Tag: مقبوضہ فلسطین

  • اسرائیلی فوجی کی تفریحاً فلسطینی جوان کو گولی مارنے کی ویڈیو وائرل

    اسرائیلی فوجی کی تفریحاً فلسطینی جوان کو گولی مارنے کی ویڈیو وائرل

    مقبوضہ بیت المقدس : فوٹیج کے سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد اس واقعے کے خلاف فلسطینی عوام میں شدید غم و غصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئے روز قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کو راہ چلتے گولیاں مار کر شہید کردیا جاتا ہے۔ ماورائے عدالت فلسطینیوں کے قتل کے واقعات سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کھل کر سامنے آرہی ہیں۔

    صیہونی فوجیوں کے ظلم و بربریت کی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں فلسطین پر قابض اسرائیلی فوجیوں کی تفریحاً ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    کمزور دل افراد یہ ویڈیو نہ دیکھیں

    واضح رہے کہ یہ فوٹیج اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس طرح کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

    فلسطینیوں کو بغیر کسی خطرے کے گولیوں کا نشانہ بنانا صہیونی فوج کا سب سے پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فوٹیج کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس واقعے کے خلاف فلسطینی عوام میں شدید غم و غصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

  • اسرائیل نے مقبوضہ غزہ کے بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی روک دی

    اسرائیل نے مقبوضہ غزہ کے بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی روک دی

    تل ابیب : اسرائیل نے غزہ پٹی کے فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں قائم واحد بجلی گھر کو بھی ایندھن کی فراہمی روک دی ہے جس کے باعث غزہ کے تقریباً 20 لاکھ فلسطینیوں کے لیے توانائی کی فراہمی کی صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ مقبوضہ غزہ سے فلسطینی ابھی تک آتش زنی کے لیے غبارے ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کی طرف چھوڑ رہے ہیں۔

    اسرائیلی خبر رساں ادارےکا کہنا تھاکہ مظلوم عوام کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقے سے آتشیں بموں کو غباروں کے ساتھ باندھ کر اس لیے ناجائز ریاست اسرائیل کی طرف چھوڑا جاتا ہے تاکہ وہ جہاں گریں وہاں آگ لگ جائے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مقبوضہ غزہ کو ایندھن کی فراہمی کے ذمے دار اسرائیلی محکمے نے کہا کہ غزہ کے بجلی گھر کو فی الحال کوئی ایندھن مہیا نہیں کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ظالم اسرائیلی ریاست کے اس فیصلے سے مقبوضہ غزہ کے تقریبابیس لاکھ مظلوم فلسطینیوں کے لیے توانائی کی فراہمی کی صورت حال مزید ابتر ہو جائے گی۔

  • جعلی فیس بک اکاﺅنٹس کی آڑ میں فلسطینیوں کے سینکڑوں اکاﺅنٹس بند

    جعلی فیس بک اکاﺅنٹس کی آڑ میں فلسطینیوں کے سینکڑوں اکاﺅنٹس بند

    غزہ/نیویارک : فیس بُک انتظامیہ کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کی آڑ میں فلسطینیوں کے اکاؤنٹ بند کردئیے گئے، اکاﺅنٹس بلاک کر کے صہیونی ریاست کے فلسطینیوں پر مظالم کی حمایت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کے بین الاقوامی ویب سائیٹ فیس بک جعلی اکاﺅنٹ بلاک کرنے کی آڑ میں اسرائیل کے خلاف مواد پر مشتمل فلسطینی کارکنوں کے سیکڑوں اکائنٹس بھی بلاک کر دیئے۔

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میڈیا سوسائٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ فیس بک کی انتظامیہ نے جعلی اکاﺅنٹس کی بندش کی مہم کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے سیکڑوں اصلی صفحات اور اسرائیلی مظالم پر مشتمل مواد نشر کرنے والے اکاﺅنٹس بلاک کیے ہیں۔

