Tag: مقبوضہ کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں 4 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں 4 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن میں 4 کشمیری شہید کر دیے، کشمیری حریت رہنما عبد الحمید لون کے مطابق 1989 سے اب تک بھارتی قابض افواج 95 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ہے، قابض فورسز نے ایک دن میں 4 کشمیری شہید کر دیے۔

    کشمیری میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل کشمیری حریت رہنما عبد الحمید لون کا کہنا تھا کہ 1989 سے اب تک بھارتی قابض افواج نے 95 ہزار 776 لوگوں کو شہید کیا اور اب تک دوران حراست 8 ہزار سے زائد شہریوں کو لاپتہ کردیا ہے۔

    حریت رہنما نے بتایا تھا کہ وادی میں 7 ہزار گمنام قبروں کا انکشاف ہوا ہے اور 12 سو 40 خواتین کی بےحرمتی کی گئی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں  7ہزار گمنام قبروں کا انکشاف

    مقبوضہ کشمیر میں 7ہزار گمنام قبروں کا انکشاف

    سری نگر : حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ وادی میں 7ہزار گمنام قبروں کا انکشاف ہوا جبکہ 1989 سے اب تک بھارتی قابض افواج 95 ہزار 776 لوگوں کو شہید کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حریت رہنما عبدالحمید لون نے اپنے بیان میں کہا پاکستانی عوام،حکومت اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے شکر گزار ہیں۔

    عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ 1989سےاب تک بھارتی قابض افواج نے 95776 لوگوں کو شہیدکیا اور اب تک دوران حراست 8 ہزار سے زائد شہریوں کو لاپتہ کردیا ہے۔

    حریت رہنما نے بتایا کہ 7ہزار گمنام قبروں کا انکشاف ہوا اور 1240خواتین کی بےحرمتی کی گئی، 5 اگست 2019 کے بعد کئی مرتبہ انٹرنیٹ کو معطل کیاگیا ہے۔

    خیال رہے یوم یکجہتی کشمیرسنہ 1990 سے ہرسال پانچ فروری کو ملک بھرمیں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کی حمایت کرنا ہے۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ ہے ، وادی میں کاروباراور تعلیمی ادارے بند اور ٹرانسپورٹ معطل ہے، کشمیری عوام کو کھانے پینے کی اشیا او ردواؤں کے سنگین بحران کا شکار ہیں، مواصلاتی ذرائع کا بلیک آؤٹ بھی بدستور جاری ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہیں اور ٹی وی اسکرینز تاریک ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم ،بھارتی آرمی چیف اوروزیر داخلہ امیت  کی گرفتاری کا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم ،بھارتی آرمی چیف اوروزیر داخلہ امیت کی گرفتاری کا مطالبہ

    لندن : لا فرم اسٹوک وائٹ نے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم پر بھارتی آرمی چیف اوروزیر داخلہ امیت شاہ کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف بین الاقوامی تنظیمیں بھی بول پڑیں، لندن میں لا فرم اسٹوک وائٹ نے بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کی گرفتاری کے لیے پولیس کو درخواست دے دی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں،شہریوں پرتشدد،اغوا ،قتل کیا، تشدد،اغوا ،قتل جنرل نروانے اورامیت شاہ کی سربراہی میں ہورہاہے، 2020 اور2021 میں پیش واقعات میں 2000 سے زائد اموات ہوئیں۔

    درخواست میں 8 اعلیٰ بھارتی فوجی حکام پر جنگی جرائم اور تشدد کےبراہ راست ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام کے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم ،تشدد کےناقابل تردید ثبوت ہیں۔

    اسٹوک وائٹ کا کہنا تھا کہ لندن پولیس میں درخواست "عالمی دائرہ اختیارکے اصول کے تحت جمع کرائی گئی ،عالمی دائرہ اختیارجرائم کے مرتکب افراد کیخلاف مقدمہ چلانے کا اختیار دیتا ہے۔

