Tag: مفت سولر سسٹم

  • مفت سولر سسٹم: اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

    مفت سولر سسٹم: اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

    کراچی : مفت سولر سسٹم حاصل کرنے کے لئے درخواست دینے اور اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کم آمدنی والے شہریوں کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا۔

    حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جو صارفین ماہانہ 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، انہیں مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔

    اس منصوبے کے تحت 1 لاکھ 30 ہزار خاندانوں کو سولر سسٹمز فراہم کیے جائیں گے۔ مقصد غریب طبقے کو ریلیف دینا اور توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینا ہے۔

    اہلیت کے معیار


    صرف وہ صارف اہل ہوں گے جن کا گزشتہ 6 ماہ کا بجلی کا استعمال 100 یونٹ سے کم ہو۔

    درخواست دہندہ نے کسی دوسرے سرکاری منصوبے کے تحت پہلے سولر سسٹم حاصل نہ کیا ہو۔

    درخواست دینے کا طریقہ کار


    خواہشمند افراد اپنے بجلی کے بل اور قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ درخواست فارم فل کریں۔

    فارم کو اپنے یوسی چیئرمین یا کسی گزیٹڈ آفیسر سے تصدیق کرانا لازمی ہوگا۔

    مزید پڑھیں : مفت سولر سسٹم کن صارفین کو ملے گا؟ حکومت کا بڑا اعلان

    مکمل درخواست فارم محکمہ توانائی سندھ، پروجیکٹ آف ہوم سولر سسٹم آن گرڈ کے دفتر میں جمع کرایا جائے گا۔

    درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اگست 2025 مقرر کی گئی ہے۔

    حکومت سندھ کے مطابق یہ اقدام نہ صرف مہنگائی سے متاثرہ عوام کو براہ راست فائدہ پہنچائے گا بلکہ بجلی کے بحران پر قابو پانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

  • مفت سولر سسٹم کن صارفین  کو ملے گا؟ حکومت کا بڑا اعلان

    مفت سولر سسٹم کن صارفین کو ملے گا؟ حکومت کا بڑا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کردیا ،یہ سسٹم ماہانہ کتنے یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو ملے گا؟

    تفصیلات کے مطابق بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور صاف توانائی کے فروغ کے پیش نظر سندھ حکومت نے ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    یہ اقدام سندھ انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد کم آمدنی والے خاندانوں کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلانا ہے۔

    اسکیم کے تحت اہل گھرانے 20 اگست 2025 تک مفت سولر پینلز کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

    سرکاری ذرائع نے بتایا صوبے بھر سے اب تک 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

    مزید پڑھیں : سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد کو بڑی رعایت مل گئی

    حکام کا کہنا ہے کہ اگر درخواست دہندگان کی تعداد دستیاب کوٹے سے تجاوز کر گئی تو مستفید ہونے والوں کا انتخاب شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔

    ترجمان محکمہ توانائی کے مطابق یہ پروگرام صوبائی حکومت کی اس وسیع پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد قومی گرڈ پر انحصار کم کرنا، توانائی کے اخراجات میں کمی لانا اور قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

    متعلقہ معیار پر پورا اُترنے والے شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں جمع کرا کے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

  • مفت سولر سسٹم کن صارفین کو ملے گا؟ بڑی خوشخبری آگئی

    مفت سولر سسٹم کن صارفین کو ملے گا؟ بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی : سینئر وزیر شرجیل میمن نے مفت سولر سسٹم دینے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی ، جس سے بجلی بلوں سے پریشان صارفین کو ریلیف مل سکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ حکومت کے ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں عوام کی صحت اور بنیادی سہولیات پر سب سے زیادہ کام کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے 21 لاکھ لوگوں کو گھر بنا کر دیے جا رہے ہیں۔

    انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بل ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے والوں کو سولر سسٹم دیے جا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : مفت سولر سسٹم دینے کی اسکیم کب سے شروع ہوگی؟

    اجلاس میں پیپلز ہاؤسنگ اسکیم، این آئی سی وی ڈی، پیپلز بس سروس، پنک بس سروس، شاہراہ بھٹو، آٹزم سینٹرز سمیت دیگر حکومتی منصوبوں کی تشہیر پر گفتگو ہوئی۔

    اس سے قبل ایک اجلاس میں صوبائی وزیر کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو سندھ بھر میں زمینیں واگزار کرانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو زمینیں واگزار کراکر رپورٹ دینے کی ہدایات کردی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے جام صادق پل کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے جارہے ہیں، کراچی کے شہری ایک جدید اور موثر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم سے مستفید ہو سکیں گے۔

  • مفت سولر سسٹم دینے کی اسکیم کب سے شروع ہوگی ؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    مفت سولر سسٹم دینے کی اسکیم کب سے شروع ہوگی ؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    کراچی : مفت سولر سسٹم دینے کی اسکیم شروع ہونے کے حوالے سے عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے بجلی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہےجوسہولیات ہیں وہ ہرجگہ پہنچائی جائے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 2 لاکھ سولر سسٹم کی تقسیم شروع ہوچکی ہے ، 5لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم رواں سال شروع ہوگی، جہاں بجلی نہیں پہنچی وہاں سولر فراہم کیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: صوبائی حکومت نے مزید 5 لاکھ سولر پینلز کیلیے منظوری دے دی

    انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ ہر ایک کو بجلی دی جائے،ایک سولر پارک بن رہا ہے، لوگوں کو بجلی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ہر گاؤں تک بجلی پہنچائیں گے۔

    اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی، منگھوپیر ٹاؤن کے چیئرمین نواز علی بروہی سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

  • مفت سولر سسٹم کے حصول کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا

    مفت سولر سسٹم کے حصول کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا

    لاہور : مفت سولر سسٹم کے حصول کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا، 100 سے 200 یونٹ استعمال کرنیوالوں کیسے رجسٹرڈ ہوں گے؟

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازعوام کی فلاح و بہبود کے کام بھرپور انداز سے کررہی ہیں اور انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی ہیں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی کا رونا رونے کے بجائے اسے کم کرکے دکھایا ہے، مہنگائی کی شرح موجودہ دور حکومت میں 4.1فیصد پر آگئی ہے ، مہنگائی کی شرح کم ہونے پر وزیراعظم خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے عوام کیلئے بہت سے منصوبے جاری ہیں ، بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے لوگ تکلیف کا شکار رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کےلئے مفت سولر پروگرام شروع کیا ہے۔

    صوبائی وزیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اس سال مفت سولر پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ سولر پینل تقسیم کئے جائیں گے، ایک لاکھ سولر پینلز کا منصوبےکی لاگت 10 ارب روپے ہے۔

    مزید پڑھیں : گھر بیٹھے ٹیوب ویل سولررائزیشن کے لئے کیسے درخواست دے سکتے ہیں؟

    عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ سولر پینل 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو دئیے جائیں گے اور 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو550واٹ کا سولر سسٹم دیا جائے گا جبکہ 101سے 200 یونٹ استعمال کرنیوالوں کو 1100 واٹ سولر پینل دئیے جائیں گے۔

    انھوں نے مفت سولر سسٹم کے حصول کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ عوام شناختی نمبر8800 پر بھیج کر خود کو رجسٹرڈ کرائیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا بھی منصوبہ شروع کیاگیا ہے ، 8ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیاجائے گا ، حکومت کی جانب سےجھینگے کی فارمنگ کا منصوبہ بھی جاری ہے، جنوبی پنجاب جھینگے فارمنگ کا حب بننے جارہا ہے۔

  • مفت سولر سسٹم کے ساتھ انورٹر اور بیٹری کیسے ملے گی! عوام کے لئے بڑی خوشخبری

    مفت سولر سسٹم کے ساتھ انورٹر اور بیٹری کیسے ملے گی! عوام کے لئے بڑی خوشخبری

    کراچی : وزیر توانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے عوام کو مفت سولر سسٹم کی تقسیم کے حوالے سے خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے ایکسپوسینٹر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی الیکٹرک کے مظالم کاسب شکارہیں ، لوڈ شیڈنگ اوراووربلنگ کاحکومت نے نوٹس لیا ہے۔

    وزیر توانائی سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت سولرمنصوبے پر کام کررہی ہے، ہم 1لاکھ 60 ہزار سولر سسٹم مفت تقسیم کریں گے، انورٹر اور بیٹری بیک اپ بھی دیں گے، اس سلسلے میں ہماری بات چیت چل رہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تھرکول نیشنل گرڈمیں سب سے سستی بجلی دے رہا ہے، 300 یونٹ والے صارفین کو منشور میں کیے وعدے کے مطابق ریلیف دیں گے۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہائی برڈسولر پارکس لارہی ہے اور کے ای کے مد مقابل ادارہ بنانے کیلئے قانون کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم اپنا ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم بنا رہے ہیں، جب مقابلہ ہوگا تو کے ای بھی کافی حد تک سدھرجائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ایم او یوز صرف پاکستان نہیں بنگلادیش اور سری لنکا نے بھی کئے، 5،4 سال بعد بھارت نے بھی معاہدے کئے ان کو بہتر بنایا ، ہمارے لوگوں نے پرانے ٹرمس کنڈیشنز پر معاہدے کئے۔

    یاد رہے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ کہ بلاول بھٹو آج عوامی معاشی معاہدہ کےتحت اپنا وعدہ پورا کر رہے ہیں، انھوں نے وعدہ کیا تھا 26 لاکھ گھروں کوسولرہوم سسٹم مفت دیں گے.

    سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نہ ہونے،محدودوسائل کےباوجودمنصوبہ آج حقیقت بن رہاہے، منصوبےکےتحت رواں سال آف گرڈ 5لاکھ گھروں کومفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔

  • بجٹ 2024-25 :  100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان

    بجٹ 2024-25 : 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان

    لاہور : بجٹ میں 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، جس سے بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔

    بجٹ دستاویز میں بتایا کہ 9 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کے ذریعے صوبے کی سطح پر مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلوصارفین کو مکمل سولر سسٹم مفت فراہم کیا جارہا ہے، جسے لگانے کے تمام اخراجات بھی حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے۔

    بجٹ دستاویز کے مطابق 9 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر سولرائزیشن آف ایگری کلچر ٹیوب ویلز پرواگرام شروع کیا جارہا ہے، جس کے تحت 7 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

    بجٹ کا مجموعی حجم 5 ہزار 446 ارب روپے ہے، کُل آمدن کا تخمینہ 4 ہزار 643 ارب 40 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، 842 ارب روپے ڈیولپمنٹ اخراجات تجویز کیے گئے ہیں جبکہ سالانہ ڈیولپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہوں گے۔