Tag: مفت ملنے والی سروسز

  • فیسوں کا اطلاق   ، مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک اور بوجھ

    فیسوں کا اطلاق ، مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک اور بوجھ

    اسلام آباد : مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے مفت ملنے والی سروسز پر فیسوں کا اطلاق کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مفت ملنے والی سروسز پر فیسوں کا اطلاق کردیا گیا، پولیس کریکٹرسرٹیفکیٹ، یہ سروسز اسلام آبادپولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جاتی ہے۔

    جنرل ویری فکیشن اور فارنر رجسٹریشن کیلئے ایک ہزار ادا کرنے ہوں گے۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ کارفرانزک کی فیس2500 سے بڑھا کر 3500 ، موٹرسائیکل ویری فکیشن کی فیس 500 سے بڑھا کر1000روپے کر دی گئی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اس کے علاوہ کار ویری فکیشن فیس بھی500سے1000روپےکردی گئی ہے۔

    اس سلسلے میں وفاقی پولیس کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