Tag: مقبوضہ کشمیر

  • حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نظر بند، نماز کے بعد احتجاج کی اپیل

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نظر بند، نماز کے بعد احتجاج کی اپیل

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کیے جائیں گے۔ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آسیہ اندرابی کی حراست اور بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف احتجاج میں شدت آگئی۔

    حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    کٹھ پتلی حکومت نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو احتجاج میں شرکت سے روکنے کے لیے انہیں گھر میں نظر بند کر دیا۔

    بھارتی فورسز کا مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی اور بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    تلاشی کے دوران بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر پابندی ختم کرے‘اقوام متحدہ

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر پابندی ختم کرے‘اقوام متحدہ

    جنیوا: اقوام متحدہ نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس اورسوشل میڈیا پرلگائی گئی پابندی کو فوری ختم کرے۔

    تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کےخصوصی نمائندےبرائے آزادی اظہاررائےاورخصوصی نمائندے انسانی حقوق نےجنیوا سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی حکومت کی پابندی کشمیریوں کو اجتماعی سزا دے رہی ہےجسےختم کیا جائے۔


    مقبوضہ کشمیر میں’سوشل میڈیا‘ پرپابندی


    خیال رہے کہ بھارتی حکام نے گذشتہ ماہ کشمیر میں 22 سوشل میڈیا سائٹس پرایک ماہ کےلیے پابندی لگا دی تھی،ان میں فیس بک، ٹویٹر اور موبائل انٹرنیٹ سروسز جیسا کہ واٹس اپ بھی شامل ہے۔


    مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی چینلز پرپابندی


    یاد رہےکہ تین روزقبل وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نےمقبوضہ کشمیر میں تمام ڈپٹی کمشنرزکو پاکستانی چینلوں کی نشریات پرپابندی لگانے کے احکامات جاری کیےتھے۔

    واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کاکہناتھاکہ کیبل ٹیلی ویژن آپریٹرز کے قانون کی دفعہ11 کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرز کا سامان ضبط کرنے کا اختیاررکھتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی طلبا پر بھارتی فوج کا تشدد

    مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی طلبا پر بھارتی فوج کا تشدد

    سرینگر: بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں جاری احتجاج میں شدت آگئی۔ طلبا کے احتجاج کو دبانے کے لیے بھارتی فورسز کی جانب سے طاقت کا اندھا دھند استعمال جاری ہے جس سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 25 روز سے طلبا بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ گلیاں اور کوچے بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج رہے ہیں۔

    سرینگر، ترال اور دیگر علاقوں میں طلبا بدستور سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی طلبا پر بھارتی فورسز کے تشدد، آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔

    قابض فوج نے 7 طالب علموں کو گرفتار بھی کرلیا۔

    مزید پڑھیں: کشمیری طالبات بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ گئیں

    بھارتی فورسز کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں لیکن جانوں کا نذرانہ پیش کرتے کشمیری عوام بھارتی مظالم کے آگے ہار ماننے کو تیار نہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر سے کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جن میں اسکول و کالج کی نہتی طالبات مسلح قابض فوج کے سامنے سراپا احتجاج تھیں اور ان پر پتھراؤ کر رہی تھیں۔

    بھارتی فوج نے طالبات کو روکنے کے لیے ان پر آنسو گیس کے گولے بھی داغے تھے۔

    ادھر بھارت نے مسئلہ کشمیر پر مذاکرت میں ترکی کی ثالثی کی پیشکش بھی مسترد کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر ترکی کی ثالثی کی پیشکش مسترد

    ترک صدر نے اپنے دورہ بھارت کے دوران مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کی جسے مودی نے مسترد کردیا۔

    بعد ازاں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے بیان دیا کہ بھارت نے کشمیر اور دہشت گردی پر اپنے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے ترکی کو آگاہ کردیا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی چینلز پرپابندی

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی چینلز پرپابندی

    سری نگر: وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نےمقبوضہ کشمیر میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو پاکستانی چینلوں کی نشریات پرپابندی لگانے کے احکامات جاری کردیے۔

    تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر کی خاتون وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نےمودی سرکار کے احکامات پرتمام پاکستانی چینلز کوبندکرنے کا حکم دیاہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ ان نشریات کو نشر کرنا ناصرف جرم ہےبلکہ اس سے وادی کشمیر میں پرتشدد واقعات بڑھنے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نےمزید کہا ہے کہ کیبل ٹیلی ویژن آپریٹرز کے قانون کی دفع11 کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرز کا سامان ضبط کرنے کا اختیاررکھتے ہیں۔


