Tag: مقبوضہ جموں و کشمیر

  • مودی کی ایک بارپھر مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کا ڈرامہ رچانے کی تیاری

    مودی کی ایک بارپھر مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کا ڈرامہ رچانے کی تیاری

    بھارت کی جانب سے ایک بار پھر مقبوضہ جموں و کشمیر میں الیکشن کا ڈرامہ رچانے کی تیاری شروع کردی۔

    بھارت دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت ہو نے کا دعویٰ کرتا ہے مگر حقیقت میں یہ ایک نام نہاد جمہوریت ہے جو خطے میں فسطائیت کو فروغ دے رہی ہے۔ 2019 میں مودی سرکار نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرتے ہوئے کشمیریوں سے اُن کا حقِ خود ارادیت چھین لیا۔

    رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں اس وقت لگ بھگ 8 لاکھ کے قریب بھارتی فوجی موجود ہیں جنہوں نے وادی میں نظامِ زندگی مفلوج کر رکھا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد مودی سرکار پہلی دفعہ وادی میں الیکشن کروانے جارہی ہے۔

    رپورٹ جے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے کروائے جانے الیکشنوں کی تاریخ انتہائی بھیانک ہے 1951 سے لے کر 2019 تک بھارت نے مقبوضہ وادی میں جتنے بھی نام نہاد الیکشن کروائے وہ تمام دھاندلی، دھوکہ دہی اور بددیانتی پر مشتمل تھے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے ہر الیکشن کے بعد بھارت کے اندر سے ہی سیاسی حریفوں اور تجزیہ کاروں نے الیکشن کی شفافیت پر سوالات اُٹھائے بھارتی سرکار نے ہمیشہ الیکشن سے قبل مقبوضہ وادی میں میڈیا مینجمنٹ اور ہارس ٹریڈنگ کی ہے۔

    بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کروائے جانے والے الیکشن عالمی دنیا کی آنکھوں میں دُھول جھونکنے کا ہتھکنڈا ہے مودی سرکار کشمیریوں سے اُن کا حقِ خود ارادیت چھین کر اب 18 ستمبر 2024 کو الیکشن کا ڈرامہ رچانے جا رہی ہے۔

    مودی سرکار کی بدنیتی اب کشمیریوں اور عالمی دنیا کے سامنے کھل کر آچکی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کا مستقبل مودی سرکار کی انسانیت سوز پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔

  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران آج 3 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

     نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے مونجھ مارگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

    بھارتی فوجیوں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستو ں کی ناکہ بندی کررکھی ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کررکھا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک فوجی آپریشن جاری تھا۔

  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری

    سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسزکی جارحیت جاری ہے، قابض بھارتی فورسز نے سرینگر میں ایک کشمیری کو شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق کشمیری نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

    اس سے قبل کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کیا اقوام متحدہ آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کر رہا ہے؟

    انہوں نے کہا تھا کہ نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا کر بھارتی فوج بربریت کی مثال قائم کر رہی ہے، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی بربریت، ظلم و جبر، قتل و غارت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

  • ‘مقبوضہ کشمیرمیں محرم الحرام پر ظلم وتشدد کا وہ منظر پیش کیاگیا، جس کی مثال نہیں ملتی’

    ‘مقبوضہ کشمیرمیں محرم الحرام پر ظلم وتشدد کا وہ منظر پیش کیاگیا، جس کی مثال نہیں ملتی’

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سرکار نے ظلم و ستم کی انتہا کر دی، محرم الحرام میں ظلم وتشدد کا وہ منظر پیش کیاگیا، جس کی مثال نہیں ملتی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سرکار نے ظلم و ستم کی انتہا کر دی، پہلے توعزاداری کے جلوسوں کو نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ، بعد ازاں جلوسوں کےشرکاکو تشدد کانشانہ بنایا گیا گرفتاریاں کی گئیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا، عید پر مساجد کو تالے لگوا دیے گئے، محرم الحرام میں ظلم وتشدد کا وہ منظر پیش کیاگیا، جس کی مثال نہیں ملتی ، پوری امت مسلمہ میں بھارتی رویے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ محرم میں یکجہتی اوررواداری پرتمام شہریوں اورعلماکاشکرگزارہوں، یکجہتی اوررواداری سے شرانگیز قوتوں کو مقاصدکے حصول میں ناکامی ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں آج کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، حیرت ہے مقبوضہ کشمیر میں کورونا وبا کے دوران بھارتی مظالم جاری رہے، بھارت کورونا وباسےمناسب طورپرنہ نمٹ سکا۔

    21دورہ چین کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگست کو دورہ چین میں وزیر خارجہ وانگ ژی ملاقات ہوئی ، وانگ ژی نےلداخ کی صورت حال، بھارت کےغیرقانونی اقدامات سےآگاہ کیا، چین جانتا ہے دنیا حقائق سے پوری طرح آگاہ ہے ،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین کو اپنے نقطہ نظر اور اپنی فورسز پر اعتماد ہے ، بھارت کے دعووں میں کوئی دم خم نہیں ہے ، بھارت نے پہلے بھی چین سےپنجہ آزمائی کی اور فوجیوں کی لاشیں چھوڑ کربھاگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، زبانی اورتحریری طور پر بھی بھارت کے جارحانہ عزائم سے دنیا کو آگاہ رکھا ہے،سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کومشترکہ آواز اٹھائی چاہیے۔