    پولیس کو درخواست پر اسٹوک وائٹ کے بین الاقوامی قانون کے ڈائریکٹر نے کہا کہ امید ہے برطانوی پولیس تحقیقات اورمتعلقہ افراد کو گرفتار کرے گی۔

  • کشمیری 7 دہائیوں سے حق خود ارادیت کے لیے دربدر ہیں: مشعال ملک

    کشمیری 7 دہائیوں سے حق خود ارادیت کے لیے دربدر ہیں: مشعال ملک

    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری 7 دہائیوں سے حق خود ارادیت کے لیے دربدر ہیں، بھارتی فورسز کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی زیر قیادت اسلام آباد پریس کلب کے باہر مظاہرہ ہوا، مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔

    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری 7 دہائیوں سے حق خود ارادیت کے لیے دربدر ہیں، مظلوم کشمیری قوم بھارتی مظالم کی چکی میں پس رہی ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، کشمیریوں کے جنازوں کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی 5 دہائیوں تک کشمیریوں کی جنگ لڑتے رہے، ان کے جنازے میں لوگوں کو شریک نہ ہونے دیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کا ارتکاب، وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے بھارت کیخلاف ایکشن کا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کا ارتکاب، وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے بھارت کیخلاف ایکشن کا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہندوتوا مودی حکومت ڈھٹائی سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے، بین الاقوامی برادری،بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کےخلاف ایکشن لے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیریوں کےیوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی کونسل کا کشمیرمیں استصواب رائےکاعہدتاحال پورانہیں ہوا کیونکہ مودی حکومت ڈھٹائی سے سیکیورٹی کونسل قراردادوں ، چوتھے عالمی جنیواکنونشن کی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیرکی حیثیت،آبادی کاتناسب تبدیل کرنےکی کوشش کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کےخلاف جرائم کاارتکاب ہورہاہے، بین الاقوامی برادری،بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کےخلاف ایکشن لے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے اور جبر کو مسترد اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کےعزم پرثابت قدم ہے۔

    خیال رہے 5 جنوری1949میں حق خود ارادیت کی قرارداد منظور کی گئی تھی اور اقوام متحدہ نےکشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا تھا۔

  • سنہ 2021 مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا ایک اور سال

    سنہ 2021 مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا ایک اور سال

    سرینگر: سال 2021 مقبوضہ کشمیر کے لیے ظلم و ستم کا ایک اور سال رہا، گزشتہ برس بھارت قابض فوج نے 200 سے زائد شہریوں کو شہید کیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 2021 میں 210 کشمیریوں کو شہید کیا، شہید کشمیریوں میں 5 خواتین اور 5 کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں۔

    65 افراد کو فرضی مقابلوں اور حراست میں شہید کیا گیا، سید علی گیلانی کا انتقال بھی مسلسل نظر بندی کے دوران ہوا، 16 خواتین بیوہ اور 44 بچے یتیم ہوئے، 13 خواتین کو بدسلوکی یا بے حرمتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے 67 رہائشی مکانات اور دیگر عمارات کو تباہ کیا، مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 487 افراد زخمی ہوئے۔

    سنہ 2021 میں خرم پرویز سمیت 2 ہزار 7 سو 16 افراد کو گرفتار کیا گیا، سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں 45 ہفتوں تک نماز جمعہ کی اجازت نہ دی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق صرف دسمبر 2021 میں بھارتی فوجیوں نے 31 کشمیریوں کو شہید کیا، شہادتوں سے ایک خاتون بیوہ اور 2 بچے یتیم ہوئے، ایک ماہ میں 94 نوجوان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں 33 برس کے دوران 95 ہزار 948 کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

    سرینگر: بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا، رواں ماہ جعلی کارروائیوں اور تلاشی کی آڑھ میں 24 کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج پر ہے، قابض بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔

