Tag: مفت بجلی

  • مفت بجلی ! صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    مفت بجلی ! صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    سکھر (14 جولائی 2025) : وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے 100 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے اے آر وائی نیوزسے گفتگو میں کہا کہ سیپرا کا قیام 100 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے والے منصوبے کی جانب پہلا قدم ہے، سیپرا کے تحت جو بجلی سندھ حکومت پیدا کرے گی اس کا ٹیرف ہم مقرر کریں گے۔

    وزیر توانائی سندھ نے بتایا کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے سکھر اور لاڑکانہ میں سولر پارک لگائیں گے، حیسکو اور کے الیکٹرک کو سندھ حکومت کے سولر پارک سے بجلی فراہم ہورہی ہے، سکھر اور لاڑکانہ کے سولر پارکس سے سیپکو کو بجلی فراہم کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیپکو اور حیسکو بورڈ میں سندھ حکومت کے لوگ شامل ہیں لیکن کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ حکومت کا نمائندہ شامل نہیں ، او جی ڈی سی ایل کے بورڈ میں وفاق کا نمائندہ ہے صوبائی حکومت کا نہیں، او جی ڈی ایس ایل میں سندھ کا نمائندہ شامل ہونا چاہیے۔

    مزید پڑھیں : 200 یونٹ تک 5000 روپے بل اور 201 یونٹ ہوتے ہی بل 15 ہزار کیوں؟ سوالات کھڑے ہوگئے

    صدر مملکت سے ملاقات کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ صدر آصف زرداری سے سندھ کے اہم معاملات پربات ہوئی، مخصوص نشستیں سے متعلق فیصلے کے بعد شوشے چھوڑے گئے، پہلے شوشہ چھوڑا گیا حکومت کی مدت10سال ہوگی وہ ناکام ہوگیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر کی تبدیلی کا شوشہ چھوڑا گیا،آصف زرداری اپنی مدت پوری کریں گے، ہم نے پرائم منسٹر ہاؤس کا رستہ بھی دیکھا ہوا ہے، اگر پریزیڈنٹ ہاؤس چھوڑیں گے تو پرائم منسٹر ہاؤس جائیں گے۔

    لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارہ کیسے ممکن ہے ؟

  • مفت بجلی کی خبروں پر ارکان قومی اسمبلی کا اسپیکر کے سامنے اظہار برہمی

    مفت بجلی کی خبروں پر ارکان قومی اسمبلی کا اسپیکر کے سامنے اظہار برہمی

    اسلام آباد: مفت بجلی کی خبروں پر ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر کے سامنے اظہار برہمی کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمنٹیرینز کے مفت بجلی استعمال کی خبروں پر ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے، ارکان اسمبلی نے کرایہ، بجلی، گیس کا بل دینے کے باوجود کیچڑ اچھالے جانے پر اظہار برہمی کیا۔

    ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ، بجلی اور گیس کا بل دیتے ہیں، انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کا این او سی جمع کرانا لازم ہوتا ہے۔

    ارکان اسمبلی نے اسپیکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیچڑ اچھالنے کی مہم پر وزارت توانائی کی خاموشی مجرمانہ ہے، حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے مفت بجلی فراہمی کی تردید نہ کرنے پر وزارت توانائی کے خلاف تحریک استحقاق بھی جمع کرائی۔

    مفت بجلی صرف سول اداروں، بیورو کریسی یعنی اصل حکمرانوں کیلئے ہے: فواد چوہدری

    ارکان کا کہنا تھا کہ وزارت توانائی کو فوری فیک نیوز کی تردید کرنی چاہیے تھی، اسپیکر نے ارکان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ارکان کی عزت و توقیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، انھوں نے کہا ’’میں ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، ارکان کی عزت میں اضافہ یقینی بناؤں گا۔‘‘

  • مفت بجلی صرف سول اداروں، بیورو کریسی یعنی اصل حکمرانوں کیلئے ہے: فواد چوہدری

    مفت بجلی صرف سول اداروں، بیورو کریسی یعنی اصل حکمرانوں کیلئے ہے: فواد چوہدری

    پاکستان تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مفت بجلی صرف سول اداروں، بیورو کریسی یعنی اصل حکمرانوں کیلئے ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر چوہدری فواد حسین نے ٹوئٹ میں کہا کہ مفت بجلی صرف سول اداروں، بیورو کریسی یعنی اصل حکمرانوں کیلئے ہے، پارلیمنٹیرین کو کوئی مفت بجلی نہیں ملتی۔

    انہوں نے سوال کیا کہ وزارت توانائی نے پریس ریلیز میں مفت بجلی میں پارلیمنٹیرین کو کیسے شامل کر لیا؟ اسپیکر ایاز صادق وزارت توانائی سے وضاحت لیں اور استحقاق کمیٹی میں بلائیں۔

  • مفت بجلی اور صاف پانی فراہم کریں گے، ناصر شاہ

    مفت بجلی اور صاف پانی فراہم کریں گے، ناصر شاہ

    کراچی : سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو پینے کا صاف پانی اور بجلی کے مفت یونٹ دیے جائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی کہ بجٹ میں عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، جہاں پہلے پینے کا صاف پانی ہوتا تھا وہاں بھی ایشوز آرہے ہیں۔

    ناصرحسین شاہ نے کہا کہ 20لاکھ سے زائد گھر ایسے ہیں جن کے پاس لائٹ ہی نہیں ہے، پہلے سال میں 5لاکھ گھروں کو سولر پلانٹ لگا کر دے رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولر پینلز لگا کردیں گے، ہر ڈسٹرکٹ میں سولر کے منی گیٹ بنائے جائیں گے، بجلی کے بل بہت زیادہ آرہے مڈل کلاس لوگ اپنے گھر کا خرچہ چلائیں یا بلز ادا کریں؟

