Tag: مقبوضہ کشمیر

  • سرینگر: قابض بھارت فوج نے کشمیریوں کو محرم کے جلوس نکالنے سے روک دیا

    سرینگر: قابض بھارت فوج نے کشمیریوں کو محرم کے جلوس نکالنے سے روک دیا

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ کشمیریوں کو محرم کے جلوس نکالنے سے روکنے کے لیے کرفیو جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ حریت رہنماؤں یاسین ملک سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فوج نے کشمیریوں کو محرم کے جلوس نکالنے سے بھی محروم کردیا۔

    سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے خاردار تار لگا کرسڑکیں بند کر کے کشمیریوں کو جلوس نکالنے سے روک دیا جبکہ حریت رہنما یاسین ملک کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    مزید پڑھیں: جنیوا میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بینر

    یاسین ملک کا کہنا تھا کہ عاشورہ میں شرکت کے لیے آنے والوں پرتشدد کیا جارہا ہے۔

    قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے‘ ملیحہ لودھی

    بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے‘ ملیحہ لودھی

     

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیرخارجہ کی تقریرکا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں‌ پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیرخارجہ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا۔

    ملیحہ لودھی نے بھارت کو جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کا سرپرست اعلیٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ریاستی ہتھکنڈے کے طور پراستعمال کرتا ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، نریندر مودی گجرات میں مسلمانوں کےقتل عام میں ملوث رہا ہے جبکہ بھارت میں کوئی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں اس پر بھارتی قبضہ غیرقانونی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں بھارتی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہیں اور فریقین تنازعہ حل نہ کرسکیں تو اقوام متحدہ اور عالمی برادری مداخلت کے پابند ہیں۔


    عالمی یوم امن کے موقع پر بھارتی جارحیت و بربریت، 6 معصوم شہری شہید


    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل سے انکار دھوکہ اور جارحیت ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو سیزفائر کی خلاف ورزی سے روکے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کا حل مذاکرات سے چاہتا ہے لیکن مذاکرات کے لیے بھارت کو دہشت گردی کی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔


    بھارت نےمحدود جنگ کی پالیسی نہ بدلی تومنہ توڑ جواب ملےگا‘ وزیراعظم


    یاد رہے کہ دو روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ فوج تعینات کررکھی ہے جو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے کچل رہی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے ایل او سی کو پارکرنے کی کوشش کی یا پاکستان کے خلاف محدود جنگ کی پالیسی پرعمل درآمد کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ ‘ 2 نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ ‘ 2 نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے2 کشمیری نوجوان شہید گئے۔ بھارتی فوج نے ایک گھر کو بھی دھماکے سے اڑا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا اور ایک گھر کو بھی تباہ کردیا۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت نعیم احمد اور عاشق حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے بارہ مولا، کپواڑہ اور بانڈی پورا میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل کردی ہے۔

    کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد اننت ناگ میں بھارتی مظالم کے خلاف ہڑتال کی گئی اور اس دوران تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہے۔


    سرینگر: نماز عید کے اجتماعات پر بھارتی فوج کی شیلنگ، متعدد زخمی


    واضح رہے کہ دو روز قبل بزدل بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں نماز عید کے اجتماعات پر شیلنگ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ بھارتی فورسز نے کلگام میں ایک کشمیری کو شہید کر دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں یوم آزادی کا بھرپور جشن

    مقبوضہ کشمیر میں یوم آزادی کا بھرپور جشن

    سرینگر: بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ سرینگر میں نوجوانوں نے ریلی نکالی۔ دختران ملت کی چیئر پرسن آسیہ انداربی نے پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کا تسلط اور ظلم و سمت کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کو کم نہ کرسکا۔ سرینگر میں کشمیری نوجوانوں نے پاکستان کے حق میں ریلی نکالی۔

    دختران ملت کی چیئر پرسن آسیہ اندرابی نے بھی تقریب کا اہتمام کیا اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔

    پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 1947 سے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ مستحکم پاکستان کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

    کل بھارت کے یوم آزادی پر حریت رہنماؤں نے مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ کل مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔


  • مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مستحکم پاکستان انتہائی اہم ہے‘ سیدعلی گیلانی

    مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مستحکم پاکستان انتہائی اہم ہے‘ سیدعلی گیلانی

    سری نگر: کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن واستحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گوہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کی مدد کرنے پر کشمیری پاکستان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

    سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیریوں کے اخلاقی، سیاسی، سفارتی تعاون پر وہ پاکستان کے شگرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم پاکستان کشمیرکےمسئلے کے حل کےلیےانتہائی اہم ہے۔


    یوم آزادی پرصدرممنون حسین اور وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا قوم کو پیغام


