Tag: مقبوضہ کشمیر

  • کشمیر میں‌ بھارتی مظالم، سینیٹ میں‌ مذمتی قرارداد منظور

    کشمیر میں‌ بھارتی مظالم، سینیٹ میں‌ مذمتی قرارداد منظور

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سینیٹ میں قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی مہم جوئی کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا۔

    سینیٹ میں قرار داد قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے پیش کی جس میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے۔

    قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکا جائے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ کشمیریوں کو بھارتی فوج کے مظالم کا سامنا ہے اور کشمیر میں نہتے جوان ،مرد و خواتی بھارتی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

    قرار داد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جرائم کی عالمی انکوائری کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

    قبل ازیں اراکین نے پاک بھارت تعلقات پر درپیش صورتحال پر بحث میں مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے درپیش حالات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، انہوں نے کل جماعتی کانفرنس کا بھی مطالبہ کیا۔

  • لاہوربارکا’ تحریک آزادی کشمیر’ کے حق میں مظاہرے کا اعلان

    لاہوربارکا’ تحریک آزادی کشمیر’ کے حق میں مظاہرے کا اعلان

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ بار نے آزادی کشمیرکےلیے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے اور ہائیکورٹ روزانہ ایک گھنٹے کے لیے مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بر بریت کے خلاف آزادی کشمیر کی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاہور بار کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سیاسی طورپر بھرپور ساتھ دے گا۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا ضیا الرحمان سمیت دیگر عہدیداروں نے اعلان کیا کہ وکلا آزادی کشمیر کے لیے تحریک چلائیں گے اس تحریک میں ڈاکٹرز،انجئینرز اور اساتذہ کوبھی شامل کیا جائے گا۔

    اس موقع پرصدر رانا ضیا الرحمان نے اعلان کیا کہ پہلے مرحلے میں لاہورہائیکورٹ بار کا آل پاکستان وکلا کنونشن بلایا جائے جس میں پاکستان بار کونسل ،سپریم کورٹ بار سمیت دیگر وکلا تنظییں شرکت کریں گے ۔

    بار کے عہدیداروں نے یہ اعلان بھی کیا کہ لاہور ہائیکورٹ بار روزانہ ایک گھنٹے مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

    واضح رہے 28 جولائی کو کشمیری حریت پسند رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور بربریت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے بعد سے پاکستان میں موجود مختلف طبقہ جات سے تعلق رکھنے والے نمائندے اپنے کشمیریوں بھائیوں کی حمایت میں نکل آئے ہیں۔

  • نوازشریف نے اقوام متحدہ میں جو کہا وہ پسند آیا،مظفروانی

    نوازشریف نے اقوام متحدہ میں جو کہا وہ پسند آیا،مظفروانی

    مظفرآباد: شہید برہانی وانی کے والد مظفر وانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ میں جو کہا اچھا لگا۔

    تفصیلات کےمطابق برہان وانی کے والد مظفر وانی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کو نیا جذبہ دیا،یہ کہنا غلط ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے حملہ آور آتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھگت سنگھ کو برطانوی دہشت گرد کہتے تھے لیکن بھارت اسے ہیرو مانتا تھا،کشمیر کا مسئلہ حل ہونے کے بعد برہان وانی کو بھی ہیرو قرار دیا جائےگا ۔

    برہان وانی کے والد نے وزیراعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں جو کہا وہ پسند آیا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر،امام مسجد سمیت تین کشمیری رہنما گرفتار

    مظفر وانی نے سوال کیا کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں سرحد پار سے حملہ آور آتے بھی ہیں تو بھارتی فوج کیا کر رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: اللہ کی رضا بیٹے سے زیادہ اہم ہے، والد برہان وانی

    واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں شہید برہان وانی کے والد کا فخریہ کہنا تھا کہ ’’میرا بیٹا اپنے رب کے پاس چلا گیا‘۔

  • اڑی حملے میں‌ پاکستان ملوث نہیں،کشمیری آزادی مانگ رہے ہیں، عبدالباسط

    اڑی حملے میں‌ پاکستان ملوث نہیں،کشمیری آزادی مانگ رہے ہیں، عبدالباسط

    نئی دہلی: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ اڑی سیکٹر پر ہونے والے حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے تاہم اگر بھارت کے پاس ٹھوس شواہد تو پیش کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئی دہلی میں بھارتی روزنامہ دی ٹیلی گراف کو دیے گئے انٹرویو میں کیا، اُن کہنا تھا کہ ’’اڑی سیکٹر پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے تاہم بعد میں وہی لوگ اپنے بیانات سے پیچھے ہٹ گئے‘‘۔

