Tag: مقبوضہ کشمیر

  • بھارت کو عالمی سطح پر بھی رسوائی کا سامنا، گاڑیوں پر پوسٹر لگ گئے

    بھارت کو عالمی سطح پر بھی رسوائی کا سامنا، گاڑیوں پر پوسٹر لگ گئے

    مانچسٹر: مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کی ایک مہم کے دوران برطانوی شہر مانچسٹر کی ٹیکسیوں پر تشہیری مہم شروع کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف اقوام عالم کی توجہ مبذول کروانے کے لیے برطانوی شہر مانچسٹر میں ایک تشہیری مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے بینرز شہر کی ٹیکسیوں پر لگائے گئے ہیں۔

    گاڑیوں پر چسپاں پوسٹرز میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں پر اپنی بربریت اور مظالم کا سلسلہ فوری بند کرے۔

    یہ مہم ایک برطانوی شہری کی جانب سے شروع کی گئی ہے، مہم کے آرگنائزر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس مہم کا مقصد دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

    مجاہدین سے جھڑپ میں 4 بھارتی فوج ہلاک

    برطانوی شہری کا کہنا تھا کہ وہ اس تشہیری مہم کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بھی بڑھائیں گے۔

    یاد رہے کہ 7 اور 8 نومبر کی شب مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق اس واقعے کے بعد بھارتی فوج نے ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر شر انگیزیاں شروع کیں اور بھاری ہتھیاروں، مارٹرزگولوں کا بے دریغ استعمال کیا۔

  • مجاہدین سے جھڑپ میں 4  بھارتی فوج  ہلاک

    مجاہدین سے جھڑپ میں 4 بھارتی فوج ہلاک

    راولپنڈی: مقبوضہ جموں کشمیر میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں چار بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین اور بھارتی فوج میں جھڑپ مقبوضہ وادی میں ہوئی، بھارتی فوج کا کپواڑہ میں مجاہدین سے سات اور آٹھ نومبرکی شب سامنا ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں چار بھارتی فوجی مارےگئے، اس واقعے کے بعد بھارتی فوج نے ایل او سی کے مختلف سیکٹرزپر شرانگیزیاں شروع کیں اور بھاری ہتھیاروں، مارٹرزگولوں کا بےدریغ استعمال کیا، ایل اوسی کےکئی سیکٹرز پر جان بوجھ کر شہری آبادی کونشانہ بنایا گیا، بھارتی فوج نے عالمی قوانین، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں سے چار معصوم شہری شہید جبکہ بارہ زخمی ہوئے، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو موثرانداز میں نشانہ بنایا، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ پاک فوج کا ایک جوان بہادری سے لڑتاہوا شہید ہوا جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح کو دنیا بھر میں تسلیم کیاگیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کو پہنچنے والا نقصان بھارتی میڈیا نےتسلیم کیا، پاکستان ایک امن پسند ریاست ہے، پاک فوج بھی خطےمیں امن چاہتی ہے، پاک فوج مادر وطن کا دفاع یقینی بنائےگی، کشمیری بھائیوں کی جان ومال کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنائیں گے اور بھارت کی ہر اشتعال انگیزی کا منہ توڑجواب دیا جائےگا۔

  • عالمی برادری انسانی حقوق کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر اہمیت نہیں دیتی: شہریار آفریدی

    عالمی برادری انسانی حقوق کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر اہمیت نہیں دیتی: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: چیئرمین پارلیمنٹری کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی محاصرے کو 448 روز ہو چکے ہیں، عالمی برادری انسانی حقوق کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر اہمیت نہیں دیتی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پارلیمنٹری کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر اہمیت نہیں دیتی، مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی محاصرے کو 448 روز ہو چکے ہیں۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی غیر قانونی کوشش کر رہا ہے، دنیا میں 1 کروڑ 20 لاکھ افراد بغیر ریاست کے ہیں، بھارت اپنے ہمسایوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہا ہے، عالمی برادری اس معاملے پر سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کی نصف آبادی اور 4 ایٹمی طاقتیں خطے میں موجود ہیں، آر ایس ایس کا بنیادی نظریہ اقلیتوں کو نشانہ بنانا ہے، آر ایس ایس، بی جے پی خطے کو اپنے کنٹرول میں کرنا چاہتے ہیں۔

    چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نوجوان، بچے اور خواتین لاپتہ ہیں، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو نہ سمجھ سکی تو خطے کا مستقبل خطرے میں ہوگا۔

