Tag: مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

  • کشمیر میں‌ بھارتی مظالم، سینیٹ میں‌ مذمتی قرارداد منظور

    کشمیر میں‌ بھارتی مظالم، سینیٹ میں‌ مذمتی قرارداد منظور

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سینیٹ میں قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی مہم جوئی کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا۔

    سینیٹ میں قرار داد قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے پیش کی جس میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے۔

    قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکا جائے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ کشمیریوں کو بھارتی فوج کے مظالم کا سامنا ہے اور کشمیر میں نہتے جوان ،مرد و خواتی بھارتی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

    قرار داد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جرائم کی عالمی انکوائری کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

    قبل ازیں اراکین نے پاک بھارت تعلقات پر درپیش صورتحال پر بحث میں مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے درپیش حالات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، انہوں نے کل جماعتی کانفرنس کا بھی مطالبہ کیا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت جاری ہے،باندی پورہ میں ایک اور نہتے شہری کو شہید کردیا گیا،شہید والوں کی تعداد 103 ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے باندی پورہ میں ایک اور نہتے کشمیری کو ابدی نیند سلادیا گیا جب کہ عالمی سطح پر اُٹھائے گئے اعتراض کے باوجود پیلٹ گن کا سفاکانہ استعمال بھی  سے جا ری ہے۔

    اسی سے متعلق : بھارتی فوج کی بربریت،نوجوان حریت پسند برہان وانی شہید

    محض گیارہ روزمیں تین سوکشمیری زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور ایک سو پچاس کشمیریوں کی بینائی انہی پیلٹ گنوں نے چھین لی ہے۔

    یہ خبر پڑھیں : کشمیر میں بھارتی مظالم کی اقوام متحدہ تحقیقات کرے، وزیراعظم

    پاکستان کی جانب سے عالمی فورمز پر مسلسل معاملہ اٹھانے اوربین الاقوامی برادری کی تشویش کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہا ہے بربریت انتہاؤں پر ہے۔

    یہ خبر بھی پڑھیں : بان کی مون کا زخمی کشمیریوں کی تصاویر دیکھ کر صدمے کا اظہار

    کشمیری حریت پسند نوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے پوری وادی میں کشیدگی جوں کی توں برقرار ہے اور 76 ویں روز بھی کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصوراورزندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔

    دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے حریت پسند رہنماوں کو گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے ،حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے بھارتی فوج کا یہ اقدام وحشیانہ ہے حریت کانفرنس کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں ہڑتال ہے حریت کانفرنس نے بھارتی مظالم کے خلاف انتیس ستمبرتک احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں شہداء کی تعداد 95 ہو گئی

    مقبوضہ کشمیرمیں شہداء کی تعداد 95 ہو گئی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں چونسٹھ ویں دن بھی کشیدگی جاری ہے اورکچھ علاقوں میں کرفیوبرقرار ہے جب کہ بھارتی فورسزکی ظالمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید دوکشمیری شہید ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 64 روز سے جاری کشیدگی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے بھارتی فوج کی ہر قسم کی ظالمانہ کارروائیاں اور بزدلانہ ہتھکنڈے کشمیری حریت پسندوں کے حوصلوں کو کمزور نہیں کر سکے ہیں۔

    آٹھ جولائی کو حریت پسند نوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیریوں کا احتجاج جاری ہے جس کے دوران پچانوے کشمیری اپنے وطن کی ناموس پر جانیں قربان کر چکے ہیں تا حال کئی علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے اورموبائل فون سمیت نیٹ کی سہولیات ہر بندش ہے۔

    اسی سے متعلق : مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورکشیدگی برقرار

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی تسلط سے آزادی کی تحریک عروج پر ہے، ہرگلی کوچے میں پاکستان زندہ باد اور آزادی کے نعروں کی گونج ہے، بھارتی فوجیوں کے کڑے پہرے کے باوجود ہزاروں کشمیریوں نے دورانِ احتجاج پاکستان کا پرچم لہرا دیا۔

    وادی میں روز مرہ ضروریات اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، بھارتی تشدد سے دس ہزارسے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ پیلٹ گن کے چھروں نے تین سو سے زائد نوجوانوں کو بینائی سے محروم کردیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : برہان وانی شہادت کے بعد کشمیریوں کے رول ماڈل بن گئے

    حریت کانفرنس کی اپیل پر سولہ ستمبر تک ہڑتال اور مظاہرے ہوں گے، عید کے دن آزادی مارچ کیا جائے گا اور اقوام متحدہ کے دفترمیں احتجاجی خط پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ حریت رہنماؤں نے بھارتی وزیر داخلہ اور ان کے وفد سے ملنے سے انکار کردیا ہے جبکہ نہتے کشمیریوں پرظلم ڈھانے کا نیا بھارتی فورسز نے پیلٹ گن کے بعد مرچوں کے شیل تیار کرلئے ہیں۔

    یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی بربریت،حریت پسند برہان وانی شہید

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر بربان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 95 کشمیری شہید اور دس ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی وزیرداخلہ کی آمد پرمظاہرے،احتجاج اورہڑتال

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی وزیرداخلہ کی آمد پرمظاہرے،احتجاج اورہڑتال

    سری نگر: بھارتی وزیرداخلہ کی آمد کے موقع پرکہیں مظاہرے،کہیں احتجاج اورکہیں ہڑتال کی گئی مظاہرین پرقابض افواج کے تشدد سے 80 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کی کشمیر میں‌ تشدد کی نئی لہراُس وقت پھوٹ پڑی جب شوپیاں کے علاقے میں قابض بھارتی افواج نے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر دھاوا بول دیا جس کے دوران 80 سے زائد کشمیری زخمی ہوگئے جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے زیرتعمیرسیکریٹریٹ کوآگ لگا دی۔

