Tag: مقبوضہ وادی

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا سترہواں روز

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا سترہواں روز

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، وادی میں نافذ کرفیو کو 17 دن ہوگئے۔ مقبوضہ وادی میں رابطے کے تمام ذرائع منقطع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر جاری کرفیو کو آج سترہواں روز ہے۔ دنیا کو دکھانے کے لیے قابض بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے بھی جاری ہیں، بچوں کو زبردستی اسکول بھیجنے کے لیے والدین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق والدین نے کرفیو اور پابندیوں میں بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

    کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہزاروں افراد نے سرینگر میں احتجاج بھی کیا۔ دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    مقبوضہ وادی میں موبائل، انٹرنیٹ، لینڈ لائن اور ٹی وی نشریات بند ہیں۔ سری نگر میں آدھی رات کو بھارتی فوج نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مزید 30 افراد گرفتار کرلیے۔

    یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی ختم ہوجائے گی۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

  • بھارت کے یوم آزادی  پر مقبوضہ وادی میں5اگست سے بلیک آؤٹ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں5اگست سے بلیک آؤٹ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    لندن : انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں سے پوچھے بغیر خصوصی حیثیت ختم کی ، بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں5 اگست سے بلیک آؤٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا بھارت کا یوم آزادی ہے اور مقبوضہ وادی میں5اگست سےبلیک آؤٹ ہے، بھارت نے کشمیریوں سے پوچھے بغیر خصوصی حیثیت ختم کی۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن ہے،لوگ رائےکااظہارنہیں کرسکتے، مقبوضہ کشمیرمیں سیاسی رہنما اور کارکن قید ہیں، مقبوضہ جموں کشمیرکےعوام کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

    خیال رہے بھارت کے یوم آزادی پرپاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی آج یوم سیاہ منا رہے ہیں ، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کشمیرپربھارتی قبضے کیخلاف آواز اٹھائیں گے اور احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

    پاکستان کی درخواست پر مسئلہ کشمیر پر 50 سال بعد سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ کیا دنیا مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی خاموشی سےدیکھتی رہےگی؟عالمی برادری نےیہ ہونے دیا تومسلم دنیامیں اس کاشدیدردعمل ہوگا، انتہا پسندی اورتشدد کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

  • دنیا بھر میں کشمیری آج ’’یوم شہداء‘‘ منائیں گے، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی

    دنیا بھر میں کشمیری آج ’’یوم شہداء‘‘ منائیں گے، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی

    سرینگر: دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہداء اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ شہداء کا مشن ناقابل تنسیخ اور حق خودارادیت کے حصول تک جاری رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور سرینگر میں مزار شہداء نقشبند صاحب کی طرف مارچ کیا جائے گا جہاں 1931کے شہداء دفن ہیں۔ ہڑتال اور مارچ کی کال مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔

    13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے فوجیوں نے سرینگر سینٹرل جیل کے باہر یکے بعد دیگرے 22کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا، اس روز ہزاروں کشمیری عبدالقدیر نامی ایک شخص کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جیل کے باہر جمع ہوئے تھے۔

    عبدالقدیر نے کشمیریوں کو ڈوگرہ راج کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کیلئے کہا تھا، اس دوران نماز ظہر کا وقت ہوا تو ایک نوجوان اذان دینے کیلئے اٹھا، ڈوگرہ فوجیوں نے اذان دینے والے نوجوان کو گولی مار کو شہید کر دیا جس کے بعد ایک اور نوجوان نے اٹھ کر اذان جاری رکھی اور اسے بھی فوجیوں نے گولی مارکر شہید کردیا، اس طرح سے اذان مکمل ہونے تک بائیس نوجوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔

    دوسری جانب قابض انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو جمعہ کو گھر میں نظر بند کر دیا جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی پہلے ہی 2010 سے گھر میں نظر بند ہیں، پروگرام کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد سے مزار شہداء نقشبند صاحب تک ایک جلوس کی قیادت کرنی ہے۔

