Tag: مقبوضہ جموں کشمیر

  • پاکستان کی بھارتی فوج کی حراست میں 3 کشمیریوں کے قتل کی مذمت

    پاکستان کی بھارتی فوج کی حراست میں 3 کشمیریوں کے قتل کی مذمت

    پاکستان کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں تین کشمیریوں کے دوران حراست قتل کی مذمت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقتول شہریوں کو بھارتی قابض فوج کے ایک کیمپ میں تشدد کرکے مارا گیا۔ 3 کشمیریوں کا دوران حراست قتل قابل مذمت ہے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی اہلکاروں کی تینوں افراد پر تشدد کرنے اور مرچ پاؤڈر چھڑکنے کی مبینہ ویڈیو وائرل ہے۔

    واقعے نے پھر بھارت کی بے لگام ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کردیا ہے۔ دوران حراست ہلاکتوں کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی قبضہ تمام بڑےمسائل کی جڑ ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا حق دیا جاناچاہیے۔

  • بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیرمیں یوم سیاہ

    بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیرمیں یوم سیاہ

    مقبوضہ کشمیر: بھارت کے یوم آزادی پر  مقبوضہ جموں وکشمیر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے، وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

    دنیا بھرمیں رہنے والے کشمیری بھارت کا یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پرمنا رہے ہیں، یوم سیاہ منانے کا مقصد بھارت کو یہ پیغام دینا ہے کہ اس کے پاس جموں و کشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے کیونکہ اس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں ۔

    حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ آج مقبوضہ وجمو ں کشمیر میں مکمل ہڑتال کر کے ثابت کر دیں کہ وہ جموں کشمیر پر بھارتی تسلط کو تسلیم نہیں کرتے، تعلیمی ادارے، دکانیں اورکاروباری مراکز بند ہیں۔ ٹریفک غائب ہے اورسڑکیں سنسان ہے۔

    قابض بھارتی انتظامیہ نے احتجاجی ریلیاں روکنے کے لئے سیکورٹی سخت کردی ہے اور فوج کے دستے گشت کررہے ہیں، متعدد کشمیری رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

    مسئلہ کشمیرکی جانب دنیا کی توجہ دلانے کے لئے دنیا بھرمیں ریلیوں اورمختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

  • سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں الیکٹرک کمبل کی مانگ میں اضافہ

    سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں الیکٹرک کمبل کی مانگ میں اضافہ

    مقبوضہ جموں کشمیر میں کڑاکے دار سردی کے باعث الیکٹرک کمبل کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے، یخ بستہ ہواؤں نے کشمیری عوام کو الیکٹرک کمبل استعمال کرنے پرمجبور کر دیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں خون جما دینے والی ٹھنڈ کے باعث الیکٹرک کمبل کی مانگ میں اضافہ ہوگیا، ایک الیکٹرک کمبل کے خریدار نے بتایا کہ الیکٹرک کمبل کڑاکے دار سردی سے بچنے کے لئے بہت اچھا ہے اور اس کا استعمال بھی بہت آسان ہے، کمبل میں لگے سوئچ کو دباتے ہی کمبل میں تپش ہونا شروع ہوگئی۔

    یاد رہے کہ اس دفعہ موسم سرما میں مقبوضہ کشمیر میں سردیاں اپنے وقت سے پہلے ہیں، انسان کا خون جما دینے کے لیے آگئی۔