Tag: مقبوضہ کشمیر

  • لہو لہو کشمیر میں خوش آمدید: سفارت کاروں کے دورے کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بینرز آویزاں

    لہو لہو کشمیر میں خوش آمدید: سفارت کاروں کے دورے کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بینرز آویزاں

    اسلام آباد: پارلیمنٹری کمیٹی کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سفارت کاروں کے اسکرپٹڈ دورے کے پیش نظر کشمیریوں نے بینرز آویزاں کیے ہیں جن پر درج ہے لہو لہو کشمیر میں خوش آمدید۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹری کمیٹی کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سفارت کاروں کے اسکرپٹڈ دورے کے پیش نظر سفارت کاروں کی گزر گاہوں سے فوجی بنکر ہٹائے گئے ہیں۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ بنکر ہٹانے کا مقصد سفارت کاروں کے سامنے امن کا جعلی عکس پیش کرنا ہے۔ بھارت جان لے سچ چھپانے سے نہیں چھپتا، بار بار جھوٹ بولنے سے وہ سچ نہیں بن جاتا۔

    یورپی یونین کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زخمی کشمیر میں آپ کو خوش آمدید، بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں کشمیریوں نے سفارت کاروں کے اسٹیجڈ دورے پر بطور احتجاج کاروبار زندگی بند کردیا ہے۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ کشمیریوں نے بینرز بھی آویزاں کیے ہیں، انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ تصاویر بھی ٹویٹ کیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت خارجہ نے سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر کا ایک اور دورہ کروانے کی منصوبہ بندی کو گمراہ کن قرار ‏دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ ایسے دورے عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی پامالی ‏سے ہٹانے کے لیے ہے، صورتحال معمول پر ہونے کا جھوٹا تاثر دینے کی کوشش ہے۔

  • سوشل میڈیا کا دہرا معیار، کشمیر کمیٹی کا ٹویٹر کے نمائندے جارج سلامہ کو پاکستان بلانے کا فیصلہ

    سوشل میڈیا کا دہرا معیار، کشمیر کمیٹی کا ٹویٹر کے نمائندے جارج سلامہ کو پاکستان بلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: سوشل میڈیا کے دہرے معیار پر پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے ٹویٹر کے نمائندے جارج سلامہ کو پاکستان بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں ٹویٹر کے نمائندے جارج سلامہ نے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کو بریفنگ دی، انھوں نے کہا ٹویٹر اوپن پبلک پلیٹ فارم ہے، جس پر کسی قسم کے تشدد کے فروغ کی اجازت نہیں، نفرت انگیز مواد پر اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا جاتا ہے۔

    چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ عالمی مسائل پر سوشل میڈیا کا معیار دہرا ہے، ٹویٹر کشمیریوں کو اظہار رائے کے یکساں مواقع فراہم نہیں کر رہا۔ دریں اثنا، اجلاس میں کشمیر کمیٹی نے نمائندہ ٹویٹر جارج سلامہ کو پاکستان بلانے کا فیصلہ کیا، شہریار آفریدی نے کہا کہ جارج سلامہ کو کشمیر کمیٹی میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

    قبل ازیں، شہریار آفریدی کی زیر صدارت پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین نے استفسار کیا کہ ڈیجیٹل سطح پر پی ٹی اے کی رسائی کیا ہے، چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں فیس بک اور ٹویٹر کا دفتر اور نمائندہ نہیں ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیریوں کو حق خود مختاری دینے کی بات کی ہے، وزیر اعظم کہتے ہیں کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں، اس لیے یہ کشمیر کمیٹی وزیر خارجہ کو بلا کر وزیر اعظم کے بیان پر وضاحت لے۔ فروغ نسیم نے اس پر کہا کہ وزیر اعظم کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، وزیر اعظم نے کشمیر کے مستقبل پر بات یو این قرارداد کے مطابق کی۔

    بعد ازاں، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ عالمی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، بدلتے عالمی حالات کے تناظر میں پالیسیاں ترتیب دینا ہوں گی، مقبوضہ کشمیر میں ڈیموگرافک اور ثقافتی دہشت گردی جاری ہے، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کمیٹی کو متحرک کریں گے۔

    انھوں نے کہا ماضی میں فیس بک اور ٹوئٹر کو کشمیر کے بارے میں انگیج نہیں کیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی آواز کو دبایا جاتا ہے، نوجوان نسل سوشل میڈیا پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں۔

  • سعودی عرب میں مقبوضہ کشمیر کے نوجوان کی موت

    سعودی عرب میں مقبوضہ کشمیر کے نوجوان کی موت

    جدہ: سعودی عرب میں ایک کار حادثے میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام کا ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں کام کرنے والے ایک 32 سالہ کشمیری سید اسرار اندرابی کی ایک کار حادثے میں موت واقع ہو گئی ہے۔