    صوبائی وزیر نے کہا کہ بڑے گھروں کیلئے قرضوں کی اسکیم بنارہے ہیں، قرضوں کا انٹرسٹ سندھ حکومت اپنے ذمہ لے گی، پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے لوگ بےروزگار نہ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر بڑےادارے معیشت پربوجھ ہیں تو اس پر بات ہوسکتی ہے، ہم نہیں چاہتے ادارے پرائیویٹائز ہوں لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو اُن ملازمین کا خیال رکھا جائے۔

    ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں ہمیں اس فیصلے میں شامل ہونا پڑے گا، بجٹ پر تحفظات ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کچھ چیزیں شیئر کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں سندھ کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی گئی، دوسرے صوبوں میں کھربوں کے کام کیے گئے اور سندھ میں صرف اعلانات ہیں، سندھ کو2فیصد سے زیادہ پی ایس ڈی پی میں حصہ نہیں دیا گیا۔

  • 200 یونٹ تک مفت بجلی، عملدرآمد کی تاریخ کا اعلان

    200 یونٹ تک مفت بجلی، عملدرآمد کی تاریخ کا اعلان

    بھارتی حیدرآباد میں کانگریس حکومت کی جانب سے ایک اور سہولت اسکیم پر عمل آمد کے لئے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ فروری کے مہینہ سے 200 یونٹ تک مفت بجلی پہنچانے کے وعدہ پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

    ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آج گاندھی بھون میں کانگریس انتخابی منشور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

    بعد ازاں کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابات میں کیے گئے تمام وعدوں کو اندرون 100 پورا کیا جائے گا۔

    ”خواب میں ٹیچر کا تشدد“ طالبہ کی شکایت پر ٹیچر کو طلب کرلیا گیا

    انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت کی وجہ سے ریاست قرض کے دلدل میں ڈوب گئی اسی لیے وعدوں پر عمل آوری میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی انتخابات میں بی آر ایس کو ایک بھی نشست حاصل نہیں ہوگی۔

  • افسروں کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم،  رقم  دینے کا فیصلہ ،  سمری منظور

    افسروں کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم، رقم دینے کا فیصلہ ، سمری منظور

    اسلام آباد : کابینہ کی توانائی کمیٹی نے بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کے بجائے رقم دینے کی سمری منظور کرلی تاہم صنعتی صارفین کیلئےرعایتی بجلی پیکج کی منظوری موخر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی ختم کرکے رقم دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پاور ڈویژن کی سمری منظورکرلی ہے، جس کے تحت گریڈ 17 سے 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے رقم ملے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نےصنعتی صارفین کیلئےرعایتی بجلی پیکج کی منظوری موخرکردی، صنعتی ریلیف پیکچ کی منظوری مزیدوضاحت کیلئےآئندہ اجلاس تک موخر کی گئی۔

    تاپی منصوبے پرعمل درآمد سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کی سمری کی منظوری کرلی گئی ، تاپی منصوبے پرعمل درآمد سے متعلق کچھ امورکی منظوری ضروری تھی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ڈسکوزکےگریڈ17کےافسر کوماہانہ 15ہزار858روپے ، گریڈ18کےافسرکوماہانہ21ہزار996 روپے، گریڈ19کے افسرکوماہانہ37ہزار594روپے، گریڈ 20 کے افسر کو 46 ہزار 992 روپے اور گریڈ 21 کے افسرکو ماہانہ ہزار 536روپے ملیں گے۔

    ذرائع کے مطابق بجلی پیداواری کمپنی گریڈ 17کےافسر کوماہانہ24ہزار570 روپے ، گریڈ18کےافسرکوماہانہ 26ہزار460 روپے ، گریڈ19کےافسرکو ماہانہ42ہزار720 روپے ، گریڈ20کے افسرکو ماہانہ 46ہزار 992روپے اور گریڈ21کے افسر کو ماہانہ55ہزارروپے536 دیئےجائیں گے۔

  • وزیر اعظم نے حمزہ شہباز کے اعلان کو خوش آئند قرار دے دیا

    وزیر اعظم نے حمزہ شہباز کے اعلان کو خوش آئند قرار دے دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کے مفت بجلی کے اعلان کو خوش آئند قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال پر بجلی کی مفت فراہمی خوش آئند ہے۔

    انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ غریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے، معاشی حالات بہتر ہوتے ہی ہم عوام کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں ضمنی انتخاب سے قبل بجلی پر ریلیف دیتے ہوئے گزشتہ 6 ماہ میں 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

    حمزہ شہباز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو پنجاب حکومت نہ صرف مفت بجلی دے گی بلکہ انھیں ایک مدت کے اندر سولر پینل بھی دیا جائے گا۔

    پنجاب میں ضمنی الیکشن سے قبل حمزہ شہباز کا بجلی پر ریلیف دینے کا اعلان

    حمزہ شہباز نے کہا کہ ریلیف کا سلسلہ جو سستے آٹے، دوائیوں سے شروع ہوا، اب مفت بجلی تک آ پہنچا ہے، اگست میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے بل پنجاب حکومت ادا کرے گی، ہم چاہتے ہیں آنے والے سالوں میں ان غریبوں کو مفت بجلی ملے، مفت بجلی منصوبے کے لیے 100 ارب روپے رکھے ہیں، اس سے 90 لاکھ خاندان ایک سال کے اندر مستفید ہوں گے۔