Tag: مقبوضہ کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر کی مسجد سے آزادی کے حق میں نعرے گونجنے لگے (ویڈیو)

    مقبوضہ کشمیر کی مسجد سے آزادی کے حق میں نعرے گونجنے لگے (ویڈیو)

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی مسجد سے آزادی کے حق میں نعرے گونجنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں مسجد کی لاؤڈ اسپیکر سے کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

    سوا دو منٹ کی اس ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر سے مسلسل کشمیر کی آزادی کے نعرے بلند ہو رہے ہیں، لاؤڈ اسپیکر پر کہا جا رہا ہے ‘ہم لے کے رہیں گے آزادی، ہم چھین کے لیں گے آزادی۔

    یہ ویڈیو چند راہگیروں نے بنائی ہے، اور جسے کشمیر میڈیا سروس نے آج ہفتے کو اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کولگام میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع پلوامہ سے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا، پولیس نے ان نوجوان کو ضلع کے علاقے لیلہار میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی شناخت شوکت اسلام ڈار، اعزاز احمد لون، اعزاز گلزار لون، منظور احمد بٹ اور ناصر احمد شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔

    پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار نوجوان عسکریت پسندوں کے اوور گراؤنڈ ورکرز (OGWs) تھے۔

  • پاکستان کے 131 صفحات کے ڈوزیئر نے ہندوستان کو ہلا کر رکھ دیا، ذرائع

    پاکستان کے 131 صفحات کے ڈوزیئر نے ہندوستان کو ہلا کر رکھ دیا، ذرائع

    اسلام آباد: پاکستان کے 131 صفحات کے ڈوزیئر نے ہندوستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی وحشیانہ بربریت پر ڈوزیئر جاری کیا تھا، پاکستان کے اس جارحانہ سفارتی اقدام کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 131 صفحات کے جاری کردہ ڈوزیئر نے ہندوستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے، دنیا بھارتی جنگی جرائم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، نسل کشی اور قتل عام پر ششدر رہ گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارت کو سفارتی سطح پر ڈوزیئر کی اثرات زائل کرنے میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل بھی اس ڈوزیئر سے متعلق کئی امور پر متحرک ہو چکا ہے۔

    اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے خصوصی نمائندوں نے بھارتی حکومت کو کئی سوال ارسال کر دیے ہیں، تاہم مودی سرکار نے انسانی حقوق کونسل کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

    ادھر برطانوی ایوان نمائندگان، یورپین پارلیمان، امریکی کانگریس اور متعلقہ کمیٹیوں میں ڈوزیئر کی بازگشت ہے اور اس پر مباحثے کیے جا رہے ہیں، اسلامی تعاون تنظیم نے بھی ڈوزیئر کو انتہائی سنجیدہ لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم رابطہ گروپ برائے کشمیر نے بھارتی وحشیانہ مظالم پر دہلی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    پاکستان جا کر بم چلاؤ، بھارتی شہری کی اعترافی ویڈیو سامنے آگئی

    یاد رہے کہ وزارت خارجہ نے ڈوزیئر 70 سے زائد ممالک کے سفارتی مشنز کو فراہم کیا تھا، اس سلسلے میں پاکستان میں متعین تمام غیر ملکی سفرا، ہائی کمشنرز، اور سفارت کاروں کو جامع بریفنگز دی گئیں، بیرون ملک پاکستانی مشنز نے ڈوزیئر متعلقہ حکومتوں کے سپرد کیا۔

    اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل، دیگر قیادت، اور رکن ممالک کے مستقل مندوبین کو بھی ڈوزیئر سپرد کیا گیا تھا۔

  • برطانوی پارلیمنٹ میں برہان وانی کا ذکر

    برطانوی پارلیمنٹ میں برہان وانی کا ذکر

    لندن: برطانوی پارلیمنٹ میں بھی کشمیری نوجوان رہنما برہانی وانی کا ذکر ہونے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بحث ہوئی، جس میں متعدد برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    اس بحث کا آغاز آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ آن کشمیر کی چیئر پرسن نے کیا تھا، ڈیبی ابراہمز نے پارلیمنٹ میں برہان وانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہزاروں کشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