    واضح رہے کہ یوم آزادی کے دن قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 3 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 3 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری نوجوان شہید گئے جس کےبعد تین دن میں شہدا کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں بشمول سوپور، ہندواڑا، حاجن اور سمبل میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے جبکہ تاحکمِ ثانی تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے ہیں۔

    خیال رہےکہ کشمیری رہنماؤں کے مطابق ان شہادتوں کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں عوام کو بھارت مخالف مظاہروں میں شرکت سے باز رکھنا ہے جن پر مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت پہلے ہی پابندی لگاچکی ہے۔


    سرینگر: بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید


    واضح رہے کہ گزشتہ روز قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے بہانے گھر گھر چھاپے مارے اور کرفیو نافذ کردیا تھا۔ بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دو نہتے کشمیریوں کوفائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سرینگر: بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

    سرینگر: بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت جاری ہے۔ قابض فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ سرچ آپریشن کے بہانے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے۔

    قابض فوج نے سرچ آپریشن کے بہانے گھر گھر چھاپے مارے اور کرفیو نافذ کردیا۔ بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مزید دو نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چھ ہفتے سے جامع مسجد میں جمعے کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔

    حریت رہنماؤں کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ آج نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔


  • سرینگر: بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 3 کشمیری شہید

    سرینگر: بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 3 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے۔ باندی پورہ میں بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارت کی بربریت تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ غاصب بھارتی فورسز نے باندی پورہ میں فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

    چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتی بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے بہانے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی فوج کے ہاتھوں 8 رہنماؤں کی بلا جواز گرفتاری اور نئی دہلی منتقلی کے خلاف حریت رہنماؤں نے کل احتجاج کی کال دے دی۔

    کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری بھی تعینات کر رکھی ہے۔


  • سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال، یٰسین ملک گرفتار

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال، یٰسین ملک گرفتار

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے حریت رہنما یٰسین ملک کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ بڈگام میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے نوجوان شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی بربریت کیخلاف مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال رہی۔ حریت رہنما یاسین ملک کوایک بار پھر بھارتی فوج نے ان کے ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا، انہیں سرینگر میں احتجاجی مارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے گرفتار کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکے کشمیریوں پرروز بروز بڑھتے مظالم کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ حریت رہنماؤں میر واعظ عمرفاروق، یاسین ملک اور سید علی گیلانی کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی۔

    اس موقع پر وادی میں ٹریفک، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ سڑکوں پر سناٹا رہا، نہتے کشمیریوں کے احتجاج کو طاقت سے دبانے کے لئے اضافی بھارتی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے،مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروسز بھی بند کردی گئیں۔

    یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو یواین ملٹری آبزور گروپ کے دفتر تک مارچ کرنے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ یٰسین ملک پر گرفتاری کے دوران تشدد بھی کیا گیا، ان کےساتھ متعدد کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اورعالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی بربریت پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے اس کا نوٹس لے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے، بھارت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے آئے روز ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے، کشمیری عوام ہر روز اپنی جان کا نذرانہ دے کر بھارت کی سازش کو ناکام بنا دیتے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، پاکستان کا تحقیقات کا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، پاکستان کا تحقیقات کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کا کشمیری رہنماؤں کودہشت گرد قرار دینا بلا جواز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور ان کے باعث نہتے کشمیریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کئی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

    مزید پڑھیں: نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کا کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا کشمیری رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دینا بلا جواز ہے۔ امت مسلمہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں ناکامیوں کا الزام پاکستان پر تھوپا جا رہا ہے۔ حقانی نیٹ ورک پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال گزشتہ روز دیکھنے میں آیا جب قابض فوج نے کشمیری نوجوانوں اور کشمیریوں کے گھروں کو کیمیائی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 3 روز میں شہید کیے گئے 4 نوجوانوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

    بھارتی فوج نے پیر کے روز ان چاروں گھروں کو ضلع پلوامہ میں کیمیکل سے تباہ کردیا تھا جبکہ 3 نوجوانوں کفایت احمد، جہانگیر خاندے اور فیصل احمد کی لاش بھی تباہ شدہ گھروں کے ملبے سے نکالی گئی۔

    بعد ازاں اسی علاقے میں ایک اور نوجوان پر قابض فوج نے گاڑی چڑھا کر اسے شہید کردیا۔

    گزشتہ روز شہدا کے جنازوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور بھارت کی مخالفت و آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

    حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں کے خلاف کیمیکل کے استعمال اور وادی میں کرفیو کے نفاذ کی مذمت کی ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