Tag: مفت آئی ٹی کورسز

  • مفت آئی ٹی کورسز، رجسٹریشن کرانے والے نوجوانوں کے لیے اہم خبر آگئی

    مفت آئی ٹی کورسز، رجسٹریشن کرانے والے نوجوانوں کے لیے اہم خبر آگئی

    کراچی: گورنرہاؤس میں مزید 10 ہزار امیدواروں کا آئی ٹی کورسز کا ٹیسٹ کل ہوگا ، آئی ٹی کورسز سے نوجوان 15سے 20 لاکھ ماہانہ کما سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس میں مزید 10000 امیدواروں کا آئی ٹی کورسز کا ٹیسٹ جمعرات 20 کو منعقد ہوگا، رجسٹریشن نمبر 10001 سے 20000 صبح 11 بجے ٹیسٹ میں شریک ہوں گے۔

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاﺅس کے باہر سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کے حوالے سے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ نوجوانوں کے مستقبل کے لئے اچھی خبر ہے ۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، میٹاورس اور ویب تھری کورسز کرکے نوجوان 15 سے 20 لاکھ ماہانہ کما سکیں گے۔

    اس سے قبل گذشتہ اتوار کو گورنر ہاﺅس میں مفت جدید آئی ٹی کورسز کے لئے ٹیسٹ ہوا تھا ، جس میں7ہزار 500 نوجوان نے شرکت کی تھی۔

    یاد رہے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جدید ترین آئی ٹی کورسز کرانے کے منصوبے میں ساڑھے پانچ لاکھ نوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ہم نے کسی لیڈر کے لیے وعدہ نہیں کیا تھا لیکن کرکے دکھایا گیا، گورنر ہاؤس کویونیورسٹی تو پچھلی حکومت نہ بنا سکی لیکن ہم نے درسگاہ کا درجہ دے دیا۔

  • مفت آئی ٹی کورسز کرنے کے لئے  ٹیسٹ کب ہوگا؟ نوجوانوں کے لیے اہم خبر آگئی

    مفت آئی ٹی کورسز کرنے کے لئے ٹیسٹ کب ہوگا؟ نوجوانوں کے لیے اہم خبر آگئی

    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 7500 نوجوان مفت آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کے لئے اتوار کو گورنر ہاؤس آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کے افسران کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آئی ٹی کورسز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے گورنر سندھ کو تفصیلی بریفنگ دی ، گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے افسران تندہی سے کام کریں، مسائل کے حل کے بعد سائلین کو فیڈ بیک دیا جائے۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ رات 12 بجے کے بعد سائلین ہر طرف سے مایوس ہوکر گورنر ہاؤس کا رخ کرتے ہیں، ان کے مسائل حل کرنا افسران کے فرائض میں شامل ہے، عہد کیا ہے کہ مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کروں گا، امید کی گھنٹی کے اوقات میں سینئر افسران کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی ٹیسٹ کےحوالےسے سارے انتظامات آج مکمل کرلئےجائیں، 7500 نوجوان ٹیسٹ کے لئے اتوار کو گورنر ہاؤس آئیں گے، ان کی سیکیورٹی، گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جامع انتظامات یقینی بنائے جائے، اتوارکے روز افسران کو ان کی ذمہ داریوں سے آج ہی آگاہ کیا جائے۔

  • 50 ہزار بچوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرانے کا منصوبہ

    50 ہزار بچوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرانے کا منصوبہ

    کراچی: گورنر ہاؤس سندھ میں 50 ہزار بچوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرانے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پچاس ہزار بچوں کو مفت آئی ٹی کورسز کے منصوبے کے تحت گورنر ہاؤس میں اگلے ہفتے سے مرحلہ وار ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایت پر آئی ٹی ایکسپرٹ دانیال ناگوری کو سی ای او گورنرز اینیشیٹیو برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کر دیا گیا ہے۔

    دانیال ناگوری پچاس ہزار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی تعلیم کے منصوبے کی نگرا نی کریں گے، دانیال ناگوری اعلیٰ تعلیم یافتہ آئی ٹی انجینئر اور بزنس مین ہیں، اور وہ پہلے بھی اس نوعیت کے پروگرامز چلانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ٹی انجینئر دانیال ناگوری اپنی خدمات اعزازی طور پر انجام دیں گے۔