    لیبر پارٹی کی سیاست دان ڈیبی ابراہمز کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے، مودی کو اقوام متحدہ میں خطاب کے موقع پر چیلنج کرنا ہوگا۔

    بحث کے دوران برطانوی پارلیمنٹ میں سید علی گیلانی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا، رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی زندگی جدوجہدِ آزادی پر قربان کر دی۔

    واضح رہے کہ 8 جولائی 2016 وہ سیاہ ترین دن تھا، جب مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو نئی جلا بخشنے والے برہان وانی کو قابض فورسز نے شہید کر دیا، برہان مظفر وانی ایک ہونہار طالب علم تھے، بھارتی فورسز کے مظالم نے 15 سال کی عمر میں انھیں ہتھیار اٹھانے پر مجبور کر دیا تھا۔

    وانی نے سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی، اور بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا، ان کی شہادت نے تحریک آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    سری نگر : بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹس زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹس زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرمعمول کی پروازپرتھا تاہم پولیس نے کہا ہے کہ علاقے میں زیادہ دھند کے باعث کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

    ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ایک سرچ ٹیم موقع پر پہنچ گئی جبکہ مقامی لوگوں نے دو زخمی فوجیوں کو باہر نکالنے میں مدد کی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ 3 اگست کوبھارتی فوج کا ٹو ففٹی فور اے اے ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں رنجیت ساگر ڈیم کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا ، تاہم حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔

    اس سے قبل رواں سال جنوری میں جموں کشمیر پنجاب سرحد کے قریب کٹھوعہ ضلع کھن پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا ، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہوگیا تھا۔

  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر جاری کردیا

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر جاری کردیا

    اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 131 صفحات کا ڈوزیئر جاری کردیا، ڈوزیئر میں کیمیکل ہتھیار کے استعمال اور اجتماعی قبروں کے ثبوت موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 131 صفحات کا ڈوزیئر جاری کردیا۔ ڈوزیئر میں کیمیکل ہتھیار کے استعمال، اجتماعی قبروں کے ثبوت، خواتین اور بچوں پر تشدد، قابض فوج کے تشدد اور جعلی مقابلوں کے شواہد شامل کیے گئے ہیں۔

    ڈوزیئر میں بھارتی اور عالمی اداروں کے حوالے بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیر پر قابض اور مسلط ہے، سید علی گیلانی کی وفات پر بھارت کی سوچ سب کے سامنے تھی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا ک سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو بھارتی فورسز نے قبضے میں لیا، ان کے گھر جانے والے راستوں کو بند کیا گیا، ان کے جنازے میں لوگوں کو شامل کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال دیکھ کر دنیا میں بسنے والے ہر کشمیری کو تکلیف ہوئی۔ دنیا نے بھارت کا اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کمیونیکیشن گیپ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو جانے کی اجازت نہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے دیکھا کہ بھارت حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے، آج کی دنیا میں انسانی حقوق کا پرچار ہوتا ہے۔ انسانی حقوق کو اس انداز میں پامال کرنا نامناسب ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ ڈوزیئر 131 صفحات پر مشتمل ہے، ڈوزیئر میں وار کرائمز کا تذکرہ بھی ہے۔ سلامتی کونسل کی کس طرح نفی کی جا رہی ہے وہ بھی ڈوزیئر میں درج ہے۔ ایک مسلم علاقے کو اقلیت میں تبدیل کرنا بھی اس ڈوزیئر میں شامل ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈوزیئر میں 41 حوالے ایسے ہیں جن کی سورس انڈین ہے، 32 حوالے ایسے ہیں جن کا تعلق عالمی اداروں سے ہے، پاکستان کے 113 میں سے صرف 14 حوالے ہیں۔ ان لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو وار کرائم کو مرتب کرنے میں ملوث ہیں، ان میں میجر جنرل، میجرز، ڈی آئی جیز، کرنلز اور کیپٹن ہیں۔

  • علی گیلانی کی میت پر بھارتی ناظم الامور طلب، پاکستان نے سخت مؤقف پیش کیا

    علی گیلانی کی میت پر بھارتی ناظم الامور طلب، پاکستان نے سخت مؤقف پیش کیا

    اسلام آباد: سید علی گیلانی کی میت قبضے میں لینے پر دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے ان کے سامنے سخت مؤقف پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی میت قبضے میں لینے پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی۔

    پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو میت کے ساتھ کیے گئے سلوک پر سخت مؤقف سے آگاہ کیا، انھیں بتایا گیا کہ کشمیری رہنما کے خاندان کو مرضی کے مطابق تدفین کی اجازت نہ دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    حریت رہنما سید علی گیلانی سپرد خاک، علاقے میں کرفیو

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج بار بار کشمیریوں کے خلاف اندھا دھند طاقت کا استعمال کر رہی ہے، ناظم الامور کو کہا گیا کہ بھارت کو اپنی حرکتوں سے باز آنا چاہیے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی غلط فہمیاں علاقائی امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔

    یاد رہے کہ یکم ستمبر 2021 کو تحریک آزادئ کشمیر کے بانی رہنما سید علی شاہ گیلانی 92 برس کی عمر میں طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں، مقبوضۂ کشمیر میں پاکستانیت کا نعرہ بلند کرنے والے نڈر انسان اب ہم میں نہیں رہے، علالت کے باوجود زندگی کے آخری ایام انھوں نے بھارتی قید میں گزارے۔

  • بھارتی فوج نے کشمیری عزاداروں پر بھی تشدد کیا: مشعال ملک

    بھارتی فوج نے کشمیری عزاداروں پر بھی تشدد کیا: مشعال ملک

    سرینگر: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نہ صرف عزاداروں پر تشدد کیا بلکہ اپنے کالے کرتوت چھپانے کے لیے صحافیوں پر بھی تشدد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عزاداروں پر بھارتی فوج نے تشدد کیا، دہشت گرد بھارتی فوج مذہبی رسومات میں بھی رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کا نظریہ مسلمان مخالف نظریہ ہے، کشمیری 73 سال سے باطل کے خلاف کھڑے ہیں۔ بھارتی فوج نے کالے کرتوت چھپانے کے لیے صحافیوں پر بھی تشدد کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کربلا ہمیں ظلم اور جبر کے خلاف مذمت سکھاتی ہے، بھارتی حکومت نے کشمیر میں وردی میں دہشت گرد تعینات کر رکھے ہیں۔ بھارتی دہشت گرد فوج مذہبی تہوار میں بھی رکاوٹیں ڈالتی ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے سنہ 1989 میں محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد کی، حق اور باطل کی لڑائی میں جیت ہمیشہ حق کی ہوئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت باطل ہے اور باطل کی شکست کربلا سے لکھی جا چکی ہے، ظلم، جبر اور بربریت کے باوجود کشمیری اپنے محاذ پر ڈٹے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی غیرقانونی اقدامات کے 2سال مکمل، پاکستان کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی غیرقانونی اقدامات کے 2سال مکمل، پاکستان کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی غیرقانونی اقدامات کے 2سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کا مسلہ حل کرایاجائے اور سلامتی کونسل بھارت کو دہشت گردی اور تخریب کاری رکوانے پر زور دے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی غیرقانونی اقدامات کے 2سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل اور سیکرٹری جنرل کو خطوط لکھے۔

    خط میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قبضہ مضبوط بنانےکیلئےبھارت نے5 اگست کوجھوٹ پرمبنی اقدامات کئے، بھارتی اقدامات غیرقانونی سامراجی قبضہ کو مضبوط بنانے کیلئے ہیں، پاکستان تمام یکطرفہ بھارتی اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا کہ بھارتی اقدامات عالمی قوانین ،قراردادوں ،چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، بھارت نے 9لاکھ سیکیورٹی اہلکار مقبوضہ کشمیر میں تعینات کررکھےہیں، اس کا مقصد کرفیو، لاک ڈاونز، کشمیری سیاسی قیادت کوقیدرکھنا، کشمیری یوتھ کو تحویل میں لینا ،تشدد اور ماورائے عدالت قتل ہے۔

    وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گہا کہ پیلٹ گنز کا استعمال اور دیہاتوں کا گھیراؤ جلاؤ کردیا جاتا ہے، بھارت پاکستان کیخلاف ریاستی دہشت گردی اور اس کی فنانسنگ کرتا ہے، سلامتی کونسل بھارت کو دہشت گردی اور تخریب کاری رکوانے پر زور دے۔