    گزشتہ روز بھی قابض فورسز نے 3 کشمیریوں کو نشانہ بنایا تھا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارتی فوج نے 6 نہتے کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق رواں ماہ جعلی کارروائیوں اور تلاشی کی آڑھ میں 24 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 دن کے دوران مقبوضہ وادی میں 6 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے مقبوضہ وادی میں جعلی مقابلوں کی تحقیقات کروائیں۔

  • برطانوی ہاؤس آف کامنز نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر وضاحت طلب کرلی

    برطانوی ہاؤس آف کامنز نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر وضاحت طلب کرلی

    لندن: برطانوی ہاؤس آف کامنز نے بھارتی ہائی کمیشن لندن کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر وضاحت طلب کرلی، خط میں کہا گیا کہ 2 سال میں ڈھائی ہزار بے گناہ کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا پردہ چاک کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن لندن کو خط لکھ دیا۔ خط برطانوی درالعوام کے 28 ارکین کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

    برطانوی درالعوام نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی کارکن خرم پرویز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالا گیا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ خرم پرویز کی گرفتاری کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا گیا ہے، خرم پرویز کی گرفتاری کی وجوہات بتائی جائیں اور معاملے کی شفاف انداز میں تحقیقات کی جائیں۔

    برطانوی درالعوام کا کہنا تھا کہ خرم پرویز دہشت گرد نہیں بلکہ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ 2 سال میں ڈھائی ہزار بے گناہ افراد کو حراست میں لیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں کی تشویش ناک اطلاعات ہیں۔ بے گناہ کشمیریوں کو مبینہ دہشت گرد بنا کر مار دیا جاتا ہے جبکہ مرنے والے تمام عام شہری ہوتے ہیں۔

    برطانوی درالعوام نے اپنے خط میں مذکورہ تمام واقعات پر بھارتی ہائی کمیشن سے وضاحت بھی طلب کرلی۔

  • پاکستان کی جانب سے 2 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت

    پاکستان کی جانب سے 2 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان نے 2 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سری نگر میں 2 مزید کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل قابل مذمت ہے، ہم جعلی پولیس مقابلوں میں کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں بھارتی قابض افواج نے 19 کشمیریوں کو شہید کیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس، بی جے پی کے جرائم یو این انکوائری کمیشن کے متقاضی ہیں، اقوام متحدہ اور دنیا بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے۔

    واضح رہے کہ آج ایک اور واقعے میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں قابض بھارتی فورسز نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی بدستور جاری ہے۔

    نوجوان کو بھارتی فوج کے دستوں نے ضلع کے علاقے سورنکوٹ میں پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل آپریشن گروپ کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں شہید کیا۔

    دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں کریم آباد میں جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید میر کے گھر پر چھاپا مار کر ان کے 16 سالہ بھتیجے دانش احمد کو گرفتار کر لیا ہے، دستے دانش کو اپنے ساتھ بارہ مولہ لے گئے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ، پاکستان نے خبردار کردیا

    مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ، پاکستان نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کی ظالمانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتا ہے، بھارتی افواج 2ماہ سے کم عرصے میں35بےگناہ کشمیریوں کوشہید کرچکی ہے ، 24نومبر کو سری نگر میں 3 مزید کشمیریوں کوشہید کیاگیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھا کہ وزارت قابض بھارتی افواج کشمیریوں کیخلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں ، ستمبرمیں ڈوزئیر سےسنگین،ناقابل تردیدثبوت دنیا کودکھاچکے، عالمی برادری انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر بھارت سے جوابدہی کرے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان دنیاپر زور دیتا ہے یواین متعلقہ قراردادوں پرعملدرآمد کرائے اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازع کے پائیدار حل کیلئے کردار ادا کرے۔

    خیال رہے قابض بھارتی فورسز کی وادی میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، گزشتہ روز سری نگر میں قابض بھارتی فوج نے3 کشمیریوں کوشہید کیا جبکہ رواں ماہ بھارتی جارحیت سے 10 سے زیادہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