سے دو رمضان اور دو عیدوں کا سلسلہ چلا آرہا ہے۔

    اس حوالے سے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنا منصب سنبھالتے ہی اس قضیے کا سائنٹفک حل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کام اب تکنیکی بنیادوں پر ہونا چاہیے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے آئندہ پانچ سال کا قمری کلینڈر بھی تیار کروایا ہے جس کے مطابق رواں سال عید الفطر 5 جون کو ہونی ہے۔

    مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کل اجلاس منعقد کرے گی جس میں چاند نظر آنے کی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ مفتی منیب الرحمن اور شہاب الدین پوپلز ئی وزارت سائنس کے تیار کردہ کلینڈر اور موبائل ایپ کو تسلیم کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔

  • فطرے کی کم ازکم رقم ایک سو روپے فی کس مقرر

    فطرے کی کم ازکم رقم ایک سو روپے فی کس مقرر

    لاہور : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے پاکستان میں روان سال فطرہ اور روزے کا کم از کم فدیہ 100روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابقمفتی منیب الرحمن نے صدقہ فطر، فدیہ اور صوم و کفارے کے نصاب کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق رواں برس صدقہ، فطرہ اور فدیے کی کم از کم مقدار مبلغ ایک سو روپیہ فی کس مقرر کی گئی ہے

    [bs-quote quote=”مفتی منیب الرحمن نے صدقہ فطر، فدیہ اور صوم و کفارے کے نصاب کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق رواں برس صدقہ، فطرہ اور فدیے کی کم از کم مقدار مبلغ ایک سو روپیہ فی کس مقرر کی گئی ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”Steve Jobs” author_job=”فطرہ ادائیگی کی تفصیل "][/bs-quote]

    ۔

    اعلان کے مطابق اہل ثروت لوگ اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں، مفتی منیب الرحمٰن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فطرہ اور فدیہ مالی حیثیت کے مطابق ادا کرنا چاہئے، تاہم گندم کے حساب سے فطرہ کی کم از کم رقم ایک سو روپے بنتی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ فطرے کے لیے دو کلو گندم کا نصاب سو روپے ہے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فدیے کے لیے جَو 240روپے، کھجور1600روپے اور کشمش 1920روپے نصاب ہے۔

    اس طرح کفارہ صوم کی صورت میں 60 مساکین کو کھانا کھلایا جائے یا پھر گندم کے نصاب سے 6 ہزار روپے جو کے نصاب سے 19200، کھجور اور کشمش کے نصاب سے 96000 روپے ادا کیئے جائیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان میں صدقہ فطر کا نصاب سو روپے مقرر کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: زکوٰۃ کا نصاب 39 ہزار 198 روپے مقرر

    علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 39 ہزار 198روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال زکوٰۃ کے نصاب میں 793روپے اضافہ کیا گیا ہے، پچھلے سال زکٰوۃ کا نصاب 38 ہزار 405 روپے تھا۔

  • ملک بھر میں‌آج متفقہ طور پر پہلا روزہ ہوگا

    ملک بھر میں‌آج متفقہ طور پر پہلا روزہ ہوگا

    کراچی:رمضان المبارک چودہ سو سینتیس ھجری کا چاند نظر آگیا، پاکستان بھر میں متفقہ طور پر آج پہلا روزہ ہوگا، پہلی نماز تراویح ادا کردی گئی۔

    ملک کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے آج منگل کو پہلے روزے کا اعلان کیا ہے۔

    رمضان المبارک کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے پریس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں واضح طور پر چاند دیکھا گیا، یکم رمضان المبارک 7 جون کو ہوگی، چاند دیکھنے کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب نے دعا کرائی۔

    سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے شہریوں نے پیر کو پہلا روزہ رکھا۔ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، جاپان اور دیگر مغربی ممالک کے مسلمانوں نے بھی سعودی عرب کے ساتھ رمضان کریم کا آغاز کیا۔

    پورے ملک میں آج پہلا روزہ ایک ساتھ رکھا جائے گا،مذہبی امور کے وزیر سردار یوسف کی مفتی پوپلزئی کو منانے کی کوشش کامیاب رہی ہیں۔

    اس بار مذہبی امور کے وزیر سردار یوسف نے مفتی پوپلزئی سے مذاکرات کیے اور معاملات طے ہوگئے تھے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں مسجد قاسم علی کا نمائندہ موجود تھا جہاں مسجد قاسم علی کی شہادتوں کابھی جائزہ لیا گیا۔

  • رمضان کا چاند،رویت ہلال کمیٹی اور قاسم علی مسجد تنازعہ برقرار

    رمضان کا چاند،رویت ہلال کمیٹی اور قاسم علی مسجد تنازعہ برقرار

    کراچی:‌ رمضان المبارک 1437 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا،جب کہ پشاور کی قاسم علی مسجد میں اجلاس آج ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں محکمہ موسمیات کے کراچی کیمپ آفس میں ہوگا،اجلاس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں لی جائیں گی۔

    واضح رہےمرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کے اجلاس کے علاوہ ملک بھر میں رویت ہلال کی زونل کمیٹی بھی رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں جمع کرکے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔

    چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں جمع ہونے کے بعد اس کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن میڈیا کی موجودگی میں کریں گے۔

    دوسری جانب پشاور کی مسجد قاسم علی میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرِ صدارت اجلاس آج ہو رہا ہے،جس میں چاند کی رویت سے متعلق شواہد جمع کیے جائیں گے،جس کے بعد رویت ہلال کے حوالے سے اعلان مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔

    یا د رہے چاند کی رویت کے حوالے ملک بھر میں کسی تضادِ رائے سے بچنے کے لیے وفاقی امور مذہبی امور پیزادہ حسنات نے پشاور کی قاسم مسجد کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے بھی ملاقات کی ہے،جس کے بعدامید کی جارہی تھی کہ اس بار ملک کے چاروں صوبوں میں ایک ہی دن عید منائی جائے گی۔

    محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آج پورے ملک میں مطلع صاف ہونے کے باوجود ملک بھر میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان ںہیں ہے۔

    البتہ محکمہ موسمیات کے‌مطابق موسم کے حالت کے پیش نظر کل مغربی ساحلی پٹی میں رمضان کا چاند زیادہ واضح نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

  • مسجد اور مسلک کو بدنام کرنے کی روش ترک کی جائے، تنظیم اتحاد وفاق مدارس

    مسجد اور مسلک کو بدنام کرنے کی روش ترک کی جائے، تنظیم اتحاد وفاق مدارس

    اسلام آباد: تنظیم اتحاد وفاق مدارس نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر مدارس کے خلاف کریک ڈاﺅن بند نہ کیا گیا تو مارچ کے آخر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

    جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں تنظیم اتحاد وفاق امدارس کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری جنرل مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت اور مذہبی قوتوں کے درمیان ٹکراﺅ کیلئے فضا ہموار کی جارہی ہے ، جس سے بچنے کیلئے انہوں نے وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہ سمیت تمام ذمہ داروں کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔

     سیکرٹری جنرل تنظیم اتحاد وفاق المدارس وفاق المدارس کے رہنما قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ مدارس کو کنٹرول کرنے کی خواہش کسی صورت میں پوری نہیں ہونے دی جائے گی۔

    تنظیم اتحاد وفاق المدارس وفاق المدارس کے رہنماﺅں نے واضح کیا کہ مذاکرات اور کریک ڈاﺅن یکساں چلانے کی حکومتی پالیسی کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی ، حکومت دہشت گردی کو کنڑول کرنے کیلئے مسجد اور مسلک کو بدنام کرنے کی روش ترک کرے۔