Tag: مفت میڈیکل کیمپ

  • پاک فوج کی جانب سے  مِٹھی کے پسماندہ علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    پاک فوج کی جانب سے مِٹھی کے پسماندہ علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    پاک فوج نے مِٹھی کے پسماندہ علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ اور فری راشن کیمپ لگایا، میڈیکل کیمپ میں دوہزارمریضوں کامعائنہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے مِٹھی کے پسماندہ علاقے مفت میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا، میڈیکل کیمپ مٹھی کے دور دراز  گاؤں پوسارکو میں قائم کیا جبکہ فری راشن کیمپ کا بھی قیام کیا گیا۔

    میڈیکل کیمپ میں سات سو بچوں سمیت تقریباً دو ہزار مریضوں کامعائنہ کیاگیا اور دوائیں فراہم کی گئیں۔

    فوجی ڈاکٹروں نے ماں اوربچوں کی دیکھ بھال سے متعلق خصوصی مشورے دیئے اور معائنہ کیا، اس موقع پر تھرپارکر کے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو میڈیکل کیمپ تک پہنچایا گیا۔

    مریضوں کوڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،بیسک ہیلتھ یونٹ مٹھی کےتعاون سےپہنچایاگیا جبکہ ڈی ایچ او، بی ایچ یو اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو صحت سے متعلق سامان کی فراہمی کی گئی، سامان کی فراہمی این ڈی ایم اےکےتعاون سے کی گئی۔

    فوج کے راشن کیمپ سے روزمرہ خوراک کا راشن اور بچوں کیلئےدودھ کےڈبےتقسیم کیےگئے، فری راشن نا صرف مقامی رہائشیوں کو دیاگیابلکہ لیڈی ہیلتھ ورکرزکوبھی مہیا کیا گیا۔

    مٹھی اورتھرپار کر کے مقامیوں نے پاک فوج کے اس عظیم اقدام کا خیر مقدم کیا۔

  • کراچی میں پاکستان آرمی کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    کراچی میں پاکستان آرمی کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    کراچی : پاک فوج نے کراچی کے علاقے منگھو پیر میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا، جہاں ضرورت مند افراد کو مفت دوائیاں فراہم کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کے زیراہتمام منگھو پیرکراچی میں مفت میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیا،مفت میڈیکل کیمپ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں لگایا۔

    میڈیکل کیمپ میں 523خواتین،187مرد،227بچوں سمیت937مریضوں کامفت علاج کیاگیا اور ضرورت مندافرادکومفت دوائیاں بھی فراہم کی گئیں۔

    مریضوں کے ای سی جی، شوگر،بلڈپریشرسمیت مختلف ٹیسٹ کیے گئے، میڈیکل ٹیم میں میڈیکل آفیسرز،جنرل فیزیشنزکےساتھ ساتھ مختلف اسپیشلسٹس بھی موجود تھے۔

    علاقے کے رہائشی میڈیکل کیمپ سے بے حد مستفید ہوئے ، شہریوں نےمیڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

  • پاک فوج کے زیراہتمام بلوچستان کے ضلع آواران میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا

    پاک فوج کے زیراہتمام بلوچستان کے ضلع آواران میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا

    کوئٹہ: پاک فوج کے زیر اہتمام بلوچستان کے ضلع آواران میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں 3500 سے زائد مریضوں کوعلاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام بلوچستان کے ضلع آواران میں گشکور اور کولی کے علاقے میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں ماہرڈاکٹرز بشمول لیڈی ڈاکٹرز نے 3500 سے زائد مریضوں کوعلاج کی سہولتیں فراہم کیں۔

    علاج کی سہولت حاصل کرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ میڈیکل کیمپ میں 100 مریضوں کی آنکھوں کی سرجریاں کی گئیں جبکہ پاک فوج کی جانب سے 150 خاندانوں میں مفت راشن کے پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

    اس سے قبل خاران، گلستان، بادینی، شاہ ریگ، نوشکی، نصیرآباد، چمن اورزیارت میں بھی مفت میڈیکل کیمپ قائم کیے جا چکے ہیں جس میں ہزاروں مریضوں کومفت علاج کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پربلوچستان کے دور دراز علاقوں میں علاج کی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

    پاک فوج کا تھرپارکر میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں پاک فوج نے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سیکڑوں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