Tag: مقبوضہ کشمیرکی صورتحال

  • کریک ڈاؤن نے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو خاموش کردیا، امریکی اخبار

    کریک ڈاؤن نے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو خاموش کردیا، امریکی اخبار

    واشنگٹن : مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ بھارتی کریک ڈاؤن نے مقبوضہ کشمیرکی پوری آبادی کومفلوج اورخاموش کردیا ہے، عالمی برادری کے نوٹس لینے کا وقت آگیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال دنیا کے سامنے لانے لگا، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے مقبوضہ کشمیرپر رپورٹ میں کہا کہ بھارتی کریک ڈاؤن نے مقبوضہ کشمیرکی پوری آبادی کو مفلوج اور خاموش کردیا، مسلسل بندش،چھاپوں اور گرفتاریوں سے مقبوضہ کشمیر کی فضا سوگوار ہے۔

    اخبار کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسزنے پانچ اگست سے اب تک چھاپوں میں گیارہ سے چودہ سال کے نوجوانوں سمیت ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا، کشمیریوں کو بھارتی میڈیا کے سب نارمل ہونے کے جھوٹ پرغصہ ہے۔

    امریکی اخبار نے مزید کہا عالمی برادری کے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کا نوٹس لینے کا وقت آگیا ہے۔

    مزید  پڑھیں : امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کشمیر میں مظالم پر ایک اور رپورٹ شایع کر دی

    دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انڈیا نے کہا کہ دنیا کو کشمیر کی خاموشی پردھیان دینا ہوگا، کشمیراور کشمیری بچے انصاف کے منتظر ہیں، اس بارے میں سب کو بولنے کی ضرورت ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہےکہ کشمیراور کشمیری بچے انصاف کے منتظر ہیں۔

    خیال رہے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 81 واں روز ہے، وادی میں اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی پوری طرح مفلوج ہو چکا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند اور مواصلاتی رابطے نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام اور ڈاکٹرز کو اسپتال جانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، طلبہ اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز میں نہیں پہنچ پا رہے۔

    مواصلاتی نظام کی بندش سے کشمیری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ گھروں میں ادویات اور کھانے کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث موت آہستہ آہستہ کشمیریوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔

  • مسئلہ کشمیر ، سعودی عرب اوریواےای کےوزرائےخارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے

    مسئلہ کشمیر ، سعودی عرب اوریواےای کےوزرائےخارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے

    اسلام آباد : مسئلہ کشمیرپرپاکستان دنیا بھرکی سفارتی سرگرمیوں کامرکزبن گیا، سعودی عرب اوریواے ای کے وزرائے خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے اور مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات پر بات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں پیش پیش ہیں ، سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیراور یواےای کےوزیرخارجہ شيخ عبداللہ بن زاید النہیان آج ایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچیں گے ، دونوں وزرائےخارجہ ایک ہی طیارےمیں نورخان ائیربیس پہنچیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وزراء دورہ پاکستان کشمیرکی صورتحال کے تناظرمیں ہے، دونوں وزرائے خارجہ ساتھ ساتھ تمام ملاقاتیں کریں گے۔

    دورے کے دوران مہمان وزرائےخارجہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پہلی ملاقات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ہوگی۔

    ملاقاتوں میں وزرائےخارجہ دوطرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات پر بات کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق مہمان وزرائےخارجہ کا پاکستان سے بھارت جانے کا امکان ہے ۔

    مزید پڑھیں :  وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ ، کشمیرکی تازہ صورتحال سے آگاہ کردیا

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے رابطہ کرکے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کو کشمیر میں بھارت کے مظالم اور اس سے پیدا ہونے والے حالات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو ہفتے میں یہ تیسرا رابطہ ہے۔

    دونوں رہنماوں نے باہمی امورپرگفتگواور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    خیال رہے چند روز قبل وزیر اعظم اور یو اے ای کے ولی عہد شیخ بن زید النیہان کے درمیان کشمیر سے متعلق ٹیلی فونک رابطے ہوا تھا، جس میں وزیراعظم نے یو اے ای ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا مقبوضہ وادی میں کرفیو چوتھے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے، لاک ڈاؤن سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرکی صورتحال : امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم  مودی کی ملاقات آج ہوگی

    مقبوضہ کشمیرکی صورتحال : امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کی ملاقات آج ہوگی

    پیرس : امریکی صدرڈونلڈٹرمپ فرانس میں آج بھارتی وزیراعظم مودی سے ملیں گے، ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرباز پرس کریں گے، ٹرمپ نےکہاتھاجی سیون اجلاس کےموقع پرمودی سےکشمیر پربات کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جی 7سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے فرانس پہنچ گئے ہیں ، جہاں موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر معاملات پر گفتگو کی جائے گی جبکہ عالمی رہنما نریندر مودی سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر بات چیت بھی کریں گے۔

    فرانس کے شہربیا رٹرزمیں جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات آج ہوگی ، جس میں مسئلہ کشمیرسرفہرست ہے۔

    مودی سے ملاقات میں صدرٹرمپ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن،گرفتاریوں اورکمیونیکیشن بلیک آؤٹ پربات کریں گے اور بھارتی وزیراعظم کشیدگی میں کمی کے لئے کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوگی۔

    صدرٹرمپ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کوپہلےہی دھماکاخیزقرار دے چکے ہیں جبکہ صدرٹرمپ نے مسئلہ کشمیرپرایک سے زائد بارثالثی کی پیشکش بھی کی ہے، جس کا بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی جواب نہیں دیا۔

    مزید پڑھیں : پاک بھارت کے درمیان کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور حل طلب مسئلہ ہے: ٹرمپ

    یاد رہے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے فرانس میں ملاقات ہونی ہے اس میں مسئلہ کشمیر پر بات کروں گا ، کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور عشروں سے حل طلب مسئلہ ہے، حل کیلئے بات چیت ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کے حل اور ثالثی کی بھرپور کوشش کروں گا۔

    واضح رہے بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، جس کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کشیدہ ہے ، وادی میں کرفیو نافز ہے ، کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں جبکہ انٹر نیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے۔