Tag: مقابلہ

  • سیاست میں میرامقابلہ نوازشریف سے ہے‘عمران خان

    سیاست میں میرامقابلہ نوازشریف سے ہے‘عمران خان

    پشاور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہےکہ سیاست میں میرامقابلہ نوازشریف سے ہے۔انہوں نےکہا کہ شہبازشریف اور پرویز خٹک کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہناتھاکہ اسپورٹس آپ کو مقابلہ کرنا سیکھاتا ہے،جبکہ علم حاصل کرنے سے ذہن کی ٹریننگ ہوتی ہے۔

    تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہناتھاکہ ہمارے ڈھائی کروڑ بچے آج اسکولوں سے باہر ہیں،انہوں نےکہاکہ پاکستان میں تعلیم پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نےکہاکہ پاکستان کی آبادی20کروڑ،جبکہ نیوزی لینڈ کی 50لاکھ ہے لیکن وہاں پاکستان سے زیادہ کھیل کےمیدان ہیں۔

    عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پرویزخٹک نمبر ون وزیراعلیٰ ہیں،ان کا شہبازشریف کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

    تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کا کہناتھاکہ پرویزخٹک نے سمجھ لیا پل اورسٹرکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی۔

    مزید پڑھیں:شریف خاندان کا منی ٹریل اسحاق ڈار کے اعترافی بیان میں ہے، عمران خان

    واضح رہےکہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار نے نوازشریف کے لیے منی لانڈرنگ کی جو ثابت ہوچکی ہے،شریف خاندان کا منی ٹریل قطری شہزادے کے خط میں نہیں بلکہ اسحاق ڈار کے اعترافی بیان میں ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،5ملزمان گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،5ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مخلتف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار گلشن غازی قبرستان کےقریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ ہواجس کےنتیجےمیں تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔

    پولیس حکام کےمطابق گرفتارملزمان اسٹریٹ کرمنل ہیں اوران کےقبضےسےتین ٹی ٹی پستول،چھ راؤنڈزاور دومسروقہ موٹرسائیکلیں برآمدہوئی ہیں۔

    دوسری جانب زمان ٹاؤن پولیس نےعلاقےمیں اسنیپ چیکنگ کےدوران مقابلےکےبعد دو ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیادونوں ملزمان کےقبضے سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔

    مزید پڑھیں:کراچی، فائرنگ کے واقعات ڈی ایس پی سمیت 2 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی جاں بحق جبکہ ان کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:ڈی ایس پی ٹریفک فیض شگری کے قتل کا مقدمہ درج ، نمازِِ جنازہ ادا

    واضح رہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک فیض شگری کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے انسدادداہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کرلیاجبکہ شہید اہلکار کی نماز جنازہ گزشتہ روزادا کی گئی تھی۔

  • پاکستانی باکسر محمدوسیم نےفلپائنی باکسر کو شکست دے دی

    پاکستانی باکسر محمدوسیم نےفلپائنی باکسر کو شکست دے دی

    سیول: پاکستانی باکسر محمدوسیم نے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں فلپائنی باکسر گیمل مگرامو کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق باکسنگ کی دنیا کے ابھرتے ہوئےاسٹار پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جنوبی کوریا میں ورلڈ باکسنگ کونسل سلورچمپئن شپ میں فلپائنی باکسر کو دھول چٹادی اور اس طر ح انہوں نے ایک اور فتح اپنے نام کی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ان کا حریف باکسر ایک سخت کھلاڑی ہے اور وہ ایک اچھی فائٹ کی امید کر رہے ہیں۔

    pakistan

    پاکستانی باکسر کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس مقابلے کے لیے دو مہینے خاص ٹریننگ کی ہے جس سے کے بعد وہ جسمانی اور ذہنی طور پر تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ ایک مشکل کھیل ہے جس کے لیے جسمانی صحت اور ٹریننگ کا خرچ تعاون کے بغیر پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں پاکستانی باکسر محمد عامر کا کہناتھا کہ کافی خوشی ہوئی مقابلہ جیت کر ملک کانام روشن کیا۔

    انہوں نے کہا کہ فلپائنی باکسر کا شمار دنیا کے دس بہترین باکسرز میں ہوتا ہےاورمقابلہ بہت سخت رہا اس میں ان کے دونوں ہاتھ متاثر ہوئے۔

    پاکستانی باکسرمحمد وسیم پروفیشنل باکسر بننے کے بعد امریکہ کے شہر لاس ویگس میں مقیم ہیں جہاں وہ مشہور باکسر فلائیڈ مے ویدر کے ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کرتے ہیں اور فلائیڈ مے ویدر کے چچا جیف مے ویدر ان کےٹرینر ہیں۔

    یاد رہے کہ محمد وسیم نے جولائی میں فلپائن کے باکسر جیدر اولیوا کو شکست دینے کے بعد ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھاجبکہ 2014 میں کامن ویلتھ گیمز میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی باکسرمحمد وسیم فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے پہلے جنوبی ایشیائی کھلاڑی ہیں۔

  • کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،1ملزم ہلاک

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،1ملزم ہلاک

    کراچی : شہرقائد کےعلاقے ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلےمیں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والا ملزم ہلاک جبکہ مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کاملزم مارا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا۔

    پولیس حکام کا کہناہے کہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ملزم اصغر کا تعلق منشیات فروش اشوک گروپ سے ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے خیرآباد میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران علاقےکےداخلی اورخارجی راستےسیل کر کے گھرگھر تلاشی لی۔اس دوران پولیس نے 12سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ادھرحسن اسکوائر کے قریب ایک اپارٹمنٹ میں رینجرز نے مشتبہ افراد کی موجودگی پر سرچ آپریشن کے دوران رہائشی عمارت سے 7افراد کو حراست میں لےلیا۔

