Tag: مقبوضہ کشمیر

  • راہول گاندھی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق ٹوئٹ میں مودی حکومت پر تنقید

    راہول گاندھی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق ٹوئٹ میں مودی حکومت پر تنقید

    نئی دہلی: کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ٹوئٹ میں مودی حکومت پر ایک بار پھر سخت تنقید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بے دخلی مہم پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بے جے پی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    راہول گاندھی تے لکھا کہ یہ خطہ روزگار، بہتر کاروبار اور محبت چاہتا ہے لیکن اسے اس کی بجائے بی جے پی کا بلڈوزر ملا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسی بڑی بھارتی سیاسی جماعتوں نے مقبوضہ کشمیر میں اس مہم کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسے فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ہندی میں ایک ٹوئٹ میں راہول گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر روزگار، بہتر کاروبار اور محبت چاہتا ہے، لیکن اسے کیا ملا؟ بی جے پی کا بلڈوزر!

    انھوں نے کہا کہ جس زمین کو لوگوں نے کئی دہائیوں تک اپنی محنت سے سینچا تھا، وہ ان سے چھینی جا رہی ہے۔

    راہول گاندھی نے لکھا کہ امن اور کشمیریت کا تحفظ متحد ہونے سے کیا جائے گا، لوگوں کو تقسیم کرنے سے نہیں۔ راہول گاندھی نے ایک میڈیا رپورٹ بھی ٹیگ کی، جس میں کہا گیا ہے کہ بے دخلی مہم نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

  • کشمیریوں کو اسمگلرز بنا کر جعلی آپریشن میں شہید کیے جانے کا انکشاف، شواہد سامنے آگئے

    کشمیریوں کو اسمگلرز بنا کر جعلی آپریشن میں شہید کیے جانے کا انکشاف، شواہد سامنے آگئے

    اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کو اسمگلرز بنا کر جعلی آپریشن میں شہید کیے جانے کا انکشاف ہوا ، جس کے شواہد سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جھوٹ، جعلی مقابلے اور ماورائے عدالت قتل ہندوستانی فوج کی پہچان بن چکے ہیں۔

    بی جے پی بھارتی فوج کا عسکری ونگ سامنے آگیا ، بھارتی فوج اور’’را‘‘ منشیات اسمگلنگ میں بھی ملوث نکلی۔

    مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرز کے ذریعے کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے اور منشیات کی اسمگلنگ سمیت ماورائے عدالت قتل میں مصروف بھارتی فوج کی بہادری کی جھوٹی داستانیں منظرعام پر آگئی۔

    بین القوامی میڈیا سمیت بھارتی میڈیا کی رپورٹس نے بتایا کہ ایک طرف بھارتی فوجی حالات سے تنگ آکر خود کشیاں کرنے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف مودی سرکار کے سامنے نمبر بنانے کی دوڑ میں بھی شامل ہیں۔

    پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ہندوستانی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا ،منصوبے کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دے کر اسمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا ہے اور موقع ملنے پربھارتی فوج بے خبر ’اسمگلر‘ کو جعلی آپریشن میں مار دیتی ہے۔

    بعدازاں جعلی آپریشن کی تشہیر اور الزام پاکستان کے سر تھوپ دیا جاتاہے۔

    ابتدائی طور پر اسلحہ اور منشیات کی چھوٹی کھیپ کو کشمیر پولیس سے خفیہ رکھ کر اسمگل کیا جاتا ہے اور کامیابی کی صورت میں اسلحےاورمنشیات کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے۔

    اسمگلنگ کے دوران جعلی اسمگلرز کو بھارتی فوج کے ہاتھوں مروا دیا جاتا ہے اور بعد میں آپریشن کا رنگ دے کر پاکستان پر در اندازی اور دہشتگردی کا الزام لگایا جاتاہے۔

    سی آئی ڈی کشمیر کا جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ کو مراسلہ منظر عام پرآگیا ہے ، مراسلے میں سی آئی ڈی کشمیر کا سربراہ منصوبے سے آگاہ اور نظراندازکرنے کی ہدایت دیتا ہے۔