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انسانی المیے کی تصویر ہے: دفتر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انسانی المیے کی تصویر ہے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق پامال کیے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انسانی المیے کی تصویر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کو ان کی اجتماعی ذمہ داری یاد کروانے اکٹھے ہوئے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر تنازعہ عالمی برادری کی توجہ کا طلبگار ہے، بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق پامال کیے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انسانی المیے کی تصویر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جنوری 1989 سے 90 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے، بھارت نے کشمیر میں میڈیا بلیک آؤٹ کر رکھا ہے، کشمیری نسل در نسل اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کوسمجھنا ہوگا کہ کشمیر نہ تو بھارت کا حصہ رہا نہ ہی رہے گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ بھارتی قبضے کے خلاف پاکستانی و کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کروانا ہے۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم یہ دن بھارتی غیر قانونی قبضے کی مذمت کے لیے منا رہے ہیں، آج کے دن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر انسانی تاریخ کے تاریک باب کو اجاگرکرتا ہے، 73 سال پہلے بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا، جموں و کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ بین الاقوامی تنازعہ ہے۔

  • 27 اکتوبر تحریک حق خود ارادیت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: مشال ملک

    27 اکتوبر تحریک حق خود ارادیت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: مشال ملک

    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو قتل، قید اور ان کی املاک تباہ کر رہی ہے۔ 27 اکتوبر تحریک حق خود ارادیت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر تحریک حق خود ارادیت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارتی فوج نے 70 سال سے کشمیر میں لاشوں کا انبار لگا رکھا ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو قتل اور قید اور ان کی املاک تباہ کر رہی ہے، کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ کب تک چلے گا؟ بہت جلد بھارت اور دنیا کشمیریوں سے ہار جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بہت جلد کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا۔

    خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ بھارتی قبضے کے خلاف پاکستانی و کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کروانا ہے۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم یہ دن بھارتی غیر قانونی قبضے کی مذمت کے لیے منا رہے ہیں، آج کے دن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر انسانی تاریخ کے تاریک باب کو اجاگرکرتا ہے، 73 سال پہلے بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا، جموں و کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ بین الاقوامی تنازعہ ہے۔

  • کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی، سول ایوی ایشن کا اہم فیصلہ

    کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی، سول ایوی ایشن کا اہم فیصلہ

    کراچی: کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے طور پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر یوم سیاہ منائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 27 اکتوبر کو ملک بھر میں یوم سیاہ کشمیر کے طور پر منایا جائے گا، اس سلسلے میں ترجمان سی اے اے سعد بن ایوب نے بتایا کہ ایئر پورٹس پر بھی خصوصی طور پر یوم سیاہ منایا جائے گا۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ ملک کے چھوٹے بڑے ہوائی اڈوں پر بینرز اور ہورڈنگز کی نمائش کی جائے گی، تمام لاؤنجز میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے دستاویزی فلمیں بھی دکھائی اور گیت بجائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جابرانہ قبضے کو 73 برس بیت گئے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری اس تناظر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر مناتے ہیں۔

    73 برس قبل 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں جس کے بعد سے بھارت نے آج تک کشمیر کے ایک بڑے حصے پر جابرانہ قبضہ قائم کر رکھا ہے۔

    اس دن کی مناسبت سے آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کی جانب سے قبضے کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔

  • بھارتی جھنڈا ناقابل قبول ہے: محبوبہ مفتی

    بھارتی جھنڈا ناقابل قبول ہے: محبوبہ مفتی

    سری نگر:  مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے یہ کہہ کر کہ بھارتی جھنڈا ناقابل قبول ہے، اعلان بغاوت کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بھارتی پرچم ہٹا دیا، پریس کانفرنس میں صرف کشمیری اور پی ڈی پی پرچم رکھے گئے۔

    پی ڈی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس سے بھارتی جھنڈا ہٹانے پر بھارت کا میڈیا سیخ پا ہو گیا ہے، بھارتی میڈیا اس بات پر تلملانے لگا ہے کہ پریس کانفرنس میں ترنگا کیوں نہیں رکھا گیا۔

    ادھر محبوبہ مفتی نے دو ٹوک لہجے میں کہہ دیا ہے کہ جب تک کشمیر کا پرچم بحال نہیں ہوگا تب تک بھارتی ترنگا بھی انھیں قبول نہیں ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرنس میں انتہا پسند مودی سرکار پر کڑی تنقید کی، انھوں نے کہا بھارت کو دستور پر چلنا چاہیے نہ کہ بی جے پی کے منشور پر۔

    محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ کشمیر کا جھنڈا بھارت سے ناتا جوڑتا تھا، لیکن کشمیری پرچم اور آرٹیکل 370 کی واپسی تک اب بھارت سے کوئی واسطہ نہیں رہے گا۔