    واضح رہے کہ شاہ فیصل کالونی میں رینجرز نے دو مقامات پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں اورسیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

  • بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں رینجرز کا مقابلہ: 3 دہشتگرد ہلاک، دو اہلکار زخمی

    بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں رینجرز کا مقابلہ: 3 دہشتگرد ہلاک، دو اہلکار زخمی

    کراچی : بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں رینجرزاورکالعدم تنظیم کے کارندوں سے مقابلہ میں تین دہشت گرد ہلاک اور دو رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کیخلاف چھاپہ مار کارروائی کی۔

    چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی، رینجرز کی جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ مقابلے میں رینجرز کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ہلاک ہونے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سنگین جرائم میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مطلوب تھے۔

    ہلاک شدگان کے قبضے اور ان کی کمین گاہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں۔ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

     

  • گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ6میں ضمنی انتخاب،پولنگ جاری

    گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ6میں ضمنی انتخاب،پولنگ جاری

    گلگت : گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے 6 ہنزہ میں ضمنی انتخاب کے لیےپولنگ کا عمل جاری ہے 36ہزار 392 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ 6 ہنزہ میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے،یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 36ہزار 392 ہے جن میں17 ہزار 461 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

    ضمنی انتخاب کےلیے 58 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ ن کےامیدوار میرغضنفرعلی خان کامیاب قرارپائےتھے۔

    یاد رہے کہ اکتوبر 2015میں میرغضنفرعلی خان کوگلگت بلتستان کا گورنر تعینات کردیاگیا جس کے بعد سے یہ نشست خالی ہے ۔یہاں مختلف وجوہات کی بنیاد پر 3 مرتبہ ضمنی انتخاب ملتوی ہوچکا ہے ۔

    حلقے میں پاکستان مسلم لیگ ن نے گورنر گلگت بلتستان میرغضنفرعلی خان کے صاحبزادے شاہ سلیم خان کو اپنا امیدوار نامزد کیاہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق اسپیکر وزیر بیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عزیزاحمد امیدوار ہیں ۔آزاد امیدوار کرنل (ر) عبید اللہ بیگ اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

  • کراچی: رینجرز سے مقابلہ پانچ ملزمان ہلاک، تین گرفتار

    کراچی: رینجرز سے مقابلہ پانچ ملزمان ہلاک، تین گرفتار

    کراچی : لیاقت آباد میں رینجرز کی کارروائی میں دو ملزم ہلاک ہوگئے۔گلشن غازی سے تین ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سےایس ایم جی سمیت دیگراسلحہ اور جہادی لٹریچربرآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ رینجرز نےگرفتار ملزم زیارت گل کی نشاندہی پرلیاقت آبادمیں اغواکاروں کیخلاف کارروائی کی ۔

    اس دوران ملزمان سے مقابلے میں عامر نامی اغواء کار مارا گیا۔ موقع سے فرار کی کوشش میں ملزم زیارت گل بھی رینجرز کی گولیوں کا نشانہ بنا۔ترجمان رینجرز کےمطابق ملزمان سائٹ ایریامیں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث تھے۔

    لیاری کےعلاقے بغدادی میں پولیس کارروائی کے دوران تین گینگ وارملزمان عبدالرحمان عرف لمبا، سبحان عرف گرینیڈ اور علی شان عرف شان مارےگئے۔

    پولیس کےمطابق ہلاک ملزمان تیس سےزائدافرادکی ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ناظم آبادنمبردو اور سہراب گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے۔

  • کراچی : نادرن بائی پاس پرمقابلہ، 3دہشت گرد مارے گئے

    کراچی : نادرن بائی پاس پرمقابلہ، 3دہشت گرد مارے گئے

    کراچی : نادرن بائی پاس پر سی آئی ڈی پولیس سے مبینہ مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، ملزمان اسکول پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر سی آئی ڈی پولیس کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کارندے ہلاک ہوگئے، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد نادرن بائی پاس پر کسی کارروائی کے لئے جمع ہو رہے ہیں، جس پر سی آئی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا۔

    چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    ایس پی سی آئی ڈی خرم وارث کا کہنا ہے کہ ملزمان پشاور سانحہ جیسی کسی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جسے سی آئی ڈی پولیس کی بروقت کاروائی نے ناکام بنادیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کالعدم تنظیم کے کارندے ہیں اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث رہے ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

  • لندن: رنگارنگ "الٹرنیٹوومس ورلڈ” مقابلہ ہوا

    لندن: رنگارنگ "الٹرنیٹوومس ورلڈ” مقابلہ ہوا

    لندن: رنگا رنگ اور قہقہوں سے بھرپور "الٹرنیٹوو مس ورلڈ” مقابلہ ہوا۔

    لندن کے شیکسپئیر گلوب تھیٹر میں "الٹر نیٹوو مس ورلڈ” کمپٹیشن نے تیرہ سال بعد تھیٹر کی رونقیں بھال کیں، تھیٹر میں منفرد طرز کا مقابلہ حسن ہوا، جس میں فرضی وتصوراتی کرداروں نے اپنے رنگا رنگ لباس اور طنزومزاح کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    مقابلہ حسن میں منفرد نظر آنے والی مس زیرو نے کامیابی حاصل کی، جنہیں مس ورلڈ کاتاج بھی پہنایا گیا۔

    تھیٹر کے شائقین نے اس منفرد طرز کے مقابلے کو بے پناہ سراہا۔