Tag: مقابلے

  • 33ویں نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری

    33ویں نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری

    پشاور: 33ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، رینکنگ میں 93 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں جاری نیشنل گیمز میں پاک آرمی کی 93 گولڈ، 72 سلور اور  43 برونز میڈلز کے ساتھ برتری برقرار ہے۔ واپڈا72گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوی12  گولڈ، میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ایکسپریس وے پر ہونے والی میراتھن ریس بھی پاک آرمی کے نام رہی۔

    نیشنل گیمز میں کھیلے جانے والے تمام کیٹگریز میں پاکستان آرمی کی پوزیشن مستحکم ہے، کھلاڑی ہر مرحلے میں جان مرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، آج ریس کے مقابلے میں بھی آرمی کے عزیررحمان نے200میٹر میں 20سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    عزیر رحمان نے 200 میٹر کا فاصلہ21.06سیکنڈ میں طے کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا، 20 سال قبل اولمپئن مقصود نے 200 میٹر میں21.15سیکنڈ کا ریکارڈ بنایا تھا۔ عزیر رحمان کا اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایونٹ جیتنے کی بھرپور تیاری کی، مستقبل میں بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم ہوں۔

    پشاور میں جاری قومی کھیلوں کے مقابلے میں پاکستان آرمی کے کھلاڑی حریف کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں، جس کے باعث انہیں رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل ہے، واپڈا دوسرے جبکہ پاکستان نیوی اس وقت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    33ویں نیشنل گیمز میں دلچسپ مقابلے جاری، پاکستان آرمی کی برتری

    قومی کھیلوں کے شیڈول کے مطابق آج بھی مختلف کھیلوں میں مقابلے جاری ہیں جن میں ریس، باکسنگ، ٹینس، ویٹ لفٹنگ، ای سپورٹس، تھروبال اور جوڈوکراٹے شامل ہیں، نیشنل گیمز سولہ نومبر تک جاری رہیں گے۔

  • پاکستانی طالب علم نے ریاضی کا عالمی مقابلہ جیت لیا

    پاکستانی طالب علم نے ریاضی کا عالمی مقابلہ جیت لیا

    بنکاک : پاکستانی طالب علم نے ’ریاضی کے عالمی مقابلے‘ میں سونے کا تمغہ حاصل کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہونے والے ’ریاضی کے بین الااقوامی مقابلے ‘ میں 600 امیدواروں کو شکست دے کر پاکستانی ہونہار طالب علم سید جعفر رضا نے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا ہے، جعفر رضا اور ان کے دیگر 6 ہم جماعت طالب علموں نے پاک ترک انٹرنیشنل اسکول لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک سونے اور چاندی و کانسی کے تین تین تمغے اپنے نام کیے۔

    اس مقابلے میں 17 ممالک کی 180 ٹیموں کے 600 طالب علموں نے شرکت کی، یہ مقابلے 22 فروری سے 24 فروری کے درمیان بنکاک میں منعقد ہوئے جس کا مقصد ریاضی جیسے مشکل اور قدرے خشک مضمون کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا اور طالب علموں کے رجحان کو جانچنا تھا تاکہ طالب علم اپنی ذہانت اور صلاحیتوں سے واقف ہوں سکیں

    واضح رہے کہ پاکستان میں ریاضی کے ماہرین کی کمی ہے جس کی وجہ اس مضمون میں دلچسپی نہ ہونا ہے اس کے باوجود پاکستانی طالب علموں کی کارکردگی لائق تحسین ہے اور امید جاگ اٹھی  ہے کہ اس شعبے میں خصوصی توجہ دی جائے گی جب کہ اس مضمون میں دلچسپی لینے والے ہونہاروں کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رینجرز اور سی ٹی ڈی سے مقابلے : پانچ دہشت گرد ہلاک

    رینجرز اور سی ٹی ڈی سے مقابلے : پانچ دہشت گرد ہلاک

    کراچی : سپر ہائی وے پر رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے تین کارندے اور لیاری میں مقابلے میں گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے ۔