    پڑھیں:  اڑی حملہ : پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ

    پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا تھا کہ ’’مسئلہ کشمیر کو پسِ پشت ڈال کر کسی بھی مسئلے کا حال ممکن نہیں نیز یہ کہ اس کو حل کیے بغیر دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کرنا بھی ناگزیر ہے۔ پاکستان کا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق ملنا چاہیے‘‘۔

    مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

    انہوں نے کہا کہ ’’برہان وانی کی شہادت کے بعد ہزاروں کشمیری ایک بار پھر تحریک آزادی کی جدوجہد میں شامل ہوگئے اور اب اُس تحریک میں اب مسلسل شدت آتی جارہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ طاقت کے زور سے کشمیریوں کو اُن کے مؤقف سے کوئی پیچھے نہیں ہٹا سکتا مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و بربریت کا بازار سرگرم کیا ہوا ہے‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں:     مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ فوری بند کیا جائے،او آئی سی

    عبدالباسط نے کہا کہ ’’مقبوضہ کشمیر میں کئی دن سے کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے، اسپتال بند ہیں جبکہ غذائی اجناس اور ادویات کی شدید قلت ہوگئی ہے‘‘۔

     

  • مقبوضہ کشمیر،امام مسجد سمیت تین کشمیری رہنما گرفتار

    مقبوضہ کشمیر،امام مسجد سمیت تین کشمیری رہنما گرفتار

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے پر بھارتی فوجیوں نے امام مسجد سمیت تین حریت پسند مقامی رہنماؤں کو گرفتار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ واقعہ ضلع کشتوار کی مرکزی مسجد کے قریب پیش آیا جب نماز کی ادائیگی کے بعد نمازیوں نے پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے تو بھارتی فوجیوں نے روایتی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمازیوں کو ظلم و تشدد کا بنایا۔

    اسی سے متعلق : بھارتی فوج کی بربریت،نوجوان حریت پسند برہان وانی شہید

    بعد ازاں بھارتی فوج نے پاکستان زندہ باد کہنے کے جرم مین امام مسجد سمیت تین افراد کو حراست میں لے کربہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پرلے گئی جس پر اہل علاقہ احتجاج کرتے ہوئے اپنے گھروں سے نکل آئے اور بھاری فوج کے خلاف کے بلند شگاف نعرے بازی کی۔

    یہ خبر پڑھیں : کشمیر میں بھارتی مظالم کی اقوام متحدہ تحقیقات کرے، وزیراعظم

    کشمیری میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں آج 79 ویں روز گذرنے کے باوجود تاحال کرفیونافذ ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں سڑکیں اور کاروباری مراکزبند ہیں جب کہ موبائل سروس اور نیٹ پربندش کے باعث لوگوں کو اذیت اور کوفت کا سامنا ہے۔

    یہ خبر بھی پڑھیں : بان کی مون کا زخمی کشمیریوں کی تصاویر دیکھ کر صدمے کا اظہار

    واضح رہے بھارتی فوج کے ہاتھون شہید ہونے والے کشمیری نوجوان کی نماز جنازہ بعد نمازجمعہ ادائیگی کے بعد سے بارہ مولا سمیت کئی کشمیری علاقون میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    یہ پڑھیے : کشمیری نوجوان کا جنازہ،رقت آمیز مناظر

    یاد رہے کہ اناسی روز سے جاری ظلم کی تازہ لہر میں اب تک ایک سو پندرہ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں،بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال سے پانچ سو سے زائد افراد بینائی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

  • کشمیری نوجوان کا جنازہ،رقت آمیز مناظر

    کشمیری نوجوان کا جنازہ،رقت آمیز مناظر

    سری نگر: دو روز قبل بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوان وسیم احمد لون کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہونے والے 22سالہ نوجوان وسیم احمد لون کی نماز جنازہ بارہ مولا میں ادا کر دی گئی ہے کشمیری نوجوان کا جسد خاکی پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔

    kashmir1

    کشمیری حریت پسند رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے بھارتی مظالم میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے مسلسل کرفیو.موبائل اور نیٹ سروس کی بندش نے زندگی اجیرن کر دی ہے کشمیر میں روز بہ روز بڑھتی کشیدگی نے کئی کشمیری ماؤں کی گود اُجاڑ دی ہے۔

    kashmir2

    گزشتہ تین ماہ سے جاری بھارتی ظلم و بربریت اور پیلٹ گن کا نشانہ بننے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد سینکڑوں تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہزاروں نوجوان زخمی ہیں۔

    kashmir-11

    اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر آواز اُٹھانے کے بعد عالمی رہنماؤں کے دباؤ کے باوجود بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور روازنہ کی بنیاد پر معصوم کشمیریوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