    خط میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کا مسلہ حل کرایاجائے، جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لئے جموں وکشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، بھارت اس کے لئے نتیجہ خیز تعمیری مذاکرات میں آئے، وزیرخارجہ شاہ محمو

  • پاکستان کی ایٹمی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: شاہ محمود

    پاکستان کی ایٹمی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: شاہ محمود

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوہری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، پاکستان چاہتا ہے دنیا جوہری ہتھیاروں سے پاک ہو۔

    انھوں نے کشمیر پر مودی کی اے پی سی کو ناٹک قرار دیتے ہوئے کہا کل کی نشست کا حاصل وصول کچھ نہیں، کشمیری آج بھی حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں، نئی دہلی میں کل کی نشست ناٹک تھا، جس میں کشمیری قیادت کو مدعو ہی نہیں کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا معاملہ ہر فورم پر اٹھایا، مودی نے کل کی نشست میں کشمیر کی دہلی سے دوری کا بھی اعتراف کیا، ماحول کے نارمل حالات میں لوٹ آنے کا تاثر یک سر مسترد ہوگیا، پچھلے 2 سال میں کشمیر پر ظلم سے بھارت کی ساکھ متاثر ہوئی۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا نریندر مودی کی شخصیت پر بھی سوالات اٹھے ہیں، کل کی نشست میں 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کیا گیا، مودی نے اعتراف کیا کہ 5 اگست کے اقدامات سے کشمیری ناراض ہیں، کل کی نشست سے واضح ہوگیا کہ بھارتی حکومت پر کشمیر کو اعتماد نہیں۔

    وزیر خارجہ نے کشمیر کے سلسلے میں ایک اہم نکتے کی طرف توجہ مبذول کروائی، انھوں نے کہا بھارتی مظالم کے نتیجے میں کشمیر میں باغ اجڑ گئے ہیں، اور شعبہ سیاحت تباہ ہو گیا ہے، کشمیریوں کو شعبہ سیاحت سے آنے والی آمدن بھی رک گئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں 50 فی صد سے زائد انڈسٹری بند پڑی ہے، ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ الگ سے جاری ہے۔

    انھوں نے کہا کل نشست میں حریت رہنماؤں کی رہائی، اور انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا، کشمیری آج بھی اپنی شناخت کی تلاش میں ہیں، وہ تحفظ چاہتے ہیں، ہم نے یو این ، سلامتی کونسل، جنیوا کنونشن سمیت ہر جگہ ڈیموگرافی تبدیلی کا مسئلہ اٹھایا، نہ صرف کشمیر بلکہ عالمی طاقتوں نے بھی 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی پر آسمانی بجلی گر پڑی

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی پر آسمانی بجلی گر پڑی

    پونچھ: مقبوضہ کشمیر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بھارتی فوجی اہل کار ہلاک جب کہ دیگر 2 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر تعینات ایک فوجی اہل کار ہلاک، دو زخمی ہو گئے۔

    یہ واقعہ سرحدی ضلع پونچھ کے ساوجیاں، منڈی علاقے میں پیش آیا، بھارتی فوجیوں پر اچانک آسمانی بجلی گر پڑی، جن میں سے ایک موقع ہی پر ہلاک ہو گیا، بجلی کی زد میں آنے والے باقی فوج شدید زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی اہل کار کی شناخت مندیپ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو 11 گڑوال ریجمنٹ سے منسلک تھا۔ جب کہ زخمی ہونے والے اہل کاروں میں 40 آر آر سے منسلک نائک دیپک چودھری اور رائفل مین رویندر کمار شامل تھے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بھارتی سرکار نے وادی کو ایک چھاؤنی میں بدل دیا ہے، کشمیریوں کی آزادی مکمل طور پر سلب کی جا چکی ہے، ہزاروں کشمیری نہ صرف کشمیر کی بلکہ بھارتی جیلوں میں بھی قید کیے جا چکے ہیں۔

    گزشتہ روز نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بلائی گئی مخصوص کشمیری رہنماؤں کی اے پی سی کے موقع پر بھی وادی میں شہریوں کی نقل و حمل کو مکمل طور پر منجمد کر دیا گیا تھا۔