Tag: مفت تعلیم

  • پاکستانی طلبہ کے لیے بیرون ملک مفت تعلیم حاصل کرنے کا نادر موقع

    پاکستانی طلبہ کے لیے بیرون ملک مفت تعلیم حاصل کرنے کا نادر موقع

    (13 اگست 2025): پاکستانی طلبہ کے لیے بیرون ملک پرکشش مراعات کے ساتھ مختلف مضامین میں فنڈڈ اسکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    عمان نے پاکستانی طلبہ کے لیے مختلف مضامین میں مکمل فنڈڈ انڈر گریجویٹ اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے عمانی اسکالر شپ پروگرام 2025-26 کے لیے خواہشمند طلبہ سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

    اس اقدام کا مقصد پاکستان اور عمان کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلبہ کو عالمی معیار کے تعلیمی وسائل تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

    اسکالر شپ کے خاص فوائد اور مراعات:

    * عمانی اسکالر شپ پروگرام کے تحت طلبہ عمان کی منتخب یونیورسٹیوں میں انجینئرنگ، ہیومینٹیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور سائنسز ( علاوہ میڈیسن) میں گریجویشن ڈگری حاصل کر سکتے ہیں۔

    * طلبہ کے لیے اسکالر شپ مکمل فنڈڈ ہے اور ٹیوشن فیس 100 فیصد معاف ہے۔

    * اسکالر شپ کے لیے عمان جانے والے طلبہ کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ طلبہ کو رہائش کے بغیر 200 عمانی ریال (لگ بھگ ایک لاکھ 45 ہزار پاکستانی روپے) یا رہائش کے ساتھ 140 عمانی ریال (تقریباً ایک لاکھ سےزائد پاکستانی روپے) ہر ماہ دیے جائیں گے۔

    * طلبہ کو ہر سال ایک راؤنڈ ٹرپ ہوائی ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔

    ایچ ای سی نے اسکالر شپ کے لیے اہل طلبہ سے درخواستیں طلب کی ہیں اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 23 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

    بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ دیے گئے آفیشل لنک https://tinyurl.com/studyinoman کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

  • مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ ترین تعلیمی ادارے میں مفت تعلیم دی جائیگی

    مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ ترین تعلیمی ادارے میں مفت تعلیم دی جائیگی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزدوروں کےلئے شاندار اقدام کیا ہے، صنعتی اور مائنز ورکروں کے بچوں کو اعلیٰ ترین تعلیمی ادارے میں مفت تعلیم دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کارکنوں کے بچوں کو کامسٹ یونیورسٹی کے 7 کیمپسز میں داخلہ دیا جائے گا، فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی، وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب ورکر ویلفیئر فنڈ نے کارکنوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

    پنجاب میں ورکرز کے بچے کامسٹ یونیوررسٹی، اسلام آباد، سب کیمپسز ایبٹ آباد، واہ، اٹک، لاہور، ساہیوال اور وہاڑی میں پڑھ سکیں گے ، معذور اور فوت شدہ ورکروں کے بچے کو بھی کامسٹ یونیورسٹی میں مفت تعلیم کی سہولت دی جائے گی۔

    رجسٹرڈ ورکر اسلا م آباد کیمپس میں 9 جولائی، لاہور کیمپس میں 17جولائی، واہ کینٹ اور ایبٹ آباد میں 4 اگست، وہاڑی اور اٹک میں 11 اور ساہیوال میں 15 اگست تک درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

    درخواست فارم کے ساتھ ورکر کا قومی شناختی کارڈ رجسٹرڈ سرٹیفکیٹ، طالب علم کا قومی شناختی کارڈ یا بے فارم، سوشل سکیورٹی کارڈ یا اولڈ ایج بینیفٹ کی کاپی منسلک کرنا ہوگی۔

    ورکرز کے بچے کامسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کر کے ڈاکومنٹس ایڈمیشن فارم میں جمع کرائیں گے۔

    مریم نوازشریف نے کہا کہ ورکر ہمارے سر کا تاج ہے، تعلیم اور صحت سمیت ہر سہولت دیں گے، پنجاب کے ہر ورکر کے بچوں کےلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے دروازے کھول رہے ہیں۔

    پنجاب میں کوئی بچہ چاہے وہ مزدور کا بچہ ہے اب تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، مزدوروں کی فلاح وبہبود کےلئے ایسے تاریخی اقدامات کررہے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

  • نجی تعلیمی ادارے 10 فی صد طلبہ کو مفت پڑھانے کے پابند، محکمہ تعلیم نے عملی قدم اٹھا لیا