    بیان میں فیس بک کی طرف سے فلسطینی سماجی کارکنوں کے سیکڑں صفحات کو بلاک کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بلا جواز قرار دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ فیس بک نے فلسطینی کارکنوں کے صفحات بلاک کر کے صہیونی ریاست کی طرف داری اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی حمایت کا ثبوت پیش کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : فیس بک کا رواں سال دو ارب 19 کروڑ جعلی اکاﺅنٹ حذف کرنے کا دعویٰ

    یاد رہے کہ سماجی رابطے کی مقبول عام ویب سائٹ فیس بک نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 2 ارب 19 کروڑ جعلی اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کرنے کا دعوی کیا تھا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک نے اپنی تازہ ترین نافذ العمل رپورٹ شائع کر دی ہے جس میں اکتوبر 2018 سے مارچ 2019 کے دوران مختلف اکاؤنٹس اور پوسٹس کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ان چھ ماہ کے دوران فیس بک نے پہلی مرتبہ تین ارب جعلی اکاؤنٹس کو بند کیا ہے۔

  • اقوام متحدہ فلسطین میں‌ یہودی آباد کاری کو روکے، سعودی عرب

    اقوام متحدہ فلسطین میں‌ یہودی آباد کاری کو روکے، سعودی عرب

    ریاض : سعودی عرب نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ فلسطین میں بڑھتی ہوئی یہودی آباد کاری کو روکنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں دارالحکومت ریاض کے الیمامہ محل میں منگل کے روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں نہتے فلسطنیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کی مذمت کی۔

    سعودی عرب کی وفاقی کابینہ نے اجلاس کے دوران مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی بڑھتے ہوئے آباد کاری کے منصوبوں اور فلسطینی اراضی ہتھیانے پر غور کیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاست کے وفاقی وزراء کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ہونے والی ملاقات اور فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں سعودی عرب کی جانب سے فسلطینی پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے توسط سے 50 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔

    شاہ سلمان ریلیف مرکز کے جنرل سپروائزر عبداللہ الربیعہ نے ریاض میں یو این آر ڈبلیو اے ایجنسی کے ہائی کمشنر بیار کرینیول کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی حکومت اونروا کو بحران سے نکالنے کے لیے ہر ممکن مالی مدد فراہم کرے گا۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا غزہ، اردن، لبنان اور شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کرتی ہے۔

  • یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں ایک اور بستی بسانے کی منظوری مل گئی

    یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں ایک اور بستی بسانے کی منظوری مل گئی

    یروشلم : مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل نے مغربی کنارے پر ایک اور یہودی بستی آباد اور 31 نئے گھر تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی متعصب حکومت نے اپنے اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کو بے دخل کرکے مزید ایک اور یہودی آبادی تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ درندہ صفت اسرائیلی حکومت نے 21 لاکھ سے زائد اسرائیلی کرنسی کی لاگت سے الخلیل میں یہودیوں کے لیے 31 نئے گھر تعمیر کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست کے سابق وزیر دفاع ایہود باراک نے مقبوضہ فلسطین میں ایک اور یہودی آبادی تعمیر کرنے پر وزیر دفاع لائبرمین کو مبارک باد پیش کی ہے۔

    دوسری جانب مقبوضہ فلسطین کی وزارت خارجہ کی جانب سے مغربی کنارے پر ایک اور یہودی بستی آباد کرنے کی منظوری دینے پر اسرائیلی حکومت کے خلاف شدید غصّے کا اظہار کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل فلسطین کے مغربی علاقے نابلس کے جنوب میں درندہ صفت غاصب صیہونی آبادکاروں نے 45 سالہ نہتی فلسطینی خاتون اور اس کے شوہر کو شدید سنگ باری کرکے زخمی کردیا جس کے بعد خاتون کے سر پر پتھر مار کر اسے شہید کردیا تھا۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ شہید فلسطینی خاتون آٹھ بچوں کی ماں تھی۔

    خیال رہے کہ رواں برس مارچ سے اب تک اسرائیل اور  غزہ کی سرحد پر حق واپسی کے تحت احتجاج کرنے والے مظاہرین پر صیہونی افواج کی فائرنگ سے 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ مظاہروں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا ہے۔