    اسی سے متعلق : نوجوان حریت پسند رہنما برہان وانی شہید

    واضح رہے نہتے مظلوم کشمیری بھارتی وزیر داخلہ کی کشمیر آمد پر پُرامن مظاہرے کررہے ہیں،بھارتی وزیر داخلہ کی مشہور حریت پسند نوجوان برہان وانی کی شہادت کے بعد پہلی مرتبہ کشمیر کے دورے پر آئے تھے

    یہ خبر پڑھیں : برہان وانی کشمیریوں کے رول ماڈل بن گئے،سابق سربراہ را

    کشمیر میڈیا سروس کے مقبوضہ وادی میں اٹھاون ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے،سری نگر سمیت کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جبکہ بھارتی وزیرداخلہ کی آمد کے موقع پر تشدد کی نئی لہر بھی دیکھی گئی ہے۔

    یہ خبر بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر، مسلسل 50 ویں روز بھی کرفیو

    دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ کی کشمیر آمد پر آل پارٹیزحریت کانفرنس کی جانب سے آج مختلف علاقوں میں ہڑتال بھی کی جارہی ہے جب کہ مسلسل کرفیو کے باعث پوری وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے اور لوگ گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں جنہیں غذائی اشیا کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔

  • حریت پسند کشمیر رہنما میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی گرفتار

    حریت پسند کشمیر رہنما میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی گرفتار

    سری نگر : بھارتی ظلم و تشدد کے خلاف مظاہرے کے اعلان سے خوف زدہ بھارتی فوج نے حریت پسند رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر لیا ہےمقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی بھارتی فوج کی بربریت کے ہاتھوں شہادت کے بعد سے 28 روز سے کشمیر میں کشیدگی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے نوجوان حریت پسند رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیر میں جاری کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے جب بھارتی فوج نے کشمیری رہنماؤں کو مظاہرے اور احتجاج سے روکنے کے لیے گرفتار کر لیا ہے، دنیا بھر میں خود کو جمہوریت کا چمپیئن کہلوانے والی بھارتی حکومت مظلوم کشمیریوں کے صدائے احتجاج بلند کرنے کے بنیادی حق سے محروم کرنا چاہتی ہے۔

    اسی سے متعلق : بھارتی فوج کی بربریت، حریت پسند برہان وانی شہید

    واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں گزشتہ روز بھارتی مظالم کے ہاتھوں 127 کشمیری زخمی ہو گئے تھے جب کہ پیلٹ گن سے زخمی ہونے والے ایک اور مظلوم کشمیری جام شہادت نوش کر گیا جس کے بعد 27 دنوں میں شہداء کی تعداد 64 تک جا پہنچی ہے تاہم بھارتی بربریت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز سری نگر میں بھارتی فوج نے دو نہتے اور معصوم کشمیری شہریوں کو پیلٹ گن سے فائر کر کے شہید کردیا، جس کےبعد وادی میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ،کرفیو کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں شہیدوں کےجنازے میں شریک ہوئے اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

    مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی درندگی پر خود بھارتی رہنما اپنی حکومت کی جنگجوانہ پالیسی پر سراپا احتجاج بن گئے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کے رہنما غلام حسن زرگار نے بھارت کی ظالمانہ ہٹ دھرمیوں اور معصوم لوگوں کو قتل کرنے کے خلاف استعفیٰ دے کر حریت تحریک کا حصہ بنے کا اعلان کیا گئے جب کہ اس سے قبل عوامی اتحادی پارٹی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما بھی بھارتی کی غاصبانہ پالیسی سے متنفر ہو کر اپنی اپنی پارٹی چھوڑ نے مجبور ہو گئے ہیں۔

     

  • مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ساتویں روز بھی جاری

    مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ساتویں روز بھی جاری

    سری نگر: نوجوان حریت پسند برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال 7ویں روز بھی جاری ہے جب کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترنال میں کے رہائشی نوجوان حریت پسند کارکن برہان وانی کی شہادت کے بعد  کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فوج کی بربریت  کے خلاف سراپا عوامی جذبات کو جبری طور روکنے کے لیے بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے سات روز سے ترال میں کرفیو نافذ کر رہا ہے جب کہ موبائل اور انٹر نیٹ سروس بھی بند ہے۔

    آج حریت رہنماؤں کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے اور جمعہ کی نمازکےبعد متوقع مظاہروں کے باعث بھارتی کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آج بھی کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہےجس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔

    تفصیلات جانیے: بھارتی فوج کی بربریت،حریت پسند برہان وانی شہید

    برہان وانی کی شہادت کے بعد سے بھارتی فوج کی پر تشدد کا روائیاں جاری ہیں جس میں متعدد کشمیری شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں اور مسلسمل ساتویں روز ہڑتال سے معمولاتِ زندگی متاثر ہیں۔

    دوسری جانب آزاد کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے جس دوران بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

  • مقبوضہ کشمیر، مکمل ہڑتال، بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر، مکمل ہڑتال، بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر: کشمیری رہنما مسرت عالم کی گرفتاری کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی حمایت کا نتیجہ قابض بھارتی فوج کا تشدد اور جیل ٹھہرا، مقبوضہ وادی میں نکالی گئی ریلی میں پاکستان کا جھنڈا لہرانے اور پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگانے کے جرم میں کشمیری رہنما مسرت عالم کو گرفتارکرلیا گیا۔

    جس کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر بھی لاٹھیاں برسائی گئیں اور چودہ کشمیری زخمی ہوگئے۔

    بھارتی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف آج مبقوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز اورتعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث سڑکیں ویران ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر کےکٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے مظاہروں اور ریلیوں کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اپنا کام کرے گا۔