    بھارتی ڈاکٹرزکا کشمیری خاتون کےعلاج سےانکار


    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں حکام کی جانب سے عوام کی آواز دنیا تک پہنچنے کی کوشش کو روکا گیا ہو۔

    واضح رہےکہ اس سےقبل پہلے وادی میں بڑھتی ہوئی مزاحمت کے بعد انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والوں کو فیس بک،ٹویٹراورواٹس ایپ جیسےسوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے کا حکم بھی دیا جاچکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا طلبا پر تشدد، طالبہ زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا طلبا پر تشدد، طالبہ زخمی

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف سوپور میں احتجاجی طلبا و طالبات پر فورسز نے تشدد کیا جس سے ایک طالبہ زخمی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے طلبہ و طالبات بھارتی فورسز کی زیادتیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

    بھارتی فورسز کے طلبا کے خلاف کریک ڈاؤن پر مختلف علاقوں کے اسکول اور کالجز کے طلبا اور طالبات سڑکوں پر آگئے۔

    احتجاجی طلبا پر قابض بھارتی فورسز نے تشدد کیا اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔

    مزید پڑھیں: کشمیری طالبات بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ گئیں

    دوسری جانب شوپیاں میں سرچ آپریشن کے بہانے بھارتی فورسز چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہے ہے۔ بلا جواز کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر سے کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جن میں اسکول و کالج کی نہتی طالبات مسلح قابض فوج کے سامنے سراپا احتجاج تھیں اور ان پر پتھراؤ کر رہی تھیں۔

    بھارتی فوج نے طالبات کو روکنے کے لیے ان پر آنسو گیس کے گولے بھی داغے تھے۔

    ادھر بھارت نے مسئلہ کشمیر پر مذاکرت میں ترکی کی ثالثی کی پیشکش بھی مسترد کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر ترکی کی ثالثی کی پیشکش مسترد

    ترک صدر نے اپنے دورہ بھارت کے دوران مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کی جسے مودی نے مسترد کردیا۔

    بعد ازاں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے بیان دیا کہ بھارت نے کشمیر اور دہشت گردی پر اپنے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے ترکی کو آگاہ کردیا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کشمیری رہنماآسیہ اندرابی کورہا کیا جائے‘بلاول بھٹو

    کشمیری رہنماآسیہ اندرابی کورہا کیا جائے‘بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کےسربراہ بلاول بھٹوزرداری نے بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

    بلاول بھٹوزردای کاکہناہےکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو دبانے کے لیےتمام مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔انہوں نےکہاکہ بھارتی فوج کشمیریوں کو مولی گاجر کی طرح کاٹ رہے ہیں۔

    آسیہ اندرابی کی گرفتاری پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ خاتون حریت رہنما کو فوری رہا کیا جائے۔


    کشمیری طالبات بھارتی فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


    بلاول بھٹوزرداری کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی کشمیر کےمظلوم عوام کی سیاسی،سفارتی واخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

    دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفترکےباہر احتجاج کیا۔اس دوران یوسف نسیم کا کہناتھاکہ بھارت کشمیر میں جنگ ہارچکاہے۔

    یوسف نسیم کا کہناتھاکہ بھارت جلد کشمیریوں کے عزم وہمت کےسامنے گھٹنے ٹیک دےگا،۔انہوں نےکہاکہ مقبوضہ وادی کا چپہ چپہ خالی ہونے تک آزادی کی جنگ جاری رہےگی۔


    کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی گرفتار


    واضح رہےکہ کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کے ترجمان کاکہناتھاکہ انہیں سری نگر کے علاقے سورا میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیاگیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی گرفتار

    کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی گرفتار

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں پرہونے والا ظلم وستم شدت اختیار کرگیا اور بھارتی فورسز نے خاتون کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کوگرفتارکرلیا۔

    کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کےترجمان کے مطابق انہیں سری نگر کےعلاقے سورا میں واقع ان کے گھر سےگرفتار کیاگیاہے۔

    حریت رہنما کے ترجمان کا کہناہےکہ ایس ایچ او سورا نے پولیس کی اضافی نفری کےساتھ ان کےرہائش گاہ پرچھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرکے اپنے ساتھ لےگئی۔


    مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر پابندی


    دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ بھارتی فوج کی بربریت کو دنیا سے چھپایا جاسکے۔

    خیال رہےکہ کشمیر خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی کےشوہر کو اس سے قبل گزشتہ روز ہی بھارتی فورسز کی جانب سے حراست میں لے لیاگیاتھا۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں آسیہ اندرابی کو سری نگر میں ان کی قریبی ساتھی فہمیدہ صوفی کے ساتھ اُس وقت گرفتار کیا گیا تھاجب وہ خواتین مظاہرین کی قیادت کر رہی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کشمیری طالبات بھارتی فوج کے مد مقابل، پاکستان زندہ باد کے نعرے