    مراسلے میں 3 راجپوت کے حاجی پیر سیکٹر ، 12جاٹ کے اڑی سیکٹر اور لیفٹیننٹ کرنل اکشنت کا ضلع کپواڑہ میں جعلی آپریشن کا ذکر ہے۔

    سی آئی ڈی کشمیرفورس کے ایک اہلکارسے متعلق مراسلہ بھی منظرعام آیا ہے۔

    اہلکار کمانڈنگ افسر کے غیر آمادہ رویے کو مبینہ طور پر ایک آپریشن کی ناکامی کی وجہ بتا رہا ہے، جعلی آپریشن ایس پی بارہ مولا اور 12جاٹ رجمنٹ کے درمیان کیا گیا۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا کہ کمانڈنگ آفیسر کے چھٹی پر جانے کی صورت میں سیکنڈ ان کمانڈ رضامند ہے۔

    بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دبانے ، پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے پہلے بھی یہ حربے آزما چکا ہے جبکہ بی جےپی کی انتخابات میں جیت یقینی بنانے کیلئے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا۔

    16جنوری2021کو’’داوائر‘‘ کی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی ، جس میں بتایا گیا تھا کہ ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مودی سرکار خود ملوث تھی۔

    18 جولائی 2020 کو بھارتی فوج نے 3 کشمیریوں کو شہیدکر ڈالا،شور مچنے پر نام نہاد انصاف کا پرچار کیا لیکن جنوری 2021میں اسی واقعے میں ملوث بریگیڈیر کٹوچ کو ’یدھ سیوا میڈل‘ سے نوازا گیا۔

    3 فروری 2022کو بھارتی فوج نے شبیر احمد کو چندی گڑھ، بانڈی پورہ سے اسلحہ سمیت گرفتار کیا جبکہ سی آئی ڈی کشمیرکے مطابق شبیر احمد 19 جنوری سے زیر حراست تھا

    اسی طرح 2010 میں مچھل میں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر ڈالا جبکہ 14مارچ 2022کو جعلی مقابلے میں ابرار نامی شخص کو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

    28نومبر 2022 کو بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے گاؤں پنج ترن میں ایک گھر کے نزدیک اسلحہ چھپایا ، اسلحہ چھپائےجانےکو مکان کےایک مکین نے فون میں ریکارڈ کر لیا ، ویڈیومیں بھارتی فوجیوں کو اسلحہ چھپاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بعد ازاں 30نومبر کو بھارتی فوج نے چھاپہ مار کر وہی ہتھیار برآمد کرلیے اور الزام پاکستان پر لگا دیا۔

    ہندوستانی فوج کے افسران، سینئر افسران کی چاپلوسی کے لئے منشیات اور اسلحہ اسمگل کررہے ہیں۔

    کشمیر میں 1279 دن کے غیر قانون محاصر ے کے باوجود بہادر کشمیری آج بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے ،9 ریاستوں کے انتخابات جیتنے کیلئےپھران ہتھکنڈوں کا استعمال جاری ہے۔

    اوباما نےاپنی کتاب میں لکھا تھا پاکستان مخالف موقف پر ہندوستان میں الیکشن جیتا جاتا ہے۔

    عالمی میڈیا کئی باربھارتی فوج کے جعلی مقابلوں پر آواز اٹھا چکا ہے ، 2010 اور 2015میں بی بی سی نے کشمیر میں ہونے والے جعلی مقابلوں پر سوال اٹھایا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق 25مارچ 2020کو کابل میں سکھ گردوارے پر حملے میں بھی بھارتی دہشتگرد ملوث تھے۔

    امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھی دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کو بے نقاب کرتے ہوئے داعش اور بھارتی روابط کو دنیا کے سامنے لایا تھا۔

    امریکی جریدےنےداعش اوربھارتی گٹھ جوڑکو عالمی اور علاقائی خطرہ قرار دیا تھا جبکہ 30دسمبر 2020 کو’’ٹی آرٹی ورلڈ‘‘نے بھی بھارتی جعلی مقابلوں کا پردہ چاک کیا تھا۔