    انتظامیہ نے جمعہ کو ڈاﺅن ٹاﺅن سرینگر کے مختلف علاقوں میں پابند یاں نافذ کر دیں اور مارچ کو ناکام بنانے کیلئے بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے، پابندیوں کی وجہ سے سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں واقع جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کی جا سکی۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس اور میر واعظ عمر فاروق نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مشترکہ طور پر ناانصافی، شخصی راج، جبری تسلط اور مسلح جارحیت کے خلاف جہاد کیا جائے۔

    ادھر تاجروں، پھلوں کے کاشت کاروں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے سوپور فروٹ منڈی میں جمعہ کو امرناتھ یاترا کے دوران سرینگر جموں ہائی وے پر عام ٹریفک کی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    قابض انتظامیہ نے اسلامی تنظیم آزادی کے غیر قانونی طور پر نظر بند سربراہ عبدالصمد انقلابی پر تیسری مرتبہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے۔ دریں اثناء نیویارک میں قائم انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کئے جانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے کے بارے میں اپنی ناکامیوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

    ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیاء کی ڈائریکٹر مینا کشی گنگولی نے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قابض انتظامیہ کو انسانی حقو ق کی پامالیوں میں ملوث اہلکاروں کو جواب دہ بنانا چاہیے۔

  • عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل وغارت بند کرائے، حریت رہنما کا مطالبہ

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل وغارت بند کرائے، حریت رہنما کا مطالبہ

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما مختار احمد وازہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری ہے، عالمی برادری اور انسانی حقوق تنظیمیں وادی میں جاری قتل وغارت بند کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق مختار احمد وازہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے طول وعرض میں قتل وغارت، لوگوں کو ہراساں کئے جانے اور محاصروں اور تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو مداخلت کرنی چاہیے۔

    انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرے۔

    انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار اور پرامن حل کے لیے ہمیشہ پاکستان، بھارت اور کشمیری قیادت کے درمیان بامعنی مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

    حریت رہنماؤں کا اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ

    حریت رہنما نے عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں۔

  • کشمیر کونسل ای یو کا مقبوضہ وادی میں بھارتی انتخابات مسترد کرنے کا اعلان

    کشمیر کونسل ای یو کا مقبوضہ وادی میں بھارتی انتخابات مسترد کرنے کا اعلان

    برسلز: کشمیر کونسل ای یو نے مقبوضہ وادی میں ہونے والے بھارتی انتخابات کو مسترد کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر سمیت کئی بھارتی ریاستوں میں انتخابات ہورہے ہیں، جسے مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

    چیئرمین کشمیر کونسل علی رضا سید کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی الیکشن مسترد کرتے ہیں، یہ الیکشن نہیں ڈرامے بازی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ فطری ہے، سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض افواج نے 12سالہ طالب علم شہید کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بارہمولہ میں کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے پیش نظر بھارتی فوج نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے، جس کے باعث متعدد معصوم شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    بھارتی انتخابات: پرتشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک، دھماکا خیز مواد بھی برآمد

    علاوہ ازیں بھارتی جارحیت بھی تھم نہ سکی، نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، رواں سال کے آغاز سے اب تک متعدد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370اے کا معاملہ، مودی سرکار کو وارننگ

    مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370اے کا معاملہ، مودی سرکار کو وارننگ

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے مقبوضہ وادی میں آرٹیکل 370 اے کے معاملے پر مودی سرکار کو خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلے نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل تیس سو ستر اے کو ختم کرنے کی تجویز دی تھی جس پر محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کو وارننگ دے دی۔

    مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا یہ اقدام کشمیریوں کو سوچنے پر مجبور کردے گا کہ بھارت کے ساتھ تعلق رکھنا ہے یا نہیں۔

    محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ اس سے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان تعلق ختم ہو جائے گا۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، آئے دن بھارتی افواج نہتے کشمیریوں کو شہید کردیتے ہیں۔

