Tag: مقابلہ

  • کراچی: رینجرز سے مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

    کراچی: رینجرز سے مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

    کراچی: شہرقائد کے علاقے طارق روڈ پر رینجرز سے مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ طارق روڈ اللہ والی چورنگی پر رینجرز موبائل تعینات تھی، جس پر تعینات اہلکاروں نے ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہ رکے۔

    موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے رینجرز اہلکار محمدطارق زخمی ہوا، جبکہ جوابی فائرنگ میں ملزم احسان شدید زخمی اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری رب نواز جاں بحق اور توقیرنامی شہری زخمی ہوگیا، زخمی شہری کو اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل، پستول اور چھینے گئے چار موبائل برآمد ہوئے۔

    برآمد کی گئی موٹرسائیکل بہادر آباد کے علاقہ سے سنہ دوہزار اٹھارہ میں چھینی گئی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق زخمی ملزم برطرف پولیس اہلکار ہے، جس کے قبضے سے ملنے والا پولیس کارڈ جعلی ہے۔

    کراچی: شرافی گوٹھ کے قریب پولیس مقابلہ‘ 2 ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شہر قائد کے علاقے شرافی گوٹھ کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

  • شیخوپورہ: بچی سےزیادتی کامطلوب ملزم مقابلےمیں ماراگیا

    شیخوپورہ: بچی سےزیادتی کامطلوب ملزم مقابلےمیں ماراگیا

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بچی سے زیادتی کا مطلوب ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا، ملزم نے 6 روز پہلے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے نوکھر قدیم میں چھاپے کے دوران مقابلہ ہوا، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کردی۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا، ملزم نے 6 روز پہلے بچی کوزیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔


    قصور، زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی پری زینب سپرد خاک


    خیال رہے کہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ کمسن بچی زینب کو گزشتہ روز آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ زینب کے والدین عمرےکی سعادت کے لئے سعودیہ عرب میں تھے کہ خالہ کے گھر مقیم کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کردیا۔

    قصورمیں گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران بچیوں کواغواکےبعد قتل کرنے کا یہ دسواں واقعہ ہے اور پولیس ایک بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

  • لاہورمیں پولیس مقابلہ‘ 1 اہلکار زخمی

    لاہورمیں پولیس مقابلہ‘ 1 اہلکار زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گلبرگ کے علاقے مکہ کالونی میں دودھ دہی کی دکان سے موٹر سائیکل سوار چھ ڈاکو شہریوں اور دکاندار سے تین لاکھ روپے اور دس موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔

    پولیس نےواقعے کی اطلاع ملنے پر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، جس کے بعد لاہور کے نواحی علاقے شیراکوٹ میں کچے کے مقام پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں تبادلے میں تھانہ لیاقت آباد کا ہیڈ کانسٹیبل کاشف زخمی ہوگیا تاہم ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔


    فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘3 دہشت گرد ہلاک


    خیال رہے کہ تین روز قبل سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 26 اگست کو لاہور میں تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکومارے گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کراچی: رینجرزکی کارروائی‘ انصارالشریعہ کےامیرسمیت 8 دہشت گرد ہلاک

    کراچی: رینجرزکی کارروائی‘ انصارالشریعہ کےامیرسمیت 8 دہشت گرد ہلاک

    کراچی: شہرقائد کے علاقے بلدیہ کالونی میں رینجرزاور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ کالونی کی نواحی بستی رئیس گوٹھ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کردی۔

    رینجرزاور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر چلتا رہا، ابتدائی مقابلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق زخمی دہشت گردوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگئے۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں شہریار عرف ڈاکٹرعبداللہ ہاشمی بھی شامل ہے جو انصارالشریعہ کا امیر اور دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

    ترجمان کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے ایک اور دہشت گرد کی شناخت ارسلان بیگ کے نام سے ہوئی جو انصارالشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا ممبر تھا جبکہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق مقابلے کے بعد رینجرزنے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں رینجرز کے دو اور پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔


    پاکستان کراچی میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام


    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے گولا بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لیے تھے۔

    یاد رہے تین روز قبل کراچی کے علاقے مراد میمن گوٹھ میں دہشت گردوں اوررینجرزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ ‘2ڈاکوہلاک

    اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ ‘2ڈاکوہلاک

    اوکاڑہ : صوبہ پنجاب کےشہراوکاڑہ میں پولیس کے مبینہ مقابلےمیں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ کےنواحی گاؤں ون نائن اے ایل میں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

    پولیس حکام کےمطابق ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلےمیں دو ڈاکو ہلاک اور تین ڈاکو رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئےفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس کا کہناہےکہ ہلاک ہونے والےدونوں ڈاکو کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہےجبکہ ان کےفرار دیگرساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب لاہور کےعلاقے ہنجروال میں بھی پولیس نےمقابلے کےبعد دو ڈاکوؤں کو گرفتارکرکےاسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں:سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی‘2مبینہ دہشتگردگرفتار

    یاد رہےکہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی نےروالپنڈی میں کارروائی کرکےدومبینہ دہشت گردوں کوگرفتارکرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیاتھا۔

    مزید پڑھیں:لاہور میں فائرنگ‘دو پولیس اہلکار جاں بحق

    واضح رہےکہ تین روز قبل لاہور میں تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےزخمی ہونےوالےدو پولیس اہلکارگزشرتہ روزجان کی بازی ہارگئےتھے۔

  • کوئٹہ میں پولیس مقابلہ‘2دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ میں پولیس مقابلہ‘2دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کےدارالحکومت کوئٹہ میں پولیس مقابلے کےدوران کالعدم تنظیم کےدودہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کےنواحی علاقے سبی روڈ پردرخشاں ہاؤسنگ اسکیم کےقریب موٹرسائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔

    پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کا پیچھا کیا،دہشت گردوں نے ایک مکان می داخل ہوکر وہاں سے پولیس پارٹی پر فائرنگ جاری رکھی۔پولیس کی فائرنگ میں دونوں دہشت گرد مارے گئے،جبکہ مذکورہ مکان سے اسلحہ گولہ بارود اور ایک بم کے علاوہ ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور مذکورہ دہشت گرد تخریب کاری اور دہشت گردی کی متعددوارداتوں میں ملوث تھے۔

    دس جنوری دوہزار تیرہ کو باچاخان چوک پر ہونے والا دھماکہ اور سبی میں آٹھ اپریل دوہزار چودہ کو جعفر ایکسپریس میں ہونے والےدھماکےمیں دونوں دہشت گرد شامل تھے۔

    واضح رہےکہ دہشت گردی کے دونوں واقعات میں سترہ افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

  • سپرہائی وے: رینجرزقافلےپرحملہ‘جوابی کارروائی میں7دہشتگرد ہلاک

    سپرہائی وے: رینجرزقافلےپرحملہ‘جوابی کارروائی میں7دہشتگرد ہلاک

    کراچی : سپرہائی وے کاٹھور پررینجرز کےقافلے پردہشت گردوں نےحملہ کیا،رینجرز کی جوابی کارروائی میں سات دہشت گرد مارے گئے،جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ شب رینجرزسیہون سےریسکیوکرکےواپس آرہی تھی کہ دہشت گردوں نےسپرہائی وےکاٹھورپرحملہ کردیا،جس کےبعدرینجرزکی بھاری نفری کوطلب کیاگیا۔

    ترجمان رینجرز کےمطابق رینجرزاوردہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں7دہشت گردہلاک جبکہ 1اہلکار زخمی ہوا۔

    سندھ رینجرز کےترجمان کاکہناہےکہ سپرہائی وےکاٹھورپرہلاک ہونے والے دہشت گردوں سےجدیداسلحہ اورگولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    مزید پڑھیں:خیبرایجنسی میں پاکستانی بارڈرپوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ‘2اہلکار زخمی

    خیال رہےکہ آج صبح پاکستان کےقبائلی علاقےخیبر ایجنسی میں پاکستانی بارڈرپوسٹ پردہشت گردوں کےحملےمیں دو اہلکارزخمی جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: درگاہ لعل شہباز قلندر پر حملہ، 75 افراد شہید، 150 زخمی

    واضح رہےکہ گزشتہ شب درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ میں دھمال کے دوران خودکش حملے کے باعث 75 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہوگئےتھے،جاں بحق افراد میں 20 بچے،9خواتین،45 مرد اورایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔

  • سرگودھا میں مبینہ پولیس مقابلہ‘3ڈاکو ہلاک

    سرگودھا میں مبینہ پولیس مقابلہ‘3ڈاکو ہلاک

    سرگودھا: صوبہ پنجاب کےشہر سرگودھامیں پولیس کےمبینہ مقابلےمیں تین ڈاکو مارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق سرگودھا میں اسدپارک کےقریب پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات میں مصروف ہیں،جس پرپولیس نےفوری کارروائی کرتے ہوئےاس گھر کا گھیراؤ کیا۔

    پولیس کے گھیراؤ کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،جبکہ جوابی فائرنگ پر تینوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق پولیس سے مقابلے کےدوران مارے گئے ڈاکو ڈکیتی اور رہزنی سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

    مزید پڑھیں: لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘4ملزمان ہلاک

    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئےتھے۔

    مزید پڑھیں:لاہور : پولیس مقابلہ،4 ڈاکو ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں گوجرانوالہ اور لاہور میں پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں چار ڈاکو مارے گئےتھے،جبکہ چار دہشتگردوں کو حراست میں لے کر اسلحہ اور بارودی مواد برآ مد کرلیا گیاتھا۔

  • لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘4ملزمان ہلاک

    لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘4ملزمان ہلاک

    لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔ملزمان کوچند روزقبل سی آئی اے پولیس نے حراست میں لیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں پولیس ملزمان کو دیگرساتھیوں کی نشاندہی کےلیے لے کرجارہی تھی کہ ملزمان کو چھڑوانے کےلیے ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

    پولیس کی جانب سےجوابی فائرنگ میں ملزمان چاروں ملزمان ہلاک ہوگئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان نےچند روز قبل سمن آبادکےرہائشی نوجوان کوتاوان کےلیے اغواکیاتھااور پچیس لاکھ روپے تاوان کی رقم لینے کے باوجود مغوی قتل کردیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ ملزمان سمن آباد تھانے میں زیر حر است تھے،ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں:لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ‘1ڈاکو ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کےدوران 1ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتھا۔

  • لیاری: رینجرز کی کارروائی میں‌ گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلا ہلاک

    لیاری: رینجرز کی کارروائی میں‌ گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلا ہلاک

    کراچی : کراچی کےعلاقےلیاری میں رینجرز کی کارروائی کےدوران گینگ وار کامطلوب کمانڈر نورمحمد عرف بابا لاڈلا 2ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں چھاپہ ماراتوگینگ وار سے تعلق رکھنے والےملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا،رینجرز کی جوابی فائرنگ میں تین گینگ وار ملزمان ہلاک ہوئے۔بابالاڈلہ لیاری گینگ وار کا اہم کردار تھا اور74سے زائدا وارداتوں میں مطلوب تھا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کےمطابق لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں گینگ وارکمانڈربابالاڈلا2ساتھیوں سمیت ماراگیا،دیگرہلاک ملزمان میں سکندرسکواورمحمدیاسین عرف ماماشامل ہیں۔

    رینجرزنےبابالاڈلاسےمتاثرہوکرجرائم میں ملوث نوجوانوں کےلیےپیغام میں کہا ہےکہ بابالاڈلاکی ہلاکت ایسےعناصرکےلیےایک مثال ہے۔

    رینجرزسندھ کےترجمان کا کہناہےکہ جرائم میں ملوث افرادقانون کی گرفت سےنہیں نکل سکتے،رینجرزایسےعناصرکےخلاف سخت اورفوری کارروائی جاری رکھےگی۔

    خیال رہے کہ نورمحمد عرف بابا لاڈلہ کے سر کی قیمت 25لاکھ روپے مقررتھی اور وہ کراچی آپریشن کے آغاز سےمفرورتھا۔ماضی میں بابا لاڈلہ کی گرفتاری اور پولیس مقابلے میں ہلاکت کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ بابا لاڈلہ کے خلاف لیاری کے مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

    واضح رہےکہ گذشتہ سال 7 اگست کو بھی لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر بابا لاڈلا کے پاک ایران سرحدی علاقے میں ہلاک ہونے کی اطلاع آئی تھی تاہم بلوچستان کی صوبائی حکومت نے واقعے کی تصدیق نہیں کی تھی۔