    اسرار کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ سے ہے، اسرار کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ وہ آج پیر کی صبح گاڑی میں کام کے لیے نکلا تھا، کہ راستے میں گاڑی خوف ناک حادثے کا شکار ہو گئی۔

    رپورٹ کے مطابق کار حادثہ اتنا شدید تھا کہ کشمیری شہری سید اسرار کی موت موقع پر ہی واقع ہو گئی تھی۔ حادثے کے بعد ریسکیو نے اسرار کو اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

    متوفی کچھ عرصے سے ملازمت کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھا، چاڈورہ ٹاؤن میں رہائش پذیر اسرار کے گھر والوں کو حادثے کی اطلاع ملی تو گھر میں صف ماتم بچھ گیا۔

    حادثے میں انتقال کرنے والے کشمیری کے رشتہ دار نے میڈیا کو بتایا کہ آج دن میں ایک بجے کے آس پاس اہل خانہ کو اس اندوہ ناک حادثے کی اطلاع ملی، جس کے بعد سے وہ غم و اندوہ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

  • برطانوی اخبار دی ٹائمز میں کشمیریوں کی حمایت میں بڑی اپیل

    برطانوی اخبار دی ٹائمز میں کشمیریوں کی حمایت میں بڑی اپیل

    لندن: برطانوی اخبار دی ٹائمز نے کشمیریوں کی حمایت میں بڑی اپیل شائع کر دی ہے، یہ اپیل برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔

    برطانوی اخبار میں شائع شدہ اپیل میں عالمی برادری سے شہادتیں رکوانے کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی مدد کی جائے، انھیں انسانی بحران کا سامنا ہے۔

    دی ٹائمز کی اپیل میں کشمیریوں کے حق اظہار رائے کے لیے پُر زور مطالبہ کیا گیا ہے، لکھا گیا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مدد کریں، اقوام متحدہ نے حق خود ارادیت کا وعدہ کشمیریوں سے کیا تھا۔

    اپیل میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے زیر تسلط رہتے ہوئے کشمیریوں کو انسانی بحران کا سامنا ہے، عالمی برادری سے اپیل ہے کہ کشمیر یوں کی شہادتوں کو فوری طور پر رکوایا جائے۔

    خیال رہے کہ آج دنیا بھر میں یوم یک جہتئ کشمیر منایا جا رہا ہے، کئی ممالک میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لیے ریلیاں نکالی گئیں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا ایک بھارتی منصوبہ سامنے آیا ہے، مودی سرکار نے کشمیر میں مردم شماری 2026 تک ملتوی کر دی ہے، بھارت اسرائیلی طرز پر کشمیر کوگیریژن سٹی بنانے کی سازش کر رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں 18 لاکھ غیر مقامی افراد کو کشمیر کا ڈومیسائل دے دیاگیا ہے، جس میں ساڑھے 6 ہزار ریٹائرڈ فوجی بھی شامل ہیں، 10 ہزار بہار کے مزدوروں کو وادی میں بسایا گیا، 5 لاکھ کشمیری پنڈتوں کے لیے اسرائیل کی طرز پر کالونیاں بنائی جا رہی ہیں، آرٹیکل اے 35 کے خاتمے سے مقبوضہ وادی میں اونے پونے دام جائیداد خریدنے کی دوڑ جاری ہے۔

  • بی جے پی حکومت ویب سیریز ’’ٹانڈو‘‘بنانے پر آگ بگولا، فلمسازوں پر پرچہ کٹوادیا

    بی جے پی حکومت ویب سیریز ’’ٹانڈو‘‘بنانے پر آگ بگولا، فلمسازوں پر پرچہ کٹوادیا

    نئی دہلی: بھارتی ویب سیریز "ٹانڈو” نے بھارتی سیاست کا گندا دھندا، زہریلے پروپیگنڈے کیلئے میڈیا ہاؤسز کا گٹھ جوڑ دکھایا تو حکمران جماعت آگ بگولہ ہوئی اور ہندتوا کا کارڈ کھیلتے ہوئے فلمسازوں پر پرچہ کٹوا دیا۔

    کرپٹ سیاستدان، گندی سیاست، پولیس کا ظالمانہ رویہ، طلباکو اکسانا اور کسانوں کی زمینیں ہتھیانا، حکومت اور میڈیا کا گٹھ جوڑ، یہ سب کیوں دکھایا؟بی جے پی کی متعصب حکومت بھارتی ویب سیریز ٹانڈو بنانے والوں پر آگ بگولا ہوگئی۔