    واضح رہے وسیم احمد لون کو گزشتہ روز بھارتی فوج نے بارہ مولا کے علاقے میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

     

  • کشمیریوں‌ سے اظہار یکجہتی کے لیے جذباتی نغمہ جاری

    کشمیریوں‌ سے اظہار یکجہتی کے لیے جذباتی نغمہ جاری

    کراچی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نغمہ ریلیز کردیا گیا جس میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کو آزادی مانگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم اور نہتے کشمیریوں کی آزادی کے حوالے سے جذباتی نغمہ ریلیز کردیا گیا جس میں ایک ماں اور ننھے کشمیری پر قابض فوجیوں کے مظالم دکھائے گئے ہیں۔


    نغمے کے ابتداءمیں کشمیر کی خوبصورت وادی دکھائی گئی ہے جس میں بچہ اپنی والدہ سے سوال کرتا نظر آتا ہے کہ ’’ماں کشمیر تو جنت ہے تو پھر جنت میں طوفان ہے کیوں؟‘‘، نغمے میں بچے کو اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ میں اس جنت میں رہنا چاہتا ہوں مگر قابض فوجیوں کے مظالم پر دنیا کے خاموش دکھائی دیتی ہے‘‘۔

    گانے کی شاعری میں بچے نے اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموشی کے حوالے سے سوال اٹھایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ’’دنیا کو سب کے دکھ یاد ہیں تاہم کشمیریوں کے دکھوں کا کوئی مداوا نہیں کرتا باوجود اس کے دنیا آزاد ہے اور میں ابھی تک غلامی کی زندگی گزار رہا ہوں‘‘۔

    ویڈیو میں دیوار پر آزادی کے حوالے سے سطریں تحریر ہوئی دکھائی گئی ہیں جبکہ مزید دکھایا گیا ہے کہ ایک ماں اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے کے لیے گھر سے نکلتی ہے تو باہر قابض فوجیوں نے محاصرہ کیا ہوتا ہے مگر بچوں کے اسکول کی چھٹی نہ کروانے کے لیے وہ گھر سے نکل جاتی ہے تاہم بھارتی فوجی اُسے روکنے کی کوشش کرتی ہے مگر مسلسل جدوجہد کے بعد وہ فوجی محاصرہ توڑتے ہوئے اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ جانے کی کوشش کرتی ہے تو فوجی اہلکار اُس کے بچے پر مظالم کے لیے آجاتے ہیں۔

    بچوں کو فوجیوں کے درمیان دیکھ کر ماں دوڑ کر واپس آتی ہے اور اہلکار کی لاٹھی روکتی ہے جس پر دوسرا فوجی ڈنڈے برسانا شروع کردیتا ہے اور ماں اپنے بچے کے برابر میں گر جاتی ہے بعد ازاں قابض فوجی دونوں پر مظالم کرتے رہتے ہیں‘‘۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت جاری ہے،باندی پورہ میں ایک اور نہتے شہری کو شہید کردیا گیا،شہید والوں کی تعداد 103 ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے باندی پورہ میں ایک اور نہتے کشمیری کو ابدی نیند سلادیا گیا جب کہ عالمی سطح پر اُٹھائے گئے اعتراض کے باوجود پیلٹ گن کا سفاکانہ استعمال بھی  سے جا ری ہے۔

    اسی سے متعلق : بھارتی فوج کی بربریت،نوجوان حریت پسند برہان وانی شہید

    محض گیارہ روزمیں تین سوکشمیری زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور ایک سو پچاس کشمیریوں کی بینائی انہی پیلٹ گنوں نے چھین لی ہے۔

    یہ خبر پڑھیں : کشمیر میں بھارتی مظالم کی اقوام متحدہ تحقیقات کرے، وزیراعظم

    پاکستان کی جانب سے عالمی فورمز پر مسلسل معاملہ اٹھانے اوربین الاقوامی برادری کی تشویش کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہا ہے بربریت انتہاؤں پر ہے۔

