Tag: مقابلے کے امتحان

  • مقابلے کے امتحان کی تیاری کے کوچنگ حب میں‌ طلبہ پراسرار طور پر خود کشیاں کرنے لگے

    مقابلے کے امتحان کی تیاری کے کوچنگ حب میں‌ طلبہ پراسرار طور پر خود کشیاں کرنے لگے

    کوٹہ: بھارتی ریاست راجستھان میں مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ پراسرا طور پر خود کشیاں کرنے لگے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے شہر کوٹہ میں مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کرنے والے طلبہ کی خود کشیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، ایک اور طالب علم کی خود کشی کا کیس سامنے آ گیا ہے۔

    کوٹہ شہر کو کوچنگ حب کے طور پر جانا جاتا ہے، اتوار کو نیٹ امتحان کی تیاری کرنے والے طالب علم نے اپنے کمرے میں پھانسی کا پھندا لگا کر خود کشی کر لی، تاہم اس کے اہل خانہ نے قتل کا شبہ ظاہر کر دیا ہے۔

    ہریانہ کے روہتک ضلع کا رہائشی سُمت نامی طالب علم گزشتہ ایک سال سے امتحان کی تیاری کے سلسلے میں کوٹہ شہر میں مقیم تھا، اس کے گھر والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ خود کشی نہیں بلکہ قتل کا کیس ہے۔

    پرانی گاڑی دے کر نئی گاڑی حاصل کرنے کی اسکیم نے لوگوں کو حیران کر دیا

    اہل خانہ کا کہنا تھا کہ 5 مئی کو سُمت کا امتحان تھا، اسے قتل کیا گیا ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے، طالب علم کے چچا کا کہنا تھا کہ ان کا بھتیجا ایسا قدم قطعی نہیں اٹھا سکتا، کیوں کہ وہ ذہنی طور سے مضبوط تھا اور ہر طرح کے دباؤ کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار رہتا تھا۔

    پولیس نے اہل خانہ کے مطالبے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کوٹہ میں رہ کر امتحان کی تیاری کرنے والے کئی طلبہ پڑھائی کے دباؤ کی وجہ سے موت کو گلے لگا چکے ہیں۔

  • سندھ پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کے امتحان میں جعلسازی کا انکشاف، نیب کا نوٹس

    سندھ پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کے امتحان میں جعلسازی کا انکشاف، نیب کا نوٹس

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ نے 3 محکموں میں افسران کی جعلی بھرتیوں کے معاملے پر تحقیقات شروع کردیں، کامیاب امیدواروں کی فہرست میں نام تبدیل کر کے 30 اسامیوں پر جعلی بھرتیاں کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کے امتحان 2018 میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے جس کے تحت سندھ کے 3 محکموں میں افسران کی جعلی بھرتیاں کی گئیں۔

    مذکورہ محکموں میں کو آپریٹو سوسائٹی، ایکسائز اور خوراک شامل ہیں۔

    جعلی بھرتیوں کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ نے تحقیقات شروع کردی، نیب نے چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

    نیب کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور ای ٹی او کی بھرتیاں کی گئیں۔

    مذکورہ جعلسازی 17 گریڈ کی 30 اسامیوں پر کی گئی، مقابلے کے امتحان میں کامیاب امیدواروں کی فہرست میں نام تبدیل کیے گئے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ رجب، نعیم شریف، وقار احمد، فہد انور بلوچ، ولید کنزہ، نزاکت علی، نعمان احمد، زبیر اکبر و دیگر اشخاص کی جعلی بھرتیاں ہوئیں۔