    ویب سیریز میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے پر بی جے پی نےہندتوا کارڈ کھیلا اور فلم بنانے والوں کیخلاف پرچہ کٹوادیا، مقدمہ درج کرانے والے رام قدم نے موقف اختیار کیا کہ فلم میں ہندوؤں کے جذبات مجروح کئے گئے ہیں۔

    بی جی پی رہنما رام قدم کا کہنا تھا کہ فلم میں وزیراعظم کا کردار گندی زبان استعمال کررہاہے، وہ ہمارے وزیراعظم کی طرف اشارہ ہے۔

    ویب سیریز میں دکھایا گیا کہ کسانوں کی زمینیں کیسے ہتھیائی جاتی ہیں؟ طلباکو اکسانا اور پھر ان پرتشدد کیاجاتا ہے،اقلیتوں پرمظالم ڈھائے جاتے ہیں،حکمران جماعت اپنے مفاد کیلئے لوگوں کو بلیک میل اور قتل تک کردیتی ہے۔

    یہی نہیں ویب سیریز میں چند میڈیا ہاؤسز کاحکومت کیساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب کیاگیا ہے، فلم میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی اینکرز کو حکومت کی سازشوں کو پہلے سے علم ہوتاہے،بالکل ویسے ہی جیسے ارنب گوسوامی کو پاکستان مخالف سازشوں کا علم تھا۔معروف بھارتی اداکار سیف علی خان ایمیزون پرنشر کی جانے والی اس سیریز میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ویب سیریز ٹانڈو میں سیف علی خان کے علاوہ ڈمپل کپاڈیہ، ذیشان ایوب، سنیل گروور، تگمانشو ڈھولیا، کمود مشرا و
    دیگر شامل ہیں، ویب سیریز 15 جنوری سے آن لائن ریلیز کی جاچکی ہے،بی جی پی کی جانب سے کاسٹ اور ڈائریکٹر کو دھمکی دی گئی اور امیزون پر سے بھی سیریز ہٹانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی اخبار بھی بی جے پی حکومت کی زیادتیوں کیخلاف بول پڑا اور آرٹیکل میں لکھا کہ بھارت میں ظلم وزیادتی کے خلاف جو بولتا ہے اسکو قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، جیسے ایک پائلٹ نے تنقید کی تو نوکری سے فارغ ہوا، تنقید برداشت نہ ہوئی تو اسٹیج اداکار منورفاروقی کو جیل بھیج دیا گیا۔

  • برف کی وزنی تہہ سے مکان کی چھت گر گئی

    برف کی وزنی تہہ سے مکان کی چھت گر گئی

    مقبوضہ کشمیر میں سخت سردی اور برفباری کے دوران ایک گھر کی چھت بے تحاشہ برف جمع ہونے سے گر گئی، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    یہ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں پیش آیا جہاں درجہ حرارت اس وقت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ہے، سڑکوں پر 6 فٹ تک برف جمع ہوچکی ہے جبکہ مکانات کی چھتیں بھی برف سےڈھکی دکھائی دے رہی ہیں۔

    ایسے میں ایک 3 منزلہ مکان سے گڑگڑاہٹ کی آوازیں سنائی دیتی ہیں اور برف کی وزنی تہہ کے باعث مکان کی چھت زمین بوس ہوجاتی ہے۔ چھت گرنے سے مکان کی اوپری منزل بھی تباہ ہوجاتی ہے۔

    راہ گیروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مکان سے گڑگڑاہٹ کی آوازیں سنیں تو وہ رک گئے اور اس سے پہلے کہ وہ کچھ کرسکتے مکان کی چھت گر گئی، ایک شخص نے واقعے کی ویڈیو بھی بنا لی۔

    خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی شخص زخمی یا نقصان نہیں ہوا البتہ پڑوس کے کچھ مکانات کو معمولی نقصان پہنچا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق شدید سردی کے باعث وادی کشمیر میں ڈیزل اور پیٹرول کی راشن بندی کی جارہی ہے۔

  • ‘پاکستان بی جے پی کے کشمیر کو ہندو ریاست  بنانے کے ایجنڈے کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گا’

    ‘پاکستان بی جے پی کے کشمیر کو ہندو ریاست بنانے کے ایجنڈے کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گا’

    واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان یواین سمیت ہر فورم پر بی جے پی کے کشمیر کو ہندو ریاست بنانے  کے ایجنڈے کیخلاف آواز اٹھائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بی جے پی کشمیر کو ہندو ریاست بنانا چاہتی ہے، یواین سمیت ہر فورم پر بی جے پی ایجنڈے کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔

    یواین میں پاکستان کےمستقل مندوب کا کہنا تھا کہ ہیومن رائٹس کونسل میں50ممالک نےبھارت کیخلاف مشترکہ بیان دیا، عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر کے معاملے کی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت عالمی اداروں کومقبوضہ کشمیرتک رسائی فراہم نہیں کررہا۔

    منیراکرم نے کہا کہ بھارت اسوقت عالمی دباؤکاشکارہے، بھارت کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکےخودپھنس گیاہے، ہمیں کشمیرکی آزادی کی جدوجہد کو قانونی حیثیت دلانی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے جدوجہدآزادی کو دہشت گردی کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی، عالمی قوانین آزادی کی جدوجہد میں ہتھیار اٹھانے کی اجازت دیتےہیں، ہمیں بھارت کیخلاف عالمی دباؤبڑھاناہے۔

    پاکستانی مندوب نے مزید کہا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارت پرعالمی دباؤبڑھایاجائےگا، کشمیریوں کویہ محسوس ہونا چاہیے کہ پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ ہے، پاکستان کےدوست ممالک بھی کشمیریوں کےساتھ ہیں۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت چندبڑےممالک کی حمایت کےباعث پابندیوں سےبچاہواہے، نومنتخب امریکی صدر، نائب صدر کشمیریوں کے حق میں بیان دے چکےہیں، دیکھنا یہ ہے کہ بائیڈن انتظامیہ میں بیانات پالیسی بنتےہیں یانہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ امریکاکی بھارت سےاسٹریٹیجک الائنس میں تبدیلی متوقع نہیں، ہمیں کوشش کرنی ہےکہ بائیڈن انتظامیہ کشمیریوں کی مکمل حمایت کرے۔

  • وزیر اعظم نے یو این اور ممبر ممالک کو کشمیریوں سے کیا ادھورا وعدہ یاد دلا دیا

    وزیر اعظم نے یو این اور ممبر ممالک کو کشمیریوں سے کیا ادھورا وعدہ یاد دلا دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پانچ جنوری کے حوالے سے  اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ اور ممبر ممالک کو کشمیریوں سے کیے ادھورے وعدے کی یاد دلاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی ضمانت دی تھی، آج ہم انھیں اس وعدے کی یاد دلا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج کنٹرو ل لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم حق خود ارادیت منائیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے اس سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا یو این نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی ضمانت دی تھی لیکن کشمیری 73 برس سے وحشیانہ بھارتی قبضے کا سامنا کر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کشمیری عوام آج بھی حق خود ارادیت کے مطالبے پر قائم ہیں، اور ظالمانہ، غیر انسانی، غیر قانونی قبضے کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، آزادی کی اس جدوجہد میں پاکستان بھی کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے۔

    انھوں نے کہا عالمی برادری بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ایکشن لے، اور یقینی بنائے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت حاصل ہو، یو این چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادیں اس حق خود ارادیت کی ضمانت ہیں۔

  • پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کا مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کا دعویٰ مسترد کر دیا

    پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کا مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کا دعویٰ مسترد کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کے جمہوریت کے دعوے کا مقصد کشمیریوں کی آواز کو دبانا ہے، اس لیے بھارتی وزیر اعظم کے جھوٹے دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا جموں و کشمیر میں جمہوریت کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، بی جے پی کی نام نہاد جمہوریت بندوق کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے ہے۔

    ترجمان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 سے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، بھارتی قیادت کے جھوٹے دعوے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی بجائے مقبوضہ کشمیر سے غیر قانونی قبضہ ختم کرے، اور کشمیریوں کو یو این کی قراردادوں کے مطابق حق رائے دہی دیا جائے۔

  • بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا ڈرامہ کر رہی ہے: مشعال ملک

    بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا ڈرامہ کر رہی ہے: مشعال ملک

    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ تمام حریت قیادت نے ڈرامہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، کشمیری نام نہاد بھارتی الیکشن کو نہیں مانتے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا ڈرامہ کر رہی ہے، تمام حریت قیادت نے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کر رکھی ہے، پلوامہ میں بھارتی فورسز نے 2 نوجوانوں کو شہید کیا، کشمیری نام نہاد بھارتی الیکشن کو نہیں مانتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج نے کل رات سینکڑوں نوجوان گرفتار کیے، بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

    اس سے قبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا تھا کہ کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے، دنیا کو اب جاگنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ دنیا میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جیسی صورت حال ہے، بھارت نے فائدہ اٹھا کر مظالم اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا، بھارت نے حال ہی میں نیو ڈومیسائل جیسا کالا قانون پاس کرایا۔