Tag: مقبوضہ کشمی

  • کشمیریوں میں بھارت کیخلاف لاوا پک رہا ہے، جوکسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، امریکی اخبار

    کشمیریوں میں بھارت کیخلاف لاوا پک رہا ہے، جوکسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، امریکی اخبار

    نیویارک : مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم عالمی میڈیا مسلسل سامنے لارہا ہے، امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہنا ہے کہ کشمیریوں میں بھارت کے خلاف غصہ عروج پرہے۔لاوا پک رہا ہے ، جوکسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارت کا کمیونیکیشن بلیک آؤٹ بھی مقبوضہ کشمیرکی سچائی دنیا تک پہنچنے سے نہ روک سکا، عالمی میڈیا مسلسل بھارتی مظالم سے پردہ اٹھا رہا ہے۔

    امریکی اخبار نے رپورٹ میں کہا ہے کہ کشمیریوں میں بھارت کیخلاف بہت غصہ ہے، لاوا پک رہا ہے جوکسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، بھارتی فورسز گرفتار نوجوانوں کوتشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں، مسجد پر پتھر پھینکنے سے انکار پر گرفتارنوجوان کو اتنا مارا کہ اس کی کمر ٹوٹ گئی۔

    رپورٹ کے مطابق کشمیری والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے جیل میں ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو دنیا سے کاٹ کر تنہا کرنے اور خوف پیدا کرنے کی کوشش کی، درجنوں کشمیری والدین مختلف تھانوں کے سامنے اپنے بچوں کی ایک جھلک دیکھنے کی امید پر گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی میڈیا کیخلاف نفرت اورغصہ بڑھ رہا ہے، کشمیری عوام کا کہنا ہے مقبوضہ وادی کی صورتحال کو نارمل بتاتے بھارتی میڈیا کوشرم آنا چاہئیے۔

    مزید پڑھیں : امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کشمیر میں مظالم پر ایک اور رپورٹ شایع کر دی

    یاد رہے گذشتہ ہفتے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مظالم پر ایک اور رپورٹ شایع کی تھی ، جس میں لکھاتھا کہ 5 اگست کے بعد 3 ہزار کے قریب افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، جن میں 13 سال کے بچے بھی شامل ہیں جبکہ کشمیر کی انتظامیہ یہ بتانے کو تیار نہیں کہ کتنے بچوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    اخبار کا کہنا تھا کہ بچوں کی گرفتاری پر سوال پر بھارتی وزارت داخلہ نے کوئی جواب نہیں دیا، جب کہ مودی کے دعوے کے بر عکس مقبوضہ کشمیر ایک ماہ سے مکمل بلیک آؤٹ کا شکار ہے، مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیادت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا بھارتی اقدامات سے مقبوضہ وادی میں خوف اور غصے کی فضا ہے جبکہ یو این انسانی حقوق کے نمایندوں نے صورت حال کو پریشان کن قرار دیا ہے۔

  • بھارت نے  مقبوضہ کشمیر میں جنگ کا ماحول بنا دیا ہے: مشعال ملک

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگ کا ماحول بنا دیا ہے: مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جنگ کا ماحول بنا دیا گیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. انھوں‌ نے کہا کہ بھارتی حکومت کا کیا منصوبہ ہے، ابھی یہ واضح نہیں.

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت ظلم وستم سے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے ہٹا نہیں سکتا، بھارت کے کالے قوانین سےمتعلق بہت سی عالمی رپورٹس سامنے آئیں، برٹش پارلیمنٹ نےبھی کشمیرکی صورت حال پر رپورٹ جاری کی.

    ان کے مطابق بھارت اپنی جارحیت بے نقاب ہونے پر اپنی دہشت گردی کی پالیسی کو مزید بڑھا رہا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کو مارنےکی کوئی کسرن ہیں چھوڑ رہی.

    مزید پڑھیں: بھارت کشمیر میں انسانی تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی کرنے جارہا ہے، سید علی گیلانی

    مشعال ملک نے کہا کہ نہتے کشمیری بھارتی فوج کا ظلم مسلسل برداشت کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کوکوئی طبی سہولتیں نہیں دی جا رہیں.

