Tag: مقبوضہ جموں

  • مقبوضہ جموں میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

    سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیرکے علاقے راجوڑی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں کے ضلع راجوڑی میں نامعلوم کار سواروں نے راہ گیروں اور سڑک کے قریب گھروں پرفائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

    راجوڑی کے مقامی اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے 10 افراد کواسپتال لایا گیا۔

     اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ پانچ افراد دوران علاج دم توڑ گئے جبکہ پانچ زیرعلاج ہیں،  زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

    بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے راجوڑی میں ہیں 2 ہندو مزدوروں جعلی مقابلے میں ہلاک کردیا تھا۔

  • پلوامہ کے بعد مودی سرکار کا  ڈرون ڈرامہ بھی فلاپ

    پلوامہ کے بعد مودی سرکار کا ڈرون ڈرامہ بھی فلاپ

    نئی دہلی : پلوامہ کے بعد مودی کے ایک اور جھوٹ پر سوال اٹھنے لگے اور مقبوضہ جموں میں ڈرون حملہ مودی سرکار کیلئے مذاق بن گیا جبکہ بھارتی میڈٰیابھی مودی سرکار کا جھوٹ ثابت کرنے میں ناکام ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی شرانگیزیاں برقرار ہے اور ہندوستانیوں کامُودی سے اعتماد اُٹھنے لگا ، کورونا کی صورتحال اورویکسین کی عدم فراہمی سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی سرکار کا ڈرون ڈرامہ بھی فلاپ ہوگیا۔

    پلوامہ کے بعد ڈرون حملے کا ڈھونگ کرنے پر سوالات اُٹھنے لگے ہیں جبکہ بھارتی میڈٰیا بھی مودی سرکارکاجھوٹ ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

    بھارتی صحافی نے کہا ہے کہ سینئر پولیس افسران نے تصدیق کی کہ جموں کی بھارتی ایئربیس پر ڈرون حملہ کیا گیا، لیکن وہ ڈرون پاکستان سے اڑا یا گیا یا پھر  مقامی آبادی سے، اس کا علم نہیں ڈرون کب آیا اور حملہ کرکے واپس بھی چلا گیا لیکن اسے تباہ نہیں کیا جاسکا ۔

    شنگھائی تعاون کانفرنس سے پہلے اَجیت دول نے ڈرون حملے کا رَاگ الاپنا شروع کردیا جبکہ عین اُس وقت جب مُودی کی کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس ناکام اور  ہندوستان کو سوالات کا سامنا تھا کہ کیا یہ الیکشن کی تیاری ہے؟ کیا ہر الیکشن سے پہلے مُودی اوربی جے پی اپنے لوگوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے؟

    پلوامہ میں بھی مُودی نے اپنے ہی لوگوں کومروایا اور اب چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور بھارتی ایئر چیف کی چپقلش کا نتیجہ مقبوضہ جموں میں انڈین ایئرفورس پر ڈرون حملہ ہے۔

    بپن راوت اور ہندوستانی ائیر چیف میں اختیارکی جنگ جاری ہے، انڈین سروسز چیفس جنرل بپن راوت کی بطور چیف آف ڈیفنس اسٹاف تقرری کو سیاسی تقرری مانتے ہیں جبکہ بپن راوت کی سروسز معاملات میں مداخلت پہلے بھی ناخوشگوار حالات پیدا کرچکی ہے۔