Tag: مفرور ملزم گرفتار

  • کراچی : گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کا نازیبا ویڈیواسکینڈل : 4 ماہ سے مفرور ملزم گرفتار

    کراچی : گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کا نازیبا ویڈیواسکینڈل : 4 ماہ سے مفرور ملزم گرفتار

    کراچی : گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کی نازیبا ویڈیواسکینڈل کے مفرور ملزم کاشف شاہ کو گرفتارکرلیا گیا، کاشف شاہ نے سی سی ٹی وی مکینک کے ساتھ مل کرویڈیو وائرل کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کے نازیبا وڈیو اسکینڈل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، چار ماہ بعد مفرور ملزم کاشف شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم عرفان میمن کے برادر نسبتی ہے، کاشف شاہ نے سی سی ٹی وی مکینک کے ساتھ مل کر ویڈیو وائرل کی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عرفان نے دوران تفتیش اعتراف کیا تھا کہ کاشف نے وڈیو وائرل کروائی تھی۔

    تفتیشی پولیس نے کہا کہ کاشف شاہ کا نام کیس میں شامل کیا گیا تھا تاہم ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گیا تھا ، جسے ملیر سے گرفتار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ چار ماہ قبل ایک اسکول میں مختلف خواتین سے درجنوں نازیبا وڈیو سامنے آئی تھی، اسکول پرنسپل عرفان خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر نازیبا حرکات کرتے تھے۔

    جس کے بعد تھانہ اسٹیل ٹاوٴن میں ملزم عرفان میمن پر مقدمہ درج کیا گیا تھا اور مرکزی ملزم عرفان میمن کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

  • کراچی، لاک اپ سے فرار ملزم مقابلے کے بعد گرفتار

    کراچی، لاک اپ سے فرار ملزم مقابلے کے بعد گرفتار

    کراچی: ناظم آباد میں پولیس مقابلےکے بعد زخمی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم گزشتہ روز تھانے سے فرار ہوگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد کے کے ایم سی اسکول کے قریب مبینہ ملزم اختر پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا ہے، ملزم سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی بر آمد ہو ئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والا ملزم اختر گزشتہ روز رضویہ تھانے کے لاک اپ سے فرار ہو گیا تھا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کئی علاقوں میں چھاپے مار رہی تھی کہ رات گئے ناظم آباد 3 نمبر میں ملزم کی ملزم پولیس کے ہتھے چل گیا،پولیس نے موقع ضائع کیے بغیر مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے ملزم کو فوری طبی امداد کے بعد تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُس سے مختلف جرائم کے حوالے سے تفتیش کی جاری ہے۔