  • مودی حکومت نے کُل جماعتی حریت کانفرنس کا دفتر سیل کر دیا

    سری نگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کا دفتر سیل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے سری نگر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کا دفتر سیل کر دیا ہے، دفتر کی عمارت کو سیل کرنے کا حکم نئی دہلی کی عدالت نے دیا تھا۔

    کُل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ یک طرفہ عدالتی حکم کے تحت دفتر کو سیل کیا گیا، انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی جیلوں میں قید تمام کشمیری قیادت اور کارکنان کی طویل نظر بندی کا نوٹس لیں۔

    حریت کانفرنس نے بھارتی بدنام زمانہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اہل کاروں کی جانب سے سری نگر میں اپنے دفتر کو سیل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

    واضح رہے کہ دہلی کی ایک عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج شیلندر ملک نے کل مقبوضہ کشمیر میں فنڈنگ سے متعلق ایک فرضی کیس میں حریت دفتر سری نگر کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ اے پی ایچ سی کا دفتر عوامی ملکیت ہے اور یہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرتا ہے، جس کا وہ گزشتہ سات دہائیوں سے سامنا کر رہے ہیں۔

    انھوں نے بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں صنعتیں لگانے کے لیے زمین کو باہر کے لوگوں کے حوالے کرنے کی مہم پر بھی تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ یہ اقدام جموں و کشمیر کے لوگوں کو مزید بے اختیار اور مفلوج کر دے گا۔

  • مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج تعینات کرنے کا اعلان

    نئی دہلی: مودی حکومت نے مقبوضہ وادی میں مزید فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر املٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مزید 18 کمپنیاں تعینات کرنے جا رہی ہے۔

    سی آر پی ایف کی تقریباً 18سو سی آر پی ایف اہل کار وں کو خاص طو ر پر جموں خطے کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔

    کشمیر سے متعلق ماہرین کا خیال ہے کہ بھارت تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لیے ماضی کی طرح فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے اور 18 کمپنیوں کی اضافی تعیناتی اس گیم کا حصہ ہو سکتی ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج حق خود ارادیت منا رہے ہیں

    دوسری طرف بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی اپنی قرارداد کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کرائے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 کشمیری نوجوان شہید

    جموں و کشمیر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے کشمیر کے 3 نہتے نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع جموں میں 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

    فوجیوں نے نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں ایک جعلی مقابلے میں اس وقت شہید کیا جب وہ ضلع کے علاقے سدرہ میں ایک ٹرک میں سفر کر رہے تھے۔

    بھارتی پولیس نے ان کے قتل کا جواز پیش کرنے کے لیے متاثرین کو عسکریت پسند قرار دیا۔

    اس کے علاوہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں رات کی تاریکی میں ایک گھر میں گھس کر ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتارکرلیا جبکہ ایک نوجوان کشمیری بھی 5 دن سے لاپتہ ہے۔

  • کشمیریوں کو غلام بنایا جا رہا ہے، فاروق عبداللہ بھارت پر برس پڑے

    کشمیریوں کو غلام بنایا جا رہا ہے، فاروق عبداللہ بھارت پر برس پڑے

    سرینگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ بھارت پر برس پڑے، انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کو غلام بنایا جا رہا ہے، ان پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کیے جائیں، ایسا نہ ہو کہ زلزلہ آ جائے اور پھر آپ اسے برداشت نہ کر سکے۔

    ایک جلسے سے خطاب میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو سمجھا جاتا تھا کہ یہ صرف کشمیر کے مسلمانوں کے لیے فائدہ مند ہے، لیکن آج جموں کے لوگ بھی سمجھ گئے ہیں کہ دفعہ 370 اور 35 اے ان کے لیے سب سے بہترین چیز تھی۔

