Tag: مفت وائی فائی

  • ایک لاکھ کتابوں کا ذخیرہ، مفت کمپیوٹر لیب وائی فائی، اس ویڈیو رپورٹ میں دیکھیں

    ایک لاکھ کتابوں کا ذخیرہ، مفت کمپیوٹر لیب وائی فائی، اس ویڈیو رپورٹ میں دیکھیں

    لیاقت میموریل لائبریری کئی دہائیوں سے کراچی کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

    کراچی میں پیر صبغت اللہ شاہ روڈ پر قائم لیاقت میموریل لائبریری پچھلے 75 سالوں سے طلبہ اور مطالعے کے شوقین افراد کو علم کی آگاہی میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے، جہاں عام معلوماتی کتابوں سے لے کر تحقیقی مواد پر مبنی تقریباً ایک لاکھ کتابوں کا ذخیرہ موجود ہے۔

    خواتین اور طالبات کے مطالعے کے لیے 3 ہال مختص کیے گئے ہیں، اس کتب گھر میں بچوں کے مطالعے کے لیے بھی علیحدہ ہال بچوں میں بہت مقبول ہے۔ اس کتب خانے میں شام کی شفٹ کا اجرا بھی کیا گیا ہے۔ یہاں آن لائن کتابیں اور اخبارات پڑھنے کے لیے ایک علیحدہ ہال اور اخبارات و جرائد پڑھنے کے شوقین افراد کے لیے بھی علیحدہ ہال ہے۔

    یہاں ملک کی پبلک لائبریریوں میں کتابوں کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے، جہاں 150,000 سے زیادہ پڑھنے کے مواد کا ذخیرہ اب آن لائن تلاش کیا جا سکتا ہے۔


    کیا آپ نے قدیم چھپائی والی پرنٹنگ مشینیں دیکھی ہیں؟ تو ایشیا کے پہلے پرنٹنگ پریس میوزیم آئیں: ویڈیو


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • بس اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت کا آغاز

    بس اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت کا آغاز

    متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں آج سے بس اسٹیشنوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے مفت وائی فائی کی فراہمی کا آغاز ہوگیا۔

    دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق سروس ابتدائی طور پر چار بس اسٹیشنوں پر فعال کی جائے گی، جس میں ستوا، یونین، الغبیبہ اور گولڈ سوق بس اسٹیشنوں شامل ہیں۔

    آر ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسے دبئی کے دیگر بس اسٹیشنوں تک توسیع دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، یہ اقدام دبئی کے عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں مزید جدت اور سہولت لانے کے لیے کیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو سفر کے دوران انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوگی۔

  • پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

    پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور کے پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پشاور کی بیوٹی فکیشن سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوام کی سہولت کے لیے شہر کے پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو معاملات کو حتمی شکل دے کرمنظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی، انھوں نے کہا اگلے مرحلے میں یہ سہولت دیگر شہروں میں بھی فراہم کی جائے گی۔

    اجلاس میں شہریوں کی سہولت کے لیے ناصر باغ روڈ پر جلد بی آر ٹی سروس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے شہر کی تزئین و آرائش کے لیے پی ڈی اے کو مفصل پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔

    انھوں نے ہدایت کی کہ تزئین کے لیے پائیدار اقدامات کیے جائیں، سڑکوں کے اطراف کھمبوں پر خوب صورت گملوں میں مصنوعی پودے لگائے جائیں، ہیڈ پلوں اور عمارتوں پر خطاطی اور نقش و نگار بنائے جائیں، جس سے صوبے کی ثقافت اجاگر ہو، اور اس مقصد کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔

    وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ پشاور میں اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر بھی کام کیا جائے، جہاں ضرورت ہو ہیڈ پلوں کی بجائے انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں، ورسک روڈ تا ناصر باغ رنگ روڈ کے باقی ماندہ حصے کی تعمیر جلد شروع کی جائے، اور یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی کوریڈور کے اطراف سڑک بحالی پر بھی کام کا آغاز کیا جائے۔

  • ماہ صیام کے موقع پر مسجدالحرام میں مفت وائی فائی کی مفت سہولت

    ماہ صیام کے موقع پر مسجدالحرام میں مفت وائی فائی کی مفت سہولت

    مکہ المکرمہ: مسجد الحرام میں آنے والے زائرین مسجد کے احاطے کے اندر مفت وائی فائی سروس کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

    سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ اس تیکنیکی خدمات کے سلسلے کا ایک حصہ ہے، جو مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے معاملات کی ذمہ دار پریزیڈنسی کی جانب سے متعارف کرائی جارہی ہیں۔ اس پریزیڈنسی میں مرکز برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر بندر الخزیم کا کہنا ہے کہ مسجدالحرام کے احاطے میں مفت وائی فائی سروس فراہم کرنے کامقصد پریزیڈنسی کے عملے اور عازمین کے درمیان آن لائن رابطوں کو استوار کرنا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پریزیڈنسی کا عملہ اس مقبولِ عام وائرلیس نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مسجد الحرام کے عازمین کو رہنمائی اور آگاہی کے پیغامات پر مبنی ٹیکسٹ میسیجز بھیجے گا۔

    بندر الخزیم نے بتایا کہ مطاف (بیت اللہ کے گرد طواف کا حصہ) میں عازمین کے لیے بلوٹوتھ سروس بھی فراہم کی جائے گی، تاکہ تاکہ طواف کی ادائیگی کے دوران وہ یہ جان سکیں کہ بیت اللہ کے گرد وہ کتنے چکر لگا چکے ہیں۔ یہ سروس مکہ کی امّ القریٰ یونیورسٹی کے مرکز برائے جدید ٹیکنالوجی کے تعاون سے متعارف کرائی جارہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ’’پریزیڈنسی نے مسجدالحرام میں افطاری کی آن لائن بکنگ کی تجدید اور اجراء کی سرووس بھی متعارف کرائی ہے۔ تاکہ عازمین اور افطاری کا سامان سپلائی کرنے والی کمپنیاں دونوں اس سروس کا فائدہ اُٹھاسکیں۔‘‘ بندر الخزیم اعلان کیا کہ ایک نئی سہولت متعارف کرائی جارہی ہے، جس کے ذریعے اعتکاف کی ادائیگی کی الیکٹرانک رجسٹریشن عربی، انگلش، فرانسیسی، اردو، ترکی اور فارسی زبانوں میں کرائی جاسکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح کی ایک اور سہولت ان لوگوں کے لیے دستیاب ہے، جو مسجد الحرام کی نمائش اور بیت اللہ کے غلاف (قصویٰ) کی فیکٹری دیکھنا چاہتے ہیں۔