Tag: مقامی مارکیٹ

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر سے بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر سے بڑا اضافہ

    کراچی: مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر سے بڑا اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کا اضافہ ہوا۔

    اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے اضافے سے 2524 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • عالمی منڈی میں دو ڈالر کی کمی، مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 500روپے سستا

    عالمی منڈی میں دو ڈالر کی کمی، مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 500روپے سستا

    کراچی : بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے تک سستا ہوگیا۔

    آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1286ڈالر سے گھٹ کر1284ڈالرہوگئی۔

    آل کراچی صراف اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں500روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں428روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت70500روپے سے گھٹ کر70000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60442روپے سے گھٹ کر60014روپے ہوگئی۔

    پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اور دس گرام قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت850روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت728.73روپے پر مستحکم رہی۔

  • سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کے بھاؤ بڑھ گئے

    سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کے بھاؤ بڑھ گئے

    کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں 4 ڈالر فی اونس اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 سو روپے کم ہو کر 58ہزار 8 سو پچاس روپے تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں 4 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد قیمتیں 1329 ڈالر پر پہنچی تاہم اس کا اثر مقامی مارکیٹوں پر نہیں پڑا اور  صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہوئی۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونا 4 ڈالر مہنگا ہوا تاہم نئی قیمتوں کا اثر مقامی مارکیٹوں پر نہیں پڑا اور سونے و چاندی کی قیمتیں اضافے کے بجائے کمی کی طرف گئیں۔

    سونے کے تاجروں کے مطابق صرافہ بازاروں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمتیں 58 ہزار 850 روپے تک پہنچی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے گھٹنے کے بعد 42 ہزار 442 روپے تک پہنچی۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتیں بڑھنے کا اثر مقامی بازاروں تک پہنچا جس کے بعد 10 روپے فی تولہ اضافے کے بعد 770 روپے اور دس گرام گرام کی قیمت 8 روپے 58 پیسے اضافے کے بعد 660 روپے تک پہنچی۔

    سونے کے تاجروں کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا اور چاندی کی خرید و فروخت کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

    قبل ازیں رواں برس مارچ میں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 700 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 58 ہزار 2 سو روپے تک پہنچ گئی تھی جو ساڑھے چار سال کی ریکارڈ سطح تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    اس سے قبل رواں برس جنوری میں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 57 ہزار 900 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں تھیں۔

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمتیں ساڑھے چار سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں تھیں اور ایشیائی منڈیوں میں قیمتوں میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

    مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: بین الاقوامی منڈیوں میں سونے قیمت میں اضافہ جب کہ مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت ڈھائی سو روپے کمی کے بعد سینتالیس ہزار ایک سو پچاس روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت دو سو چودہ روپے کمی کے بعد چالیس ہزارچار سو چودہ روپے ہوگئی ہے۔

    عالمی منڈیوں میں سونے کی فی اونس قیمت میں پانچ ڈالر کے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت بارہ سو چھبیس ڈالر ہوگئی۔