Tag: مقبوضہ کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے ایک دوسرے پرگولیاں برسا دیں، 2فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے ایک دوسرے پرگولیاں برسا دیں، 2فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر: کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والے بھارتی فوجی خود دباؤ اور گبھراہٹ کا شکار ہے، بھارتی فوجیوں نے ایک دوسرے پرگولیاں برسا دیں، جس کے نتیجے میں دوفوجی ہلاک ہوگئے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر ستم ڈھانے والے بھارتی فوج کے سورما اپنے ہی سائے سے ڈرنے لگے ہیں، جدید ہتھیار بھی بھارتی فوج کے اندرونی ڈر کو ختم نہ کرسکے۔

    مقبوضہ کشمیرکے قصبے ترال میں بھارتی فوج کے دوگروپوں نے ایک دوسرے کو ہی نشانہ بنا ڈالا، بھارتی فوجی ذہنی اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں اور بڑی تعداد میں خودکشیاں بھی کررہے ہیں، خودکشی کرنے والوں میں خواتین فوجی بھی شامل ہیں ۔

    گذشتہ پانچ سالوں میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد ایک ہزارتین سے زیادہ ہوگئی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی فائرنگ ، 3جوان شہید اور متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی فائرنگ ، 3جوان شہید اور متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے تین جوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں بھارتی فوج نے نوجوانوں کو پرتشدد فوجی آپریشن کے دوران شہید کیا، کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے راجوری سے پچیس نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات کے تحت گرفتار کیا۔

    بھارتی فوجیوں کی ضلع کولگام میں گھر گھر تلاشی ،خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا، کارروائی میں بھارتی فوج کی56راشٹریہ رائفلز اور بارڈر سیکیورٹی فورس کی59بٹالین کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب سرینگر کے علاقے زینہ کوٹ میں مشتعل کشمیری نوجوانوں اور بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کے درمیان ایک تصادم میں ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔

  • مقبوضہ کشمیر: ایشیا کی سب سے بڑی افطار پارٹی کا نیا ریکارڈ

    مقبوضہ کشمیر: ایشیا کی سب سے بڑی افطار پارٹی کا نیا ریکارڈ

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی جھیل ڈل کے کنارے طویل ترین دسترخوان پر افطاری کرنے کا ریکارڈ بن گیا۔

     اہتمام کرنے والے نوجوانوں کا دعویٰ تھا کہ ہفتے کی شام پونے دو کلومیٹر طویل عوامی افطار کے اہتمام سے وہ دبئی کا ریکارڑ توڑنے میں کامیاب تو ہوگئے، لیکن ان کا اصل مقصد کشمیر میں شام کے سیر سپاٹے کے رواج کو بحال کرنا ہے۔

    سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے افطاری کیلئے سجائے گئے اس دسترخوان کی لمبائی 4962 فٹ تھی جبکہ اس پر تقریباً 3500 افراد نے اپنا روزہ افطار کیا ۔

    ایشیا کی سب سے بڑی افطاری میں خصوصی طور پر ان یتیم بچوں کو مدعو کیا گیا تھا جن کے والدین گذشتہ 20 سال سے جاری آزادی کی جدوجہد کے دوران جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

    ایشیا کے سب سے لمبے افطاری کے اس دسترخوان پر کھجوروں،پھلوں ،جوس اور بریانی سے مہمانو ں کی تواضع کی گئی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں حریت کے متوالوں نے پھر پاکستانی پرچم لہرا دیئے

    مقبوضہ کشمیر میں حریت کے متوالوں نے پھر پاکستانی پرچم لہرا دیئے

    مقبوضہ کشمیر:حریت کے متوالوں نے پھر پاکستانی پرچم لہرا دیئے، پچھلے ماہ بھی سری نگر میں سبز ہلالی جھنڈا لہرانے پر بھارتی میڈیا اور سرکار نے شدید واویلا مچایا تھا۔

    بھارت کے زیرِ تسلط کشمیر میں پاکستانی جھنڈا لہرانے کا معاملہ پچھلے اڑسٹھ سال سے جاری ہے اور یہ جھنڈا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی ایک علامت اور شناخت بن گیا ہے۔

    جمعے کے روز بھی ترال میں حریت رہنماء علی گیلانی کی ریلی میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا۔

    گزشتہ ماہ سری نگر میں بھی بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کے موقع پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے تھے، پاکستانی پرچم لہرانے کے جرم میں کشمیری رہنما مسرت عالم کو گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن گرفتاریاں قید و بند کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکتیں۔

    حریت کے متوالوں کا کہنا ہے کہ کشمیری بھارت کی سرزمین پر پاکستان کا جھنڈا نہیں لہراتے بلکہ وہ اس ریاست میں یہ جھنڈا لہراتے ہیں، جو کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہی اور جس پر اس ملک نے محض فوجی طاقت کے بل بوتے سے قبضہ جمایا ہوا ہے۔

  • سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمرفاروق کی قیادت میں مظاہرہ

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمرفاروق کی قیادت میں مظاہرہ

    مقبوضہ کشمیر: حریت رہنماء مسرت عالم کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریلی میں بھارتی پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی، شیلنگ اور لاٹھی چارج سے چودہ کشمیری زخمی ہوگئے۔

    کشمیر میں پاکستان کا جھنڈا لہرانا جُرم بن گیا، مسرت عالم گرفتار ہوئے تو جنت نظیر وادی کی آزادی کے متوالے احتجاج کیلئے نکل آئے، حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں نکالی گئی۔

    ریلی غاصب بھارتی فوج کو ایک آنکھ نہ بھائی اور نہتے مظاہرین پر چڑھائی کردی، لاٹھی چارج ،شیلنگ اور فائرنگ سے کئی کشمیری زخمی ہوئے۔

    بزرگ کشمیری رہنماء سید علی گیلانی کو بھی پاکستان سے محبت کے جرم میں نظربند کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوزسے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر سڑسٹھ سال سے بھارت مظالم ڈھا رہا ہے، حریت رہنماء آسیہ اندرابی کاکہنا ہے کہ عالمی برادری کو بھارتی سفاکیت پر جاگنا ہوگا۔

    مقبوضہ کشمیر کےکٹھ پتلی وزیرِاعلیٰ مفتی محمد سعید نے مظاہروں اور ریلیوں کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اپنا کام کرے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرادئیے

    مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرادئیے

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کیخلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرادئیے،کشمیر میں قومی پرچم لہرانے پر بھارتی میڈیا نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

    مقبوضہ سری نگر میں فوجی جارحیت کیخلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین نے بھارتی حکومت کے دہرے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں پاکستانی پرچم لہرادئیے۔

     بھارتی فوج نے مظاہرین کوروکنے کیلئے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر مظاہرین نے بھارتی حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیئے۔

    کشمیری عوام کا احتجاج بھارتی میڈیا کو ہضم نہ ہوسکا اور وادی کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرائے جانے پراس نے پاکستان کیخلاف ہرزاہ سرائی شروع کردی۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

    مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

    سرنگر: مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ حریت کانفرنس اور دیگرجماعتوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے اٹھارہ حلقوں کے لئے ہونے والے نام نہاد انتخابات میں ایک سوپچھترامیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بارہ لاکھ ہے جن کے لئے انیس ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

    کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور ووٹنگ ٹرن آؤٹ بہت کم ہے۔ انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں اور متعدد کشمیری رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع

    مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع

    کشمیر : مقبوضہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پندرہ انتخابی حلقوں میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ آج شروع ہورہا ہے، بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے موقع پر دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم احتجاج منائیں گے جبکہ حُریت کانفرنس نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔

    انتخابی حلقوں میں کئی نوجوانوں کو گرفتار جبکہ متعدد حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظربند کردیا گیا ہے، انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان تئیس دسمبر کو کیا جائے گا، ستاسی رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات پانچ مرحلوں میں مکمل ہوں گے۔

  • نریندر مودی کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    نریندر مودی کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    سری نگر: بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی آمد کے خلاف آج مقبوضہ کشمیر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، ہڑتال کی اپیل حریت کانفرنس ”گ” گروپ کے رہنما سید علی گیلانی نے کی ہے۔

    حریت ”گ” ترجمان ایاز اکبر نے چیئرمین سید علی گیلانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی آمد کے خلاف ہڑتال کی کال دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ  ہڑتال کا مقصد بھارت پر یہ باور کرانا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام نے بھارت کے فوجی قبضے کو نہ کبھی تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اسے کبھی تسلیم کیا جائیگا۔

    ایاز اکبر نے کہا کہ جب حالیہ سیلاب سے یہاں لوگ مررہے تھے تو اس وقت نریندر مودی کو کشمیری یاد کیوں نہیں آئے، ہڑتال کے باعث آج وادی بھر میں تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی معطل رہے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر پربلاول کے بیان نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچا دی

    مقبوضہ کشمیر پربلاول کے بیان نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچا دی

    ملتان : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کشمیر واپس لینے کے بیان نے بھارتی میڈٰیا میں ہلچل مچا دی ہے،  بھارت کے نمایاں ٹی وی چینلز اوراخبارات نے بلاول کے بیان کوہیڈلائنزمیں کوریج دی۔

    گذشتہ روزملتان میں سیلاب زدگان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر ویسے ہی پاکستان کا حصہ ہے جیسے دیگرصوبے ہیں، کشمیر کوواپس لیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا نے یہ بیان خوب اچھالا اورباربارٹی وی اسکرینز پر بلاول کی تقریر کی جھلکیاں دکھا کربھارتی عوام میں پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے کی کوشش کی۔

    واضح رہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قراردیتا آیا ہے۔