    خیال رہے کہ مودی سرکار  کا جنگی جنون  عروج پر پہنچ گیا ہے۔ کشمیر میں‌ ہزاروں اضافی بھارتی فوجی تعینات کر دیے گئے، وادی میں شدید خوف و ہراس ہے.

    کشمیری عوام نے اشیائے خورونوش ذخیرہ لی ہے، پیٹرول پمپس بند ہوگئے، حالات شدید کشیدہ ہیں.

  • سری نگر میں بھارتی مظالم کے خلاف ہڑتال‘ کاروبارِ زندگی معطل

    سری نگر میں بھارتی مظالم کے خلاف ہڑتال‘ کاروبارِ زندگی معطل

    سرینگر:فوج کی کارروائیوں کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال کے سبب کاروبار زندگی مکمل طور پرمعطل ہے، ہڑتال کی کال حریت رہنما کی جانب سے دی گئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی کارروائیوں کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑ تال کی گئی ، کشمیرمیڈیا سروس کا کہنا ہے کہ کاروباری مراکز،تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ مکمل بند ہیں، ہڑتال کی کال حریت رہنما علی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اوریاسین ملک نے دی تھی.

    بھارتی فوج نے گزشتہ روز 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا، علاوہ ازیں حریت کانفرنس کا جمعے کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

    افضل گرو کی شہادت


    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کشمیرکی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے کے جرم میں بھارت کے ہاتھوں شہادت پانے والے افضل گرو کی برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی تھی،جس کی وجہ سے کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے تھے، ہڑتال کی کال میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اورعلی گیلانی نے دی تھی۔

    دوسری جانب گذشتہ روز پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق سے متعلق مستقل خودمختار کمیشن کےاعلیٰ سطح کے وفد نےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر شدید تشویش ظاہر کی تھی۔

    او آئی سی کے وفد نے اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ بھارت نے انسانی حقوق کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے حقائق کا پتہ لگانے والے مشن کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا 42 واں روز، شہداء کی تعداد 82 ہوگئی

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا 42 واں روز، شہداء کی تعداد 82 ہوگئی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں آج کرفیو کا بیالیس واں روز ہے۔ بھارتی فورسز کے مظالم کے باعث شہید کشمیریوں کی تعداد بیاسی ہوگئی۔ کشمیر کی وادی میں ایک ہی نعرہ گونج رہاہے کہ لے کررہیں گے آزادی، مسلسل کرفیو نے معمولات زندگی کو مفلوج کردیا ہے.

    بھارت کے غاصبانہ قبضے اور جبر نے کشمیر کی معاشی کمر بھی توڑ دی ہے، مسلسل کرفیو نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا گیا، مسلسل کرفیو کے باعث وادی میں کھانے پینے کی اشیا اوردواؤں کی قلت پیدا ہوگئی ہے.

    اس کے علاوہ روز بروز بڑھتی ہوئی ہلاکتیں بھی کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کودبا نہیں سکیں، مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے، دکانیں اورتمام کاروباری مراکزبند ہیں۔ سڑکیں سنسان اورموبائل فون بدستورخاموش ہیں۔ انٹرنیٹ سروس پر بھی تاحال بندش ہے۔

    حریت کانفرنس کی اپیل پرمکمل ہڑتال اوراحتجاجی مظاہرے جاری ہیں, حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پوری وادی کوجیل میں تبدیل کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے تشدد سے مسلمان لیکچرارجاں بحق

     

    کشمیریوں کا عزم ہے کہ آزادی کے حصول تک بھارتی مظالم کے آگے سرنہیں جھکائیں گے۔ نوجوانوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ نے بھارتی فورسز کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا لیکن انسانی حقوق کی دہائی دینے والے علمبردار خاموش ہیں۔

    واضح رہے کو برہان وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیر میں جاری بھارت مخلاف مظاہروں میں تیزی آگئی ہے اور ایک ماہ سے زائد عرصہ کے دوران 80 سے زائد کشمیری شہید جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