Tag: مقبوضہ بیت المقدس

  • مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کا باضابطہ افتتاح آج ہورہا ہے

    مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کا باضابطہ افتتاح آج ہورہا ہے

    یروشلم : عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کا باضابطہ افتتاح آج ہورہا ہے، اسرائیلی سفارت خانے کے افتتاح سے قبل منعقدہ تقریب میں کئی ممالک کے سفیروں نے شرکت نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ نے عالمی برادری کے مطالبے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیا، اسرائیلی وزارت خارجہ میں سفارت خانے کی منتقلی کا جشن منانے کے لئے تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدرٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ،داماد جیراڈ کوشنر اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

    تقریب میں اٹھاسی ملکوں کے سفیروں کو مدعو کیا تھا، جن میں سے زیادہ ترملکوں کے سفیروں نے تقریب میں شرکت نہیں کی۔

    شام کے دارالحکومت دمشق میں امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس متنقلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا، مظاہرین نے امریکا اور ٹرمپ مخالف نعرے لگائے۔

    دوسری جانب ترک صدررجب طیب اردوان نے سفارتخانے کی منتقلی کوامریکا کی بڑی غلطی قراردیا۔

    امریکا کے قریبی اتحادی اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہونے سفارتخانے کی منتقلی کو جرات مندانہ فیصلہ قراردیا جبکہ فلسطینی رہنماؤں کا کہنا ہے امریکی سفارتخانے کی منتقلی امن کوششوں کے لئے بڑا دھچکہ ہے۔

    حماس نےاعلان کیا ہےکہ فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی کی مہم کے سلسلہ میں طےشدہ پروگرام کےمطابق پیرکےروزمارچ کیاجائےگا، جس کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارےاورغزہ سےمنسلک سرحد پر فوجی قوت میں اضافہ کردیا ہے

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز قبل سفارت خانے کی منتقلی کے حوالے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیا تھا کہ ’موجودہ ہفتہ بہت اہم، اور بڑا ہے کیوں اس ہفتے باقاعدہ طور پرامریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے اسرائیل کے نئے دارالحکومت یروشلم منتقل کردیا جائے گا‘۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس کے اختتام پر وائٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے جس کے بعد امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل کردیا جائے گا۔

    جس کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو کثرت رائے سے مسترد کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • امریکہ کےبعد گوئٹےمالا کا بھی اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنےکا اعلان

    امریکہ کےبعد گوئٹےمالا کا بھی اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنےکا اعلان

    گوئٹے مالاسٹی: امریکہ کے بعد گوئٹے مالا کے صدر جمی موریلس نے اسرائیل میں موجود اپنے سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوئٹے مالا کے صدر جمی موریلس نے اسرائیل میں موجود اپنے سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    گوئٹے مالا کے صدر جمی موریلس نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کرنے کے بعد کیا۔

    جمی موریلس نے اپنے بیان میں کہا کہ گوئٹے مالا اسرائیل کا دیرینہ دوست ہے اور انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ گوئٹے مالا کا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرلیں۔


    یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے کو اقوام متحدہ نے مسترد کردیا


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد منظور کی تھی جس میں امریکہ سے کہا گیا تھا کہ وہ یروشلم کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے۔

    امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد کے حق میں 128 جبکہ 9 ممالک نے مخالف کی تھی اور35 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں امریکی فیصلے کی مخالفت کرنے والے ممالک کو امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    واضح رہے کہ وسطی امریکہ کے غریب ملک گوئٹے مالا کو امداد دینے والے اہم ممالک میں امریکہ بھی شامل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 80 فلسطینی زخمی

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 80 فلسطینی زخمی

    غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 80 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں فلسطینی عوام امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی۔

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے احتجاج کرنے والے مظاہرین میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 80 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں بوڑھے اور بچے بھی شامل ہیں۔

    عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے نہتے مظاہرین پرربڑ کی جگہ اصلی گولیوں سےفائرنگ کی۔


    اسرائیلی فورسزکی فائرنگ‘ 4 فلسطینی شہید‘ 160زخمی


    خیال رہے کہ 5 روز قبل امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرین پراسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق جبکہ 160 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 31 اکتوبرکو اسرائیلی فوج نے آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 7 فلسطینیوں کو شہید جبکہ 14 کو زخمی کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • یروشلم تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ ناقابل قبول

    یروشلم تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ ناقابل قبول

    قاہرہ : عرب لیگ نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے متازعہ فیصلے کونا قابل قبول قرار دیتے ہوئے امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے ٹرمپ کے متنازعہ فیصلے کے خلاف عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں ہوا۔

    اجلاس میں 22 ممالک وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اوردوملکی تنازعے کے پرامن حل کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔


    فلسطینی صدرنےامریکی نائب صدرسےملاقات منسوخ کردی


    عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری احمد ابوالغیط نے ڈونلد ٹرمپ کے فیصلے کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

    فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے نے واضح کردیا دوملکی تنازعے کے حل کے لیے صرف ایک فریق کی پارٹی بنا ہوا ہے، لہذا وہ ثالثی کا کردارادا نہیں کرسکتا۔

    اس موقع پرلبنان کے وزیرخارجہ جبران باسل نے کہا کہ امریکہ کو یروشلم میں اپنا سفارت خانہ منتقل کرنے سے روکنے کے لیے عرب ممالک کو امریکہ پرمعاشی پابندیاں عائد کرنی چاہیے۔


    یروشلم تنازع : سلامتی کونسل نے ٹرمپ کا فیصلہ مسترد کردیا


    یاد رہے کہ گزشتہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ کی یروشلم پالیسی پر15 میں سے 14 ارکان نے امریکہ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے یکطرفہ فیصلہ قرار دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں،پرویزمشرف

    ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں،پرویزمشرف

    لندن : چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیاکوتباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں، امریکااپنےفیصلے پرنظرثانی کرے،او آئی سی ایسے اقدامات کرے، جس سے امریکا فیصلہ واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدر پرویز مشرف نے امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ٹرمپ کی پالیسیاں دنیاکوتباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں ، امریکی فیصلہ اسلامی دنیاکےلئےمایوس کن ہے۔

    پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیامیں امن کےلئےخطرناک ہیں امریکی فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے،امریکا اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے۔

    سابق صدر نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک حالات کاجائزہ لےکرمتفقہ لائحہ عمل اختیارکریں،او آئی سی ایسے اقدامات کرے، جس سے امریکا فیصلہ واپس لے۔


    مزید پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


    یاد رہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا، ٹرمپ کے فیصلے پر مسلمان ملکوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

    مریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کئی امریکی صدور نے اس اقدام کا سوچا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے اس لیے یہ معاملہ کافی برسوں سے التواء کا شکار تھا جس پر میں آج سخت فیصلہ کرتے ہوئے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور اس مشکل کام کو انجام تک پہنچانے  پر خوشی محسوس کر رہا ہوں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی اقدام فلسطینیوں کےزخموں پر نمک ڈالنے کے مترادف ہے،نوازشریف

    امریکی اقدام فلسطینیوں کےزخموں پر نمک ڈالنے کے مترادف ہے،نوازشریف

    لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس سےمتعلق امریکی فیصلےسے مایوسی ہوئی،اپنی اورن لیگ کی طرف سےاقدام کی مذمت کرتا ہوں، امریکی اقدام فلسطینیوں کےزخموں پرنمک ڈالنےکےمترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان پر درعمل اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس سےمتعلق امریکی فیصلےسے مایوسی ہوئی ، غیرقانونی اور غیر اخلاقی اقدام سے نفرت اور انتشار میں اضافہ ہوگا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ اپنی اور ن لیگ کی طرف سے اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے ترک صدر کے مطالبے کا حامی ہوں، امریکی اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کیخلاف ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ امریکی فیصلےسےپاکستانی عوام اورمسلم دنیا میں غصےکی لہردوڑ گئی، ٹرمپ کافیصلہ بین الاقوامی روایات اورقانون کےلئےدھچکاہے، امریکی اقدام فلسطینیوں کےزخموں پرنمک ڈالنے کے مترادف ہے۔

    نوازشریف نے کہا کہ ہمارار دعمل فلسطینی عوام،اقوام متحدہ کے مستقبل کے لئے اہم ہے، اس وقت مسل امہ کوبہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔


    مزید پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


    یاد رہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا، ٹرمپ کے فیصلے پر مسلمان ملکوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

    مریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کئی امریکی صدور نے اس اقدام کا سوچا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے اس لیے یہ معاملہ کافی برسوں سے التواء کا شکار تھا جس پر میں آج سخت فیصلہ کرتے ہوئے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور اس مشکل کام کو انجام تک پہنچانے  پر خوشی محسوس کر رہا ہوں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پوری امت مسلمہ کو امریکی فیصلے کے خلاف کھڑا ہونا چاہیئے،عمران خان

    پوری امت مسلمہ کو امریکی فیصلے کے خلاف کھڑا ہونا چاہیئے،عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ  پوری امت مسلمہ کوامریکی فیصلے کیخلاف ایک ہو کر احتجاج کرنا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فیصلہ افسوسناک ہے، پہلے فلسطینیوں کی زمینوں پرقبضہ کیا گیا اب اسرائیلی دارلحکومت کو یروشلم منتقل کیا جارہا ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ پوری امت مسلمہ کوامریکی فیصلے کیخلاف ایک ہو کر احتجاج کرنا چاہیئے۔

    اس سے قبل عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سفارتخانےکی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی عالمی قراردادوں کیخلاف ہے، یہ مشرقی وسطیٰ میں حالات خراب کرنے کوشش ہے، اقدام سےمسئلہ فلسطین کےحل پراتفاق رائے کو نقصان پہنچے گا۔


    مزید پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


    یاد رہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا، ٹرمپ کے فیصلے پر مسلمان ملکوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

    مریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کئی امریکی صدور نے اس اقدام کا سوچا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے اس لیے یہ معاملہ کافی برسوں سے التواء کا شکار تھا جس پر میں آج سخت فیصلہ کرتے ہوئے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور اس مشکل کام کو انجام تک پہنچانے  پر خوشی محسوس کر رہا ہوں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان زخمی

    مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان زخمی

    یوروثیلم: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فائرنگ سےفلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔

    مسجداقصٰی پر اسرائیلی فوج کی کارروائی کے بعدسےشروع ہونے والی کشیدگی میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہا ہے،گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسرائیلی مظالم میں ابتک چھیاسٹھ فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

    عالمی طاقتیں اسرائیل کےظالمانہ اقدام کوشدید تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں، خطےکےممالک اور عالمی طاقتیں تناؤ کوکم کرنےکیلئےثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کررہےہیں تاہم اسرائیل کی روایتی ہٹ دھرمی برقرارہے۔

    فلسطینی تنظیم حماس اور الفتاح نے اسرائیلی مظالم کیخلاف بڑے پیمانے پرریلی اور احتجاج کی کال دیدی ہے،دریں اثناء چالیس سے کم عمر کےمردوں پرمسجداقصی میں داخلے پرسےپابندی اٹھالی گئی ہے۔