Tag: مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلہ

  • بھارتی عدالت کا کشمیر سے متعلق فیصلہ، وزیرخارجہ نے عالمی تنظیموں کو خط لکھ دیا

    بھارتی عدالت کا کشمیر سے متعلق فیصلہ، وزیرخارجہ نے عالمی تنظیموں کو خط لکھ دیا

    بھارتی سپریم کورٹ کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلے کے خلاف وزیرخارجہ نے عالمی تنظیموں کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ، اوآئی سی اور یورپی یونین کی قیادت کو خطوط ارسال کیے ہیں، جس میں بھارتی سپریم کورٹ کے غیرقانونی فیصلے کے حوالے سے توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ملکی قانون سازی اور عدالتی فیصلوں کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ نے بھارتی غیرقانونی اقدامات کی مذمت کی ہے۔ 5 اگست کے اقدام کا مقصد آبادیاتی ڈھانچہ اور سیاسی منطرنامہ تبدیل کرنا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد کشمیریوں کو اپنی سرزمین پر بے اختیار کمیونٹی میں تبدیل کرنا ہے۔

    بھارتی عدالتی فیصلے کو عالمی قوانین اور سلامتی کونسل قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائے۔