Tag: مفت سولر پینل اسکیم

  • مفت سولر پینل اسکیم :  آپ کی درخواست منظور ہوئی یا مسترد؟  اسٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

    مفت سولر پینل اسکیم : آپ کی درخواست منظور ہوئی یا مسترد؟ اسٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

    لاہور : مفت سولر پینل اسکیم میں درخواست کی حیثیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا ، جس کے زریعے آپ جان سکیں گے کہ آپ کی درخواست منظور ہوئی یا مسترد؟

    تفصیلات کے مطابق مفت سولر پینل اسکیم آغاز سے ہی عوام کی توجہ حاصل کر رہی ہے، اسکیم کا 6 دسمبر 2024 کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا، جس کا مقصد ایسے صارفین کو فائدہ پہنچانا ہے، جو ماہانہ 100 سے 200 یونٹ بجلی استعمال کررہے ہیں۔

    مفت سولر پینل اسکیم میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 جنوری 2025 تھی، اگر آپ نے اس اسکیم کے لیے درخواست دی ہے تو آپ اپنی درخواست کی منظوری یا مسترد ہونے کی حیثیت حیثیت کیسے چیک کر سکتے ہیں

    درخواست کی حیثیت چیک کرنے کا طریقہ

    اسکیم میں درخواست کی حیثیت کو چیک کرنے کے لیے آپ کو آفیشل سی ایم سولر اسکیم پورٹل پر جانا پڑے گا۔

    سی ایم ایس پورٹل یا ایم سی ایس ایپلیکیشن پر اپنے رجسٹرڈ ای میل اور پاس ورڈ کے ساتھ لاگ ان کریں ، پھر ڈیش بورڈ پر ایپلیکیشن اسٹیٹس سیکشن پر جائیں۔

    جہاں آپ اپنی درخواست کی موجودہ حیثیت کا جائزہ لیں، جو مسترد یا منظور شدہ کے طور پر ظاہر ہوگا۔

    اسٹیٹس چیک کرنے کے متبادل طریقے

    اگر آپ آن لائن پورٹل تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں، تو اپنی حیثیت چیک کرنے کے متبادل طریقے بھی اپنا سکتے ہیں۔

    ایس ایم ایس نوٹیفکیشن

    ایس ایم ایس کے ذریعے درخواست دینے والے درخواست دہندگان کو ان کی درخواست کی حیثیت کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹس موصول ہوں گی۔

    ہیلپ لائن سپورٹ

    آپ اپنی شناختی کارڈ یا حوالہ نمبر کے ساتھ ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ اپنی درخواست کی حیثیت کے بارے میں معلوم کریں۔

    سولر ہوم سسٹم کی ایک لاکھ کٹس کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

  • مفت سولر سسٹم کیسے حاصل  کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

    مفت سولر سسٹم کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

    لاہور : مفت سولر پینل اسکیم میں  درخواست دینے کا طریقہ سامنے آگیا ، کون کون سے صارفین درخواست دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا، جس کا مقصد گھروں کے لیے بجلی کے اخراجات کو کم کرنا ہے۔

    جمعہ کو باضابطہ افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام صوبے بھر میں بجلی کے کم استعمال کرنے والےصارفین کو طویل مدتی ریلیف فراہم کرے گا۔

    مفت سولر پینل اسکیم میں درخواست دینے کا طریقہ

    صارفین شروع ہونے والی اسکیم کے لیے cmsolarscheme.punjab.gov.pk پر آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں یا اپنی تفصیلات 8800 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔

    اس عمل میں درخواست دہندہ کے بجلی کے بل اور CNIC نمبر کے ذریعے تصدیق شامل ہے۔

    کون کون سے صارفین شامل ہوسکتے ہیں؟

    اسکیم کے تحت 550 واٹ کا سولر سسٹم 52,019 گھرانوں کو فراہم کیا جائے گا ، جو ماہانہ 100 یونٹ تک استعمال کرتے ہیں جبکہ 1,100 واٹ کا سولر سسٹم ان لوگوں کے لیے مختص کیا جائے گا جو ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرتے ہیں۔

    چوری کو روکنے کے لیے سولر پینلز اور انورٹرز کو صارف کے CNIC سے منسلک کیا جائے گا۔

    اس اسکیم تک رسائی میں صارفین کی مدد کے لیے جلد ہی ایک ہیلپ لائن شروع کی جائے گی۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • مفت سولر پینل اسکیم : 100 سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    مفت سولر پینل اسکیم : 100 سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    لاہور : 100 سے 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کے لئے مفت سولر پینل اسکیم کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولرپینل اسکیم کاافتتاح کردیا، اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ فری سولرپینل اسکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف دینا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فی یونٹ 14 روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73 لاکھ صارفین مستفید ہوئے، عوام کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کیلئے ہی خرچ ہوں گے۔

    اس موقع پر صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسکیم کے تحت ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔

    صوبائی سیکرٹری انرجی کا کہنا تھا کہ صوبے میں ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا جبکہ 100 یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالے 52ہزار19صارفین کو 550واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔

    پاکستان سے توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہے؟

    انھوں نے بتایا کہ 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو 1100واٹ کا سولر سسٹم مفت دیا جائے گا اور اسکیم میں شفافیت کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔

  • مفت سولر پینل اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں ؟  اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

    مفت سولر پینل اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں ؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

    لاہور : مفت سولر پینل اسکیم میں اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا، قرعہ اندازی کےبعد کامیاب صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازاور صدر ن لیگ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں چیف منسٹر مفت سولر پینل اسکیم سے متعلق امور کاجائزہ لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت سولر پینل اسکیم کو آسان بنانے کا حکم دیتے ہوئے اسکیم کے اجراکے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    سیکرٹری انرجی نعیم رؤف نے چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی ، پائلٹ پروجیکٹ کے تحت چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم کا ٹیسٹ رن شروع ہوگیا ہے ، جس میں مختلف مقامات پر نصب سولر پینل سسٹم کی ریڈنگ اورکارکردگی کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

    سولر پی وی ایپ کے ذریعے سولر سسٹم کی آن لائن مانیٹرنگ جاری ہے، ٹیسٹ رن کی کامیابی کا جائزہ لے کر 14اگست سے اسکیم لانچ کردی جائے گی۔

    اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار

    8800 پر بل ریفرنس نمبر اورشناختی کارڈ نمبر بھیج کر اسکیم کیلئے اہلیت چیک کی جائے گی اور پی آئی ٹی بی کی قرعہ اندازی کےبعد کامیاب صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گی۔

    ضلعی انتظامیہ اور ڈسکوز قرعہ اندازی میں کامیاب صارف کے کوائف کی تصدیق کریں گے ، پہلےفیز میں ایک لاکھ سےزائد صارفین کو قرعہ اندازی کے ذریعے سولرپینل دئیے جائیں گے۔

    بجلی چوری، ایک سے زائدمیٹر، خراب یا ٹیمپرڈ میٹر اور بل ادائیگی نہ کرنیوالے صارفین اہل نہیں ہوں گے۔

    مریم نواز نے کہا کہ آٹے اور بجلی کے نرخ لوگو ں کی معاشی حالت کوبری طرح متاثر کرتے ہیں، عوام کوریلیف دینے کے لئےجو کچھ کرنا پڑا ضرور کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں کہ پنجاب کے ہر شہری کو بجلی کے بل میں ریلیف ملے،پنجاب واحدصوبہ ہے جس نے 625ارب روپےکا سرپلس پیش کرکے لیڈ لی۔

    Solar Panel Types and Efficiency in Pakistan (arynews.tv)