    انھوں نے کہا جموں کے لوگوں کو سمجھ آ گیا ہے کہ ان کے بچوں کو آج نوکریاں نہیں مل رہی ہیں، یہاں کے دفاتر میں بڑے بڑے پوسٹوں پر باہر کے لوگ براجمان ہیں، کیا یہاں کے لوگ اتنے بے کار ہیں، پڑھے لکھے نہیں، اور اس قابل نہیں کہ بڑی پوسٹوں پر خدمات انجام دے سکیں؟

    فاروق عبداللہ نے بھارت کی مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا واحد مقصد یہ ہے کہ یہاں کے عوام کو غلام بنایا جائے، کشمیریوں کو غلامی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، لیکن یہ غلامی ہمیشہ نہیں رہے گی، وہ دن ضرور آئے گا جب یہاں سے غلامی کا جنازہ اٹھایا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ یہاں کی انتظامیہ کشمیریوں کو طرح طرح کی مصیبتوں میں ڈالتی ہے، کئی طریقوں سے تنگ کیا جاتا ہے، کیسز میں پھنسایا جاتا ہے، پولیس تھانوں میں طلب کیا جاتا ہے، میں ان سے کہہ رہا ہوں کہ بند کرو یہ ظلم، کہیں ایسا نہ ہو کہ ایسا زلزلہ آ جائے کہ آپ اس کو داشت بھی نہیں کر سکیں۔

    فاروق عبداللہ نے کہا اگر مرکزی حکومت کشمیریوں کا دل جیتنا چاہتی ہے تو یہاں کے لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جائے، جموں و کشمیر اور لداخ کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

    ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا این سی سے بڑی غلطی ہوئی کہ جموں و کشمیر پنچایت الیکشنوں میں بائیکاٹ کیا، آج سے کسی بھی الیکشن میں این سی بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ این سی نے آج 6 قراردادیں پاس کی ہیں اور ان میں جموں و کشمیر کی خودمختاری بھی شامل ہے۔

  • نومبر میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 12 کشمیریوں کو شہید کیا

    نومبر میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 12 کشمیریوں کو شہید کیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ نومبر میں 12 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 5 کشمیریوں کوقابض فوجیوں نے جعلی مقابلوں اور حراست کے دوران شہید کیا۔

    اس عرصے کے دوران بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے مختلف علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی 190کارروائیوں کے دوران 78کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔

    جس میں بیشتر نوجوان، کارکن ، طلبا اور خواتین شامل تھیں جنہیں کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

    غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع جموں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے بے گناہ کشمیری نوجوان کو ضلع کے علاقے ارنیا میں شہید کیا۔

    بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شبہ میں نوجوان کو رکنے کا کہا گیاتاہم اس نے کوئی توجہ نہ دی جس پر اسے گولی مار دی گئی، بی ایس ایف ترجمان نے تاہم اعتراف کیا ہے کہ نوجوان کے قبضے سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس ہفتے بھارتی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے آج ضلع شوپیاں کے علاقے کپرن میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کیا، آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

    دوسری جانب مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کی 9 املاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی جن میں جماعت اسلامی کے ایک اسکول کی عمارت بھی شامل ہے۔

    یہ فیصلہ بدنام زمانہ ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کی درخواست پر کیا گیا ہے، یاد رہے کہ بھارت نے پہلے ہی جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسی ماہ کے شروع میں قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں  تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے جرائم کا مرتکب ہے: پاکستان

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے جرائم کا مرتکب ہے: پاکستان

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق متنازعہ بیان نہ صرف جھوٹ پر مبنی بلکہ گمراہ کن ہے، بھارت 9 لاکھ فوج کے ساتھ انسانی حقوق کے جرائم کا بھی مرتکب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کا متنازعہ بیان نہ صرف جھوٹ پر مبنی بلکہ گمراہ کن ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تنازعہ کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت کشمیر پر ناجائز طور پر قابض ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 لاکھ فوج کے ساتھ بھارت انسانی حقوق کے جرائم کا بھی مرتکب ہے، عالمی برادری بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ وادی میں جبر کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازعے کا واحد حل کشمیری عوام کا حق خود ارادیت ہے۔