    انھوں نے کہا آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی افق پر اجاگر ہوا ہے۔

  • مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کےسب سے زیادہ شائع ہونے والے اخبار ‘کشمیر ٹائمز’ کا آفس سیل کردیا

    مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کےسب سے زیادہ شائع ہونے والے اخبار ‘کشمیر ٹائمز’ کا آفس سیل کردیا

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی برقرار ہے، مودی سرکار نے  سب سے پرانا اور سب سے زیادہ شائع ہونے والے اخبار کشمیر ٹائمز کا آفس سیل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں درندہ صفت بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوگئے۔

    مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیرکا سب سے پرانا اور سب سے زیادہ شائع ہونے والا اخبار کشمیر ٹائمز کا آفس سیل کردیا ہے ، سرینگر میں کشمیر ٹائمز کا آفس سیل کرنے پر سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی اور عمر عبد اللہ نے مذمت کی ہے،کشمیر ٹائمز اخبارکو کشمیر کے معاملات کو سمجھنے کے لیے دنیا بھر میں بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

    دوسری جانب حریت رہنماعبد الحمید لون نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم،اقوام متحدہ خاموش تماشائی بن گئی، شوپیاں ضلع کےملہورہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا گیا۔

    عبد الحمید لون کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے، مقبوضہ کشمیرمیں اظہار آزادی رائے بھی چھین لی گئی، اقوام عالم مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر اپنی خاموشی توڑیں ، ریاست جموں وکشمیرمیں عوام کی زندگیوں کواجیرن بنادیاگیا ہے۔

  • اقوام متحدہ نے کشمیری بچوں پر تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے: نائب مستقل مندوب

    اقوام متحدہ نے کشمیری بچوں پر تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے: نائب مستقل مندوب

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی نائب مستقل مندوب عامر خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کشمیری بچوں پر تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، رپورٹ میں 68 تصدیق شدہ واقعات کا حوالہ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی نائب مستقل مندوب عامر خان نے مسلح تنازعات کے بچوں پر اثرات کےمعاملے پر ایس آر ایس جی سے باہمی مکالمے کے دوران کہا کہ 70 سال سے کشمیری بچوں کو بھارتی فورسز کے ظلم کا سامنا ہے۔

    نائب مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کے بعد بچوں پر مظالم شدت اختیار کر گئے۔

    انہوں نے کہا کہ رواں سال بچوں اور مسلح تنازعات سے متعلق رپورٹ جاری ہوئی، اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں کشمیری بچوں پر تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رپورٹ میں 68 تصدیق شدہ واقعات کا حوالہ دیا گیا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رپورٹنگ جاری رکھنے کی اپیل ہے۔

    نائب مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے بچوں کو حراست میں لیا، 9 تا 17 سال کے بچوں پر قومی سلامتی سے متعلق الزامات لگائے گئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری بھارتی حکومت پر بچوں کی حفاظت کے لیے اقدامات پر زور دے۔

  • مقبوضہ کشمیر: طویل ترین لاک ڈاؤن

    مقبوضہ کشمیر: طویل ترین لاک ڈاؤن

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدام کو 14 ماہ مکمل ہو گئے، جنت نظیر وادی میں طویل ترین لاک ڈاؤن سے زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی 14 ماہ سے مسلسل جاری ہے، جس پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    بھارتی قابض فورسز نے اس دوران 253 کشمیریوں کو شہید کیا جب کہ 14 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں سے ایک تعداد کو بھارتی جیلوں میں بھی منتقل کیا گیا ہے۔

    اب تک پرتشدد کارروائیوں میں 1400 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے، فورسز کے ہاتھوں 968 مکانات بھی مسمار ہوئے، مقبوضہ وادی میں 89 خواتین کے ساتھ عصمت دری کے واقعات پیش آئے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی مظالم پر رپورٹنگ، مودی سرکار کا ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا پر وار

    دوسری طرف المیہ یہ ہے کہ 14 ماہ سے جاری بھارتی ریاست دہشت گردی پر عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

    گزشتہ ماہ کے آخر میں مقبوضہ کشمیر اور دلی فسادات میں ریاستی مظالم رپورٹ کرنے پر بھارتی حکومت نے ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے تھے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا کہنا تھا کہ ادارہ دو سال سے ریاستی انتقامی کارروائیوں کی زد میں ہے، گزشتہ سال سری نگر میں پریس کانفرنس کی اجازت نہیں ملی اور ریاستی قانون شکنی پر رپورٹ سے جبری روکا گیا جب کہ پبلک سیفٹی ایکٹ کی آڑ میں کیے جانے والے مظالم رپورٹ نہیں کرنے دیے گئے۔