Tag: مفت آٹا اسکیم

  • وزیر اعظم مفت آٹا اسکیم  کے اعداد وشمار نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

    وزیر اعظم مفت آٹا اسکیم کے اعداد وشمار نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

    اسلام آباد : وزارت صنعت کے وزیر اعظم مفت آٹا اسکیم میں اعداد وشمار نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، جس میں بڑا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت صنعت نے اسلام آباد میں مفت آٹے کی تقسیم کے اعدادوشمارپیش کر دیئے۔

    وزارت صنعت کے وزیر اعظم مفت آٹا اسکیم میں اعداد وشمار نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، جس میں انکشاف کیا گیا کہ شہر اقتدار کے 80 فیصدخاندان بی آئی ایس پی رجسٹرڈ ہیں۔

    اعدادو شمار میں شہراقتدار میں 20 فیصد خاندان نادرا کےمستحق خاندانوں میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا۔

    وزارت صنعت نے اسلام آباد کے4لاکھ 11ہزار رجسٹرڈ خاندانوں کےبرعکس 5لاکھ88ہزار کو مفت آٹا دینےکاانکشاف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اسلام آباد کےمستحق خاندانوں کو 1ارب 36کروڑ کامفت آٹا دیا۔

    وزارت صنعت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ 3لاکھ30ہزار خاندانوں کو مفت آٹا دیا گیا، جس میں نادراسےتصدیق پر 2لاکھ 58ہزار اضافی مستحق خاندان میں مفت آٹالینےمیں شامل ہیں۔

    اسلام آباد کےبی آئی ایس پی رجسٹرڈخاندانوں کو 3تھیلے ملے جبکہ اسلام آباد کےنادرا سے تصدیق شدہ مستحق خاندانوں کو ایک تھیلا ملا۔

  • مفت آٹا اسکیم میں  بے ضابطگیاں : نیب نے تفصیلات مانگ لی

    مفت آٹا اسکیم میں بے ضابطگیاں : نیب نے تفصیلات مانگ لی

    لاہور : قومی احتساب بیوور (نیب) نے محکمہ خوراک پنجاب سے مفت آٹا اسکیم کی تفصیلات مانگ لی، 18 لاکھ 10 کلو آٹے کے تھیلے کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان مفت آٹا اسکیم بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے نیب ٹیم محکمہ خوراک کے ڈائریکٹوریٹ آفس پہنچ گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ نیب نے محکمہ خوراک پنجاب سے فری اٹا سکیم کی تفصیلات مانگ لی، محکمہ خوراک سے 18 لاکھ 10 کلو آٹے کے تھیلے کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب کی ٹیم نے مغلپورہ گندم سنٹر کا بھی دورہ کیا ، جہاں گندم کے ذخیرہ کرنے کے عمل پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے بریفنگ دی۔

    نیب ٹیم میں لاہورشہر میں 10کلو آٹے کے تھیلے کے سو ٹرک کا ریکارڈ مانگا اور پی آئی ٹی بی کے ڈیٹا انٹری کی تفصیلات کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔

    فلور ملز مالکان نے آٹا ٹرک مل گیٹ پرضلعی افسران کے حوالے کرنے کا بتا دیا ، جس پر نیب ٹیم نے ڈپٹی کمشنرز کو تمام ریکارڈ جلد مرتب کرنے کیلئے 3 دن کاوقت دے دیا۔

    سیکریٹری خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹرفوڈ شاذب سعید کو نیب ٹیم کا فوکل پرسن تعینات کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شفاف تحقیقات کے لئے چند روزقبل نیب کو خط لکھا تھا۔

  • ‘عدلیہ مخالف مہم نوازشریف کےاشارے پرچلائی جارہی ہے’

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے الزام عائد کیا ہے کہ عدلیہ مخالف مہم نواز شریف کے اشارے پر چلائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں چوہدری پرویزالٰہی نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے عدلیہ اصلاحات بل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنےغیرآئینی قواعد وضوابط سپریم کورٹ پرمسلط نہیں کرسکتی، مریم نواز،راناثنااللہ کے بعد شہبازشریف نے بھی کر عدلیہ مخالف جذبات کا بتادیا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ عدلیہ مخالف مہم نوازشریف کےاشارےپرچلائی جارہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آئین کہتا ہے الیکشن 90 دن میں ہونگے تو اسے کوئی نہیں روک سکتا، عابد زبیری

    وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ شہبازشریف اپناعلاج رورل ہیلتھ سینٹرسےکرائیں،ہوسکتا ہےکہ علاج کے بعد شہبازشریف کی کسی اچھےکام کی طرف توجہ ہوجائے کیونکہ شہبازشریف کی آٹاشعبدہ بازی اب تک متعدد غریبوں کی جان لےچکی۔

    اپنے بیان میں انہوں نے پنجاب کی نگراں حکومت پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کو مشورہ ہے کہ رورل ہیلتھ سینٹرزمیں آٹاپوائنٹس بنالیں تاکہ زخمی ہونے والوں کا فوری علاج کیا جاسکے۔

  • کے پی میں ‘ایف سی ‘ کیوں طلب کی جارہی ہے؟

    کے پی میں ‘ایف سی ‘ کیوں طلب کی جارہی ہے؟

    پشاور: مفت آٹا فراہمی اسکیم پر لوٹ مار کے بڑھتے ہوئے واقعات پر نگراں حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آٹاپوائنٹس پربدنظمی اورلوٹ مارکےبڑھتےواقعات پرخیبرپختونخوا پولیس نےہاتھ کھڑے کردئیے ہیں جس پر مفت آٹا فراہمی اسکیم کے لئے ایف سی کی خدمات لینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

    کے پی پولیس کی جانب سے موقف دیا گیا ہے کہ پولیس مردم شماری،رمضان ڈیوٹی اورسیکیورٹی میں مصروف ہے آٹا فراہمی اسکیم کو سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مفت آٹے کی فراہمی کے بعد ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پرشہریوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں جس کے باعث بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔

    خیبرپختونخوا میں آٹے کی تقسیم کے دوران بھگڈر کی وجہ سے اب تک چار شہری ہلاک جبکہ دس زخمی ہوچکے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع خیبر میں اب تک رجسٹرڈ 17177 خاندانوں کو 10 کلو کے 51210 مفت سرکاری آٹے کے تھیلے فراہم کیے جاچکے ہیں۔

  • بد نظمی پر وزیر اعظم ناراض، مفت آٹا اسکیم کو سستا آٹا اسکیم میں بدلنے پر غور

    بد نظمی پر وزیر اعظم ناراض، مفت آٹا اسکیم کو سستا آٹا اسکیم میں بدلنے پر غور

    لاہور: صوبہ پنجاب میں بد نظمی کے واقعات سامنے آنے پر وزیر اعظم ناراض ہو گئے، مفت آٹا اسکیم کو سستا آٹا اسکیم میں بدلنے پر غور شروع ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آٹے کی تقسیم میں بدنظمی پر اظہار ناراضی کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ خوراک پنجاب کے سیکریٹری اور افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سستا آٹا اسکیم سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا رہے تھے، اس لیے مفت آٹا اسکیم کو سستا آٹا اسکیم میں بدلنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    پنجاب حکومت کا مفت آٹا پوائنٹ 50 سالہ خاتون کی جان لے گیا

    ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری خوراک سمیت تمام ذمہ داران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