    یہ خبر بھی پڑھیں : بان کی مون کا زخمی کشمیریوں کی تصاویر دیکھ کر صدمے کا اظہار

    کشمیری حریت پسند نوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے پوری وادی میں کشیدگی جوں کی توں برقرار ہے اور 76 ویں روز بھی کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصوراورزندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔

    دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے حریت پسند رہنماوں کو گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے ،حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے بھارتی فوج کا یہ اقدام وحشیانہ ہے حریت کانفرنس کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں ہڑتال ہے حریت کانفرنس نے بھارتی مظالم کے خلاف انتیس ستمبرتک احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

  • بھارت کی تازہ درندگی، اڑی سیکٹر میں 9 کشمیری شہید

    بھارت کی تازہ درندگی، اڑی سیکٹر میں 9 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندگی جاری ہے، بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کے دوران اوڑی سیکٹر میں فائرنگ کرکے نو کشمیریوں کو شہید کردیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں چوہتر روز کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد ایک سو گیارہ ہوگئی ، تازہ کارروائی میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نو نوجوانوں کا ایل او سی کے قریب انکاؤنٹر کر کے در انداز کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

    اوڑی سیکٹر میں حملے کے ڈرامے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے بھارتی فورسز نے ایک اور ڈرامہ رچا لیا، قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نو نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا جبکہ بھارتی میڈیا ان کشمیری نوجوانوں کو درانداز کے طور پر پیش کر رہا ہے۔


    مقبوضہ کشمیرمیں 74 ویں روزبھی کرفیو نافذ، کشیدگی جاری


    کشمیری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہید کیے گئے تمام نوجوانوں کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے جن کو ایل او سی کے قریب لا کر انکاؤنٹر کر دیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں73ویں روزبھی کرفیو نافذ، کشیدگی جاری

    مقبوضہ کشمیرمیں73ویں روزبھی کرفیو نافذ، کشیدگی جاری

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں تہترروز سے نافذ کرفیو اور کشیدگی نے کشمیری عوام کی زندگی اجیرن کردی، مقبوضہ وادی میں شہدا کی تعداد ایک سو سے زائد ہوگئی،حریت کانفرنس کی اپیل پر بائیس ستمبرتک احتجاج کیا جائے گا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں معمول کی زندگی کومفلوج ہوئے دو مہینے سے زائد کا عرصہ ہوگیا لیکن کشمیریوں کے احتجاج سے خوف زدہ کٹھ پتلی انتظامیہ کرفیو ہٹانے کو تیارنہیں۔

    قابض فوج کے باہترتہتر روز سے جاری وحشیانہ تشدد میں کمی نہ آسکی، لاپتہ ہونے والے بچے ناصرشفیع کی بیلٹ گن کے چھروں سے چھلنی لاش علاقے کے باغ سے ملی ، جس کے بعد شہدا کی تعداد ایک سو تین ہوگئی۔


    کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے رہیں گے، وزیراعظم نواز شریف


    کرفیو کے باعث تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز پربدستور تالے پڑے ہیں اور ٹرانسپورٹ سے محروم سڑکیں ویران ہیں، مقبوضہ وادی میں بندوق برداربھارتی فوجیوں کا راج ہے جنہوں نے نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم کا بازارگرم کررکھا ہے،گھر گھرتلاشی،چھاپے اورگرفتاریاں معمول بن گئیں ہیں۔


    مسئلہ کشمیر: وزیراعظم نے سلامتی کونسل کے 5 اراکین کو خطوط لکھ دیے


    بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوں پراحتجاج کرنے والے فورسز کے تشدد اورپیلٹ گن کے چھروں کا نشانہ بن رہے ہیں، تشدد سے زخمی افرار کی تعداد بارہ ہزارسے زیادہ ہوگئی ہے،حریت کانفرنس کی اپیل پرہڑتال اوراحتجاج بائیس ستمبرتک بڑھا دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم روکنے کے لیے سلامتی کونسل کے5 مستقل ارکان کو خطوط ارسال کردیے جس میں بھاتی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔


    کلنٹن نے مسئلہ کشمیر حل کرانے کا وعدہ کیا تھا، نواز شریف، کیری سے ملاقات