     سی ٹی ڈی پولیس نے محمد خان کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دس افراد کو گرفتار کرکے گھر میں موجود بھاری مقدارمیں بارودی مواد اور تیار رکشہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق سپر ہائی وے نادرن بائی پاس کے قریب رینجرز نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، جبکہ چوتھا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق مارے گئے ملزمان کی شناخت شمشیر خان ، عطاء اللہ عرف پٹھان اور ظہیر عرف فقیر کے نام سے ہوئی ہے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جو ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں کے قتل، بھتہ خوری، گینگ ریپ، اور رینجرز پر ہونے والے بم حملوں میں مطلوب تھے ۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے گل محمد لین لیاری میں کارروائی کرکے مقابلے میں دو ملزمان ہلاک کردیئے، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے ہے ۔

    ہلاک ملزمان کی شناخت عادل عرف رند عرف سلمان ور معید کے ناموں سے ہوئی ۔ ملزمان پولیس، رینجرز اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، دستی بم حملوں، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

    ترجمان کے مطابق مقابلے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوا۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی پولیس نے ناردرن بائی پاس محمد خان کالونی میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔

    سی ٹی ڈی گارڈن کے انچارج علی رضاکے مطابق کارروائی کے دوران دس دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بارودی مواد سے تیار رکشہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جس گھر سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا وہاں سے بھاری مقدار میں بارود سے بھرے بیگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام اس کارروائی کو کامیابی قراردے رہے ہیں۔

  • کراچی: آدھےگھنٹےمیں 4 پولیس اہلکارشہید، دو زخمی

    کراچی: آدھےگھنٹےمیں 4 پولیس اہلکارشہید، دو زخمی

    کراچی:  ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔

    کراچی پولیس کے ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے کراچی پولیس کو نشانہ بناتے ہوئے کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کے قریب پولیس موبائل پرفائرنگ کردی جس نے نتیجے میں اے ایس آئی ریاست اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلمان لودھی کے مطابق گل پلازہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی ریاست اور ایک اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دو پولیس اہلکار راشد علی اور جہاںزیب شیدد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے آرام باغ سے متصل علاقہ پاکستان چوک پر بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    واقع پر ایڈشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ واقع کراچی آپریشن کا ردعمل ہوسکتا ہے ، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم  گولیوں کے خول ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری بہت جلد عمل میں لائی جائے گی۔

  • میرپور خاص: مقابلے کے دوران 4ڈاکو ہلاک، 5اہلکار شہید

    میرپور خاص: مقابلے کے دوران 4ڈاکو ہلاک، 5اہلکار شہید

    میرپورخاص: محمود آباد میں رات گئے ہونے والے مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو چھوٹو ناریجو سمیت چار ڈاکو مارے گئے جبکہ مقابلے میں دو تھانیداروں سمیت پانچ اہلکار بھی شہید ہوئے۔

    میر پور خاص میں بدنام زمانہ ڈاکو چھوٹو سے پولیس کا بڑا مقابلہ ہوا، رات گئے میر پور خاص کا علاقہ محمود آباد گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونج اٹھا، علاقے میں چھوٹو ناریجو اور اس کے ساتھیوں کیخلاف پولیس نے گرینڈ ایکشن لانچ کیا۔

    مقابلے میں چار سو سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا، کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے مقابلے میں چھوٹو ناریجو سمیت چار ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ دو تھانیداروں سمیت پانچ پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

    ڈی آئی جی ثناءاللہ عباسی کا کہنا تھا کہ چھوٹو ناریجو کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر تھی، مارے گئے ڈاکو پورے سندھ میں دہشت کی علامت تھے، پولیس نے مارے گئے ڈاکوؤں کے گھر سے پندرہ سالہ لڑکا اور دو خواتین کو حراست میں لیا ہے۔

    جن کا تعلق ڈاکوؤں کے خاندان سے بتایا جاتا ہے، مقابلے میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