    نجی تعلیمی ادارے 10 فی صد طلبہ کو مفت پڑھانے کے پابند، محکمہ تعلیم نے عملی قدم اٹھا لیا

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کی جانب سے 10 فی صد فری شپ کے لیے 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں، یہ ٹیمیں نجی اسکولوں کا معائنہ اور ڈیٹا جمع کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نئے فری شپ قانون کے تحت نجی تعلیمی ادارے 10 فی صد طلبہ کو مفت پڑھانے کے پابند ہیں۔

    نئے تعلیمی سال کے آغاز پر دس فی صد فری شپ قانون پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ تعلیم نے اس سلسلے میں چار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جو نجی اسکولوں کا معائنہ اور ڈیٹا جمع کریں گی۔

    فری شپ قانون پر عمل نہ کرنے پر نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل یا منسوخ کر دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے سندھ بھر کے نجی اسکولوں کے سربراہوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا ہے کہ یکم اگست سے نئے تعلیمی سال پر دس فی صد فری شپ کے فارمولے پر عمل کیا جائے۔ کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد کے ریجنل ڈائریکٹر کو بھی خط ارسال کیا گیا ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا کہ سندھ میں بچوں کے حقوق میں فری اور لازمی تعلیمی ایکٹ 2013 پر عمل کیا جائے، تمام نجی اسکول کے بچوں کی تعداد کے حوالے سے بھی مکمل ڈیٹا فراہم کیا جائے۔

  • نجی اسکولوں کا کرونا سے جاں بحق افراد کے بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم دینے کا اعلان

    نجی اسکولوں کا کرونا سے جاں بحق افراد کے بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم دینے کا اعلان

    کراچی: نجی اسکولوں نے کرونا وائرس کی وبا سے جاں بحق افراد کے بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں پرائیوٹ اسکولز کی نمائندہ تنظیموں کی میڈیا کانفرنس میں عہدے داران نے کہا کہ اسکولوں میں بچوں کی حفاظت کے لیے ایس او پیز کا خیال رکھا جا رہا ہے، بچے گلی محلوں اور گھروں سے زیادہ اسکولوں میں محفوظ ہوں گے۔

    نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیم نے اعلان کیا کہ جن بچوں کے والد کرونا وبا سے انتقال کر گئے ہیں ان کو میٹرک تک مفت تعلیم دی جائے گی، تنظیم کے عہدے دار سید شہزاد اختر نے کہا کہ جن والدین نے 7 ماہ سے فیسیں نہیں ادا کیں ان کے لیے آسان اقساط کے ساتھ فیس دینے کی گنجائش رکھی گئی ہے، جن والدین کے پاس گنجائش ہے ان سے درخواست ہے کہ وہ فیس ادا کر دیں۔

    حیدر علی نے میڈیا کانفرنس میں کہا کہ ہم 76 نکاتی ایس او پیز کے ایجنڈے کو تسلیم کرتے ہیں، اور والدین کو ملنے والے ایس او پیز کا بھی انتظار ہے، تمام بچے گلی محلوں اور گھروں سے زیادہ اسکولوں میں محفوظ ہوں گے، اسکولوں میں تمام اسٹاف سماجی فاصلے کا خیال رکھیں گے۔

    ‘ 28 ستمبر کے بعد تعلیمی اداروں کےایس او پیز پر مکمل عمل نہ کرنےپرسخت کارروائی ہوگی’

    انھوں نے کہا اسکولوں کی کینٹینز بند ہوں گی، بچے گھر سے کھانا، پانی لائیں، اساتذہ کو بھی ایس او پیز پر عمل کی تربیت دی جا رہی ہے۔

    سید طارق شاہ نے کہا کہ ایڈمیشن پالیسی کے تحت ٹرانسفر سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی اسکول ایڈمیشن نہیں دے گا، جن بچوں میں کرونا کی علامات ہوئیں ان کو گھر بھیجا جائے گا، غیر حاضری تصور نہیں کی جائے گی، جن بچوں میں کرونا کی علامات ہوئیں ان کے ٹیسٹ اسکولز نہیں کروائیں گے، حکومت نے یہ ٹیسٹ کروانے کی سہولت دی ہے۔

  • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا فاٹا،بلوچستان کےطلبا کومفت تعلیم فراہم کرنےکا اعلان

    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا فاٹا،بلوچستان کےطلبا کومفت تعلیم فراہم کرنےکا اعلان

    اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فاٹا اور صوبہ بلوچستان کے طلبا کو مفت تعلیم فراہم کرے گی جس سے فاٹا اور بلوچستان کے علاقوں کے طلبا بھرپور فائدہ حاصل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشاہد صدیقی نے انگریزی زبان وادب میں عصرحاضر کے رجحانات کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاٹا اور صوبہ بلوچستان کے طلبا کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

    ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنی تاریخ میں اس سے قبل کبھی کسی پورے علاقے کے رہنے والوں کے لیے مفت تعلیمی پالیسی متعارف نہیں کی۔

    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کی اس پالیسی سے یقیناًً فاٹا اور بلوچستان کے علاقوں کے طلبا بھرپور فائدہ حاصل کریں گے۔

    انہوں نے کہا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک کے مختلف علاقوں میں اس وقت 13 لاکھ سے زائد طلبا وطالبات کو تعلیم وترتبیت کی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے۔

    ڈاکٹرشاہد صدیقی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انگریزی زبان کو آسان اور فہم بنانے کے لیے زبان کے موضوعات کےحدود کو بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا۔

    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ ریسرچ کلچر کے فروغ کے لیے اقدامات کے نتیجے میں یونیورسٹی نے ریسرچ جرنل کی اشاعت اور کانفرسز کے انعقاد کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں مفت تعلیم کے نام پر بڑے فراڈ کا انکشاف

    کراچی میں مفت تعلیم کے نام پر بڑے فراڈ کا انکشاف

    کراچی : شہر قائد میں نجی اداروں کی تعلیم کا فراڈیوں نے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا۔ دھوکہ بازوں نے پندرہ ہزار اسکالر شپ اور فری او لیول اور اے لیول کی تعلیم کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا، کئی طلبا جمع پونجی سے محروم ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعلیم کے نام پر بڑے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ متعلقہ ادارے اس فراڈ سے تاحال لاعلم ہیں، طلباء وطالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ تعلیم گھر کے نام پر مخیر حضرات سے لاکھوں روپے کی فنڈنگ حاصل کی گئی، اس کے بعد لوگوں کو مفت تعلیم کا جھانسہ دے کر داخلے کیے گئے.

    مفت تعلیم دینے کے نام پر طلباء سے 2ہزار روپے فی کس بھی لئے گئے اور داخلوں کے بعد اسکول کا عملہ ہی غائب ہوگیا، اسکول کی پرنسپل آمنہ سبحان کا کہنا ہے کہ فری تعلیم کے نام پر ہمارے اسکول کا نام استعمال کیا گیا.

    اطلاعات کے مطابق دھوکہ بازسعد سلیم نامی شخص نے گلیکسی آف لیڈرز کے نام سے سوشل میڈیا پر مفت تعلیم کا اعلان کیا اور اس کیلئے فیئر فیلڈ نامی ایک پرائیویٹ اسکول میں بچوں کو تعلیم دینے کا کہا گیا۔

    مگر نہ تو بچوں کو مفت تعلیم دی گئی اورنہ ہی کسی اسکالر شپ کا اعلان کیا گیا، تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ اسکول کا مالک ہی کوئی اور ہے، متاثرہ والدین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ دھوکہ بازوں کو گرفتار کیاجائے۔

  • چلی میں طلبا کا تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاج

    چلی میں طلبا کا تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاج

    سان تیاگو: چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں حکومت کی جانب سے تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے پر طلباء تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کیاگیا.

    2

    تفصیلات کےمطابق طلبا تنظمیوں نے بدھ کے روز چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں صدر کی جانب سے تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے پر احتجاج کیا، صدر نے غریب طلباء کے لیے مراعات، نئے اسکول اور ہر طالب علم کے لیے یونیورسٹی سطح کی تعلیم مفت کرنے کا وعدہ کیا تھا.

    4

    چلی کی طلباء تنظمیوں کےاحتجاج کےدوران میٹرواسٹیشن عارضی طور پر بند کردیا گیا، ناخوش طلباکومنتشرکرنےکیلئے پولیس نے آنسوگیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، پولیس نےمتعدد طلباء کو احتجاج کرنے کے باعث گرفتار کرلیا.

    5

    گذشتہ سال کانگریس نے تعلیمی اصلاحات کی پہلی سیریز کی منظوری دے دی تھی اور سرکاری اسکولوں کی منتخب داخلوں کی پالیسیوں کو ہٹا دیا تھا.

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کی گئی اصلاحات کافی نہیں ہیں، حکومت تمام طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم مفت فراہم کرے.

    6

    یاد رہے طلباء کی جانب سے چلی کے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کے لیے 2011 سے اب تک سینکڑوں احتجاج کئے گئے ہیں، ان مظاہروں میں کئی طلبا جان کی بازی ہار چکے ہیں.

    7