    کشمیری طالبات بھارتی فوج کے مد مقابل، پاکستان زندہ باد کے نعرے

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا کی پابندی کے بعد آزادی کے جذبے سے سرشار طالبات بھارتی فورسز کے مد مقابل آگئیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف جہاں نوجوان، بزرگ اور خواتین بھی سراپا احتجاج ہیں وہیں اسکول کی معصوم طالبات بھی اپنی سرزمین کی حفاظت اور بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ہیں اور اسکول یونیفارم میں ملبوس ان طالبات نے بھارت مردہ باد کے نعرے بلند کیے۔

    آزادی کی جنگ میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ مقبوضہ کشمیرمیں اسکول اور کالج کی طالبات بھی بھارتی فوجیوں کےسامنے ڈٹ گئیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتی رہیں جس پر بھارتی فوج نے نہتی طالبات پر آنسو گیس کے گولے داغے اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔

    بھارتی فوج کی ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے کئی طالبات زخمی ہونے کی باوجود اسلحہ سے لیس بھارتی فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئیں اور بھارتی فوج کی گولی کا جواب پتھر سے دیا۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ایک کالج میں طالب علموں کی جانب سے ایڈمنسٹریشن بلاک پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا اس موقع پر طلبا کے پاکستان زندہا باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا جیپ کے آگے نوجوان کو باندھ کر گشت

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا جیپ کے آگے نوجوان کو باندھ کر گشت

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و بربریت کی ساری حدود پار کر لیں۔ ضلع بڈگام میں لوگوں کے پتھراؤ سے بچنے کے لیے نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھ دیا گیا۔

    نہتے کشمیریوں پر بھارت ہر روز ظلم کا نیا حربہ استعمال کرتا ہے۔ بھارتی فورسز کے بدترین تشدد نے ایک بار پھر دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھا دیا۔

    بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام میں لوگوں کے پتھراؤ سے بچنے کے لیے کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھ کر شہر کا گشت کیا۔

    گشت کے ساتھ ساتھ جیپ سے اعلان بھی نشر کیا جاتا رہا کہ پتھر مارنے والوں کا ایسا حال ہوگا۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات ہڑتال کے باعث ناکام

    نوجوان کے ساتھ بدترین سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر لوگ بھارتی بربریت پر چیخ اٹھے۔

    سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ویڈیو دیکھ کر کشمیری نوجوانوں کا غصہ جائز ہے۔

    انہوں نے کہا مذکورہ واقعے کی فوری طور تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ڈھونگ انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا کشمیریوں نے مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے انہیں ناکام بنا دیا۔

    ڈھونگ انتخابات کے خلاف حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی۔ اس دوران کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند، ٹرانسپورٹ معطل اور سڑکیں سنسان رہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 12 کشمیری شہید

    اس سے قبل 10 اپریل کو قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر کے 12 افراد کو شہید کردیا تھا۔ اس موقع پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کا بھی وحشیانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 20 مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر: 12 افراد کی شہادت کے بعد وادی میں احتجاج

    مقبوضہ کشمیر: 12 افراد کی شہادت کے بعد وادی میں احتجاج

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بدستور جاری ہیں۔ 2 دنوں میں 12 کشمیریوں کی شہادت کے بعد پوری وادی سراپا احتجاج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی شہادت کے خلاف حالات کشیدہ ہیں۔ دکانیں بند اور تعلیمی ادارے ویران ہیں۔ سنسان سڑکوں پر بھارتی فوجیوں کا گشت جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 12 کشمیری شہید

    بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائی کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔ بھارت کا انتخابی ڈھونگ بھی کشمیری عوام نے ناکام بنا دیا جس کے بعد اننت ناگ میں انتخاب ملتوی کرنا پڑا۔

    مقبوضہ وادی میں تمام کاروباری مراکز بند اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    بھارتی فوج نے کئی حریت رہنماؤں کو بھی نظر بند کر رکھا ہے۔ حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انتخابی بائیکاٹ نے بتا دیا کہ کشمیری عوام بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارت ہوش کے ناخن لے ورنہ کشمیر گنوا دے گا، فاروق عبداللہ

    یاد رہے کہ گذشتہ روز قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر کے 12 افراد کو شہید کردیا تھا۔ اس موقع پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کا بھی وحشیانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 20 مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔

    مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 8 جولائی کو نوجوان حریت پسند رہنما برہان وانی کو بھارتی فورسز نے 2 ساتھیوں سمیت ماورائے عدالت قتل کیا تھا جس کے بعد سے اب تک 100 افراد شہید اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