    اُدھر بھارت کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کشمیری نوجوانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ مودی حکومت نے سوشل میڈیا پر بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا جس کے تحت کشمیری نوجوانوں اور مسلمان پروفیسر کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

    بھارتی پائلٹ کی رہائی: محبوبہ مفتی، حریت رہنما اور جمائما عمران خان کے فیصلے کی معترف

    محبوبہ مفتی نے پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور بھارت کی جنگی دھمکیوں پر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستان جوہری ملک ہے اس لیے بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکالنا چاہیے، جنگ کا سوچنے والے پاگل اور جذباتی ہیں‘۔

  • جموں کشمیرلبریشن فرنٹ پرپابندی کے خلاف مقبوضہ وادی میں ہڑتال

    جموں کشمیرلبریشن فرنٹ پرپابندی کے خلاف مقبوضہ وادی میں ہڑتال

    سری نگر: بھارت کی جانب سے کشمیری رہنما یاسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کے خلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی اپیل آج مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے، وادی میں کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں۔

    کشمیری رہنماؤں نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پرپابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی جماعتوں پرپابندی کشمیریوں کی جدوجہد کے خلاف بھارت کا انتقامی حربہ ہے۔

    بھارت نے دو روز قبل حریت رہنما یاسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پرپابندی لگائی تھی۔

    مقبوضہ کشمیر میں جماعتِ اسلامی پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد

    یاد رہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سے قبل بھارت مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر بھی پابندی لگا چکا ہے۔

    واضح رہے کشمیر میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 27 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ پیلٹ گن، فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں 184 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

    بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ ماہ حریت رہنماؤں سمیت 681 شہریوں کو گرفتار کیا گیا اور 42 گھروں کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔

  • سرینگر: نوجوانوں کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال

    سرینگر: نوجوانوں کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال

    سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف  آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال دارالحکومت سری نگر کے علاقے مُجگنڈ میں قابض بھارتی فورسز کے رشتریا رایفل گروپ اور اسپیشل آپریشن گروپ کی ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والے 3 سے زائد کشمیری نوجوانوں کی شہادت خلاف کی گئی۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے گذشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید جبکہ پانچ رہائشی مکانات کو بھی مسمار کیا تھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ وادی میں ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ کا نظام معطل ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی اپیل حریت رہنماؤں کی جانب سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کی گئی تھی۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا تھا کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کیا ہوا ہے، جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کی ہوئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی حالیہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 28 سے تجاوز کرگئی ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں 18 جوانوں کی شہادت کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

    خیال رہے کہ ماہ نومبر کے آواخر میں مقبوضہ کشمیر میں 18 نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پرمکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تھی، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند تھے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 6 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ 25 نومبر کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اورانہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق 20 نومبر کو میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

  • نریندرمودی کا دورۂ کشمیر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

    نریندرمودی کا دورۂ کشمیر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے دورۂ مقبوضہ کشمیر کے خلاف مکمل ہڑتال کی جارہی ہے، ہڑتال کی کال حریت کانفرنس اوردیگرجماعتوں نے دی ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نریندر مودی اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مقبوضہ کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، اس موقع پرسیکورٹٰی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    مقبوضہ وادی میں تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹریفک معطل ہے، انتظامیہ نے کشمیری رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا ہے۔ حریت رہنماؤں نے انتخابی ڈھونگ میں حصہ لینے والوں کوکشمیریوں کا دشمن قراردیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

    مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

    سرنگر: مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ حریت کانفرنس اور دیگرجماعتوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے اٹھارہ حلقوں کے لئے ہونے والے نام نہاد انتخابات میں ایک سوپچھترامیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بارہ لاکھ ہے جن کے لئے انیس ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

    کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور ووٹنگ ٹرن آؤٹ بہت کم ہے۔ انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں اور متعدد کشمیری رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